Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhaji Nagar
Date : 26 May 2025
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ مئی ماہ 2025ء
وقت : صبح ۰۰.۰۹ سے ۱۰.۰۹ بجے
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
ث آپریشن سندو ر صرف ایک فوجی مہم ہی نہیں بلکہ عزم‘ حوصلے اور تغیر پذیر بھارت کا عکس ہے: ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا عندیہ۔
ث جالنہ میں کاغذ کی تھیلیاں بنانے والے اسٹارٹ اَپس کی وزیرِ اعظم کی جانب سے ستائش؛ ماحول دو ست تھیلیوں کے استعمال کی عوام سے اپیل
ث این ڈی اے کی زیرِ اقتدار ریاستوںکے وزرائے اعلیٰ کا وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس۔
ث مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کی آج ناند یڑ میں مختلف پرو گراموں میں شرکت۔
اور
ث تخم ریزی میں عجلت نہ کرنے کی محکمۂ زراعت کی کسانوں سے اپیل؛ آج بھی ریاست کے متعدد مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کی پیش گوئی۔
ؕ...................
اب خبریں تفصیل سے ...
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندو ر صرف ایک فوجی مہم نہیں بلکہ ملک کے عزم‘حوصلے ا ور تغیر پذیر بھارت کا عکس ہے۔ آکاشوانی کے پرو گرام ’’من کی بات‘‘ پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس فوجی کارروائی نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی کو نیا اعتماد او ر حوصلہ دیا ہے۔
ملک کے نکسل سرگرمیوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کے پہنچنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے گڈچرو لی ضلع کے کاٹے جھری گائوں میں پہلی بار بس خدمات کے پہنچنے کی مثال دی۔ اس کے علاوہ نکسل ازم سے شدید متاثرہ دَنتے واڑہ کے طالب علموں کی جماعت ِ دہم میں کامیابیوں کا ذکر بھی انھوں نے کیا۔ بین الاقوامی یوگا دن کو اب ایک ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال کے یوگا دن پر وہ وشاکھا پٹنم میں مجوزہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
کاغذی کچرے کو ری سائیکل کرنے کی ترغیب بھی وزیرِ اعظم نے دی۔ سوچھ بھارت ا ور کوڑا کرکٹ‘ خصوصاً استعمال شدہ کاغذ کے دوبارہ استعمال سے متعلق ملک بھر میں کی جارہی کوششوں کے حوالے سے انھوں نے جالنہ ضلع میں جاری اسٹارٹ اَپس کا ذکر کیا۔
کھیلو انڈیا مقابلے، کمسن بچوں کی صحت، شہد کی مکھیوں کے تحفظ ا ور ان کی افزائش‘ ڈرون دیدی کی کارکردگی ا ور دیگر موضوعات پر بھی وزیرِ اعظم نے من کی بات کے اس پروگرام میں تفصیلی بات کی۔
...................
بی جے پی کی زیرِ اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ کی ا یک روزہ کانفرنس کا کل دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ترقی کی رفتار میں اضافے اور ڈبل انجن کی حکومت کا فائدہ عو ام تک پہنچانے پر زور دیا۔ بی جے پی کے گڈگورننس شعبے کی جانب سے منعقدہ اس کانفرنس میں بہتر نظم و نسق سے متعلق موضو عات پر تبادلۂ خال ہوا۔ اس موقع پر آپریشن سند ور کی کامیابی کیلئے ہندوستانی مسلح افواج ا ور وزیرِ اعظم نریندر مود ی کو مبارکباد د ی گئی ا ور مرکزی حکومت کی جانب سے ذات پر مبنی مردم شماری کروانے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا گیا۔ بی جے پی کی زیرِ اقتدار تمام 20ریاستوں کے20 وزرائے اعلیٰ او ر 18نائب وزرائے اعلیٰ نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار اورایکناتھ شندے بھی شریک تھے۔
...................
مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبو دِ اطفال انّ پورنا دیوی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ اور بہتر نظم و نسق کو اہلیا بائی ہولکر کے ورثے سے تحریک ملتی ہے۔ اہلیا بائی ہولکر کی 300ویں سالگرہ کے حوالے سے ناگپور میں مینجمنٹ ادارے آئی آئی ایم میں ایک روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح انّ پورنا دیوی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ اہلیا بائی نے مالوا کے انتظامی اُمور چلاتے ہوئے مقدس مقامات کی ترقی اور اپنی ریاست میں عوامی زندگی کو بہتر بنایا۔ اس پرو گرام میں آئی آئی ایم ناگپور کے عہدیداران شر یک تھے۔
...................
مرکزی وزیرِ د اخلہ امیت شاہ مہا راشٹر کے دو رے پر ہیں۔ وہ کل شب ناگپور پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے امیت شاہ کا استقبال کیا۔ ناگپور کے جامٹھا میں نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے ری ہیبلیئیشن سینٹر کا اور کامٹھی میں قومی فارینسک یونیورسٹی کا سنگ ِ بنیاد وزیرِ داخلہ کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ بعد ازاں وہ ناندیڑ روانہ ہوں گے۔ ناندیڑ میں وہ سابق وزیرِ اعلیٰ وسنت رائو نائیک کے قد ِ آدم مجسّمے کی نقاب کشائی کریں گے، جس کے بعد ایک جلسے سے خطاب کرےں گے۔ کل امیت شاہ ممبئی جائیں گے او ر جنوبی ممبئی کے مادھو باغ لکشمی نارائن مندر کے 150ویں یومِ تاسیس کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
...................
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
...................
ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ ڈپازٹس پر سود کی ادا ئیگی کی شرح مرکزی حکومت نے گذشتہ برس کی طرح سو ا آٹھ فیصد رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ ملک بھر کے سات کروڑ سے زیادہ تنخواہ دار ملازمین کو ہورہا ہے۔ 2022-23 میں بھی ملازمین پراویڈنٹ فنڈ کے ڈپازٹس پر آٹھ اعشاریہ 25فیصد سود ادا کیا گیا تھا۔ گذشتہ مالی سال میں ای پی ایف او نے تقریباً دوکروڑ 16لاکھ رو پئے تک کے دعوئوں پر فیصلہ دیا ۔ یہ آج تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔
...................
ریاستی حکومت کے سو روزہ دفتری اصلا حا ت مہم کے دو سرے مرحلے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ڈویژنل دفاتر کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس میں کوکن ڈویژن کو پہلا مقام ملا ہے۔ اس مہم میں دوسرا نمبر ناسک ڈویژن ا ور تیسرا مقام چھترپتی سمبھاجی نگر ڈویژن نے حاصل کیا۔ ریاست کی وزیر برا ئے خواتین ا ور بہبودِ اطفال آدیتی تٹکرے نے سماجی رابطے پر جاری کردہ پیغام میں یہ اطلاع دی۔
...................
چھترپتی سمبھاجی نگر۔ جالنہ شاہرا ہ پر بڑھتے سڑک حادثات کے پیشِ نظر محکمۂ تعمیراتِ عامہ نے 10تا 12 مقامات پر اسپیڈ سینسر نصب کیے ہیں۔ 100روزہ اصلاحات مہم کے تحت چلائے گئے اس پر وگرا م کے باعث ڈر ائیوروں کو ان کی گاڑی کی رفتار کا اندازہ ہوگا اور رفتار کی حد عبور کرنے پر انھیں اشارہ بھی ملے گا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سندر داس بھگت کی رہنمائی میں چلائے جارہے اس پرو گرام کو ڈر ائیورس کا مثبت ردّ عمل مل رہا ہے اور محفوظ و ڈسپلن ٹریفک میں یہ ٹکنالوجی معاون ثابت ہوگی۔
...................
مانسون کی موجودہ پیش رفت کی رفتار بہت جلد کم ہوگی۔ اس لیے ریاست میں جاری بارش میں کمی کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں محکمۂ زراعت نے کسا نوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تخم ریزی میں عجلت نہ کریں۔ موجودہ پیش گوئی کے مطابق 27مئی کے بعد سے ریاست کا موسم بتدریج خشک ہوگا ا ور کچھ حد تک درجۂ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ کم از کم 5 جون تک یہ صورتحال برقرار رہے گی۔ موسم خشک ہونے کی پیشگوئی کو د یکھتے ہوئے محکمۂ زراعت نے کہا ہے کہ اگر اس د وران کسان بوائی کرتے ہیں تو نقصان ہوسکتا ہے۔
...................
دھاراشیو کے ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار نے ترغیب د ی ہے کہ ضلع میں آفاتِ سماوی کے خدشے کے پیشِ نظر متعلقہ مشنری محتاط و مستعد رہ کر باہمی رابطے میں رہتے ہوئے کام کرے۔ ضلع ا ٓفاتِ سماوی پیشگی انتظامی اُمور سے متعلق ا یک اجلاس سے وہ کل خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل جن د یہاتوں میں آفات آئی تھیں ان کی فہرست تیار کرکے تعلقہ سطح کے افسران کو فوری ان د یہاتوں کا دو رہ کرنے کی ہدا یت بھی انھوں نے د ی۔ اس دو رے میںگائوں کی بنیاد ی سہولیات‘ سڑکیں‘ پل، آبرسانی کی صو رتحال ا ور متوقع خطرے کا جائزہ لینے کا حکم د یا۔
...................
ریاست میں کل وسطی مہاراشٹر میں چند مقامات پر ز وردار بارش ہوئی۔ کوکن۔ گوا میں بیشتر مقامات پر او ر مر اٹھو اڑہ کے کئی مقامات پر بارش کی خبریں ملیں۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل ہلکی بارش ہوئی۔ جالنہ شہر و ضلع میں کل شام ز وردار برسات ہوئی۔ ناسک ضلع میں بھی کل زوردار بارش ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم سنّر میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ سنّر بس اسٹینڈ کے ایک حصے کی چھت منہدم ہونے سے شیوشاہی بس اور ا یک کار اس کے ملبے میں دب گئے۔ بس میں موجود مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ سے نکالا گیا۔ اس حادثے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس بارش کے سبب سنّر میں کئی پشتوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور دیوندی میں سیلا ب آگیا ہے۔
آج مراٹھو اڑہ‘ ودربھ‘ تلنگانہ اور جنوبی گجرات میں بیشتر مقامات پر ہلکی تا اوسط درجے کی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جالنہ سمیت ودربھ اور دھولیہ کےلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
...................
سرخیاں
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے ...
ث آپریشن سندو ر صرف ایک فوجی مہم ہی نہیں بلکہ عزم‘ حوصلے اور تغیر پذیر بھارت کا عکس ہے: ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کا عندیہ۔
ث جالنہ میں کاغذ کی تھیلیاں بنانے والے اسٹارٹ اَپس کی وزیرِ اعظم کی جانب سے ستائش؛ ماحول دو ست تھیلیوں کے استعمال کی عوام سے اپیل
ث این ڈی اے کی زیرِ اقتدار ریاستوںکے وزرائے اعلیٰ کا وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس۔
ث مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کی آج ناند یڑ میں مختلف پرو گراموں میں شرکت۔
اور
ث تخم ریزی میں عجلت نہ کرنے کی محکمۂ زراعت کی کسانوں سے اپیل؛ آج بھی ریاست کے متعدد مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کی پیش گوئی۔
...................
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد Aurangabad AIR News پر دوبارہ بھی سُن سکتے ہیں۔
...................
No comments:
Post a Comment