Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 20 March-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰؍ مارچ ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
یہ آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر ہے
سیّد معراج علی سے علاقائی خبریں سنیے
::::: سرخیاں::::::
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا؛ ودربھ کے پانچ حلقے شامل۔
٭ شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک لگانے سے عد الت ِ عظمیٰ انکار۔
٭ حزبِ مخالف جماعتوں کے قائدین کی ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کروانا آمریت؛
اُدّھو ٹھاکرے کی حکومت پر تنقید۔
٭ فرضی انکائونٹر کے معاملے میں پولس افسر پردیپ شرما کو عمر قید کی سزا۔
اور۔۔ ٭ وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے تقسیمِ اسناد تقریب میں 11 ہزار طلبہ کو اسنادات تفویض۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کیلئے ر ائے دہی 19 اپریل کو کی جائےگی، ان میں مہاراشٹر کے پانچ پارلیمانی حلقے رام ٹیک، ناگپور، بھنڈارا-گوندیا، گڈچرولی-چیمور، اور چندر پوربھی شامل ہیں۔ ان نشستوں کیلئے امیدوار 27 تاریخ تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
عدالت ِ عظمیٰ نے شہریت ترمیمی قانون CAA کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے اس قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، اس کو چیلنج کرنے والی 237 درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 9 اپریل کو ہوگی۔
***** ***** *****
عدالت ِ عظمیٰ میں کل راشٹروادی کانگریس پارٹی او ر اس کے انتخابی نشان سے متعلق سنوائی کا آغاز ہوا۔ ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے شرد پوار گروپ کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی کا انتخابی نشان پچھلے پچیس سالوں سے شرد پوار کے پاس ہے، اور دعویٰ کیا کہ اگر یہ نشان کسی اور سیاسی جماعت کو د یا جاتا ہے تو رائے دہندگان بالخصوص د یہی علاقو ں کےووٹروں کو الجھن میں ڈال سکتا ہے اوررا ئے دہی پر اس کا اثر پڑسکتا ہے۔ اس پر عدالت نے رائے دہندگان کے بالغ ہونے کا مؤقف ظاہر کرتے ہوئے شرد پوار گروپ کو بگل انتخابی نشان کا استعمال کرنے اور انتخابی کمیشن کو کسی دیگر سیاسی جماعت کوبگل کا انتخابی نشان نہ دینے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی، عدالت نے اجیت پوار گروپ سے انتخابی نشان گھڑی کو پارٹی کے نشان کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یہ معاملہ عد الت ِ کے زیرِ سماعت ہونے کی وضاحت کرنے کا حکم بھی د یا۔
***** ***** *****
عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے اجلاس اور قائدین کی باہمی ملاقاتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی دوران مہاراشٹر نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کل نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی قائد امیت شاہ سے ملاقات کی۔ ایم این ایس لیڈر بالا ناندگائونکر نے بتایا کہ اس ملاقات میں مثبت بات چیت ہوئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں دو نوں قائدین کی مزید ایک ملاقات ہوگی جس کے بعد فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پر کل شیوسینا کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک نشست منعقد ہوئی ۔ جس میں وزیرِ اعلیٰ شندے کو پارٹی کی جانب سے تمام فیصلے لینے کا اختیار دینے ا ور آئندہ ا یک دو دن میں پارلیمانی نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ لیے جانے کی اطلاع پارٹی رہنما ر اہل شیوالے نے دی۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس کی سرکاری رہائش گاہ ساگر میں کل بی جے پی لیڈروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں قا نون ساز کونسل کے سابق اسپیکر رام راجے نائیک نمبالکر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ ماڈھا پارلیمانی نشست کے بارے میں اس اجلاس میں گفت و شنید کی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس حلقے سے موجودہ رکنِ پارلیمان رنجیت سنگھ نمبالکر کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
***** ***** *****
ونچیت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی ریاست کے سات لوک سبھا حلقوں میں کانگریس امیدوارو ں کی حمایت کرے گی۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو خط لکھ کر پرکاش امبیڈکر نے اس موقف کا اظہار کیا ہے۔ اس خط میں انھوں نے کانگریس پارٹی سے سات انتخابی حلقو ں کے نام ظاہر کرنے اپیل بھی کی ہے۔
***** ***** *****
شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں کے خلاف ای ڈی ا ور سی بی آئی کی معرفت تحقیقات کروانا آمریت ہے۔ ٹھاکرے کل ایوت محل ضلعے کے عمرکھیڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، مراٹھا تحریک وغیرہ کے مسائل پر بھی ٹھاکرے نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی۔ ٹھاکرے نے کل ناندیڑ میں بھی ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نےمرکزی انتخابی کمیشن کی ہدایت پر 16 میونسپل کارپوریشن کے 34 افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ ناگپور، پمپری چنچوڑ، نئی ممبئی، کولہاپور، سانگلی ۔کپواڑہ سمیت دیگر میونسپل کارپوریشنوں کے کارگذار کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اس میں شامل ہیں۔ ان افسران کو فوری طور پر خدمات سے فارغ کردیا گیا ہے اور بعد میں ان کو نئے عہدو ں پر تقرری کے احکامات دیے جائیں گے۔
دریں اثنا، سینئر گزیٹیڈافسر اور ریاستی شوگر کمشنر انیل کوڑے کو ریاستی معاون الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ 2 مئی 2024 سے آئندہ تین سالوں کیلئے یہ تقرری کی گئی ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
مشہور زمانہ لکھن بھیا فرضی انکائونٹر معاملے میں سابق پولس افسر پردیپ شرما کو سیشن کو رٹ کی جانب سے باعزت رہا کرنےکے فیصلے کو کالعدم قرار د یتےہوئے ممبئی عدالت ِ عالیہ نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 18 سال قبل کے معاملے میں سیشن کو رٹ نے 2013 میں بائیس میں سے اکیس ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شرما کو باعزت بر ی کیا گیا تھا۔اس معاملے میں دیگر ملزمان کی عمر قید کی سزا کو بھی عدالت ِ عالیہ نے برقرار رکھا ہے۔
***** ***** *****
گڑھ چرولی ضلعے کے اہیری تعلقے کے رین پلّی کے قریب کولامار کے جنگل میں کل صبح سویرے پولس سے ہوئی مڈبھیڑ میں چار نکسلی ہلاک ہوگئے۔ ان چار وں پر تقریباً 36 لاکھ ر وپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ پولس نے جائے وقو عہ سے ایک AK 47‘ ایک کاربائن‘ دیسی ساخت کی پستول ا ور دیگر اشیا ضبط کی ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشو انی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی کی وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کا 25 واں سالانہ تقسیمِ اسناد جلسہ کل گورنر و چانسلر رمیش بئیس کی صدار ت میں منعقد ہوا۔ اس دوران 11 ہزار گریجویٹس کو اسنادات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر گورنر نے زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق مناسب کاشت کو فرو غ دینے کا مشورہ دیا۔
***** ***** *****
پار لیمانی انتخابات میں کسی بھی طرح سے پیسوںا ور طاقت کے غلط استعمال کو ر وکنے کیلئے متعلقہ مشنریوں کو مستعد رہنے کی ہدایت چیف انتخابی افسر اور پرنسپل سکریٹری ایس۔ چوکّ لنگم نے دی ہے۔ وہ گزشتہ روز منترالیہ میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تیار کیے گئے ای ایس ایم ایس ایپ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انتخابی عمل کو غیر جانبدارانہ ماحول میں یقینی بنانے ، ضابطہ اخلاق کے دوران ریاست میں غیر قانونی طریقے سے نقد رقم کی تقسیم اور دیگر فوائد پہنچانے پر کارروائی کی جائےگی، اور ESMS ایپ یا پورٹل کے ذریعے انتخابی کمیشن کو روزانہ اس کی اطلاع دی جائے گی۔
ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس نے کل انتخابات سے متعلق انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ مشنری کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
پربھنی ضلع میںلوک سبھا انتخابات کیلئے مذہبی مقامات، اسپتالوں یا تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کے قریب سیاسی جماعتوں کے عارضی دفاتر قائم کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کلکٹر رگھوناتھ گائوڑے نے کل اس سے متعلق احکامات جاری کیے۔ یہ پابندیاں انتخابی عمل کے اختتام یعنی 6 جون تک نافذالعمل رہیں گی۔
ناندیڑ ضلعے میں بھی ضابطۂ اخلاق پر عمل آوری کے نقطۂ نظر سے انتظامیہ نے پابند یاں عائد کی ہیں۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت ر ائوت نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔
انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات قبول کرنےکیلئے سی ویجِل موبائل ایپ انتخابی کمیشن کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔ لاتو ر ضلع کلکٹر دفتر میں اس کیلئے علیحدہ خصوصی ر وم قائم کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر او ر ضلع انتخابی افسر و رشا ٹھاکر گھوگے نے کل اس خصوصی کیبن کا د ورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کہا ہے کہ رائے دہی کے فیصد میں کمی فکر کرنے والی بات ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں آکاشوانی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے آئندہ انتخابات میں تمام رائے دہندگان سے اپنا ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع اطلاعات و نشریات افسر ڈاکٹر ملند دُسانے نے لیا گیا یہ خصوصی انٹرویو آج صبح ساڑھے دس بجے آکاشوانی سے نشر کیا جائےگا۔
***** ***** *****
ریاست کے قحط سالی سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی امتحانی فیس معافی سے متعلق ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں سے طلبہ کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ قحط سالی سے متاثرہ ایک بھی علاقے کا طالب ِ علم اس رعایت سے محروم نہ رہے اس کا خیال کر تے ہوئے یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا؛ ودربھ کے پانچ حلقے شامل۔
٭ شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر روک لگانے سے عد الت ِ عظمیٰ انکار۔
٭ حزبِ مخالف جماعتوں کے قائدین کی ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کروانا آمریت؛ اُدّھو ٹھاکرے کی حکومت پر تنقید۔
٭ فرضی انکائونٹر کے معاملے میں پولس افسر پردیپ شرما کو عمر قید کی سزا۔
اور۔۔ ٭ وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے تقسیمِ اسناد تقریب میں 11 ہزار طلبہ کو اسنادات تفویض۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment