Wednesday, 23 July 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 23 جولائی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 23 July-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳؍ جولائی ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۰۰:۹-۱۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ آپریشن سندور اور بہار میں فہرست رائے دہندگان پر نظرِ ثانی کے موضوعات پر دوسرے دن بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر۔
٭ اپاچے ہیلی کاپٹرس کی پہلی کھیپ بھارت پہنچی- فضائیہ کی طاقت و استعداد میں ہوا اضافہ۔
٭ ممبئی مضافاتی ٹرینوں میں بم دھماکے سے متعلق مقدمے کی کل عد الت ِ عظمیٰ میں ہوگی سماعت۔
٭ ریاست میں کسانوں کیلئے ’’کرشی سمردھی یوجنا‘‘ کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ کے بیشتر اضلاع میں بارش، پربھنی ضلع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا اندراج۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مختلف موضوعات کو لیکرحزبِ مخالف اراکین کی ہنگامہ آرائی کے باعث پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کل مسلسل دوسرے دن بھی متاثر ہوئی۔ لوک سبھا کی کاررو ائی دوبارہ شروع ہونے پر اسپیکر نے وقفۂ سوالات طلب کیا۔ تاہم، مخالف ار اکین نے آپریشن سندوراور بہار میں فہرست ر ائے دہندگان پر نظرِ ثانی کے مطالبات سمیت مختلف موضوعات پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر کی بار بار درخواست کے باوجود ہنگامہ آرائی ختم نہ ہونے پر ایوان کی کارروائی پہلے دو بار او ر بعد میں دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
راجیہ سبھا میں بھی حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ان ہی مطالبات کو لیکر ہنگامہ آر ائی کے سبب چیئرمن نے ایوان کی کارروائی پہلے دوپہر دو بجے تک اور بعد میں دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔
***** ***** *****
امریکہ کے اَپاچے ہیلی کاپٹرس کی پہلی کھیپ کل بھارت پہنچ گئی۔ اس مرحلے میں فضائیہ کے بیڑے میں تین ہیلی کاپٹرس شامل ہوئے۔ ان کی بھاری اسلحہ جاتی صلاحیت اور انتہائی جدید جنگی صلاحیتوں کی وجہ سے ان ہیلی کاپٹروں کو فضائی رَن گاڑے کہا جاتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کی طاقت و استعداد کو مزید وسعت دیں گے۔
***** ***** *****
سال 2006 میں ممبئی کی مضافاتی ر یلوے گاڑیوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمات میں ماخوذ تمام 12 ملزمان کو بری کرنے کے بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو مہاراشٹر حکومت نےعدالت ِ عظمی ٰ میں چیلنج کیا ہے۔ کل 24 جولائی کو عد الت ِ عظمیٰ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ بامبے ہائی کورٹ نے ایک دن پہلے دئیے گئے اپنے فیصلے میں تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے ان ملزمان کے خلاف ایک بھی جرم ثابت کرنے میں ناکام رہنے کا مشا ہدہ کیا تھا۔
***** ***** *****
حکومت نے ریاست کے کسانوں کیلئے’’کرشی سمردّھی یوجنا‘‘ یعنی 'زرعی خوشحالی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس سے متعلق سرکاری حکمنامہ کل جاری کیا گیا۔ وزیرِ زراعت مانک راؤ کوکاٹے نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت زرعی شعبے میں ہر سال پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز ناسک میں ایک اطلاعی کانفرنس سے مخا طب تھے۔ اس بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے کوکاٹے نے بتایا کہ اس فیصلے کو ریاستی کا بینہ نے پہلے ہی منظوری دی تھی‘ تاہم آج اس سے متعلق سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں کل گڈچرولی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھاگیا۔ ان میں ایم ٹی پی اے اسٹیل پروجیکٹ، کونسری میں 100 پلنگوں پر مشتمل اسپتال، سی بی ایس ای اسکول کا سنگ بنیاد، سومن پلی میں لائیڈس ٹاؤن شپ، ہیڈری سے کونسری تک سلری پائپ لائن وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت گڈچرولی کی آبی، زمینی اور جنگلاتی دو لت کے تحفظ کے اقد امات کر رہی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی سالگرہ کل مختلف سماجی سرگرمیوں کے ذریعے منائی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ کی سالگرہ کی مناسبت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کل ریاست کے تمام ڈویژنوں میں بڑے پیمانے پر عطیہ خون کی فلاحی سرگرمی پر عمل درآمد کیا گیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے متعدد علاقوں میں کل زوردار بارش ہوئی۔ پربھنی ضلعے کے پاتھری، سون پیٹھ اور مانوت تعلقہ جات میں کل شدید بارش ہوئی۔ رکنِ اسمبلی راجیش وِٹیکر اور علاقا ئی منتظم سنگیتا چوہان نے تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ بارش سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ پاتھری تعلقے کے چاروں تحصیل ڈیویژنوں میں بھاری بارش درج کی گئی ہے، کاساپوری تحصیل ڈیویژن میں سب سے زیادہ 215 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ اس بارش سے خریف کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ ڈھالے گائوں کے بالائی آبی پشتوں سے گوداوری ندی میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے ندیوں اور نالوں میں سیلابی کیفیت پید ا ہوگئی۔حدگاؤں میں پانی درآنے سے کچھ مکانات کو نقصان پہنچا، تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ مکانات کا معائنہ کرنے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔
ہنگولی ضلعے کے سین گاؤں تعلقے کے بیرڈامیں واقع مندر سیلابی پانی سے گھرگیا تھا۔ اس مندر میں پھنسے تین لوگوں کو انتظامیہ کے ر احتی دستوں نے بچا لیا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع بھرمیں کل شام موسلادھار بارش ہوئی۔ ساتھ ہی بیڑ ضلعے کے چھ تحصیل ڈیویژنوں میں بھی موسلا دھار بارش درج کی گئی۔ جبکہ ناندیڑ ضلعے میں کل 17 اعشاریہ 40 ملی میٹر بارش کا اندراج کیا گیا۔ دھاراشیو ضلعے کے اِٹکڑ اور بھوم تحصیل میں جبکہ جالنہ ضلعے کے آٹھ تحصیلوں میں زوردار بارش درج کی گئی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
آج 98 واں بھارتی نشریاتی دن منایا جا رہا ہے۔ 23 جولائی 1927 کو ممبئی اسٹیشن قائم کرکے نشریات کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مناسبت سے 23 جولائی کو قومی یوم نشریات کے طور پر منایا جاتا ہے۔
’’ اطالوی سائنسداں مارکونی‘ انیسویں صدی کے آخر میں ریڈیو سازی کی اپنی کوشش میں کامیاب ہوا تھا اور بیسویں صدی کا آغاز ہوتے ہی ریڈیو کی صدا پوری دنیا میں گونجنے لگی تھی۔ بھارت میں بھی ریڈیو کی آمد ہوئی اور جون 1923میں بامبے پریسیڈینسی ریڈیو کلب نے دوسرے کلبس کے ساتھ ساتھ پروگرا م کی نشریات کا آغاز کیا۔ انڈین برا ڈ کاسٹنگ کمپنی کو ممبئی اور کولکاتہ میں ریڈیو اسٹیشن چلانے کی اجازت دی گئی اور 23جولائی 1927کو ممبئی میں بھارت کا پہلا ریڈیو اسٹیشن قائم ہوا۔ تب سے یہ ریڈیو اسٹیشن معلوما ت اور تفریحی میدان میں گرانقدر خدما ت انجام دے رہا ہے۔ بہوجن ہتائے‘ بہوجن سکھائے کے نعرے کو اپناتے ہوئے اسمتا‘ ایف ایم ریڈیو‘ ایف ایم گولڈ اور مقبولِ عام ویودھ بھارتی جیسے چینلز سے رو زا نہ مختلف پروگرام نشر کیے جارہے ہیں۔‘‘
ممبئی مرکز کی تاسیس کے موقع پر آج خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ جس کے باعث ہمارے مرکز سے شام کو نشر ہونے والا خبرنامہ آج شام چھ بجکر دس منٹ کی بجائے چار بجکر 20 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
صفائی سروے 2024 میں چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن نےملک میں 25 واں مقام حاصل کیا ہے۔ کھلی جگہ پر رفع حاجت سے پاک شہروں کے زمرے میں شہر کو واٹر پلس کا سرِفہرست درجہ حاصل ہوا ہے، جبکہ کچرے سے پاک شہر کے زمرے میں شہر کو ایک اسٹار ملا ہے۔ میونسپل ایڈمنسٹریٹر و کمشنر جی شریکانت نے اس مقابلے میں ملک کے سرِفہرست دس شہروں میں مقام بنانے کیلئے ضروری تقاضوں کوپوراکرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے بیڑ ضلعے کے پرلی ویجناتھ میں ویٹرنری ڈگری کالج اور مویشی پروری مرکز کے قیام کیلئے لونی میں 22 ایکڑ ار اضی اور پرلی میں 50 ایکڑ اس طرح مجموعی طور پر 72 ایکڑ سرکاری زمین فراہم کی ہے۔ ناگپور کے مہاراشٹرا اینیمل اینڈ فشریز سائنسزیونیورسٹی کے تحت یہ کالج قائم کیا جائے گا۔
***** ***** *****
خواتین کی کرکٹ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ایک رو زہ میچوں کی سیریز دو ۔ ایک سے جیت لی ہے۔ کل کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بھارتی خواتین ٹیم نے 13 رنز سے کامیابی درج کی۔ بھارت کی جانب سے مقررہ 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 305 رنز ہی بنا سکی۔ ہرمن پریت کور کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری اینڈرسن۔ ٹینڈولکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ میچ آج سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت اس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک دو سے پیچھے ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو کے ایس ٹی کا رپوریشن کے علاقائی دفتر کے انجینئر ششی کانت اُبالے کوپانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے انسداد رشوت ستانی دستےنے گرفتار کرلیا۔ ایک پارکنگ کی جگہ کا قبضہ دینے کیلئے ملزم نے یہ رشوت طلب کی تھی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل پنڈت دین دیال اپادھیائے روزگار میلہ منعقد ہوا۔ مختلف نامور کمپنیوں کے نمائندوں نے اس میلے میں موجود امیدواروں کے انٹرویو لیے اور 176 امیدواروں کا انتخاب کیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ آپریشن سندور اور بہار میں فہرست رائے دہندگان پر نظرِ ثانی کے موضوعات پر دوسرے دن بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر۔
٭ اپاچے ہیلی کاپٹرس کی پہلی کھیپ بھارت پہنچی- فضائیہ کی طاقت و استعداد میں ہوا اضافہ۔
٭ ممبئی مضافاتی ٹرینوں میں بم دھماکے سے متعلق مقدمے کی کل عد الت ِ عظمیٰ میں ہوگی سماعت۔
٭ ریاست میں کسانوں کیلئے ’’کرشی سمردھی یوجنا‘‘ کا اعلان۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ کے بیشتر اضلاع میں بارش، پربھنی ضلع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا اندراج۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment