Tuesday, 27 May 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 27 مئی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 27 May-2025

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں 

تاریخ:  ۷۲/ مئی  ۵۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

٭ نیا بھارت ملک کی عوام اور خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا سختی سے جواب دیگا۔آپریشن سندور کے ذریعے دیا گیا ہے یہ پیغام۔       مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان

٭ واٹر گریڈ پروجیکٹ کے ذریعے آئندہ پانچ برسوں میں مراٹھواڑہ کے ہر گاؤں کو ملے گا پانی۔ ناندیڑ کے جلسۂ عام میں امت شاہ کی یقین دہانی۔

٭ ریاست کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے  دسویں اور باراہویں جماعتوں کے ضمنی امتحانات کے شیڈیول کا اعلان۔

٭ ممبئی سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر۔ انتظامیہ الرٹ موڈ پر

اور۔۔۔٭ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان۔چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے موقع پر پہنچ کر پنچ نامے کرنے کے ضلع کلکٹر کے احکامات۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آپریشن سندو ر کے ذریعے یہ پیغام دنیا کو پہنچا ہے کہ نیا بھارت اپنی عوام اور خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا سختی سے جواب دیگا۔وزیر موصوف کل ناندیڑ میں شنکھ ناد نامی جلسہء عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر شاہ نے دہشت گردی اور نکسلیت پر مودی حکومت کے سخت موقف کو دہرایا۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ مراٹھواڑہ واٹر گریڈ پروجیکٹ کے ذریعے آئندہ پانچ برسوں میں ڈویزن کے ہر گاؤں میں پانی پہنچایا جائے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی جانب سے خشک سالی سے متاثرہ مراٹھواڑہ خطے میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے کئے گئے کام کی تعریف کی۔امت شاہ نے یہ بھی بتایا کہ کونکن اور کرشنا وادیوں سے بہنے والے پانی کو مراٹھواڑہ کی طرف موڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

***** ***** *****

اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، رکن پارلمان اشوک چوہان، ایم پی گو پچھڑے، ریاستی وزیر پنکجہ منڈے، بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باون کُڑے اور دیگر معززین موجود تھے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلٰی فڈنویس نے آپریشن سندور کے لیئے مرکزی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہا یوتی حکومت مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیئے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ مراٹھواڑہ میں خشک سالی کودور کرنے کی خاطر۱یک لاکھ کروڑ روپیوں کی لاگت سے دریاؤں کو جوڑنے کا منصوبہ چل رہا ہے۔ اس موقع ہر فڈنویس نے وعدہ کیا کہ وہ ناندیڑ کی ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے اور وردھا۔ایوت محل۔ناندیڑ ریلوے لائن کے کام کو مکمل کریں گے۔اس جلسے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلمان اشوک چوہان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اتحاد بڑے فرق سے جیتے گا۔اس سے قبل مرکزی وزیر امت شاہ نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ وسنت راؤ نائیک کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ درین اثناء امت شاہ آج ممبئی جائیں گے جہاں وہ مادھو باغ لکشمی نارائن مندر کی 150ویں سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 

***** ***** *****

ریاست کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے جون۔جولائی 2025 میں منعقد کئے جانے والے دسویں اور باراہویں جماعتوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان کردیا ہے۔ باراھویں جماعت کا تحریری امتحان24 جون تا 16 جولائی جبکہ دسویں جماعت کے تحریری امتحانات 24 جون تا 8 جولائی کے دوران ہونگے۔بورڈ کی ویب سائٹ پر ان امتحانات کا نظام الاوقات دستیاب کرایا گیا ہے۔اسی دوران ریاست میں تعلیمی سال 2025-26کے لیئے آن لائن داخلوں کا عمل کل سے شروع کردیاگیا ہے۔ داخلے کی آخری تاریخ 3 جون ہے۔ داخلے کی حتمی فہرست آئندہ 8جون کو  شائع کیا جائے گا۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یو نیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کے 112 کو رسیز کے امتحانات آج شروع ہو رہے ہیں۔یہ امتحانات ریاست بھر کے 580 امتحانی مراکز پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔ان امتحانات میں 4لاکھ 25  ہزار 208 طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ان میں 121بزرگ شہری اور ریاست کی مختلف جیلوں میں قید 3ہزار 116قیدی بھی شامل ہے۔

***** ***** *****

اہلیہ نگر ضلع کے رابطہ وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ آشاڑی واری کے لئے ضلع سے گذرنے والی دنڈیوں میں شرکت کرنے والے وارکریوں کو تکلیف سے بچانے کے لیئے انتظامات کریں۔وزیر موصوف کل آشاڑی واری کی منصوبہ بندی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ضلع سے گذرنے والی 260دنڈیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے انتظامی افسران اور ملازمین کو رابطہ افسران کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔میٹنگ میں وکھے پاٹل نے یقین دلایا کہ ہر دنڈی کے لئے کافی ادویات دستیاب کرائی جائے گی۔

***** ***** *****

ریاست میں موسمی بارش مانسون نے اس بار گذشتہ 107برسوں کا وقت سے پہلے داخل ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ممبئی، تھانے، نئی ممبئی میں کل موسلہ دھار بارش سے عام زندگی متاثر ہوئی۔ممبئی کے نشیبی علاقوں اور ریلوے پٹریوں پر  پانی بھر گیا تھا۔ہوائی جہازوں کی اڑانیں بھی دیر سے ہو رہی تھیں۔ممبئی اور اطراف کی 96مخدوش عمارتوں کے 3ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ممبئی میں پرسوں رات سے کل شام تک 135.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح پونے،ستارہ، شولاپور اور رائے گڑھ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ دونڈ میں 117mm، بارامتی 104.75ملی میٹر، انداپور میں 67.75ملی میٹر بارش ہوئی۔ ضلع کے مالشیرس تعلقے میں 6افراد سیلاب میں گھرے تھے جنہیں محفو ظ مقام پر منتقل کیا گیا۔رائے گڑھ میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

***** ***** *****


 وزیر اعلیٰ دیویند ر فڈنویس نے بارشوں کی صورت حال کا جائزہ لے کر انتظامیہ کو الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی۔ساتھ ساتھ نقصان سے متاثرہ علاقوں میں فوری پنچ نامے کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔اسی بیچ نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اطلاع دی ہے کہ ممبئی اور اطراف میں رہنے والے بارش کے متاثرین  کی مدد کے لیئے انتظامیہ مکمل طور پر تیا رہے۔دوسری جانب بارامتی میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی شدید بارش کے دوران کل نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے بارامتی کے نمبوڑی، شیٹ پھلگڑے، مدن واڑی میں نقصان ذدہ علاقوں کا دورہ کیا اور پنچ نامے کرنے کی ہدایت دی۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ کے کئی علاقوں میں کل بارش ہوئی۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر میں کل ہلکی بارش ہوئی جبکہ ضلع کے گنگاپور، پھلمبری اور بڈکن میں موسلادھار برسات ہوئی۔وہیں دھاراشیو ضلع کے کئی مقامات پر شیدید بارش کے سبب نہریں اور ندیاں بہنے لگیں۔لاتور ضلع کے احمد پور تعلقے کے گوٹالا گاؤں میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو ئی اور 6شدید زخمی ہو گئے۔وھیں پربھنی ضلع کے کاتنیشور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کے سبب کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے اور زیرو پھاٹہ پورنا راستہ کچھ دیر کے لیئے بند ہو گیا۔

***** ***** *****

محکمہء موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران کونکن کے بیشتر مقامات، وسطی مہارشٹر، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ پر بھنی ضلع کے لیئے آئندہ 29تاریخ تک yellow Alert جاری کیا گیاہے۔اس پس منظر میں ضلع کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے نے کسانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنی پیداوار اور مویشیوں کو محفوظ مقام پر رکھیں۔وھیں چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کلکٹر دلیپ سوامی نے انتظمیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ گذشتہ ہفتے ہوئی غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصانات کا موقع پر پہنچ کر معائنہ کریں اور پنچ نامے کریں۔اس سلسلے میں انہوں نے تمام سب ڈویزنل افسران، تحصیلداروں  اور Block Development افسران سے Video Conferencingکے ذریعے بات چیت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ رواں مہینے کی بارش سے ضلع میں 5 افراد اور 66جانور ہلاک ہو گئے۔

***** ***** *****

جالنہ شہر کے موتی تالاب میں کل دو بھائی ڈوب کر ہلاک ہو ئے۔ جنید آصف سید اور عیان آصف سید ان کے نام ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیرنے کے لیے تالاب میں اترے یہ دونوں بھائی پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ لگا سکے اور ڈوب گئے۔

***** ***** *****










::::: سرخیاں::::::

آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

٭ نیا بھارت ملک کی عوام اور خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کا سختی سے جواب دیگا۔آپریشن سندور کے ذریعے دیا گیا ہے یہ پیغام۔       مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان

٭ واٹر گریڈ پروجیکٹ کے ذریعے آئندہ پانچ برسوں میں مراٹھواڑہ کے ہر گاؤں کو ملے گا پانی۔ ناندیڑ کے جلسۂ عام میں امت شاہ کی یقین دہانی۔

٭ ریاست کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے  دسویں اور باراہویں جماعتوں کے ضمنی امتحانات کے شیڈیول کا اعلان۔

٭ ممبئی سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے عام زندگی متاثر۔ انتظامیہ الرٹ موڈ پر

اور۔۔۔٭ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان۔چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے موقع پر پہنچ کر پنچ نامے کرنے کے ضلع کلکٹر کے احکامات۔




***** ***** *****

اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****


No comments:

Post a Comment