Tuesday, 10 June 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 10 جون 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 10 June-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۰۱/ جون ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۰:۹-۰۱:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ 140 کروڑ بھارتیوں کی متحدہ شراکت سے گذشتہ گیارہ سالوں میں مختلف شعبوں میں تبدیلیاں ہوئیں: وزیرِ اعظم کا بیان۔
٭ ممبئی مضافات ریلوے سے گرکر چار مسافر ہلاک؛ نو زخمی؛ ریاستی حکومت کی طرف سے ہلاک شدگان کے خاندان کو پانچ لاکھ روپئے کی مدد۔
٭ پلاسٹر آف پیرس کی گنیش مورتیوں پر پابندی کو ہائیکورٹ نے کیا ختم؛ مورتی کو قدرتی آبی ذخائر میں ڈبویا نہیں جاسکتا: ہائیکورٹ کی وضاحت۔
٭ گنّے کی فصل کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کیلئے کسانوں کو فی ہیکٹر 25 ہزارروپئے قرض ملے گا: نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ 15 جون تک مانسون کے بکھرا رہنے کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گذشتہ گیارہ سالوں میں 140 کروڑ بھارتیوں کی اجتماعی شرکت کی وجہ سے ملک نے مختلف شعبوں میں تبدیلی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغا م میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ گذشتہ گیارہ سالوں میں مرکزی حکومت نے عوام پر مرکوز اور ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی ہے۔ جن دھن اسکیم سے 55 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جو کہ یوروپی یونین کی آبادی سے زیادہ ہے۔ اب تک 81 کروڑ لوگوں کو مفت خوراک فراہم کی جاچکی ہے جوکہ امریکہ کی آبادی کے برابر ہے۔
***** ***** *****
آکاشوانی اپنے سامعین کیلئے گذشتہ گیارہ سالوں میں ہوئی مختلف تبدیلیوں کا روزانہ جائزہ پیش کررہا ہے۔ آج کے ایپی سوڈ میں ہم تحفظ ِ ماحولیات اور ترقی کے متعلق معلومات حاصل کریں گے۔
Voice Cast
”گزشتہ دہائی کے دوران، ملک نے ماحولیاتی تحفظ اور جامع ترقی کو یکجا کرنے کا ایک مشترکہ ماڈل اپنایا ہے۔ ندیوں کی بحالی سے لے کر ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور سبز بنیادی ڈھانچے کی تخلیق تک، ملک نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے مضبوط عزم ظاہر کیا ہے۔
نمامی گنگے دنیا کے سب سے بڑے ندی بحالی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس مشن نے پانی کا معیار بہتر کیا ہے، حیاتیاتی تنوع بڑھایا ہے اور گنگا کی بحالی میں مقامی شرکت کو فروغ دیا ہے۔ اس کے علاوہ، سوچھ بھارت مشن اور گوبردھن یوجنا نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں صفائی اور کچرے کے انتظامات میں نمایاں تبدیلی لائی ہے۔ گوبردھن یوجنا کے تحت، نامیاتی فضلے کو بائیو گیس اور کھاد میں تبدیل کیا جاتا ہے، جس سے صفائی اور توانائی دونوں شعبوں میں خودانحصاری کو فروغ مل رہا ہے۔
”ایک پیڑ ماں کے نام“ جیسی مہمات نے شہریوں کو ماحولیاتی کارروائی کیلئے متحرک و فعال کردیا ہے اور ملک بھر میں 142 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔
ملک نے جنگلی جانوروں کے تحفظ اور بقاء میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پروجیکٹ چیتا، پروجیکٹ شیر اور توسیع شدہ پروجیکٹ ٹائیگر کے تحت جنگلی جانوروں کے تحفظ اور بحالی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ملک میں اس وقت کم از کم شیروں کی تعداد تین ہزار 682 ہیں جو کہ دنیا کی شیروں کی آبادی کے 75 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک میں اس وقت 91 رام سر مقامات ہیں جو ایشیاء میں سب سے زیادہ ہیں۔ 13 ساحلی علاقوں کو باوقار بلیو فلیگ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے‘جبکہ امرت دھروہر اور مِشتیا جیسی اسکیمیں گیلی زمینوں اور جنگلات کے تحفظ کو فروغ دے رہی ہیں۔“
***** ***** *****
ممبئی میں مضافاتی ریلوے کیلئے بنائے جانے والے تمام ڈبے خودکار دروازوں سے لیس ہوں گے۔ یہ اطلاع ریلوے کے شعبہئ تعلقاتِ عامہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا ہے۔ ریلوے نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ پتہ لگایا جائے گا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا فی الحال مضافاتی ریلوے کے زیرِ استعمال ڈبوں میں دروازے بٹھائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟ کل چھترپتی شیواجی ٹرمینس جانے والی مضافاتی ٹرین سے گرنے کے بعد چار مسافر ہلاک ہوگئے اور نو زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے نو بجے دیوا- ممبرا اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بتایا کہ محکمہئ ریلوے نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دریں اثناء‘ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر گریش مہاجن نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وہ کل حادثے کے زخمیوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بامبے ہائی کورٹ نے پلاسٹر آف پیرس POPکی گنیش مورتی پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔ تاہم عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ مورتی کو قدرتی آبی ذخائر میں ڈبویا نہیں جاسکتا۔ اس سلسلے میں ہوئی سماعت میں درخواست گذار اور مدعا علیہ دونوں فریق نے POP کی گنیش مورتی کو صرف مصنوعی جھیل میں وسرجن کرنے پر اتفاق کیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ آلودگی کنٹرول بورڈ کی ماہر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر POP مورتی کے وسرجن کے انتظامات کیے جائیں اور تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے اعلان کیا ہے کہ گنّے کی پیداوار کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کیلئے کسانوں کو 25 ہزار روپئے فی ہیکٹر قرض دیا جائے گا۔ وہ کل پونے کے وسنت دادا شوگر انسٹیٹیوٹ میں گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گنے کی پیداوار کیلئے مصنوعی ذہانت کیلئے فی ہیکٹر 25ہزار روپئے دئیے جائیں گے اور اگر یہ فصل ڈرپ ایریگیشن پر اُگائی جائے تو 10 ہزار روپئے فی ہیکٹر بلاسودی قرض فراہم کیا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے کرناٹک کے المٹّی آبی پشتے کی اونچائی کے سلسلے میں 18جون کو چار مستفید ریاستوں‘ کرناٹک‘ مہاراشٹر‘ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیرِ آبی وسائل سی آر پاٹل کریں گے۔ کرشنا واٹر شیئرنگ ٹریبیونل نے 2013 میں کرناٹک کے مطالبے پر المٹّی آبی پشتے کی اونچائی 519 میٹر سے بڑھاکر 524 میٹر کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم مہاراشٹر حکومت نے اس بنیاد پر ڈیم کی اونچائی میں اضافے کی مخالفت کی ہے کہ اس سے سانگلی اور کولہاپور اضلاع میں سیلاب آرہا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں نے بھی کرشنا واٹر شیئرنگ ٹریبیونل کے پانی تقسیم فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
***** ***** *****
وادیئ کرشنا کے پانی کو مراٹھواڑہ کی طرف موڑنے کیلئے منصوبہ تیار کرنے کیلئے سروے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سروے کرشنا ویلی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے مہاراشٹر انسٹیٹیوشن فار ٹرانسفارمیشن مترا کی ہدایت کے تحت تیسری پارٹی کی تنظیم کے ذریعے کروایا جائے گا۔ یہ اطلاع مترا کے نائب صدر و رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے دی۔ وہ کل دھاراشیو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس اسکیم کی وجہ سے جوکہ مراٹھواڑہ کیلئے بہت اہم ہے دھاراشیو اور بیڑ اضلاع کا 85 ہزار ہیکٹر رقبہ آبپاشی کے تحت آئے گا۔
***** ***** *****
محکمہئ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ریاست میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ چونکہ چونکہ مانسون 15 جون تک بکھرا ہوا ہے اس لیے کچھ مقامات پر بارش ہوگی۔ اس لیے محکمہئ زراعت نے کسانوں سے بوائی میں جلدی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثناء‘ آج وسطی مہاراشٹر‘ مراٹھواڑہ اور ودربھ کے کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ مراٹھواڑہ کے بیڑ‘ ناندیڑ اور دھاراشیو اضلاع میں اگلے چار دِنوں کیلئے یلو الرٹ جاری کی گیا ہے۔
***** ***** *****
آئندہ 21 جون کو گیارہواں عالمی یوگا دِن منایا جائے گا۔ بھارتی یوگا ادارہ کی چھترپتی سمبھاجی نگر شاخ کے علاقائی سربراہ سنجئے اورنگ آبادکر کے دئیے گئے انٹرویو میں انھوں نے نوکاسن کے بارے میں معلومات دی کہ قبض اور پیٹ کے دیگر امراض میں یہ فائدہ مند ہے اور ناف اپنی جگہ پر آجاتی ہے۔
***** ***** *****
حکومت نے قومی غذائی تحفظ اسکیم کے تحت ترجیحی خاندانی خوراک اسکیم اور انتودئے فوڈ اسکیم کے استفادہ کنندگان کو جون سے اگست تک تین ماہ کا اناج اجتماعی طور پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع سپلائی آفیسر ولاس موسڑے نے پربھنی ضلع کے اہل استفادہ کنندگان سے جون کے آخر تک مناسب قیمت کی دکانوں سے رسید کے مطابق اناج حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
درج شدہ فصلوں کیلئے ناندیڑ ضلعے میں ایک ری اسٹرکچرڈ موسم پر مبنی پھل فصل بیمہ اسکیم مرگ بہار لاگو کی جارہی ہے۔ ناندیڑ کے ضلع سپرنٹنڈنٹ زرعی افسر کے دفتر نے ضلع کے کسانو سے اس اسکیم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ 140 کروڑ بھارتیوں کی متحدہ شراکت سے گذشتہ گیارہ سالوں میں مختلف شعبوں میں تبدیلیاں ہوئیں: وزیرِ اعظم کا بیان۔
٭ ممبئی مضافات ریلوے سے گرکر چار مسافر ہلاک؛ نو زخمی؛ ریاستی حکومت کی طرف سے ہلاک شدگان کے خاندان کو پانچ لاکھ روپئے کی مدد۔
٭ پلاسٹر آف پیرس کی گنیش مورتیوں پر پابندی کو ہائیکورٹ نے کیا ختم؛ مورتی کو قدرتی آبی ذخائر میں ڈبویا نہیں جاسکتا: ہائیکورٹ کی وضاحت۔
٭ گنّے کی فصل کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کیلئے کسانوں کو فی ہیکٹر 25 ہزارروپئے قرض ملے گا: نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ 15 جون تک مانسون کے بکھرا رہنے کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment