Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 24 October 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴۲ /اکتوبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کا255/ نشستوں پر اتفاقِ رائے ‘ بقیہ سیٹوں کی تقسیم پر آج سے بات چیت
٭ شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی پہلی فہرست جاری ‘ وہیں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے 38/ امید واروں کا اعلان‘ اجیت پوار بارامتی سے انتخابی میدان میں
٭ ریاست بھر میں نامزدگی کے دن تک 153/ امید واروں نے164/ پرچے داخل کیے
٭ سابق رکن پارلیمان نِلیش رانے شیو سینا میں جبکہ سابق ریاستی وزیر لکشمن ڈھوبلے شرد پوار کی این سی پی میں شامل
اور
٭ ریاست میں سونا80/ ہزار روپئے تولہ جبکہ چاندی کی قیمت ایک لاکھ روپئے کلو
اب خبریں تفصیل سے...
اسمبلی انتخابات کے لیے مہا وکاس آ گھاڑی میں نشستوں کی تقسیم پر مہر لگ گئی ہے۔ تینوں بڑی پارٹیوں میں سے ہر ایک کو 85/ نشستیں دی گئی ہیں۔ آگھاڑی کی جانب سے کل ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی گئی۔ ممبئی میں منعقدہ اِس صحا فتی کانفرنس میں کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے‘ اُدھو با لا صا حب ٹھاکرے شیو سینا کے رکن پارلیمان سنجئے راؤت اور شرد پوار کی این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل موجود تھے۔ اِس موقعے پر یہ بتا یا گیا کہ بقیہ18/ نشستیں دیگر اتحادیوں کو دینے کے لیے آج سے بات چیت شروع ہو گی۔
اِسی بیچ شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے کی جانب سے کل 65/ امید واروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی۔ پارٹی کے سیکریٹری رکن پارلیمان انیل دیسائی کے دستخط سے جاری یہ فہرست سوشل میڈیا چینلز پر ظاہر کی گئی۔
اِس فہرست کے مطا بق لو ہا اسمبلی حلقے سے ایکناتھ پوار ‘ کلمنوری سے سنتوش ٹار فے ‘ پر بھنی راہل پاٹل‘ گنگا کھیڑ وِشال کدم ’ سلوڑ سُریش بنکر‘ کنڑ اُدئے سنگھ راجپوت ‘ اورنگ آباد وسط کِشن چند تنوانی ‘ اورنگ آباد مغرب راجو شندے‘ ویجا پور دِنیش پر دیشی ‘ گیورائی بدام راؤ پنڈت ‘ عثمان ااباد کیلاش پاٹل ‘ پرانڈا راہل گیا نیشور پاٹل‘ بارش دِلیپ سوپل جبکہ نیواسلہ اسمبلی حلقے سے شنکر راؤ گڈاکھ کو امید واری دی گئی ہے۔
وہیں دوسری جانب سنبھا جی بریگیڈ نے ریاست میں 50/ سے زیادہ نشستوں پر اپنے امید وار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بریگیڈ کے ریاستی صدر منوج آکھرے نے یہ اطلاع دی۔ وہ کل پونے میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی نے انہیں اپنے کوٹے سے 4/ تا 5/ نشستیں دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اِس کے تحت نشستیں نہیں دی گئیں۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے بھی کل اپنے 38/ امید واروں کی فہرست جاری کر دی۔ نائب وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے صدر اجیت پوار بارامتی اسمبلی حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔ وہیں چھگن بھجبل ایولہ حلقے سے ‘ دلیپ وڑ سے پاٹل آنبے گاؤں ‘ حسن مُشرف کا گل سے ’ پرکاش سولنکے ماجل گاؤں اور دھننجئے منڈے پر لی سے امید وار ہوں گے۔ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نر ہری جھر واڑ دِنڈوری سے‘ دھرم راؤ آترام ’ اہیری ‘ راجکمار بڈو لے ارجُنی مار گاؤں جبکہ ادیتی تٹکرے شر ی ور دھن سے راشٹر وادی کانگریس کے امید وار ہوں گی۔
***** ***** *****
مہا راشٹر نو نِر مان سینا نے اپنے امید واروں کی تیسری فہرست کل جاری کر دی۔ بیڑ ضلع کے پر لی اسمبلی حلقے سے ابھیجیت دیشمکھ کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
شیو سینا قائد اور ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اپنی امید واری در خواست آئندہ پیر28/ اکتوبر کو داخل کریں گے۔ پارٹی کے رکن پارلیمان نریش مہسکے نے یہ اطلاع دی۔ تھا نے ضلعے کے کو پری پانچ پاکھڑی اسمبلی سیٹ سے شندے اپنی امید واری عرضی داخل کریں گے۔
***** ***** *****
نامزدگی کے عمل کے دورے دن چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل175/ شہر یان نے 385/ در خواستیں حاصل کیں جبکہ 4/ آزاد امید واروں نے اپنی نامزدگی کے پر چے داخل کیے۔ اِس میں اورنگ آ باد مشر قی حلقے سے2/ اور گنگا پور حلقے سے
2/ در خواستیں شامل ہیں۔
وہیں ناندیڑ ضلعے کے 9/ اسمبلی حلقوں میں کل 3/ امید واروں نے نامزدگی کے4/ پر چے داخل کیے۔ بھو کر میں 2/ کنوٹ اور ناندیڑ شمال سے ایک ایک امید وار نے اپنی نامزدگی کی در خواستیں داخل کیں۔ کل ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں سے کل441/ اور لوک سبھا کے لیے 28/ در خواستیں جمع کر وائی گئیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں درج فہرست ذاتوں ایس سی کے لیے مخصوص اُدگیر حلقے کے لیے کل 2/ امید واروں نے نامزدگی کے پرچے جمع کر وائے۔ اِسی طرح ہنگولی ضلعے میں 56/ امید واروں نے 123/ در خواستیں داخل کی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ بیڑ ضلعے کے آشٹی اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی بھیم راؤ ڈھو نڈے نے آزاد امید وار کے طور پر اپنا پر چہ داخل کیا۔
اِسی طرح جالنہ ضلعے کے بد نا پور اسمبلی حلقے سے 2/ جبکہ گھن ساؤنگی حلقے سے ایک امید وار نے اپنی در خواستیں جمع کر وائیں۔ وہیں پر بھنی ضلعے کے4/ حلقوں سے کُل9/ امید واروں نے اپنی نامزدگی کے پرچے داخل کیے۔ اِن میں جنتور حلقے سے بی جے پی کی میگھنا بورڈیکر ‘ گنگاکھیڑ سے راشٹریہ سماج پارٹی کے رتنا کر گُٹے اور پا تھری اسمبلی حلقے سے 2/ آزاد امید وار سمیت کل 5/ آزاد امید وار شامل ہیں۔
دھا را شیو ضلعے میں کل ایک بھی امید وار نے اپنا پر چہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔ تاہم 76/ امید واروں نے 173/ در خواست فارم حاصل کیے۔
***** ***** *****
سابق رکن پارلیمان نلیش رانے کل سِندھو دُرگ ضلعے کے کُڑال میں منعقدہ مہا یو تی کے اجتماع میں شیو سینا قائد اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیو سینا میں شامل ہوگئے۔ شندے نے پا رٹی کا بھگوا پرچم اور تیر کمان دے کر اُن کا استقبال کیا۔
وہیں دوسری جانب بی جے پی کے قائد اور سابق وزیر لکشمن ڈھو بلے نے کل شرد پوار کی این سی پی میں شمو لیت اختیار کر لی۔ ورکنگ پریسیڈنٹ سُپریہ سُلے نے پارٹی میں اُن کا خیر مقدم کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
سامعین کرام ‘ اسمبلی انتخابات کی منا سبت سے آڈھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا نامی پروگرام ہر دن شام 7/ بج کر10/ منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ آج اِس پروگرام میں ہم ممبئی مضا فات کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ لیں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں سونے کی قیمت80/ ہزار روپئے تولہ جبکہ چاندی کا نِرخ ایک لاکھ روپئے کل تک پہنچ گیا ہے۔24/ قیراط سونا بغیر جی ایس ٹی کے79/ ہزار500/ روپئے تولہ جبکہ 22/ قیراط سونا 78/ ہزار 400/ روپئے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کا نِر خ فی کلو98/ ہزار862/ روپئے ہے۔ ما ہرین کے مطا بق دیوالی اور شادیوں کے موسم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بازار میں اُتار چڑھاؤ اور عالمی سیاسی تناؤ سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
انتخابی کمیشن نے معذور اور بزرگ شہر یان کے لیے گھر بیٹھے رائے دہی کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اِس کے لیے در خواست دینے کاعمل شروع ہو چکا ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت راؤت نے اپیل کی ہے کہ مذکورہ رائے دہندگان اِس عمل میں حصہ لیں۔
اِسی بیچ کلکٹر راؤت نے ناندیڑ کے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ اگر ضلعے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو تی ہے تو وہ cVIGIL App یا ٹول فری نمبر1950/ پر شکایت درج کر ائیں۔ انھوں نے شہر یان سے آن لائن شکایات درج کر انے کی سہو لت کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ اِسی بیچ cVIGIL App پر 15/ تا 23/ اکتوبر کے دوران ریاست بھر میں ایک ہزار گیارہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے98/ فیصد یعنی 995/ شکایات کو الیکشن کمیشن نے حل کیا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کل اپنے فرائض میں کو تا ہی برتنے والے 2/ سر کاری ملازمین اکشئے بھاگوت اور اکبر پٹیل کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔ ضلع کلکٹر اویناش پاٹھک کے حکم کے مطا بق یہ کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے انتخابی اِنسپکٹر ارجُن پر دھان نے تمام انتخا بی سر گر میوں پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ کل انتخا بی دستوں کے سربراہوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
اِسی طرح پر بھنی کے انتخابی انسپکٹر راہل مشرا نے کل ضلعے کے مختلف اسمبلی حلقوں کا معائنہ کیا اور کام کاجائزہ لیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں اسمبلی انتخابات کے اخراجات پر قابو رکھنے کے لیے انسپکٹر کے طور پر اِنڈین ریوینو سر وِس تمل ناڈو کیڈر کے افسر اے گووِند راج اور گجرات کیڈر کے افسر مَینک پانڈے کو مقرر کیاگیا ہے۔ گووِند راج ‘ نائیگاؤں‘ دیگلور‘ مُکھیڑ اور لو ہا حلقوں کے انچارج ہیں جبکہ پانڈے کِنوٹ ‘ حد گاؤں ‘ بھو کر‘ ناندیڑ شمال اور ناندیڑ جنوبی حلقوں کے انچارج ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج پونے میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اب سے تھوڑی دیر بعد ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔ بقیہ سیریز کے لیے ٹیم میں آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر کو شامل کیاگیا ہے۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کی255/ نشستوں پر اتفاقِ رائے ‘ بقیہ سیٹوں کی تقسیم پر آج سے بات چیت
٭ شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی پہلی فہرست جاری ‘ وہیں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے 38/ امید واروں کا اعلان‘ اجیت پوار بارامتی سے انتخابی میدان میں
٭ ریاست بھر میں نامزدگی کے دن تک 153/ امید واروں نے164/ پرچے داخل کیے
٭ سابق رکن پارلیمان نِلیش رانے شیو سینا میں جبکہ سابق ریاستی وزیر لکشمن ڈھوبلے شرد پوار کی این سی پی میں شامل
اور
٭ ریاست میں سونا80/ ہزار روپئے تولہ جبکہ چاندی کی قیمت ایک لاکھ روپئے کلو
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment