▼

Wednesday, 2 October 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 2 ؍ اکتوبر 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 02 October 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲ ؍  اکتوبر  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ گاندھی جینتی کی مناسبت سےآج  ملک بھر میں متعدد  پروگراموں کا اہتمام 

٭ وزیر اعظم کے ہاتھوں 9؍ ہزار  600؍ کروڑ  روپئے کے اخراجات پر مشتمل مختلف صفائی منصوبوں کا آغاز 

٭ سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کو دیا  ایک ہزار  492؍ کروڑ  روپئے کا فنڈ 

٭ لاڈ لی بہن اسکیم کے سبب معیشت کو فروغ ملے گا   ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  

اور

٭ کانپور ٹیسٹ کر کٹ سیریز بھارت نے جیتی 


اب خبریں تفصیل سے...

آج ملک بھر میں با با ئے قوم  مہاتما گاندھی   اور  سابق آنجہا نی وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کا یوم پیدائش منا یا جا رہاہے ۔ اِس منا سبت سے ملک بھر میں متعدد پروگراموں کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ اِسی سلسلے میں آج صبح نئی دِلّی میں مہا تما گاندھی کی سما دھی پر کُل مذاہب دعائیہ جلسے کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ 

صدر جمہوریہ محتر مہ در پدی مُر مو نے مہا تما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔لوک سبھا میں حزب مخالف کے رہنما  راہل گاندھی نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

***** ***** ***** 

گزشتہ 17؍ ستمبر سے ملک بھر میں جاری  ’’  صفائی ہی خدمت ہےمہم   ‘‘  آ ج ختم ہو رہی ہے۔ اِ س خصوص میں  وزیر اعظم نریندر مودی   آج نئی دِلّی میں منعقدہ ’’صاف بھارت پروگرام‘‘ میںشر کت کریں گے ۔اِس موقعے پر وہ صاف صفائی سے متعلق  9؍ ہزار  600؍ کروڑ روپئے کے اخرجات پر مشتمل متعدد  منصوبوں کا آغاز کریں گے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے سیلاب سے متا ثرہ   14؍ریاستوں کے لیے  5؍ ہزار  858؍ کروڑ  روپئے کا فنڈ منظور کیا ہے ۔اِس میں سب سے زیادہ  ایک ہزار  492؍ کروڑ  روپئے مہاراشٹر کو دیے جائیں گے ۔ اِس سال موسم باراں میں  موسلادھار  بارش  ‘  سیلاب  اور  مٹی کے تود کھسکنے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے ۔ نقصان بھر پائی  کی مد میں اِس سال اب تک  21؍ ریاستوں  کو  مجموعی طور پر  14؍ ہزار  958؍ کروڑ  روپئے کا فنڈ دیا جا چکاہے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ لاڈ لی بہن یوجنا کے سبب ریاستی و قومی معیشت کو کا فی فروغ ملے گا ۔ وہ کل سانگلی میں منعقدہ کسانوں کے جلسے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو  5؍ ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا خواب پورا کرنے میں لاڈ لی بہن یو جنا بہت سود مند ثابت ہو گی ۔ انھو ں نے کہا کہ خواتین کو لکھ پتی بنا ئے بغیر حکو مت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

اِسی دوران  خواتین و بہبود اطفال کی وزیر ادیتی تٹ کرے نے کہا کہ  لاڈ لی بہن یو جنا سے مستفیض ہو رہی خواتین کے بینک کھاتوں سے مختلف فیسوں کے نام پر پیسے کاٹنے والی بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن  ایس  ٹی  کے  343؍ بس اسٹینڈ وں پر   ’’  آنند آروگیہ کیندر  ‘‘  نام  سے دواخانے کھولے جا ئیں گے ۔ اِن دواخانوں میں تمام شہر یان کم فیس پر ڈاکٹروں سے تشخیص کر واسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی  کم فیس پر مختلف ٹیسٹ  اور  کم قیمت پر دوائیں بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ مذکورہ کار پوریشن کے  صدر نشین  بھرت گو گاولے کی زیر صدارت  منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ۔ 

اِس کے علا وہ تمام بس اسٹینڈوں پر خواتین بچت گروپوں کے لیے برائے نام کرائے پر دکانیں بھی دستیاب کر وائی جائیں گی ۔ ساتھ ہی ڈھائی ہزار بسیں خرید نے   ‘  ڈیزل سےچلنے والی  100؍ بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے  اور  ممبئی -پونا  راستے پر الیکٹرک شیو نیری میں مسافروں کی آسانی کے لیے  شیو نیری سُندری مقرر کرنے کا فیصلہ بھی  ایس ٹی کارپوریشن نے کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

آئندہ اسمبلی چُنائو میں عظیم اتحاد کی حکو مت ریاست میں اقتدار سنبھا لے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل ممبئ میں بی جے پی کار کنان سے مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کار کنان سے اپیل کی کہ ریاست میں بی جے پی کی جیت کے لیے جوحکمت عملی بنائی جائے گی اُس پر عمل کریں ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں نو  اجازت یافتہ 8؍ میڈیکل کالجوں میں اِس سال سے تعلیم و تربیت شروع کی جائے گی ۔ مرکزی وزیر برائے صحت پر تاپ رائو جا دھو نے یہ بات بتائی ۔ وہ کل بلڈھانہ میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے لیےگزشتہ 10؍ برسوں کے دوران   تقریباً  60   ؍  ہزار   800؍ نشستوں کا اضا فہ کیاگیا ہے ۔ خیال رہے کہ اِن میڈیکل کالجوں میں جالنہ   اور  بلڈھانہ کے میڈیکل کالجوں کا بھی شمار ہے ۔ 

اپنے خطاب میں انھوں نے مزید بتا یا کہ کھام گائوں - جالنہ  ریلوے راستے کا مسودہ منظوری کے لیے نیتی آیوگ کو بھیج دیاگیا ہے ۔ جلد ہی اِسے مر کزی کابینہ کی منظوری بھی مل جائے گی ۔ جناب پر تا رائو جا دھو نے بتا یا کہ  ملکا پور - سلوڑ -چھتر پتی سنبھا جی نگر  ریلوے راستے کی بھی تجویز ہے اِس کے لیے بھی وہ اقدام کریں گے۔ 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


لاتور ضلعے کے جڑ کوٹ تعلقےسے گزر نے والی تیرو  ندی پر تعمیر کیے گئے 7؍  پُشتوں کا افتتاح کل نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ہاتھوں کیاگیا ۔ تیرو  ندی میں  بیل سائونگی  ‘  بور گائوں  ‘  تیرو کا  ‘   سُلاڑی  اور  گوہان کے مقام پر  ایک  ایک  پُشتہ  اور  ڈونگر گائوں میں  2؍ پُشتوے تعمیر کیے گئے ہیں ۔ اِس کے سبب  تقریباً   496؍  ہیکٹر زرعی رقبے کی آبپا شی ممکن ہو گی ۔ 

اِسی طرح  جڑ کوٹ میں تعمیر کی گئی  انتظامی عمارت  ‘  تعمیرات عامہ کا ذیلی دفتر  اور  سرکاری  آرام گاہ کا افتتاح بھی کل جناب اجیت پوار کے ہاتھوں کیاگیا ۔ 

***** ***** ***** 

کانپور میں کھیلی گئی بھارت - بانگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز بھارت نے جیت لی ہے ۔ سیریز کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے بانگلہ دیش کو 7؍ وکٹوں سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا ۔کل اِس میچ کے آخری دن جب مقابلہ شروع ہوا تو بھارت کو جیتنے کے لیے  95؍ رنوںکی ضرورت تھی ۔ بھارتی ٹیم نے   18؍ ویں  اوور میں  3؍ کھلاڑیوں کے نقصان پر  98؍ رن بنا کر مقابلہ جیت لیا ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے یہ سیریز0 - 2    ؍  سے جیت لی ہے ۔ 

یشسوی جیسوال کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی  اور  روی چندرن اَشوِن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ اِس سیریز میں رویندر جڈیجہ نے  ٹیسٹ کر کٹ میں اپنے  3؍ ہزار  رن  اور  300؍ وکٹ مکمل کیے ۔ صرف74؍ ٹیسٹ کرکٹ مقابلوں میں یہ ریکارڈ بنا نے والے وہ  دوسرے کھلاڑی ہیں ۔اِس سے پہلے انگلینڈ کے  اِیان بوتھم یہ ریکارڈ بنا چکے ہیں ۔

***** ***** ***** 

جالنہ میںکل  ضلع رابطہ  اور   کنٹرول کمیٹی   دِشا  کے  سر براہ  نیز  رکن پارلیمان ڈاکٹر کلیان کاڑے کی موجود گی میں جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیاگیا تھا ۔اِس موقعے پر انھوں نے مختلف منصبوں کے تحت منظور شدہ مفاد ِ عامہ کے تر قیاتی کاموںکا مسلسل جائزہ لینے  اور  ایسے سبھی کام بغیر کسی دبائو کے جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

گزشتہ  یکم  سے  تین ستمبر کے دوران ناندیڑ کے  62؍ حلقوں میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ  سے   5؍ لاکھ  96؍ ہزار  517؍ ہیکٹر  رقبے پر کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔  ناندیڑضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتا یا کہ ان نقصانات کی تفصیل حکو مت کو اِرسال کر دی گئی ہے     اور  کسانوں کی معاونت کے لیے  892؍ کروڑ  روپئے فنڈ کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ سے متصل  واڈی گرام پنچایت کی سر پنچ  پو جا ہن ونتے  اور  گرام پنچایت کی رکن  شیتل پاوڈے نے مقررہ مدت میں ذات صداقت نامےپیش نہ کرنے کی پاداش میں اُنھیں اگلی میعاد کے لیے نا اہل قرار دیاگیا ہے ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔ خیال رہے کہ  جنوری  2021؁ء  میں ریزر و سیٹوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو  ذات صداقت نامے پیش کرنے کے لیے دی گئی مدت  9؍ جو لائی کو ختم ہو چکی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

دھارا شیو ضلع ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹیو سوسائزیز آفیس کے ہیڈ کلرک  دیانند چوہان کو کل  25؍ ہزار  روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاگیا ۔ کڑمب کی زرعی پیداوار بازار کمیٹی میں  محافظ  تعینات کرنے کی اجازت حاصل کی تجویز منظور کرنے کے لیے اُس نے یہ رشوت مانگی تھی ۔

***** ***** *****

اِس موسم باراں کے دوران ریاست میں تقریباً  258؍ ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ 24؍ گھنٹوں کے دوران  کوکن  ‘  وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑے میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

***** ***** *****



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ گاندھی جینتی کی مناسبت سےآج  ملک بھر میں متعدد  پروگراموں کا اہتمام 

٭ وزیر اعظم کے ہاتھوں 9؍ ہزار  600؍ کروڑ  روپئے کے اخراجات پر مشتمل مختلف صفائی منصوبوں کا آغاز 

٭ سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کو دیا  ایک ہزار  492؍ کروڑ  روپئے کا فنڈ 

٭ لاڈ لی بہن اسکیم کے سبب معیشت کو فروغ ملے گا   ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  

اور

٭ کانپور ٹیسٹ کر کٹ سیریز بھارت نے جیتی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments:

Post a Comment