Friday, 7 March 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 07 مارچ 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 07 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اس سال کا عالمی یومِ خواتین ’’ طاقت ِ نسواں اور ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے تصور پر منانے کا مرکزی حکومت کافیصلہ ۔
٭ ٹیکنالوجی کے صحیح اور مناسب استعمال سے انتظامی کاموں میں شفافیت آتی ہے: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ مراٹھی زبان سے متعلق بھیاجی جوشی کے بیان پر قانون ساز کونسل میں شدید ردّ عمل۔
٭ محصول اراضی قانون میں ترمیم سے متعلق بل اسمبلی میں منظور۔
٭ ریاست میں بائیک ٹیکسی خدمات کی تجویز منظوری کے آخری مرحلے میں ۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کے خصوصی ادبی ایوارڈز کا اعلان - لوٹو پاٹل خصوصی ڈرامہ ایوارڈ کیلئے ا جیت دَلوی کا انتخاب۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
اس سال عالمی یومِ خواتین ’’طاقت ِ نسو اں اور ترقی یافتہ بھارت‘‘ تصور کے تحت منایا جائے گا۔ بہبودیِ خواتین و اطفال محکمے کی مرکزی وزیر اناپورنا دیوی نے کل یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر نئی دہلی کے وِگیان بھون میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو کی موجودگی میں ایک مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اناپورنا دیوی نے مزید بتایا کہ حکومت مختلف پالیسیوں اور اسکیموں کی معرفت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کیلئے کام کر رہی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے صحیح اور مناسب استعمال سے انتظامی کاموں میں شفافیت آتی ہے۔ وہ گزشتہ روز تھانے میں اسپیس ٹیک فار گڈ گورننس کے موضوع پر ایک مذ اکرے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ہماری کارکردگی میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا:
BYTE: DEVENDRA PHADNAVIS
***** ***** *****
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے معمر قائد بھیاجی جوشی کے مراٹھی سے متعلق بیان پر کل قانون ساز کونسل میں سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ جس کے باعث قانون ساز کونسل کا کام کاج بار بار متاثر ہوا۔ اس سلسلے میں انیل پرب نے دفعہ 289 کے تحت بحث کرنے کی تجویزپیش کی ‘تاہم اسپیکر نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، اس پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی دو بار دس منٹ کیلئے ملتوی کی گئی۔ کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھائی جگتاپ نے اسپیکر کی اجازت سے اس معاملے پر اپنی رائے ظاہر کی اور جوشی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
قانون ساز اسمبلی میں بھاسکر جادھو نے یہ موضوع اٹھایا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھی ممبئی سمیت پورے مہاراشٹرا کی زبان ہے اور سرکاری زبان بھی مراٹھی ہی ہے ‘ لہٰذا ریاست میں رہنے والے ہر شخص کو مراٹھی سیکھنی چاہیے اور یہی حکومت کا مؤقف ہے۔
اس معاملے پر اپنا ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے رُکنِ اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے جوشی سے معافی مانگنے ‘ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھیاجی جوشی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
مہاوِکاس آگھاڑی کے رہنماؤں نے جوشی کے بیان کیخلاف شہدائوں کی یادگار کے قریب احتجاج کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ممبئی کو ٹوٹنے نہ دینے کا حلف لیا۔
جبکہ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربر اہ راج ٹھاکرے نے بھی جوشی کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا‘ بھیاجی جوشی نے اس معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو لے کر غلط فہمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا واضح موقف ہے کہ مہاراشٹر آنے والے ہر شخص کو مراٹھی زبان سیکھنا چاہیے۔
***** ***** *****
مملکتی وزیرِداخلہ یوگیش کدم نے قانون ساز کونسل میں اعلان کیا ہےکہ مالیاتی سرمایہ کاری کیلئے ریاست میں آنے والی کمپنیاں قابلِ اعتماد ہیں یا جعلساز ہیں اس کا پتہ لگانے کیلئے مہاراشٹر انٹیلی جنس یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ٹوریس کمپنی جیسے مالیاتی جرائم کی روک تھام کی جاسکے۔ ٹوریس کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاروں کے ساتھ کی گئی جعلسازی کے بارے میں کدم بات کر رہے تھے۔ انھوںنے بتایا کہ اس کمپنی نے تقریباً `16ہزار 786لوگوں کے ساتھ دھوکے بازی کرتے ہوئے ڈھائی ہزار کرو ڑکی جعلسا زی کی ہے اور اس سلسلے میں49 کروڑدو لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیاہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندرکانت پاٹل نے قانون ساز کونسل کو بتایا کہ ریاست میں مختلف یونیورسٹیوں کے ذیلی مراکز کے قیام سے متعلق اُمور کی جانچ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نے کہا ہےکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئےاسکولی تعلیم کے شعبے کے کاموں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے پوتر پورٹل کے ذریعہ اساتذہ کی غلط بھرتی نہ کیے جانے کی وضاحت بھی کی۔ جبکہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقے کے رکنِ کونسل ستیش چوہان نے اسکولی سطح پر زراعت کے موضوع کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر ار اضی محصول ترمیمی بل 2025 کل قانون ساز اسمبلی میں اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ وزیرِ محصول چندر شیکھر باونکولے نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ اس ترمیم کے تحت سرکاری بقایہ جات کی وصولی کیلئے حکومت کی طرف سے نیلام کی گئیں بنجر زمینیں کسانوں کو واپس کی جائیں گی۔
***** ***** *****
کانگریس کے رکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ نے کل قانون ساز اسمبلی میں گاؤں اور شہروں میں خواتین کو شکایت درج کروانے کیلئے مہیلا بھون قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔د یشمکھ نے ٹرانسپورٹ شعبہ کی بسوں میں خواتین کومفت سفرکی سہولیات فراہم کرنے، وزیر اعلیٰ لاڈکی بہن یوجنا کے مستفید ین کو نااہل قرار نہ د ینے اور بچہ دانی کے کینسر کی ویکسین مفت فراہم کرنے جیسے مطالبات بھی کیے۔
***** ***** *****
حمل و نقل کے ر یاستی وزیر پرتاپ سرنائیک نے بتایا ہےکہ ریاست میں بائیک ٹیکسی خدمات سے متعلق تجویز منظوری کے آخری مرحلے میں ہے۔ سرنائیک‘ کل اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کے خصوصی ادبی ایوارڈز کا کل اعلان کیا گیا۔ جالنہ کے انا ساونت کو ان کی سوانح حیات’’فل ٹائمر‘‘ کیلئے یشونت راؤ چوہان خصوصی ادبی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ‘ جبکہ لوٹو پاٹل خصوصی ڈرامہ ایوارڈ کیلئے مشہور ڈرامہ نگار اجیت دلوی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 25ہزار روپے نقد اور سپاسنامے پر مشتمل یہ ایوارڈآئندہ 29 مارچ کو چھترپتی سمبھاجی نگر میں ساہتیہ پریشد کے نا ۔گو۔ نندا پورکر ہال میں ایک پُروقار تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اور گوپی ناتھ منڈے تحقیقی ادارےکی جانب سے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں زرعی مزدوروں کی سماجی اور معاشی ترقی کے مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان سنگھ کے تنظیمی وزیر دِنیش کلکرنی نے زراعت سے متعلق چھوٹے کاروباروں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
رکن پارلیمان ڈاکٹر اجیت گوپ چھڑے نے سبھی سے دودھ پیداوار کے شعبے میں آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ کل ناندیڑ میں اس موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے وہ خطاب کررہے تھے۔ گوپ چھڑے نےیقین ظاہر کیا کہ امدادِ باہمی شعبے میں سب کے حقوق کا تحفظ اور شفافیت اہم ہوتی ہے، اور اس سے کسی ایک ضلعےکی کایا پلٹ کی جاسکتی ہے۔
***** ***** *****
مسّا جوگ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ قتل واقعے کی مذمت میں کل جالنہ ضلع کے گھن ساونگی اور بھوکردن میں بند منایا گیا۔ اس دو ران گھن ساونگی میں سوت گرنی چوک پر راستہ رو کو آندو لن کیا گیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میںفی الوقت 61 ہزار 77 براس ریت موجود ہے۔ یہ ریت باضابطہ درخواست دہی کے بعد فیس ادا کر کے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ضلعی معدنیات افسر کشور گھوڑکے نے بتایا کہ گھرکل کے مستفید افراد کو پانچ براس ریت مفت دستیاب ہے، اور ریت کی خریداری کیلئے ، گاہک کو سیتو مرکز یا دیگر 145 سہولت مراکز پر رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اس سال کا عالمی یومِ خواتین ’’ طاقت ِ نسواں اور ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے تصور پر منانے کا مرکزی حکومت کافیصلہ ۔
٭ ٹیکنالوجی کے صحیح اور مناسب استعمال سے انتظامی کاموں میں شفافیت آتی ہے: وزیرِ اعلیٰ کا بیان۔
٭ مراٹھی زبان سے متعلق بھیاجی جوشی کے بیان پر قانون ساز کونسل میں شدید ردّ عمل۔
٭ محصول اراضی قانون میں ترمیم سے متعلق بل اسمبلی میں منظور۔
٭ ریاست میں بائیک ٹیکسی خدمات کی تجویز منظوری کے آخری مرحلے میں ۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کے خصوصی ادبی ایوارڈز کا اعلان - لوٹو پاٹل خصوصی ڈرامہ ایوارڈ کیلئے ا جیت دَلوی کا انتخاب۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment