Friday, 24 January 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 24 جنوری 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 24 January-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ داووس میںکی گئی سرمایہ کا ری میں سے 98 فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہونے کی وزیرِ اعلیٰ کی وضاحت۔
٭ ممبئی میں قومی شہری امدادِ باہمی مالیاتی کارپوریشن کے کارپوریٹ دفتر کا آج وزیرِ د اخلہ امیت شاہ کے ہا تھوں افتتاح۔
٭ بھارتی زرعی نظام آہستہ آہستہ معیاری زرعی پیداوار سے عالمگیریت کی طرف پیش قدمی کررہا ہے: گورنر سی ۔پی۔ رادھا کرشنن کا بیان۔
٭ ریاست میں ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے صاف اور خوبصورت بس اسٹینڈ مہم کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی سری لنکا پر 60 رنز سے فتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے داووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں مہاراشٹر نے کیے ہوئے مفاہمت ناموں کی کل سرمایہ کاری میں 98 فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی شکل میں ہے۔ گزشتہ روز داووس میں ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ اس سرمایہ کاری سے ریاستی معیشت کو فروغ ملے گا۔
اس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر نےکُل 61 مفاہمت ناموں پر دستخط کیےہیں، جس کے نتیجے میں ریاست میں 15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کی اطلاع وزیر اعلیٰ نے د ی۔ ریاست کے تمام شعبوں اور علاقوں میں سرمایہ کاری متوازن ترقی کا باعث بننے کایقین بھی وزیرِ اعلیٰ نے ظاہر کیا۔
***** ***** *****
دریں اثنا، قانون ساز کونسل میں قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس دانوے نے سوال کیا ہے کہ جب داووس میں کیے گئے معاہدوں میں 28 میں سے 20 کمپنیوں کا تعلق ریاست سے ہی ہے تو پھر داووس کا دورہ کرنے کا کیا مقصدہے؟ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیرِ صنعت سے اس بات کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا کہ گزشتہ سال کیے گئے معاہدوں میں سے کتنے معاہدوں پر عمل درآمد ہوا ہے۔حزبِ اختلاف کی تنقید اور سو الوں کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ داووس میں تمام سرمایہ کار ایک جگہ آتے ہیں، اس لیے یہاں آنا ضروری ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا، وزیرِصنعت ادئے سامنت نے کہا ہے کہ داووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں مہاراشٹر کیلئے تاریخی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی روایت مسلسل تیسرے سال بھی برقرار ہے۔ وہ گزشتہ روز داووس دورے سے واپسی کے بعد ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ سامنت نے کہا کہ اس مناسبت سے ہر ضلعے میں چند ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوگی، اور مہایوتی حکومت نے صنعتی شعبے میں توازن اور مساوات برقرار رکھنے کیلئے بھی کام کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ داخلہ اور امدادِ باہمی وزیر امیت شاہ آج مہاراشٹر کے دورے پر آرہے ہیں۔ ممبئی میں قومی شہری امدادِ باہمی مالیاتی کارپوریشن کے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح وزیرِ د اخلہ شاہ کے ہا تھوں عمل میں آئے گا۔ اس تقریب سے بین الاقوامی امدادِ باہمی سال 2025 کی مناسبت سے سال بھر ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے کیلنڈر کے اجراء اور ملک بھر میں قائم دس ہزار نئے ہمہ مقصدی امدادِ باہمی اداروں کے تربیتی پروگرام کا آغاز بھی ہوگا۔
دریں اثنا‘ وزیرِ داخلہ امیت شاہ ناسک ضلعے کے مالیگاؤں تعلقہ کے اَجنگ گاؤں میں منعقدہ ایک امدادِ باہمی کانفرنس سمیت مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔
***** ***** *****





گورنر سی ۔ پی۔ رادھا کرشنن نے کہا ہےکہ بھار تی زرعی نظام آہستہ آہستہ معیار ی زرعی پیداوار سے عالمگیریت کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔ وہ کل پربھنی میں وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے 26ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اجناس کی درآمدکرنے والے ممالک کی بھوک مٹاکر ملک اس وقت زرعی مصنوعات کی برآمدات میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے مراٹھواڑہ کی زرعی یونیورسٹیز سے کسانوں کی ترقی کیلئے زرعی تحقیق پر زیادہ توجہ دینے کی اپیل بھی کی۔ وزیرِ زراعت مانک راؤ کوکاٹے بھی اس تقریب میںموجود تھے۔ تقریب میں گورنر کےہاتھوں آبی وسائل کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی تفویض کی گئی۔
***** ***** *****
نیتا جی سبھاش چندر بوس کا 128واں یومِ پیدائش کل پراکرم دِن کے طور پر منایا گیا۔ اس موقعے پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میںکہا کہ ترقی یافتہ بھارت کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے ہمیں نیتا جی کی زندگی سے مسلسل تحریک ملتی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کو کل ان کے یوم پیدائش پر ہر جگہ خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ گورنر سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے نیتا جی سبھاش چندر بوس اور بالا صاحب ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس مناسبت سے شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کا کل ممبئی میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر وہ اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ شکر کی صنعت میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں ضروری ہیں۔ پونہ میں وسنت دادا شوگر انسٹیٹیوٹ کے سالانہ جلسۂ عام سے وہ کل خطاب کر رہے تھے۔ پوار نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیرِ تعاون امیت شاہ کے ساتھ ایف آر پی کے مطابق ایم ایس پی (یعنی کم سے کم ضمانتی نرخ) میں اضافہ نہ کرنے کے معاملے پر گفت و شنید کریں گے۔ راشٹروادی کانگریس شرد پوار گروپ کے صدر شرد پوار بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
دریں اثنا، اس تقریب میں،دھاراشیو ضلعے کے کلمب تعلقےکے رانجنی میں واقع نیچرل شکر کارخانہ کو وسنت دادا شوگر انسٹیٹیوٹ کی طرف سے اس سال کا بہترین ڈسٹلری، بہترین تکنیکی کارکردگی، اور بہترین مالیاتی انتظامات کے تین ایوارڈز سے نوازا گیا -
***** ***** *****
ریاست میں کسانوں سے تور کی خریداری کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ مارکیٹنگ کے وزیر جئے کمار راول نے تور کی خریداری کے بعد دو سے تین دن کے اندر کسانوں کو ان کی رقم فراہم کرنے اوررجسٹریشن کے عمل میں کوئی تکنیکی دشواری نہ ہو اس بات کا خیال رکھنے کی ہد ایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 300 خریداری مراکز پر تین لاکھ میٹرک ٹن تور ضمانتی قیمت سے خریدی جائے گی۔
***** ***** *****
ریاست کے تمام ایس ٹی بس اسٹینڈس پر چلائی جارہی ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے صاف و خوبصورت بس اسٹینڈ مہم میں ایس ٹی ملازمین کے ساتھ ہی عوام بھی شریک ہوکر اسے ایک عو امی تحریک بنانے کی اپیل وزیرِ حمل و نقل پرتاپ سرنائیک نے کی ہے۔ وہ کل ممبئی کے کُرلا بس اسٹینڈ پر اس مہم کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ عوامی مقام ہے اور اس کی صفائی سبھی کی ذمہ داری ہے۔
***** ***** *****
خواتین کے انڈر 19- ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 60 رنوں سے فتح درج کی ہے۔ کل کھیلے گئے مقابلے میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی خو اتین نے مقررہ اوورس میں 118 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں سری لنکائی ٹیم 20 اووروں میں نو وِکٹ کے نقصان پر صرف 58 رن ہی بناپائی اور بھارت کو 60 رنوں سے فتح حاصل ہوئی۔
***** ***** *****
نئی دہلی میں یومِ جمہور یہ کی مرکزی تقریب میں بیڑ ضلعے کے وڑونی تعلقے کے دیوڑی کے فلائنگ آفیسر دامنی د یشمکھ پریڈ کمانڈر کے طور پر ذمہ داری سنبھالیں گی۔اس سلسلے میں دامنی کے والد اور سابق چیئریٹی کمشنر دلیپ دیشمکھ نے اپنے تاثرات ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ فوجی پریڈ کے کمانڈر کے طور پر دامنی کا انتخاب پورے خاندان کیلئے فخر کی بات ہے اور اس انتخاب پر خاندان کے تمام افراد میں خوشی کی لہر دو ڑ گئی ہے۔
***** ***** *****
ڈویژنل کمشنر دلیپ گائوڑے نے محصول افسران سے محصول شعبے کی متعدد نئی تکنیک اور طریقۂ کار سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے دو ر ان جانکاری حاصل کرلینے کی اپیل کی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں گرام محصول افسران کے تربیتی پروگرام کے افتتاح کے بعد وہ مخاطب تھے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر دلیپ سوامی بھی موجود تھے۔ انھوں نے محصول افسران کو موجودہ دورمیں کاموں کے تقاضوں کو سمجھ کر تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ انھوں نے اس تربیت کا استعمال عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے کیے جانے کی اُمید بھی ظاہر کی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں آئندہ30 جنور ی تا 13 فرو ری کے درمیان جذام کی بیماری سے متعلق عوامی بیدار ی مہم کو مؤثر بنانے کے احکامات ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ نے دئیے ہیں۔ اس ضمن میں منعقدہ اجلاس سے وہ مخاطب تھے۔ اس مہم کے تحت تعلقہ سطح پر نئے آیوشمان کارڈ بنائے جانے کے احکامات بھی انھوں نے حکام کو دئیے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ داووس میںکی گئی سرمایہ کا ری میں سے 98 فیصد براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہونے کی وزیرِ اعلیٰ کی وضاحت۔
٭ ممبئی میں قومی شہری امدادِ باہمی مالیاتی کارپوریشن کے کارپوریٹ دفتر کا آج وزیرِ د اخلہ شاہ کے ہا تھوں افتتاح۔
٭ بھارتی زرعی نظام آہستہ آہستہ معیاری زرعی پیداوار سے عالمگیریت کی طرف پیش قدمی کررہا ہے: گورنر سی ۔پی۔ رادھا کرشنن کا بیان۔
٭ ریاست میں ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے صاف اور خوبصورت بس اسٹینڈ مہم کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ خواتین کے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں بھارت کی سری لنکا پر 60 رنز سے فتح۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment