Monday, 18 March 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 18 مارچ 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 18 March-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۸؍ مارچ  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭              مثالی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے رہنما خطوط جا ری۔

                ٭              قانون سا ز کونسل کی رُکن آمشا پاڑوی کی وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت۔

                ٭              الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں او ر انتخابی بانڈز کے معا ملے پر ر اہل گاندھی کی بی جے پی پر تنقید۔

اور۔۔         ٭              دھاراشیو پارلیمانی حلقے سے ایک ہزار سے زائد پرچۂ نامز دگیاں داخل کرنے کا مراٹھا برادری کا انتباہ۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                پار لیمنٹ کے عام انتخابات کے پیش نظر مرکزی انتخابی کمیشن نے مثالی ضابطۂ اخلاق کے موثر نفاذ کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں کمیشن نے تمام ریاستوں کے کابینی سکریٹری، چیف سکریٹریوں اور چیف انتخابی افسران کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں اندرو نِ48 گھنٹے عوامی مقامات سے سیاسی تشہیری بورڈ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کوئی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار انتخابی مہم کیلئے سرکاری گاڑی کا استعمال نہیں کر سکتا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں سرکاری فوائد کے دعوے کرنے والے اشتہارات کی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن نے چیف انتخابی افسر اور ضلعی انتخابی افسران کو سیاسی اشتہارات کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کرنے کی ہد ایت بھی دی ہے۔ رائے دہندگان میں بیداری کیلئے آکاشوانی، ٹیلی ویژن، سنیما اور سرکاری چینلز کے ذریعے بیداری پر وگرام نشر کیے جانے کی وضاحت بھی انتخابی کمیشن نے کی ہے۔

***** ***** *****

                عدالت ِ عظمیٰ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن نے انتخابی بانڈز سے متعلق ڈیجیٹل شکل میں موصول ہونے والی معلومات کو اپنی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا ہے۔ ڈبلیو  ڈبلیو  ڈبلیو  ڈاٹ  ای سی آئی ڈاٹ‘ جی او وی ڈاٹ اِن‘  سلیش کینڈیڈیٹ ڈیش‘ پالیٹیکل ڈیش پا رٹی‘ ویب سائٹ پر شہری یہ معلومات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ معلومات ایک مہر بند لفافے میں داخل کیے جانے اور اسی شکل میں یہ معلومات عدالت کے سپرد کرنے کی وضاحت انتخابی کمیشن نے جاری کردہ ایک بیان میں کی ہے۔

***** ***** *****

                ریاست کے مختلف اضلاع کے ضلع کلکٹرس اور ضلع ریٹرننگ افسران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مخاطب ہوکر انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کلکٹر دلیپ سوامی نے بھی اس حوالے سے میڈیا نمائندو ں سے بات کی‘ اس دو ر ان انھوں نے ضلعے میں 18 اپریل کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے اور 25 اپریل تک کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مہلت ہونے کی وضاحت کی ہے۔

***** ***** *****

                 جالنہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر شر ی کرشن پانچاڑ نے بتایا ہے کہ جالنہ پارلیمانی حلقے میں 19 لاکھ 36 ہزار 990 ر ائے دہندگان ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان رائے دہندگان میں 10 لاکھ 18 ہزار 251 مرد، 9 لاکھ 16 ہزار 319 خواتین اور 51 تیسری جنس کے ر ائے دہندگان شامل ہیں۔ ضلع میں 18 سے 19 سال کی عمر کے نئے ووٹرز کی تعداد 24 ہزار 121 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 85 سال سے زائد عمر کے ر ائے دہندوں اور معذور رائے دہند گان کو ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                بیڑ کی ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ منڈے نے سیاسی جماعتوں اور نمائندوں سے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیڑ ضلع کلکٹر دفتر میں اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے وہ خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرچۂ نامزدگی ادخال کے وقت صرف پانچ نمائندوں کو دفتر میں داخلےکی اجازت ہوگی۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ بیڑ ضلع میں 17 رائے دہی مراکز حساس ہیں اور اس لحاظ سے حفاظتی انتظامات کیلئے اچھی طرح سے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                لاتو ر کی ضلع کلکٹر و رشا ٹھاکر گھوگے نے انتخابات کے دو ر ان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اسی طرح لاتورمیں انتخابات کے پیش نظر پولس انتظامیہ قصوروار وں پر کارروائی کیلئے تیارہونے کی بات پولس سپرنٹنڈنٹ سومئے منڈے نے بتائی ہے۔

***** ***** *****

                ناند یڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کیلئے ضلع میں انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولس انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقد امات کیے جارہے ہیں۔

***** ***** *****

                شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی قانون ساز کونسل کی رُکن آمشا پاڑوی نے کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شندے نے کہا کہ آمشا پاڑوی نے قبائلی اکثریتی ضلعے نندوربار میں قبائلی برادری کی بہبود کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں ا ور ان کی شیوسینا میں شمولیت سے قبائلی اکثریتی علاقے کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ممکن ہو جائے گا۔

***** ***** *****

                کانگریس قائد راہل گاندھی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انتخابی بانڈز کے موضوعات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ کل ممبئی کے شیواجی پارک میدان میں انڈیا اتحاد کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی، سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، رکن پارلیمان شرد پوار، ونچیت بہوجن آگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور انڈیا اتحاد میں شامل سیاسی جماعتو ں کے قائدین اس جلسے میں شریک تھے۔ اجلاس سے قبل راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے شیوسینا کے آنجہانی سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

                قبل ازیں راہل گاندھی نے کل صبح ممبئی میں منی بھو ن جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد اگست کرانتی میدان تک نیائے سنکلپ یاترانکالی گئی۔

***** ***** *****

                دریں اثنا، شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آج سے دو دن کا ہنگولی ضلعےکا دورہ کر رہے ہیں۔ اس د وران ٹھاکرے آج بسمت، سین گاؤں، کلمنوری میں جبکہ کل عمرکھیڑ اور اردھا پور تعلقوں میں عوامی رابطہ جلسو ں سے خطاب کریں گے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔

***** ***** *****

                بھوٹان کے وزیر اعظم داشو چھیرنگ توبگے نے کہا ہے کہ بھوٹان مہاراشٹر کے ساتھ سبز کاروبار، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ وہ کل ممبئی میں راج بھون میں گورنر رمیش بئیس سے ملاقات کے بعد مخاطب تھے۔ وزیر اعظم توبگے نے جلد ہی مہاراشٹر میں بھوٹان کا ثقافتی میلہ منعقد کرنے کی بات بھی کہی۔

***** ***** *****

                مرکزی یونیو رسٹیوں میں مختلف ڈگری کورسیز کیلئے داخلہ امتحان CUET-UG   15   تا 31 مئی کے د ور ان منعقد ہوں گے۔ اس مدت میں 20   اور 25 مئی ان دو تاریخوں میں عا م انتخابات ہوں گے۔ 26 مارچ کو درخواست دہی کی آخری تاریخ کے بعد CUET-UG   کیلئے اندراجات کرنے والے طلبہ کی تعداد اور ان کی ر یاستی اور انتخابی حلقہ سے متعلق معلومات حاصل ہوگی۔ انتخابات کی تاریخ کے مطابق قومی ٹیسٹنگ ادارہ اس امتحان کے نظام الاوقات ظاہر کرے گا۔ اس طرح کا بیان یو جی سی کے صدر ایم جگدیش کمار نے دیا ہے۔

***** ***** *****

                قومی جانچ ا یجنسی NIA   نے ISIS سے متعلق پونے کے چار املاک پر ضبطی کی کاررو ائی کی ہے۔ ان جائیداد وں کا استعمال دھماکہ خیز مواد بنانے او ر دہشت گرد انہ سر گرمیوں کی تربیت ا ور منصوبہ بندی کیلئے استعمال ہونے کی اطلاع NIA نے دی ہے۔

***** ***** *****

                دھارا شیو پارلیمانی انتخابی حلقے میں مر اٹھا سماج کی جانب سے ایک ہزار سے زائد ا مید واری پرچے د اخل کرنے کا انتباہ سکل مراٹھا سماج کی جانب سے د یا گیا ہے۔دھاراشیو میں کل منعقدہ صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی گئی۔سکل مر اٹھا سماج کے مطابق ریاستی حکومت کا فرا ہم کردہ مر اٹھا سماج کا دس فیصد ریزرویشن قا نونی د ائرہ میں نہیں آتا، لہٰذا مر اٹھا سما ج کو OBC کوٹے سے ر یزرویشن فر اہم کرنے کے مطالبہ کا اعادہ کیا گیا۔

***** ***** *****

                بزرگ ادیب ڈاکٹر بھگوان انجنیکر نے لائبر یریوں میں سائنسی نقطۂ نظر کو فرو غ د ینے کی ضرو رت کا اظہار کیا ہے۔ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے محکمے، ڈائریکٹوریٹ آف لائبریری او ر ناندیڑ ضلع لائبر یری ا ٓفیسر دفتر کی جانب سے منعقدہ دو رو زہ کتابی میلے کا کل اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔

***** ***** *****

                ماحولیات دو ست ڈاکٹر پون لڈا نے کہا ہے کہ درختوں کا تحفظ ا یک مسلسل عمل ہے۔ وہ کل پربھنی میں عالمی یومِ آب کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی لیکچر میں خطاب کررہے تھے۔ جل مِتر پرتشٹھان او ر صفائی گرو پ کی جانب سے یہ لیکچر منعقد کیا گیا تھا۔ لاتور شہر کے درختوں کے تحفظ کا جائزہ اس موقعے پر لڈا نے لیا۔

***** ***** *****

                بیڑ ضلعے کے پرلی تعلقہ کے کنہیر واڑی کے ساکنان نے کل مسائل کی یکسوئی کیلئے دھرنا آندو لن کیا۔ اس علاقے میں پانی کی قلت کو دو ر کرنے کیلئے چھوٹے آبپاشی پشتے سے پانی ندی میں چھوڑنے کے مطالبہ کیلئے یہ آندو لن کیا گیا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭              مثالی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کیلئے مرکزی انتخابی کمیشن کی جانب سے رہنما خطوط جا ری۔

                ٭              قانون سا ز کونسل کی رُکن آمشا پاڑوی کی وزیرِ اعلیٰ ا یکناتھ شندے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت۔

                ٭              الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں او ر انتخابی بانڈز کے معا ملے پر ر اہل گاندھی کی بی جے پی پر تنقید۔

اور۔۔         ٭              دھاراشیو پارلیمانی حلقے سے ایک ہزار سے زائد پرچۂ نامز دگیاں داخل کرنے کا مراٹھا برادری کا انتباہ۔

***** ***** *****

                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

                 ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment