Sunday, 11 May 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 11 مئی 2025‘ وقت: صبح 09:20 تا 09:30

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 11 May-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۱/ مئی ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ آپریشن سندور کے بعد ہوئی جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں خلاف ورزی؛ خارجہ سیکریٹری کا بیان۔
٭ پاکستان کی جانب سے کی گئی دراندازی اور ڈرون حملوں پر بھارت کا منہ توڑ جواب۔
٭ آڑَندی میں ساڑھے چار سو ایکڑ پر سنت نیانیشور نیان پیٹھ تعمیر کرنے کا وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا اعلان۔
٭ جنوب مغربی مانسون کی اس برس 27 مئی کو کیرالا میں آمد کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
اور۔۔۔٭ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں 73 تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر پہلے مقام پر برقرار۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
آپریشن سندور کے بعد کل دونوں ملکوں کے مابین ہوئی جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے دوبارہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے سیکریٹری وِکرم مستری نے بتایا کہ ہندوستانی مسلح افواج جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کا جواب دے رہی ہیں۔ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ بھارتی فوج صورتحال پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کی ہونے والی خلاف ورزیوں کا فوری جواب دینے کی ہدایت فوج کو دی گئی ہے۔
Vikram Misri, Foreign Secretary Byte:
***** ***** *****
پاکستان کی پہل پر بھارت نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری انٹلیجنس ڈی جی ایم او نے کل دوپہر ساڑھے تین بجے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ بھارت نے اپنی شرائط پر جنگ بندی کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے زمینی‘ فضائی اور بحری فوجی کارروائیوں کو کل شام پانچ بجے روک دیا۔ وکرم مستری نے بتایا کہ کل بروز پیر 12 بجے اس حوالے سے دوبارہ بات چیت ہوگی۔ بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کا اقوامِ متحدہ، امریکہ اور انگلینڈ نے خیر مقدم کیا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء‘ مرکزی حکومت نے وضاحت کی کہ دونوں ملکوں کے مابین جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ فی الحال معطل ہی رہے گا۔
***** ***** *****
کل پاکستانی دراندازی اور ڈرون حملوں کا بھارت نے منہ توڑ جواب دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں نے فضاء سے زمین پر مار کرنے والے اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں رفیقی‘ مرید‘ چکلالہ، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کے فوجی مراکز، کنٹرول سینٹرز، رڈار اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ کیا۔ اس کارروائی سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا:
Byte: Colonel Sofiya Qureshi
***** ***** *****
پاکستان کی جانب سے کیے جارہے متعدد دعوؤں کو بھارت کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔ سرسا میں فوجی مرکز کو تباہ کرنے کا پاکستان کا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور یہ مرکز مکمل طور پر فعال ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہاں کی تصاویر دکھائی گئی۔ بھارت کے سورت گڑھ اور سرسا کے فضائی مراکز اور ایس 400- دفاعی نظام کو برباد کرنے کے پاکستانی دعوے کو بھی وِنگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے بے بنیاد قرار دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں عبادت گاہوں کو نقصان پہنچائے جانے کے پاکستان کے الزامات کو بھی مسلح افواج کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔
***** ***** *****
بھارتی فوج کے جموں سے قریب پاکستانی چوکیوں اور ٹیوب ڈرون لانچ پیڈ کو تباہ کرنے کی اطلاع اس موقع پر دی گئی۔ مرکزی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ مستقبل میں ملک میں کسی بھی دہشت پسندی کو ملک کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کرکے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ نیز اگر آئندہ کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو آپریشن سندور جیسا ہی بھرپور جواب دیا جائے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے مابین تاپی گھاٹی میگا ریچارج پروجیکٹ کے مفاہمتی معاہدے پر کل دستخط کیے گئے۔ بھوپال میں ہونے والے بین الریاستی کنٹرول بورڈ کے 28 ویں اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ موہن یادو نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کی رُو سے مہاراشٹرکو 19 اعشاریہ 36 ٹی ایم سی پانی دستیاب ہوگا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس موقع پر کہا کہ پانچ لاکھ 78 ہزار ایکڑ زمین کو آبپاشی کا فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Chief Minister Devendra Fadnavis
اسی دوران آڑندی میں 450 ایکڑ زمین پر سنت گیانیشور مہاراج گیان پیٹھ قائم کرنے کا اعلان وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کیا ہے۔ کل آڑندی میں سنت گیانیشور مہاراج کے 700 ویں تقریب ِ یومِ پیدائش سے وہ خطاب کررہے تھے۔ گیانیشور مہاراج کی صوتی سوانح کا بھی اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار آج ناندیڑ کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ مکھیڑ تعلقے کے چوہان واڑی میں کارکنوں کی ایک جلسے میں رہنمائی کریں گے۔ ملک پر جان نچھاور کرنے والے فوجی جوان سچن یادو راج ونجے کے افرادِ خاندان سے بھی وہ دیگلور میں ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسون کے اس برس معمول سے چار دِن قبل ہی یعنی 27 مئی کو کیرالہ میں داخل ہونے کا امکان محکمہئ موسمیات نے ظاہر کیا ہے‘ اگر ایسا ہوتا ہے تو 2009 کے بعد پہلی بار مانسون قبل از وقت آئے گا۔ 2009 میں 23 مئی کو مانسون کیرالہ میں داخل ہوا تھا۔ اس برس 13 مئی تک مانسون کے انڈمان نکوبار میں پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 8 جولائی تک پورے ملک میں مانسون داخل ہوجائے گا۔
***** ***** *****
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر 73 تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ ان میں 27 طلائی‘ 22 نقرئی اور 24 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں کرناٹک 39 اور راجستھان 23 تمغوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔
***** ***** *****
آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ ماملے جلد سے جلد مکمل کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دی ہے۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں لیگ مرحلے 12 اور پلے آف مرحلے کے چار اس طرح کل 16 میچ ہونا باقی ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی کے ضلع کلکٹر راہل گپتا کی پہل پر ”فائیو اسٹار ہنگولیکر“ مہم شروع کی گئی ہے۔ ضلع کی تین میونسپل کونسلوں اور دو نگر پنچایتوں میں سرکاری دفاتر اور رہائشی مقامات پر درخت لگانے‘ پانی کا دوبارہ ذخیرہ کرنے‘ کچرے کو الگ کرنے‘ سولر پینل لگانے اور ٹیکس کی ادائیگی کے معاملات پر درجہ بندی کی جائیگی اور ان افراد یا اداروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ آپریشن سندور کے بعد ہوئی جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں خلاف ورزی؛ خارجہ سیکریٹری کا بیان۔
٭ پاکستان کی جانب سے کی گئی دراندازی اور ڈرون حملوں پر بھارت کا منہ توڑ جواب۔
٭ آڑَندی میں ساڑھے چار سو ایکڑ پر سنت نیانیشور نیان پیٹھ تعمیر کرنے کا وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا اعلان۔
٭ جنوب مغربی مانسون کی اس برس 27 مئی کو کیرالا میں آمد کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
اور۔۔۔٭ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں 73 تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر پہلے مقام پر برقرار۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment