Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 21 April-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: 21 / اپریل ۴۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سب سے پہلے پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭اورنگ آبادلوک سبھا حلقے سے مہایوتی کی جانب سے سندیپان بھومرے کوامیدواری دینے کااعلان۔
٭لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں لاتورمیں 5اورعثمان آبادمیں ایک درخواست نامزدگی مسترد۔
٭دوسرے مرحلے کے امیدواروں کیلئے بی جے پی رہنمااوروزیراعظم نریندرمودی کی تشہیری جلسوں میں شرکت۔
٭شیوسنگرام پارٹی قائدڈاکٹرجیوتی میٹے کی لوک سبھا انتخابی میدان سے کنارہ کشی۔
اور۔۔۔٭مراٹھواڑہ کے بیشتر مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ غیرموسمی بارش۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مہایوتی کی جانب سے اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کیلئے پیٹھن کے رکن اسمبلی اورروزگارضمانتی اسکیم کے وزیرسندیپان بھومرے کو امیدوار نامزدکیاگیاہے۔شیوسینانے کل ایک ٹوئیٹرپیغام کے ذریعے بھومرے کی امیدواری کااعلان کیا۔اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں اب مہایوتی کے سندیپان بھومرے، مہاوکاس آگھاڑی کے چندرکانت کھیرے، موجودہ رکن پارلیمان اورمجلس اتحادالمسلمین کے امتیازجلیل اورونچت بہوجن آگھاڑی کے افسرخان کے درمیان 4/رخی مقابلہ متوقع ہے۔
***** ***** *****
مہایوتی اب تک ریاست کے42حلقوں کیلئے امیدوارنامزدکرچکی ہے۔جس میں بی جے پی کے26 /،شیوسینا 11/، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے 4اورمہادیوجانکرکی راشٹریہ سماج پارٹی کوایک نشست دی گئی ہے۔شمال وسطی ممبئی۔شمال مغربی ممبئی۔جنوبی ممبئی۔ناسک، پال گھر اورتھانہ حلقوں میں ہنوزمہایوتی کے امیدواروں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔دوسری جانب مہاوکاس آگھاڑی اب تک 46/حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کرچکی ہے۔کانگریس کے حصے میں آنے والی شمالی ممبئی اورشمال وسطی ممبئی کی نشستوں پرپارٹی امیدواروں کے ناموں کااعلان ابھی باقی ہے۔
دریں اثناء اورنگ آبادضلع کلکٹر دفتر میں کل دن بھرمیں 4/امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔آزادامیدوارکرن سکھارام بورڈے نے کل دوپرچے جمع کروائے۔جبکہ ہرش وردھن رائے بھان جادھواوردیوی داس رتن کسبے نے ایک ایک درخواست داخل کی۔کل دن بھر میں 10/ امیدواروں کے نام پر14/فارم حاصل کئے گئے۔اب تک اورنگ آبادحلقے میں ضلع کلکٹر دفتر سے 95افرادکے نام سے185فارم حاصل کئے گئے۔جبکہ 11/پرچہ جات جمع ہوچکے ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ حلقہ انتخاب کیلئے کل تیسرے دن کل 7/افرادنے17/کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔جبکہ گذشتہ 3/دنوں میں 65/افرادنے 163 فارم حاصل کئے۔کل ایک آزادامیدوارکڑوباانگڑے نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔
***** ***** *****
بیڑحلقے میں کل درخواست جمع کروانے کے تیسرے دن 11/امیدواروں نے25/درخواستیں حاصل کیں۔گذشتہ تین دنوں میں کل 80 امیدوار185فارم حاصل کرچکے ہیں۔بھارتیہ جوان کسان پارٹی کے امیدوارراماکھوٹے نے کل اپنی درخواست جمع کروائی۔ا ب تک اس حلقے میں 4درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ریاست بھرمیں 361امیدواروں کی522درخواستیں جمع ہوئیں۔ان درخواستوں کی کل جانچ کی گئی۔آئندہ روزپیرکودرخواست نامزدگی واپس لینے کاآخری دن ہے۔اس مرحلے میں مراٹھواڑہ کے عثمان آباد اورلاتورسمیت ریاست کے 11/ حلقوں میں 7مئی کورائے دہی عمل میں آئیگی۔لاتورمیں داخل50/میں سے5/امیدواروں کی درخواستیں مستردکردی گئی ہیں اور31امیدواروں کے 45/فارم درست قراردئیے گئے۔عثمان آبادمیں 36امیدواروں کے داخل کردہ پرچہ جات میں سے ایک درخواست مستردکردی گئی۔ اب 35 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آئندہ 26تاریخ کوووٹ ڈالے جائیں گے۔مراٹھواڑہ کے ناندیڑ،پربھنی اورہنگولی سمیت ریاست کے بلڈھانہ،آکولہ،امراوتی،وردھا اورایوت محل، واشم کے8 حلقوں میں اب تشہیرکیلئے صرف 4/دن باقی بچے ہیں۔ جس کے باعث ان حلقوں میں تشہیری مہم میں تیزی آگئی ہے۔
بی جے پی کے سرکردہ قائدوزیراعظم نریندرمودی نے کل ناندیڑاورپربھنی میں پارٹی امیدواروں کے تشہیری جلسوں سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں انہو ں نے کہا کہ رائے دہی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔اورترغیب دی کہ ان انتخابات میں سبھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔
لوک سبھاالیکشن کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے شہریوں کاانہوں نے شکریہ اداکیا۔اورالزام عائدکیاکہ کانگریس پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں ودربھ اورمراٹھواڑہ کی ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی۔وزیراعلیٰ اورشیوسینا اہم قائدایکناتھ شندے، نائب وزیراعلیٰ اوربی جے پی رہنما دیویندرپھڑنویس،آرپی آئی سربراہ رام داس آٹھولے اوردیگررہنماان جلسوں میں شریک تھے۔
ناندیڑمیں مہایوتی کی جانب سے پرتاپ راؤپاٹل چکھلی کر،ہنگولی سے بابوراؤکدم کوہلی کراورپربھنی سے مہادیوجانکرکوٹکٹ دیاگیاہے۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس شردچندرپوارپارٹی کے سربراہ شردپوارنے الزام عائدکیاہے کہ جن پرآبپاشی بدعنوانیوں کاالزام عائدکیاتھا آج وزیر اعظم ان ہی افرادکوساتھ لیکرگھوم رہے ہیں۔ وہ کل احمدنگر جنوبی حلقہ انتخاب سے مہاوکاس آگھاڑی کے امیدوارنیلیش لنکے کے تشہیری مہم کے دوران ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔شردپوارنے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اس بات کی وضاحت کریں کہ ریاستی امدادی باہمی بینک بدعنوانی اورآبپاشی بدعنوانی کاالزام کس کیلئے اورکیونکرلگایاتھا۔
اسی دوران شردپوارنے کل اورنگ آبادلوک سبھا حلقے سے مہاوکاس آگھاڑی کے امیدوارچندرکانت کھیرے اورجالنہ کے امیدوار ڈاکٹر کلیان کاڑے کے تشہیری جلسوں سے بھی خطاب کیا۔اس دوران بے روزگاری، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اوردیگرمعاملات پرانہوں نے بی جے پی حکومت پرسخت تنقیدکی۔
***** ***** *****
سامعین۔ریاست کے لوک سبھاحلقوں کے امیدوار، الیکشن لڑنے کاان کامقصد،مقامی سیاست اوردیگر اہم نکات کاجائزہ لینے والا”لوک نرنیہ مہاراشٹراچا“پروگرام آکاشوانی نے شروع کیاہے۔ پروگرام کی آج کی قسط میں رائے گڑھ لوک سبھا حلقے کاجائزہ پیش کیاجائیگا۔شام سوا سات بجے اسے آکاشوانی ممبئی سے نشر کیاجائیگا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
جین مذہب کے24/ویں تیرتھنکر”بھگوان مہاویر“جینتی کے سلسلے میں آج انہیں خراج عقیدت پیش کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے ملک کی عوام کومبارکباددی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدم تشدداورایثارکی مثال سمجھے جانے والے بھگوان مہاویرنے محبت اورامن کی تعلیم دیکر حق اورایثارکی راہ دکھائی ہے۔دریں اثناء سمبھاجی نگرمیں آج اس حوالے سے جنم کلیان مہوتسومنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سماجی،مذہبی اورثقافتی پروگرام منعقدکئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
شیوسنگرام پارٹی کے رہنماڈاکٹر جیوتی میٹے نے لوک سبھا انتخابی میدان سے کنارہ کشی کااعلان کیاہے۔کل صبح بیڑمیں ایک صحافتی کانفرنس میں انہوں نے یہ اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ان انتخابات میں شیوسنگرام پارٹی کاموقف وہی طئے کریں گی۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کیلئے ہی وہ سرکاری خدمات سے سبکدوش ہوئی تھیں۔تاہم معاشرے کامفاداولین ترجیح ہے اس لئے وہ انتخابات نہیں لڑرہی ہیں۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرمہاراشٹر نونرمان سینا کے مراٹھواڑہ کے تمام اہم عہدیداروں کاایک اجلاس چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں MNS کے مراٹھواڑہ انتخابی کنوینرباڑاناندگاؤنکرنے رہنمائی کی۔
***** ***** *****
ناندیڑمیں سماجی منافرت پھیلانے والے 6/افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔لوک سبھا انتخابات کے دوران سماجی رابطے پر قابل اعتراض موادکی تشہیر کے معاملے میں ان کے خلاف یہ مقدمہ درج کیاگیا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے موضع سوکاپورواڑی میں کل ایک ضعیف ووٹر کے گھرجاکران سے ووٹ ڈلوایاگیا۔باڑاصاحب ببن راؤکدم نامی 88 سالہ شخص کے گھرسرکاری ٹیم پہنچی۔راست رابطہ نہ ہونے والے اس شخص کے گھرپرپورناندی پارکرکے تحصیل دفتر کی ٹیم نے پیدل جاکریہ ووٹ ڈلوایا۔ پربھنی تعلقے میں کل117بزرگ اورمعذورشہریوں نے اپنے گھر سے ہی رائے دہی کا متبادل کاانتخاب کیاہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے بیشتر مقامات پرکل تیزہواؤں کے ساتھ غیرموسمی بارش ہوئی۔لاتورشہراوراس کے اطراف واکناف میں کل دوپہر اچانک بارش ہونے سے شہریوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑا۔اس بارش کے باعث لاتورشہرمیں کئی مقامات پربجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی۔ضلع میں چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔اوساتعلقہ میں بجلی گرنے سے کئی مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔ناندیڑ،ہنگولی،پربھنی،دھاراشیواوربیڑ اضلاع میں بھی تیزآندھی کے ساتھ چند ایک مقامات پرزورداربارش کی خبریں موصول ہوئیں۔
چھترپتی سمبھاجی نگرضلع میں کل بیشتر مقامات پربارش ہوئی۔شام کے وقت تیزہواؤں اورگھن گرج کے ساتھ بارش کے باعث درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑکرگرپڑے۔جس سے بجلی منقطع ہوگئی۔شہرمیں ایک گھنٹے کے دوران 16/ایم ایم بارش ریکارڈکی گئی۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment