Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 25 October 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵۲ /اکتوبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل تیز ‘ کئی نامور امید واروں کی پرچہ نامزدگی داخل
٭ مہا وِکاس آ گھاڑی کی اتحادی کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے امید واروں کی فہرست جاری
٭ گنگا کھیڑ کے سابق رکن اسمبلی سیتا رام گھنداٹ‘ ونچت بہو جن آ گھاڑی میں شامل
٭ اجیت پوار کی زیر قیادت راشٹر وادی کانگریس کو گھڑی کا نشان استعمال کرنے کی سپریم کورٹ نے دی مشروط اجازت
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ کر کٹ میچ میں بھارتی خواتین ٹیم کی 59/ رنوں سے فتح
اب خبریں تفصیل سے...
ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے در خواستیں داخل کرنے کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ تمام بڑی پارٹیوں کے نامور امید واروں نے کل اپنی نامزدگی کے پر چے داخل کیے۔ راشٹر وادی کانگریس کے امید وار دھننجئے مُنڈے نے بیڑ ضلع کے پر لی اسمبلی حلقے سے اپنا امید وار ی فارم داخل کیا۔ اِس موقع پر بی جے پی کی قو می سیکریٹری اور رکن کاؤنسل پنکجا منڈے اور سابق رکن پارلیمان پریتم مُنڈے موجود تھیں۔
ہنگولی اسمبلی حلقے سے موجودہ رکن اسمبلی تا نا جی مُٹکُلے نے 2/ امید واری در خواستیں داخل کیں جبکہ دیگر امید وارو بھاؤ پاٹل گورے گاؤں کر نے نامزدگی کا ایک پرچہ داخل کیا۔
جن سوراجیہ شکتی پارٹی کے امید وارشری گرو پر دیشور شیوا چاریہ مہارج نے بسمت سے جبکہ کلمنوی سے موجودہ رکن اسمبلی سنتوش بانگر نے اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کیے۔ وہیں پر بھنی ضلعے کے پاتھری اسمبلی حلقے سے این سی پی امید وار نِر ملا وِٹیکر کی در خواست اُن کے بیٹے رکن اسمبلی راجیش وِٹیکرنے داخل کیے۔
اِسی طرح جالنہ اسمبلی حلقے میں مہا یو تی سے شیو سینا کے ار جُن کھوتکر‘ کانگریس سے رکن اسمبلی کیلاش گونٹیال اور اُن کی اہلیہ سنگیتا گورنٹیال اور بی جے پی کے بھاسکر دانوے نے نامزدگی کے پرچے داخل کیے۔ گھن ساؤنگی حلقے سے راشٹر وا دی کانگری شرد پوار گروپ کے راجیش ٹو پے ‘ بد نا پور سے بی جے پی کے موجود رکن اسمبلی نارائن کُچے اور راشٹر وا دی کانگریس شرد پو چندر پوار گروپ کے ببلو چو دھری نے اپنا امید واری فارم داخل کیا۔ وہیں چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سلوڑ اسمبلی حلقے سے شیو سینا کے عبد الستار اور ایک آزاد امید نے کل اپنی نامزدگی کے کاغذات داخل کیے۔
اِسی طرح کنڑ اسمبلی حلقے سے شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے امید وار اُدئے سنگھ راجپوت نے جبکہ راشٹر وادی کانگریس کے سنتوش کولہے سمیت 2/ آزاد امید وارں نے اپنی امید واری در خواستیں جمع کر وائیں۔ وہیں پھلمبری اسمبلی حلقے سے بی ایس پی کے امول پوار اور ایک آزاد امید وار نے اپنی نامزدگی کے پر چے داخل کیے۔
اِسی طرح اورنگ آباد وسط حلقے سے سی پی آئی کے ابئے ٹاکسال ‘ بہو جن سماج پارٹی کے وِشنو تکا رام واگھمارے نے جبکہ اورنگ آباد مشرق سے بی ایس پی نے 3/ اور 3/ آزاد امید واروں نے نامزدگی کے پر چے داخل کیے۔ وہیں اورنگ آ باد مغرب سے بی ایس پی کے کُنال دانڈ گے نے ‘ پیٹھن سے شیو سینا کے ولاس بھُمرے اور ایک آزاد امید وار نے جبکہ گنگا پور حلقے سے بی جے پی کے پر شانت بمب سمیت 3/ آزاد امید واروں نے کل اپنی امید وای کی در خواستیں جمع کر وائی۔
دھا را شیو ضلعے کے بھوم - پر نڈا -واشی حلقے سے ریاست کے وزیر صحت تا نا جی ساوَنت سمیت 2/ آزاد امید واروں نے کل اپنی امید واری کے پرچے داخل کیے۔ اِسی طرح عثمان آباد حلقے سے بی ایس پی کے سُبھاش گائیکواڑ‘ تلجا پور حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل ‘ سا بق وزیر مد ھو کر راؤ چو ہان‘ بی ایس پی کے 2/ امید واروں سمیت ایک آزاد امید نے اپنی نامزدگی کی در خواست جمع کر وائی۔ وہیں عمر گہ اسمبلی حلقے سے 2/ امید واروں نے کل اپنی نامزدگی کے پر چے داخل کیے۔
***** ***** *****
ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے کانگریس کے رویندر چو ہان اور دوسرے امید وار نے امید واری کا فارم جمع کر وا یا۔ لوک سبھا کے لیے اب تک کُل 3/ در خواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وہیں ناندیڑ کے 8/ اسمبلی حلقوں کے لیے 16/ امید واروں کی در خواستیں جمع ہو ئی ہیں۔
***** ***** *****
اہلیا نگر ضلع کے شر ڈی اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے را دھا کرشن وِکھے پاٹل‘ پار نیر سے رکن پارلیمان نِلیش لنکے کی بیوی رانی لنکے‘ راہو ری سے بی جے پی کے شیوا جی کر ڈیلے ‘ اکو لہ سے راشٹر وادی کانگریس کے ڈاکٹر کرن لہامٹے اور احمد نگر شہر حلقے سے سنگرام جگتاپ نے اپنی امید واری کی در خواستیں داخل کیں۔
***** ***** *****
ایولہ سے این سی پی کے چھگن بھجبل ‘ کو تھروڈ سے بی جے پی کے چندر کانت پاٹل ‘ آمبے گاؤں سے راشٹر وادی کے دلیپ وڑ سے پاٹل ‘ اِندا پور اسمبلی حلقے سے راشٹر وا دی کانگریس شرد پوار گروپ کے ہرش ور دھن پاٹل ‘ ممبئی ملبار ہلز سے بی جے پی کے منگل پر بھات لوڈھا ‘ کاندیولی مشرق سے بی جے پی کے اتُل بھاتکھڑ کر ‘ تھانے سے شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے راجن وِچارے‘ ایم این ایس کے اویناش جا دھو نے اپنی امید واری کی در خواستیں جمع کر وائیں۔
اِسی طرح ممبرا اسمبلی حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کے جِتندر آوہاڑ‘ ور لی سے آدِتیہ ٹھاکرے‘ ایوت محل کے رالے گاؤں سے بی جے پی کے اشوک اُئی کے ‘ جنو بی شو لا پور حلقے سے بی جے پی کے سابق وزیر سُبھاش دیشمکھ جبکہ موہُل اسمبلی حلقے سے راشٹر وا دی کانگریس کے یشوت مانے نے اپنی نامزدگی کے پر چے جمع کر وائے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کل 48/ امید واروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اِن میں کراڑ مغرب حلقے سے سابق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چوہان ‘ سا کولی سے نا نا پٹو لے ‘ برہمپوری سے وِجئے وڈیٹی وار ‘ تیو سہ سے یشو متی ٹھاکُر‘ سنگم نیئر سے وِجئے بالا صا حب تھورات اور پلو س سے وِشو جیت کدم کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
اِسی طرح لاتور شہر اسمبلی حلقے سے کانگریس قائد امِت دیشمکھ امید وار بنائے گئے ہیں۔ پارٹی نے لاتور دیہی حلقے سے دھیرج دیشمکھ کو ‘ ہد گاؤں سے ما دھو راؤ پاٹل‘ بھو کر تِرو پتی کونڈیکر‘ نائیگاؤں -مینل پاٹل کھت گاؤنکر ‘ پاتھری سُریش وڑ پور کر اور پھلمبری اسمبلی حلقے سے وِلاس اوتاڑے کو امید وار ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
اِسی طرح راشٹر وا دی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی نے بھی کل اپنے 45/امید واروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ اِن میں با را متی سے یو گیندر پوار کر جت - جامکھیڑ سے روہت پورا ‘ ممبرا سے جِتندر اوہاڑ ‘ تاس گاؤں سے روہت پاٹل اور مُکتائی نگر سے روہنی کھڈ سے کو امید واری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
اِسی طرح راشٹر وادی شرد چندر پوار گروپ نے مراٹھواڑہ کے گھن ساؤنگی اسمبلی حلقے سے سابق وزیر راجیش ٹو پے ‘ بسمت سے جئے پر کاش دانڈے گاؤنکر ‘ احمد پور وِنائک پاٹل اُدگیر سُدھا کر بھالے راؤ ‘ بھو کر دن چندر کانت دانوے‘ کِنوٹ پر دیپ نائک ‘ جنتور وِجئے بھامبڑے ‘ کیج پر تھوی راج ساٹھے ‘ بد نا پور روپ کمار عرف ببلو چو دھری اور آشٹی سے محبوب شیخ کو امید واری دی گئی ہے۔ این سی پی شرد چندر پوار گروپ کی جانب سے پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ حلقے سے سابق رکن اسمبلی سیتا رام گھنداٹ کو امید واری نہ دیے جانے پر وہ کل پر کاش امیڈکر کی ونچت بہو جن آ گھاڑی میں شامل ہو گئے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے قائد سمیر بھبجل نے پارٹی سے استعفی د ے دیا ہے۔ انھوں نے ناسک ضلعے کے ناند گاؤں سے آزاد امید وار کے طور پر چُناؤ لڑ نے کا اعلان کیا ہے۔ اِسی بیچ شیو سینا اُدھو با لاصاحب ٹھاکرے پارٹی نے ناسک شہر کے چاروں اسمبلی حلقوں سے اپنے امید وار کھڑے کیے ہیں۔
اِس پر کانگریس نے نار اضی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کار کنان نے کل ناسک میں کانگریس بھون کو تا لا لگا کر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
سامعین کرام ‘ اسمبلی انتخابات کی منا سبت سے آ ڈھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا نامی پرورام روز آنہ شام7/ بج کر 10/ منٹ پر آکاشوانی سے نشر کیا جا رہا ہے۔ آج اِس پروگرام میں ممبئی مضا فات کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے اجیت پوار کی زیر قیادت این سی پی کو اسمبلی انتخابات میں گھڑی کا نشان استعمال کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ اِس سلسلے میں این سی پی کے شرد چندر پوار گروپ کی جانب سے اِس سلسلے میں دی گئی در خواست کو کل سماعت کے دوران عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اجیت پوار گروپ کھڑی کا نشان استعمال کر تے ہوئے ہمیشہ اِس بات کا ذکر کرے کہ یہ مقدمہ زیر سماعت ہے۔
***** ***** *****
نیوزی لینڈ اور بھارت کی خواتین کر کٹ ٹیموں کے در میان کل کھیلا گیا پہلا یک روزہ میچ بھارت نے 59/ رنوں سے جیت لیا ہے۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتی خواتین ٹیم نے 45/ اوورس میں تمام وِکٹوں کے نقصان پر 227/ رنز بنائے۔ جوابی کھیل کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 168/ رن ہی بنا پائی۔ اِس سیریز کا دوسرا میچ آئندہ اتور کو احمد آباد میں ہو گا۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل تیز ‘ کئی نامور امید واروں کی پرچہ نامزدگی داخل
٭ مہا وکاس آ گھاڑی کی اتحادی کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے امید واروں کی فہرست جاری
٭ گنگا کھیڑ کے سابق رکن اسمبلی سیتا رام گھن داٹ‘ ونچت بہو جن آ گھاڑی میں شامل
٭ اجیت پوار کی زیر قیادت راشٹر وادی کانگریس کو گھڑی کا نشان استعمال کرنے کی سپریم کورٹ نے دی مشروط اجازت
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے یک روزہ کر کٹ میچ میں بھارتی خواتین ٹیم کی 59/ رنوں سے فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment