Saturday, 19 July 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 19 جولائی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 19 July-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹۱/ جولائی ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ملک کے پہلے تخلیقی ٹیکنالوجی ادارے کے کیمپس کا مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو کے ہاتھوں ممبئی میں افتتاح۔
٭ قانون ساز اسمبلی کامانسون اجلاس اختتام پذیر؛آٹھ دسمبر سے ناگپور میں سرمائی اجلاس۔
٭ قانون ساز اداروں کے تمام ارکان کوپارلیمانی روایات پر عمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی تلقین۔
٭ اجلاس میں عوامی توقعات کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ اُدّھوٹھاکرے کی تنقید۔
٭ ریاست کے 34اضلاع کے 357مقامات پر مویشیوں کے اسپتالوں کو نئی عمارتیں دینے کافیصلہ۔
اور۔۔۔٭ حفظانِ صحت کے طئے کردہ معیار کی خلاف ورزی پر 258خانگی دواخانوں کے اجازت نامے منسوخ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ملک کے پہلے تخلیقی ٹیکنالوجی ادارے آئی آئی سی ٹی۔نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن NFDCکے مشترکہ کیمپس کا افتتاح کل ممبئی میں مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس نصاب کیلئے آئی آئی سی ٹی نے انگلینڈ کی یارک یونیورسٹی کے ساتھ اشتراکی مفاہمت کی ہے۔ اس میں گیمنگ۔ اینیمیشن اور دیگر 17مضامین کی تعلیم دی جائے گی۔دریں اثناء ویوز منصوبے پر جاری کام کی رپورٹ کا اجراء بھی اس پروگرام میں کیا گیا۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے کہا:
Byte- Ashwini Vaishnav
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس کل اختتام پذیر ہوا۔ دوران اجلاس اسمبلی میں 14بل دوبارہ پیش کیے گئے اور 15بل منظور کیے گئے۔قانون ساز کاؤنسل نے 12بل منظور کیے جبکہ تین مالیاتی بل سفارشات کے بغیر ہی اسمبلی کو ارسال کردیئے گئے۔اسی دوران قانون ساز کاؤنسل کے چیئر مین رام شندے نے ایون کو بتایا کہ اسمبلی کا سرمائی اجلاس آٹھ دسمبر سے ناگپور میں منعقد ہوگا۔ اس سے قبل قانون ساز کاؤنسل میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اسمبلی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے آخری ہفتے کی قرارداد کا جواب دیا۔پھڑنویس نے تمام اراکین اسمبلی کو تلقین کی کہ وہ پارلیمانی روایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمانی روایات کے تحت پارلیمانی زبان کا استعمال اور بامقصد مباحثے کے اصولوں کوا ختیار کرنا ہوگا۔اگر ایک رکن اسمبلی غلط رویہ اختیار کرتا ہے تو اسی بنیاد پر معاشرہ ایوان سے متعلق رائے بناتا ہے اور اس میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ یہ رکن اسمبلی حکمراں جماعت کا ہے یا حزب اختلاف کا۔ہنی ٹریپ سے متعلق اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی سابق یا موجودہ وزیر کے خلاف اس طرح کا کوئی الزام موجود نہیں ہے۔
بیڑ ضلع کے مہادیو منڈھے قتل کے واقعے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور تیقن دیا کہ اس معاملے میں کسی کو بھی بچایا نہیں جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی کو کوئی بھی طاقت مہاراشٹر سے الگ نہیں کر سکتی۔ ممبئی کی شمولیت کے ساتھ ترقی یافتہ مہاراشٹر کی تعمیر کا انہوں نے تیقن دیا۔بعد ازاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر پھڑنویس نے اسمبلی کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اس اجلاس میں چند واقعات افسوسناک ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونماء نہ ہوں۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں ہونے والی ہاتھا پائی کے واقعے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکرراہل نارویکر نے کل ایوان کو یہ اطلاع دی۔ انھوں نے نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے ”نیتی مولیہ کمیٹی“ کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس اجلاس کے دوران صرف اراکین،انکے ذاتی معاونین اور افسران کو ہی اسمبلی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں عوامی توقعات کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔عوامی تحفظ قانون کی مخالفت کے اسباب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت ہونے والی کاروائی کے سلسلے میں وضاحت موجود نہیں ہے۔ مہا وکاس آگھاڑی نے اس قانون کو منظور نہ کرتے ہوئے اسے دوبارہ حکومت کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل‘ گورنر کو مہا وکاس آگھاڑی کی جانب سے ایک محضر بھی پیش کیا گیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے چھ ہزار 75اسکول اور نو ہزار 631کلاسوں کے 49ہزار 562اساتذہ کو تنخواہ کے فنڈ کی آئندہ قسط جاری کرنے کو ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اسکولی تعلیم کے وزیر دادابھسے نے کل اسمبلی میں یہ اطلاع دی۔معذور افراد کو حکومت کی مختلف اسکیموں کی مد میں دی جانے والی رقم کو ڈیڑھ ہزار سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپئے کر دیا گیا ہے۔ معذوروں کی بہبود کے وزیر اتل ساوے نے اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے جو آئندہ 21اگست تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کل نئی دہلی میں ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر برائے ثقافتی امور گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے 12قلعوں کو یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثے کا درجہ دیا جانا مراٹھا تاریخ کے لیے ایک عالمی فخر ہے۔ کل ممبئی میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کافی ٹیبل کتابچے کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔
***** ***** *****
حفظانِ صحت کے طئے کردہ معیار کے خلاف ورزی کے معاملے میں ریاست کے 258 خانگی اسپتالوں کے اجازت نامے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ صحت ِ عامہ کے وزیر پرکاش آبٹکر نے یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پانچ ہزار 113 اسپتالوں کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے 34اضلاع کے 357 مقامات پر جانوروں کے اسپتالوں کو نئی عمارتیں دینے کا فیصلہ مویشی پروری کی وزیر پنکجا منڈے نے کیا ہے۔ اس میں چھترپتی سمبھاجی نگر‘ جالنہ، بیڑ اور پربھنی میں 51 اور لاتور‘ ناندیڑ‘ دھاراشیو اور ہنگولی اضلاع میں مجموعی طور پر 39 نئی عمارتیں شامل ہیں۔
***** ***** *****
مرکزی سیکنڈری تعلیمی بورڈ کے نصاب میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی خدمات کو شامل کیے جانے کا وعدہ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے کیا۔ اسکولی تعلیم کے وزیر پنکج بھوئیر نے کل قانون ساز کونسل میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کپاس پروسیسنگ کی صنعت کیلئے سبسڈی اور آسان قرض اسکیمیں نافذ کرنے کا مطالبہ رکنِ اسمبلی ڈاکٹر راہل پاٹل نے کل اسمبلی میں کیا۔ جبکہ پربھنی ضلع کے سیلو‘ پاتھری اور سون پیٹھ شہروں کو جوڑنے والی قومی شاہراہ کا کام آئندہ دو برسوں میں مکمل ہوجائے گا۔ یہ اطلاع ایک سوال کے جواب میں تعمیراتِ عامہ کے وزیر شیویندر سنگھ راجے بھوسلے نے ایوان کو دی۔
***** ***** *****
ایس ٹی کارپوریشن کے ہندو رِدئے سمراٹ باڑا صاحب ٹھاکرے صاف و شفاف بس اسٹینڈ مہم میں لاتور ڈویژن کے چار بس اسٹینڈز نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں اوسا‘ مروڈ‘لاتور بس اسٹینڈ نمبر 2‘ اور لام جنا بس اسٹینڈ شامل ہیں۔
***** ***** *****
عوامی تحفظ قانون کیخلاف کل کانگریس کی جانب سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو مظاہرہ کیا گیا۔ ضلع صدر رکنِ پارلیمان ڈاکٹر کلیان کاڑے کی زیرِ صدارت ہوئے اس مظاہرے میں اس قانون کی علامتی ہولی جلائی گئی۔
***** ***** *****
کرکٹ:
انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے مابین رواں سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج کھیلا جائے گا۔ سیریز میں پہلا میچ جیت کر بھارت ایک صفر کی سبقت حاصل کرچکا ہے۔
***** ***** *****
موسم:
مراٹھواڑہ کے چند ایک مقامات پر آج تیز ہواؤں اور بجلی کی گھن گرج کے ساتھ زوردار بارش کے امکان کا اظہار محکمہئ موسمیات نے کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ملک کے پہلے تخلیقی ٹیکنالوجی ادارے کے کیمپس کا مرکزی وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو کے ہاتھوں ممبئی میں افتتاح۔
٭ قانون ساز اسمبلی کامانسون اجلاس اختتام پذیر؛آٹھ دسمبر سے ناگپور میں سرمائی اجلاس۔
٭ قانون ساز اداروں کے تمام ارکان کوپارلیمانی روایات پر عمل کرنے کی وزیرِ اعلیٰ کی تلقین۔
٭ اجلاس میں عوامی توقعات کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھوٹھاکرے کی تنقید۔
٭ ریاست کے 34اضلاع کے 357مقامات پر مویشیوں کے اسپتالوں کو نئی عمارتیں دینے کافیصلہ۔
اور۔۔۔٭ حفظانِ صحت کے طئے کردہ معیار کی خلاف ورزی پر 258خانگی دواخانوں کے اجازت نامے منسوخ۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment