Friday, 2 August 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 02 ؍ اگست 2024 ء وقت :صبح 09.00 سے 9.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 02 August 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲ ؍  اگست  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ درج فہرست ذاتوں جماعتوں کے زمرے میں  ریاستی حکو متیں ذیلی زمرے وضع کر سکتی ہے  ‘ 

سپریم کورٹ کا فیصلہ 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دورے پر  ‘  سلوڑ میں وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا سے مستفیض ہونے والی خواتین میں فائدے کی تقسیم کا پروگرام 

٭ اننا بھائو ساٹھے تحقیقی  و  تربیتی اِدارے کے دفتر کا وزیراعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح 

اور

٭ پیرس  اولمپِک میں تمغہ حاصل کرنے والے سوپنل کُساڑے کو ریاستی حکو مت کی جانب سے ایک کروڑ  روپئے کا  اعزا زیہ


اب خبریں تفصیل سے...

ریاستی حکو متیں  درج فہرست ذاتوں جماعتوں کے زمرے میں  ذیلی زمرہ جات وضع کر سکتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنا یا ہے ۔ عدالت کی  7؍ رکنی بینچ نے  سال  2004؁ء کے  ای  وی  چِن نئی یا  معاملے میں  5؍ رکنی بینچ کے فیصلے کو منسوخ کر تے ہوئے کل یہ فیصلہ سنایا ۔ چیف جسٹِس دھننجئے چندر چوڈ نے فیصلے میں کہا کہ درج فہرست ذاتوں  اور  جماعتوں میں مالی  و  سما جی سطح پر کئی انواع ہیں اِسی لیے سبھی درج فہرست زمروں کو ایک ہی زمرے میں ریزر ویشن دینا مناسب نہیں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ سبھی زمروں میں ریزر ویشن کا تناسب طئے کرنے کا اختیار  ریاستی حکو متوں کو ہے ۔

***** ***** ***** 

ہند کیسری بنے والے پہلوانوں کو ریاستی حکو مت کی جانب سے دیا جانے والا اعزازیہ گزشتہ  11؍ برسوں سے نہیںدیاگیا ۔ رکن پارلیمان رجنی پاٹل نے کل راجیہ سبھا کی توجہ اِس جانب مبذول کر وائی ۔ اِس موقعے پر انھوں نے سبھی کھلاڑیوں کا حال  اور  مستقبل محفوظ کرنے کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا  بھی مطالبہ کیا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دورے پر آرہے ہیں ۔ وہ سلوڑ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یوجنا سے استفادہ کرنے والی خواتین میں  Benefit Certificates تقسیم کریں گے ۔ اِس تقریب میں ریاستی وزیر برائے مارکیٹنگ عبد الستار بھی موجود رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

  لوک مانیہ تلک کی  104؍ ویں بر سی  اور  سماجی مصلح  ‘  عوامی شاعر  اننا بھائو ساٹھے کا  104؍ ویں  یومِ پیدائش کل منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر  ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں   اننا بھائو ساٹھے تحقیقی  و  تر بیتی اِدارے  کے دفتر کا افتتاح کیا گیا ۔اِس دوران پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ اِدارہ اننا بھائو ساٹھے کی ادبی اثاثوں کی بقاء کے لیےجد وجہد کرنے والوں کے لیےروشنی کا مینار ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ نو جوانوں کو اِس بات کا خیال رکھناچا ہیے کہ اننا بھائو ساٹھے کے نام پر اسکا لر شپ  یا  قرض حاصل کرنا کوئی معاشی ذمہ داری نہیں ہے  بلکہ سماجی ذمہ داری ہے ۔ اِس اِدارے کی ویب سائٹ  اور  شِکشا ایپ بھی کل متعارف کی گئی ۔

اِس موقعے پر  نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اننا بھائو ساٹھے کی یادگار کے لیے خاطر خواہ  رقم مختص کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے صنعت کار  سُشیل تُپے نے امریکہ کی بین الاقوامی  ستارہ  و  خلائی رجسٹری تنظیم سے رابطہ کر کے  ایک ستارے کو لوک شاہیر اننا بھائو ساٹھے کے نام سےموسوم کیا ۔ 

ناندیڑمیں سابق وزیر اعلیٰ رکن پارلیمان اشوک چوہان  اور  سابق رکن پارلیمان پر تاپ رائو پاٹل چکھلیکر نے اننا بھائو ساٹھے کی جینتی کے موقعے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

***** ***** ***** 

دھا را شیو میںلوک شاہر اننا بھائو ساٹھے کا قد آدم مجسمہ نصب کرنے کے لیے ریاستی حکو مت نے سرکاری دودھ سرد خانے کی ایک  ایکر اراضی مختص کر دی ہے ۔ا ِس خصوص میں  اننا بھائو ساٹھے کے یوم پیدائش کے موقعے پر ہی سرکاری حکم نامہ جاری کیاگیا ۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

پیرس اولمپک میں مردوں کے  50؍ میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشن زمرے میں کولہاپور کے سوپنیل کُساڑے نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ اِس اولمپک میں بھارت نے یہ تیسرا تمغہ حاصل کیاہے ۔ سوپنیل نے  451؍ اعشاریہ 4   ؍  پوائنٹ حاصل کیے ۔ 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوپنیل کُساڑے  کو    اِس قابل فخر کار کر دگی  پر  ایک کروڑ  روپئے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  کُشتی میں بھارت کےلیے پہلا انفرادی تمغہ حاصل کر نے والے کھا شا با جا دھو کے بعد سوپنیل کُساڑے نے ریاست کو پہلا انفرادی تمغہ دلا یا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے سوپنیل کے کُنبے سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کر کے اُنھیں مبارکباد پیش کی ۔

سینٹرل ریلوے نے بھی سوپنیل کُساڑے کی کار کر دگی پر انھیں عہدے میں ترقی دی ہے ۔ وہ فی الحال درجہ سوم میںبر سر خدمت تھے  اُنھیںدرجہ دوم میں تر قی دی گئی ہے ۔ اب سوپنیل کو سینٹرل ریلوےکے صدر دفتر میں  سی  ایس  ایم  ٹی   کے شعبہ کھیل میں خصوصی افسر کا عہدہ دیاگیا ہے ۔

صدر جمہوریہ محتر مہ دروپدی مُر مو  ‘  نائب صدر  جگدیپ دھنکھڈ  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی  اور  دیگر سر کر دہ شخصیات نے  سوپنیل کُساڑے کی  اِس شاندار کار کردگی پرانھیں مبارکباد پیش کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِس اولمپک میں خواتین کے 50؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن زمرے میں کل انجم مود گِل  اور  صفت کئور کوالیفائنگ رائون میں نہیں جا سکے ۔ مُکے بازی میں نکہت زرین  کو  50؍ کلو وزن زمرے  کے  16؍ ویں رائونڈ میں چین کی کھلاڑی سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔ اسی طرح ہا کی میں بھی بھارت کو بلیجیم کی ٹیم نے2 - 0 ؍ سےشکست دی ۔ بیڈ مِنٹن  میں خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں  پی  وی  سندھو کو چین کی کھلاڑی سے     21 - 19 ؍  اور  21 - 14 ؍ سے ہار ہوئی ۔ مینس سنگلز میں  لکشیہ سین نے بھارت کے ہی  ایچ  ایس  پُر نوئے  کو  12 - 21 ؍  اور 6 - 21    ؍  سے شکست دے کر اگلے رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ 

مینس ڈبلز میں ساتوِک سائی راج رنکی ریڈی   اور  چراغ شیٹی کی جوڑی کو ملیشیاء کی جوڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  شری لنکا کے ما بین آج سے ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز ہو رہاہے۔سیریز کا پہلا مقابلہ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطا بق دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہو گا ۔ 

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم  یہ  خواتین کی عزت افزائی ہے ۔ قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر پر سن  ڈاکٹر نیلم گورہے نے یہ بات کہی ۔

وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن میں وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن سنمان یاترا کے دوران اظہار خیال کر رہی تھیں ۔ اِس موقعے پر انھوں نے  مزید کہا کہ اِس یو جنا کے تحت رکشا بندھن سے پہلے مستحق خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کر دی جائے گی ۔ انھوں نے بتا یا کہ پیٹھن تعلقے میں خواتین کے لیے شناخت بھون قائم کرکے  اِس میں خواتین کے لیے کھیل  ‘  تفریح  ‘  کتب خانہ  اور  بچت گروپوں کی میٹنگ کے لیے سہو لیات دستیاب کر وانے کا عزم ہے ۔ 

***** ***** ***** 

شیو سینا کی سیکریٹری  نیز  تر جمان  منیشا کائندے نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن یو جنا کی تشہیر کے لیے شیو سینا کی جانب سے ریاست بھر میں خواتین میلوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے اظہار خیال کر رہی تھیں ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس یو جنا سے مستفیض ہونے کے لیے ہر دن لاکھوں در خواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ محتر مہ منیشا کائندے نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو اِس کا فائدہ مہیا کرنے کے مقصد سے سنمان یاترا کے دوران خواتین میلوں کا اہتمام کر کے  اِس یو جنا کی معلو مات دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن یو جنا کے تحت بیڑ ضلعے میں اب تک  3؍ لاکھ  44؍ ہزار  876؍ در خواستیں داخل کی گئی ہیں ۔ خیال رہے کہ ضلعے میں محصول ہفتوں کے دوران  اِس یوجنا کے مستحق خواتین کا اندراج  اور  درخواستوں کی چھان بین  کے مقصد سے خصوصی مہم جاری ہے ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگرمیں ساتا را علاقے کے دیو لائی میں تعمیر کیے گئے  سنکلپ ون رائی کو عالمی سطح کا  اِنوائرو کیئر گرین ایوارڈ  2024؁ء سے نوازا گیا ہے ۔ یہ انعامی تقریب حال ہی میں ممبئی میں منعقد کی گئی تھی ۔ اِس ایوارڈ کے لیے  7؍ ممالک کے مختلف زمروں سے 65؍ سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی تھیں ۔

***** ***** *****

سات  بارہ  پر زمین کا اندراج کرنے کے لیے  40؍ ہزار  روپئے رشوت لینے والے  پر بھنی ضلعے کے پھول کڑس سججا کے تلاٹھی  دتتا ہون مانے کو  محکمہ انسداد بد عنوانی نے کل  رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اُس کے خلاف معاملہ درج کر لیاگیا ہے ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ درج فہرست ذاتوں جماعتوں کے زمرے میں  ریاستی حکو متیں ذیلی زمرہ جات وضع کر سکتی ہے  ‘  

سپریم کورٹ کا فیصلہ 

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج چھتر پتی سنبھا جی نگر کے دورے پر  ‘  سلوڑ میں وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن 

یو جنا سے مستفیض ہونے والی خواتین میں فائدے کی تقسیم کا پروگرام 

٭ اننا بھائو ساٹھے تحقیقی  و  تربیتی اِدارے کے دفتر کا وزیراعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح 

اور

٭ پیرس  اولمپِک میں تمغہ حاصل کرنے والے سوپنل کُساڑے کو ریاستی حکو مت کی جانب سے ایک کروڑ  روپئے کا اعزا زیہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Post a Comment