Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 20 April 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۰ ؍ اپریل ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں62؍ فیصد رائے دہی ‘ تری پورہ میں سب سے زیادہ 80؍ فیصد جبکہ بہار میں سب سے کم 48؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ‘ مہاراشٹر کے گڈ چِرولی حلقے میں67؍ فیصد
رائے دہی کا اندراج
٭ تیسرے مر حلے کے لیے امید واری عرض داخل کرنے کی مدت ختم
٭ عثمان آباد میں 77؍ جبکہ لاتور میں50؍ در خواستیں جمع ‘ امید واری پر چوں کی جانچ آج
٭ چوتھے مر حلے کے لیے اورنگ آ باد حلقے میں 6؍ اور جالنہ میں ایک در خواست داخل
اور
٭ دوسرے مرحلے کی رائےدہی ہفتہ بھر میں
اب خبریں تفصیل سے...
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 21؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 102؍ حلقوں کے 1625؍ امید واروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند کی جا چکی ہے ۔ پہلے مرحلے میں کم و بیش 62؍ اعشاریہ 37؍ فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے کے حق کا استعمال کیا ۔ ابتدائی اندازوں کے مطا بق تری پورہ میں سب سے زیادہ 80؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔ مغربی بنگال 77؍ اعشاریہ 57؍ فیصد پدوچیری 73؍ فیصد آسام 72؍ فیصد میگھالئے 70؍ فیصد منی پور اور سکم 68؍ فیصد چھتیس گڑھ 63؍ فیصد جموں کشمیر اروناچل پر دیش اور تمل ناڈو 65؍ فیصد اُتر پر دیش 58؍ فیصد راجستھان 57؍ فیصد اُترا کھنڈ 54؍ فیصد ناگا لینڈ 56؍ فیصد اور میزورم 53؍ فیصد انڈو مان نکو بار جزائر 57؍ فیصد لکش دیپ 59؍ جبکہ بہار میں سب سے کم 48؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔
اِسی طرح مہا راشٹر کے 5؍ حلقوں ناگپور ‘ بھنڈارا-گوندیا ‘ چندر پور ‘ گڈ چِرو لی -چِمور اور رام ٹیک میں اوسطً 58؍ اعشاریہ 50؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اِن میں سب سے زیادہ ووٹنگ کم وبیش 67؍ اعشاریہ 17؍ فیصد گڈ چِرولی -چِمور حلقے میں جبکہ بھنڈارا-گوندیا حلقے میں 64؍ اعشاریہ 8؍ فیصد فیصد درج کی گئی ۔ چندر پور حلقے میں 60؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ رام ٹیک میں 58؍ اعشاریہ 50؍ فیصد جبکہ ناگپور میں سب سے کم 53؍ اعشاریہ 71؍ فیصد رائے دہی کی گئی ۔گوندیا اور ناگپور کے چند انتخابی مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بند پڑ جا نے کے واقعات پیش آئے ۔ اِس سے رائے دہی کے عمل میں تاخیر ہو ئی ۔ تاہم خبر میں کہا گیا ہے کہ کچھ دیر بعد مشینوں کی خامیوں کو دور کر دیا گیا جس کے بعد رائے دہی کا عمل خوش اسلو بی سے شروع ہو گیا۔ گوندیا ضلعے کے نکسلیت سے متاثرہ علاقے ببئی میں دوپہر 3؍ بجے رائے دہی کا وقت ختم ہو گیاتھا ۔ جس کے بعد آنے والے ایک بزرگ رائے دہندہ نے ووٹ دینے کی اجازت کا مطالبہ کیا ۔ اجازت نہ ملنےپر اِس ووٹر نے پانی کی ٹاکی پر چڑھ کر احتجاج کیا جسے پولس نے حراست میں لے لیا ۔
***** ***** *****
عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کل ختم ہو گئی ۔ اِن میں ریاست کے عثمان آباد ‘ لاتور ‘ رائے گڑھ ‘ بارامتی ‘ شولاپور ‘ ماڑھا ‘ سانگلی ‘ ساتارا ‘ رتنا گیری ‘ سندھو درگ ‘ کولہا پور اور ہات کڑنگلے حلقوں میں 361؍ امید واروں کی522؍ در خواستیں داخل کی گئیں۔ عثمان آباد حلقے میں 36؍ امید واروں کی جانب سے 77؍ در خواستیں جبکہ لاتور میں 36؍ امید واروں نے 50؍ پر چے داخل کیے ۔ وہیں رائے گڑھ حلقے میں 28؍ امید واروں نے 40؍ در خواستیں اور بارامتی میں 51؍ امید واروں نے 66؍ پر چے داخل کیے ۔ اِسی طرح شولا پور میں 41؍ امید واروں کی 53؍ در خواستیں اور سانگلی میں50؍ امید واروں کی 39؍ در خواستیں جمع کی گئیں۔
وہیں ساتارا حلقے کے 24؍ امید واروں نے 33؍ پر چے جبکہ رتنا گیری سندھو درگ حلقے میں 9؍ امید واروں نے 13؍ پرچے داخل کیے ۔ اِسی طرح کولہا پور حلقے کے 28؍ امید واروں کی 41؍ در خواستیں جمع کی گئیں۔ وہیں ہات کڑنگلے میں 36؍ امید واروں کی 55؍ در خواستیں داخل کی گئیں۔ تیسرے مرحلے کے لیے پرچوں کی جانچ آج کی جائے گی ۔ اِس مرحلے کے لیے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 22؍ اپریل ہے جبکہ 7؍ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
***** ***** *****
لاتور لوک سبھا حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار شیواجی کالگے نے کل اپنی امید واری عرض داخل کی ۔ اِس موقعے پر سابق وزیر امِت دیشمکھ اور رکن پارلیمان چندر کانت ہنڈورے موجود تھے ۔ شہر کے گنج گولائی علاقے سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کر پارک ٹائون ہال تک انتخابی جلوس نکالا گیا ۔
عثمان آباد حلقے سے مہایوتی کی امید وار ارچنا رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کل اپنا پر چہ نامزدگی داخل کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُڑے اِس موقعے پر موجود تھے ۔
وہیں سانگلی لوک سبھا حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے چندر ہار پاٹل نے امید واری فارم داخل کیے ۔ اِس موقعے پر رکن پارلیمان سنجئے رائوت اور این سی پی شرد پوار گروپ کے ریا ستی صدر جینت پاٹل سمیت کئی معزز ین موجود تھے ۔
اِسی طرح رتنا گیری سندھو درگ حلقے سے مہا یو تی امید وار نا رائن رانے نے اپنی نامزدگی کا پرچہ جمع کر وا یا ۔ اِس موقعے پر گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت سمیت کئی رہنما موجود تھے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد حلقے میں کل امیدواری کے 6؍ پرچے داخل کیے گئے ۔ اِن میں بہو جن مہا پارٹی اور ہندوستان جنتا پارٹی کے ایک ایک امید وار ا ور باقی 4؍ آزاد امید وار ہیں ۔ اِس حلقے میں اب تک کُل 7؍ در خواستیں جمع کر وائی گئی ہیں ۔ کل اِس حلقے کے لیے 25؍ افراد نے 53؍ امید واری پرچہ حاصل کیے ۔ اِن میں سندیپان بھو مرے کے نام سے 2؍ اور ونود پاٹل کے لیے ایک پرچہ حاصل کیاگیا ۔ بیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے کل 30؍ امید واروں نے 68؍ امید واری در خواستیں حاصل کیں۔
***** ***** *****
وہیں جالنہ انتخابی حلقے میں کل دوسرے دن کُل 24؍ امید واروں نے 49؍ نامزدگی کے پرچے حاصل کیے ۔ اِس حلقے میں گزشتہ 2؍ دنوں کے دوران 58؍ امید واروں نے 146؍ نامزدگی کے پرچے حاصل کیے ۔ اِس حلقے میں کل منگیش سنجئے سابڑے نے آزاد امید وار کے طور پر اپنا پرچہ داخل کیا ۔ اِسی طرح شر ڈی لوک سبھا حلقے سے شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے امید وار بھائو صاحب واک چو رے نے امید واری عرض جمع کر وایا ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھاکرے سمیت سابق وزیر شنکر رائو گڈاکھ موجود تھے ۔
***** ***** *****
بحری فوج کے نائب سربراہ وائس ایڈ مِرل دِنیش ترپاٹھی کو بحر یہ کےسر براہ کے طور پر نامزدگی کیاگیا ہے ۔ موجود ہ بحری فوج کے سربراہ ایڈ مِرل آر ہری کمار آئندہ 30؍ اپریل کو سبک دوش ہو رہے ہیں ۔
***** ***** *****
انتخا بات کے دوسرے مر حلے کی رائے دہی کے لیے صرف ہفتے بھر کا وقت باقی رہ گیا ہے اور انتخابی مہم کے لیے بھی آخری چند دن رہ گئے ہیں۔ اِس کے سبب انتخابی مہم نے زور پکڑ لیا ہے ۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ور دھا حلقے کے تلے گائوں میں مہا یو تی امید وار رام داس تڑس اور امرا وتی حلقے کی نو نیت رانا کے لیے تشہیری جلسے سے خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کانگریس اور اُس کے اتحاد کو انھوں نے کسان مخالف تر قی مخالف بتا یا اور اپنے دور میں کیے گئے تر قیاتی کام گنوائے ۔
دریں اثناء وزیر اعظم آج ناندیڑ میں مہا یو تی کے امید وار پر تا رائو پاٹل چکھلیکر کے لیے جلسے میں شر کت کریں گے ۔جو آج صبح 10؍ بجے کو ٹھا میں ہو گا ۔ وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر پر بھنی ضلعے میں بھی سیکو ریٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ ونچت بہو جن آگھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈ کر نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کو2047ء کے خواب دکھا رہے ہیں ۔ وہ کل ناندیڑ میں اپنی پارٹی کے امید وار اویناش بھو سیکر کی تشہیر کی خاطر نوا مونڈھا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انہوں نے تیقن دیا کہ اُن کی پارٹی آنے والے وقت میں ریزر ویشن سے متعلق مسائل حل کرے گی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کے مہا وِکاس آگھاڑی کے امید وار چندر کانت کھیرے کی انتخا بی تشہیر کے لیے قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے نے کل ویجا پور میں انتخابی مہم میں شر کت کی ۔ وہیں راشٹر وادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کے قو می صدر شرد پوار آج مہا وِکاس آگھاڑی امید وار کی تشہیر کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دورے پر آ رہے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست کے اناج ‘ شہری رسد اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے وزیر چھگن بھجبل نے وضاحت کی ہے کہ وہ ناسک لوک سبھا حلقے سے چُنائو میں حصہ نہیں لے رہےہیں ۔ کل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس کے دوران انھوں نے یہ موقف واضح کیا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اِس حلقے سے مہا یو تی امید وار کی انتخابی مہم میں شر کت کر کے مہا یو تی کی طا قت میں اضا فہ کریں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر مہا نگر علاقے میں جعلی دستا ویزات کی مد د سے غیر زرعی اجازت نامے تقسیم کرنے کی کئی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ کل اِس سے سے متعلق اِدارے کے کمشنر او ر ڈویژنل کمشنر مدھو کر راجے آر دڈ نے اِس تعلق سے منعقد ہ میٹنگ میں جائزہ لیا ۔ انھوں نے انتظامیہ کو 2019 سے درج کی گئی دستا ویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں62؍ فیصد رائے دہی ‘ تری پورہ میں سب سے زیادہ 80؍ فیصد جبکہ بہار میں سب سے کم 48؍ فیصد ووٹ ڈالے گئے ‘ مہاراشٹر کے گڈ چِرولی حلقے میں67؍ فیصد رائے دہی کا اندراج
٭ تیسرے مر حلے کے لیے امید واری عرض داخل کرنے کی مدت ختم
٭ عثمان آباد میں 77؍ جبکہ لاتور میں50؍ در خواستیں جمع ‘ امید واری پر چوں کی جانچ آج
٭ چوتھے مر حلے کے لیے اورنگ آ باد حلقے میں 6؍ اور جالنہ میں ایک در خواست داخل
اور
٭ دوسرے مرحلے کی رائےدہی ہفتہ بھر میں
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment