Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 24 April-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴۲/ اپریل ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سندھو آبی تقسیم معاہدے کو ملتوی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے۔
٭ دہشت گردوں کو جواب دیا جائے گا: وزیرِ دفاع کا بیان؛ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کی سیاحوں سے ملاقات۔
٭ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے چھ سیاحوں کے افرادِ خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپئے مدد کا اعلان۔
٭ تور کی خریدی کم از کم بنیادی نرخ پر کرنے کو مرکزی حکومت کی منظوری۔
اور۔۔۔٭ اغذیہ پندھروڑہ مہم میں ہنگولی ضلعے کو ریاست میں دوسرا مقام حاصل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھائے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 سے پانی تقسیم کے سندھو معاہدے کو ملتوی کردیا ہے اور فوری اٹاری سرحد کو بھی بند کردیا ہے۔ کل وزیرِ اعظم نریندر مودی کے کی سربراہی میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ خارجہ سیکریٹری وِکرم مستری نے میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں موجود پاکستانی شہریوں کو ایک مئی تک واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو اسکے بعد ویزا نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے دلّی کے ہائی کمشنر آفس کے دفاع‘ فوج‘ بحریہ اور ایئرفورس کے رابطہ افسروں کو ایک ہفتہ کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دئیے جانے کی اطلاع مستری نے دی۔
***** ***** *****
پہلگام حملے کے مجرمین کو جلد ہی سخت جواب دینے کی بات وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے کہی ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ دَل مارشل ارجن سنگھ میموریل لیکچر کے دوران وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا:
BYTE: RAJNATH SINGH
***** ***** *****
دریں اثناء‘ اس حملے میں ہلاک ہونے والے مہاراشٹر کے چھ سیاحوں کے افرادِ خاندان کو ریاستی حکومت نے فی کس پانچ لاکھ روپئے مدد دینے کااعلان کیا ہے۔ جموں کشمیر ریاستی انتظامیہ نے بھی اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان کو فی کس دس لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ڈومبیولی کے سنجئے لیلے‘ ہیمنت جوشی‘ اتل مانے‘ پونے کے کوستبھ گنوتے اور سنتوش جگداڑے‘ اسی طرح نوی ممبئی کے دلیپ ڈِسلے ان سیاحوں کی حملے میں موت ہوگئی۔ ان تمام کی نعشوں کو کل ریاست لایا گیا۔ ڈومبیولی کے مہلوکین کی آخری رسومات کل ادا کی گئیں۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مہلوکین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ کشمیر میں پھنسے ریاست کے سیاحوں کو بحفاظت واپس لانا حکومت کی ترجیح ہے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل شری نگر کے ہوائی اڈے کے قریب موجود کیمپ میں جاکر ریاستی سیاحوں سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر ان کی خیریت دریافت کرکے انھیں جلد از جلد ممبئی جانے کے خرچ میں مدد دینے کا یقین ظاہر کیا۔
***** ***** *****
اس حادثے میں زخمی ہوئے چار سیاحوں سے رابطہ ہوا ہے اور وہ تمام بہتر ہونے کی اطلاع ریاستی انتظامیہ نے دی ہے۔ اب تک 275 سیاحوں سے رابطہ کیا گیا اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے سیاحوں کے گھر لوٹنے اور دیگر سفر کیلئے ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔
دریں اثناء‘ جموں کشمیر میں اگر اپنے قریبی گئے ہوں تو متعلقہ ضلع انتظامیہ کو اس کی اطلاع دینے کی اپیل انتظامیہ نے کی ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر کیلئے 73 50 33 51 04 اور 0240- 233 1077‘ بیڑ کیلئے 90 11 20 90 08 اور پربھنی کیلئے 99 75 01 37 28 اور 70 20 82 56 68 ان نمبرات پر رابطہ کرنے کی اپیل انتظامیہ نے کی ہے۔
***** ***** *****
لشکر ِ طیبہ اس تنظیم کے دَ ریزِسٹنٹ فرنٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حملے کے علاقے میں فوج کے اعلیٰ افسران کو بھیجا گیا ہے اور تلاش مہم کیلئے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سال 2024-25 کیلئے ریاست کے کسانوں کی تمام تور کم از کم بنیادی نرخ کرنے کو مرکزی حکومت نے منظوری دی ہے۔ مہاراشٹر سمیت آندھرا پردیش‘ چھتیس گڑھ‘ گجرات‘ ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور اُترپردیش ان ریاستوں کی تقریباً 13 لاکھ 22 ہزار ٹن تور اس کے تحت خریدی جائے گی۔ درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے ملک کے اندر ہی دال کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرنے والے کسانوں کو ترغیب دینے کیلئے یہ فیصلہ لیے جانے کی اطلاع مرکزی زرعی و کسانوں کی بہبود کی وزارت نے دی ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں منائے جارہے اغذیہ پندھروڑہ میں ہنگولی ضلعے کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ ہنگولی ضلع پریشدکے خواتین و بہبود اطفال شعبے نے ایک ہزار 117 آنگن واڑیوں میں تقریباً 75 ہزار مہمیں چلائی ہے۔ خصوصاً کینسر سے متاثرہ خواتین کی صحت کی جانچ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ضلع کی آنگن واڑی خادمہ قمر جہاں عظمت فاروقی نے کہا کہ آنگن واڑی سطح پر اغذیہ رہنمائی پر توجہ دی جاتی ہے اور اس کیلئے انھوں نے پوشن ٹریکر ایپ کا استعمال کیا ہے۔
***** ***** *****
اس اغذیہ پندھروڑہ میں ناندیڑ ضلع کو ریاست میں گیارہواں مقام حاصل ہوا ہے۔ ضلع کے تین ہزار 723 آنگن واڑیوں میں ایک لاکھ 56 ہزار 237 مہمیں چلائی گئی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ سو روزہ پروگرام کے تحت ریاست کے تمام سرکاری‘ نیم سرکاری دفاتر میں سو دِنوں کے دفتر درستی کی خصوصی مہم چلائی گئی تھی۔ اس میں چھترپتی سمبھاجی نگر محصول ڈویژن کے دھاراشیو ضلع پریشد کو اوّل مقام حاصل ہوا ہے۔ ڈویژنل کمشنر دفتر نے اس ضمن میں دھاراشیو ضلع پریشد کی مختلف خدمات اور کام کاج کا معائنہ کیا تھا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے اجنٹا اربن کوآپریٹیو بینک کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔ بینک کی معاشی بے قاعدگی اور اس معاملے میں صدر سبھاش جھامبڑ کی گرفتاری کے بعد اب بینک کے پاس نامناسب اشیاء اور پیداوار کے امکانات نہ ہونے پر بینک کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کوآپریٹیو سوسائٹیز کے رجسٹرار کو مذکورہ بینک منسوخ کرکے بینک کے خلاف کارروائی کرکے افسران کے تقرر کے احکامات دئیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے جنتور تعلقے کے بوری کی اعلیٰ تعلیم یافتہ ساکنہ ونیا دیشمکھ نے گوبر سے دیدہ زیب اور ماحول دوست رنگ تیار کیا ہے۔ کھادی گرام اُدّیوگ کے تعاون سے انھوں نے یہ کاروبار شروع کیا ہے۔ اس کیلئے انھوں نے جئے پور سے تربیت حاصل کی۔ وزیرِ اعظم روزگارپیداوار اسکیم کے تحت بھارتیہ اسٹیٹ بینک سے 23 لاکھ روپئے کا قرض لیکر اپنے منصوبے کو تیار کیا۔ اس انوکھے رنگ کی مانگ گجرات‘ اُتراکھنڈ‘ اُترپردیش میں ہونے کی اطلاع انھوں نے دی۔
***** ***** *****
دھاراشیو میں میڈیکل کالج اسپتال کے ساتھ 500 پلنگوں کے ایک نئے ضلع اسپتال کے قیام کیلئے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے طبّی تعلیم شعبے کیلئے منظور شدہ فنڈز میں سے 276 کروڑ 25 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ جس کے باعث ضلعے کی عوام کو اب تقریباً ایک ہزار پلنگوں کی سہولت فراہم ہونے کی اطلاع متر کے نائب صدر و رُکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے دی ہے۔
***** ***** *****
پہلگام میں انتہاء پسندوں کے حملے کی مذمت میں شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی جانب سے کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سابق رکنِ پارلیمان چندرکانت کھیرے کے علاوہ سابق کارپوریٹرس اور پارٹی کی خواتین کارکنان موجود تھیں۔ لاتور ضلعے کے نلنگا میں بھی شیوسینا کی جانب سے جبکہ اہلیا نگر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
***** ***** *****
سنجے گاندھی نرادھار اسکیم اور شراون بال خدمات ریاستی پنشن اسکیم کے استفادہ کنندگان میں براہ راست امداد تقسیم نظام کے ذریعے مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بیڑ ضلعے کے تاڑسوننا میں آج ڈی بی ٹی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل سب سے زیادہ درجہئ حرارت چندر پور میں 45 اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے، چھترپتی سمبھاجی نگر میں 41 اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس، دھاراشیو میں 42 اعشاریہ پانچ، اور پربھنی میں 43 اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس درجہئ حرارت درج کیا گیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سندھو آبی تقسیم معاہدے کو ملتوی کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے۔
٭ دہشت گردوں کو جواب دیا جائے گا: وزیرِ دفاع کا بیان؛ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کی سیاحوں سے ملاقات۔
٭ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے چھ سیاحوں کے افرادِ خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپئے مدد کا اعلان۔
٭ تور کی خریدی کم از کم بنیادی نرخ پر کرنے کو مرکزی حکومت کی منظوری۔
اور۔۔۔٭ اغذیہ پندھروڑہ مہم میں ہنگولی ضلعے کو ریاست میں دوسرا مقام حاصل۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment