Monday, 1 April 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 اپریل 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 01 April-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ:  یکم  اپریل  ۴۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
    پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
    ٭    ریزرو بینک کے 90 ویں یومِ تاسیس کے پروگرام میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم کا آج ممبئی دو رہ۔
    ٭    میرٹھ کے تشہیری مہم میں وزیرِ اعظم کی بدعنوانی پر تنقید؛ جبکہ انڈیا اتحاد کا بی جے پی پی پلٹ وار۔
    ٭    ونچیت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے 11  امیداروں کی دوسری فہرست جاری۔
    ٭    بیڑ ضلعے کے امبہ جوگائی کے قریب حادثہ میں کل تین افراد کی موت۔
اور۔۔۔٭    پیٹھن میں سنت ایکناتھ مہاراج کے ناتھ ششٹھی عقیدت سے منایا گیا۔
***** ***** *****

    اب خبریں تفصیل سے:
     وزیرِ اعظم نریندر مودی آج ممبئی کے دورہ پر آرہے ہیں۔ بھارتی ریزرو بینک کے یومِ تاسیس کے 90 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے وہ مخاطب ہوں گے۔ سن 1935 میں آج ہی کے دِن ریزرو بینک کا قیام عمل میں آیا تھا۔ صبح گیارہ بجے ہونے والے اس پروگرام میں مرکزی وزیر نرملا سیتا رَمن‘ وزیرِ مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ، ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس اور وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔
***** ***** *****
    دریں اثناء بی جے پی کے سینئر لیڈر و وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کل اُتر پردیش کے میرٹھ میں پارٹی کے لوک سبھا انتخابات کی تشہیر کی شروعات کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتخابات صرف حکومت سازی کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اور معاشی طور پر ملک کو عالمی سطح پر تیسرے درجہ پر لے جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو بدعنوانیوں سے بچانے کیلئے ہم لڑائی لڑرہے ہیں، جس کی وجہ سے کئی بڑے بدعنوان افراد جیل میں ہیں۔ مرکزی حکومت نے گذشتہ دس سالوں میں لیے گئے مختلف فیصلوں کی اطلاع مودی نے اس موقع پر دی۔ بی جے پی نے میرٹھ سے رامائن سیرئیل کے اداکار ارون گووِل کو امیدوار بنایا ہے۔
***** ***** *****
    حزبِ اختلاف انڈیا اتحاد کا کل دِلّی کے رام لیلا میان پر اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کانگریس رہنماء و رکنِ پارلیمان راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں سرکاری مشنریوں کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ اگر EVM نہ ہو تو بی جے پی لوک سبھا کی 180 نشستیں بھی حاصل نہیں کرسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتخابات ملک اور آئین کو بچانے کیلئے ہے اور ہر ایک کو اس کے حق کی حفاظت کیلئے ہے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شرد پوار گروپ کے صدر شرد پوار‘ سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے سمیت انڈیا اتحاد کے سرکردہ قائدین اس اجلاس میں شریک تھے۔ اُدّھوٹھاکرے نے کہا کہ اپنا ملک آمریت کی طرف جانے کا اندیشہ تھا لیکن اب حقیقت نظر آرہا ہے۔
    دریں اثناء انھوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم کے تعلق سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہم نے غور و فکر کے بعد ہی اُمیدوار طئے کیے ہیں۔
***** ***** *****
    ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ مہاوِکاس آگھاڑی میں ونچت گروپ کو امیدواری دینے کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جارہا ہے۔ وہ کل ناگپور میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں کے درمیان نشستوں کے تعلق سے لڑائی جاری ہے۔ انھوں نے ادعا کیا کہ ونچت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے کانگریس کو‘ کولہاپور اور ناگپور سمیت سات نشستوں کیلئے حمایت دی جائیگی۔ انھوں نے اس موقع پر بی جے پی حکومت پر تنقید بھی کی۔
    دریں اثناء ونچت بہوجن آگھاڑی نے 11   امیدواروں کی دوسری فہرست کل جاری کی، جس میں ہنگولی سے بی ڈی چوہان‘ لاتور سے نرسمہا راؤ اودگیرکر‘ جالنہ سے پربھاکر بکلے‘ جبکہ شولاپور سے راہل کاشی ناتھ گائیکواڑ کو امیدواری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
    لوک سبھا انتخابات کے ضمن میں ریاست کے تمام لوک سبھا حلقوں کے حالات اور تمام سرگرمیوں کی جائزاتی میٹنگ کیلئے آکاشوانی ”لوک نِرنئے مہاراشٹراچا“ یہ پروگرام شروع کررہی ہے۔ آج یکم اپریل سے شام سوا سات تا ساڑھے سات کے درمیان یہ پروگرام آکاشوانی ممبئی سے نشر کیا جارہا ہے۔ آکاشوانی مراٹھی خبریں اس پاڈ کاسٹ چینل سمیت آکاشوانی کے مختلف علاقائی نیوز اکائیوں‘ سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل پر بھی اس پروگرام کو سنا جاسکے گا۔
***** ***** *****
    آج سے شروع ہونے والے نئے معاشی سال میں ریڈی ریکنر ریٹ میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ مسلسل دوسرے سال بھی ان ریٹ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔
***** ***** *****
    مِرج کے سَتار اور تمبورہ کو جغرافیائی درجہ بندی یعنی جی آئی درجہ بندی حاصل ہوئی ہے۔ مِرج میوزیکل انسٹرومینٹ کلسٹر اور سولٹن میوزیکل انسٹرومینٹ پروڈیوسر کو یہ درجہ بندی عطا کی گئی ہے۔ مِرج کے علاوہ دیگر مقام کے کاریگر اب ان آلات کی نقل نہیں کرسکیں گے اور دیگر مقامات کے آلات اب مِرج اس نام سے فروخت بھی نہیں کیے جاسکیں گے۔
***** ***** *****
    بی جے پی کے بزرگ رہنماء اور نائب وزیرِ اعظم لال کرشن اڈوانی کو بھارت رَتن کل دیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ درَوپدی مُرمو نے اَڈوانی کی رہائش گاہ پر انھیں یہ اعزاز عطا کیا۔ نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ، وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
***** ***** *****
    عیسیٰ مسیح کے دوبارہ اُٹھنے کا دِن ایسٹر سنڈے کل ہر طرف جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف چرچوں میں عبادات سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔
***** ***** *****
    چھترپتی سمبھاجی نگرضلعے کے پیٹھن میں کل سنت ایکناتھ مہاراج کی ناتھ ششٹھی تقریب عقیدت سے منائی گئی۔ مندر کمیٹی کے صدر سندیپان بھومرے کے ہاتھوں ناتھ کی سمادھی کی ابھیشیک پوجا کی گئی۔ ریاست بھر سے آئے سینکڑوں عقیدت مندوں نے گوداوری میں نہاکر ناتھ کی سمادھی کے درشن کیے۔ اس مرتبہ سمادھی تقریب چتو صد سالہ سلور جبلی ہونے پر مندر پر ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی برسات کی جائیگی۔ شری سنت نرہری سونار مہاراج سنستھان میں آج صبح گیارہ بجے یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کے اورنگ پورہ علاقے کے ناتھ مندر میں عقیدت مندوں نے درشن کیلئے بھیڑ لگا دی تھی۔
***** ***** *****
    بیڑ ضلعے کے امبہ جوگائی کے قریب تین افراد کی حادثے میں موت ہوگئی۔ شادی کا بستہ لیکر بہن اور بھانجی سمیت دو پہیہ سوار کو واگھالا پاٹی کے قریب ایس ٹی بس کے ٹکر مارنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مہلوکین کے نام سیوا لال راٹھوڑ‘ دیپالی جادھو اور تِرِشا جادھو ہیں۔
***** ***** *****
    قومی سماج پارٹی کے رہنماء اور عظیم اتحاد کے پربھنی لوک سبھا حلقہ کے امیدوار مہادیو جانکر نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع کے مقابلہ پربھنی ضلع کی ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ وہ کل پربھنی میں نامہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ آج وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے‘ نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور سابق وزیر پنکجا منڈے کی موجودگی میں اُمیدواری عرضی داخل کریں گے۔
***** ***** *****
    مرکزی انتخابی کمیشن کے جاری کردہ نوٹس ماحول دوست الیکشن کے مطابق ناندیڑ ضلع پریشد کی جانب سے ضلع پریشد اسکول وِشنو پوری میں ماحول دوست انتخاب مرکز قائم کیا گیا ہے۔ سب ڈویژنل آفیسر وِکاس مانے‘ نے اس بوتھ کا معائنہ کیا۔ تمام انتخابی علاقے کو مختلف جھاڑیوں اور پودوں سے تیار کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
    ناندیڑ ضلع پریشد سی ای او مینل کرنوال نے اپیل کی ہے کہ نوجوان انتخابی سرگرمیوں کے تعلق سے آگاہ رہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ووٹ دیں۔ وہ کل ناندیڑ کے مہاتما گاندھی مشن (MGM) کالج کے پروگرام سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ ایک طاقت ہے اور یہ ملک کی خدمت کا ایک حصہ ہے۔
***** ***** *****
    چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن نے رواں مالی سال میں کل شام تک 182 کروڑ 78 لاکھ 23 ہزار 771 روپئے محصول وصول کیا ہے۔ جس میں املاک ٹیکس 155 کروڑ 19 لاکھ 86ہزار 268 روپئے‘ آبرسانی ٹیکس کے 27 کروڑ 58 لاکھ 37ہزار 503 روپئے شامل ہیں۔ گذشتہ پانچ معاشی سالوں میں یہ ایک ریکارڈ وصولی ہونے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
    جالنہ شہر کو جائیکواڑی آبی پشتے سے ہونے والی آبرسانی چار تاریخ تک بند رہے گی۔ آب رسانی لائن کی درستی کے کاموں کے چلتے یہ فیصلہ لینے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے۔
***** ***** *****
    لاتور ضلعے میں جاری جل جیون مشن کے کاموں میں تاخیرکے ذمہ دار کانٹریکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات ضلع پریشد سی ای او انمول ساگر نے دئیے ہیں۔ تقریباً دو 74 اسکیموں کے کام طئے شدہ مرحلوں میں نہ ہونے کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
    بیڑ ضلعے میں پانی کا کفایت شعادی سے استعمال کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ منڈے نے دئیے ہیں۔ ضلع کے مختلف آبی ذخیروں کے جائزے کے بعد منعقدہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھیں۔ اس میں انھوں نے عہدیداروں اور شہریوں سے گفت و شنید کی۔
***** ***** *****
    لاتور شہر کو دھنے گاؤں سے پانی فراہم کرنے والی آبرسانی لائن سے 21غیر قانونی کنکشن کو محکمہ محصول اور لاتور شہر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے کاٹ دیا گیا۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے کے احمامات پر یہ کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
    آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
    ٭    ریزرو بینک کے 90 ویں یومِ تاسیس کے پروگرام میں شرکت کیلئے وزیرِ اعظم کا آج ممبئی دو رہ۔
    ٭    میرٹھ کے تشہیری مہم میں وزیرِ اعظم کی بدعنوانی پر تنقید؛ جبکہ انڈیا اتحاد کا بی جے پی پی پلٹ وار۔
    ٭    ونچیت بہوجن آگھاڑی کی جانب سے 11  امیداروں کی دوسری فہرست جاری۔
    ٭    بیڑ ضلعے کے امبہ جوگائی کے قریب حادثہ میں کل تین افراد کی موت۔
اور۔۔۔٭    پیٹھن میں سنت ایکناتھ مہاراج کے ناتھ ششٹھی عقیدت سے منایا گیا۔
***** ***** *****
    اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
     ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment