Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 13 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء
وقت: ۰۰:۹-۱۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مرکزی مجلس ِ وزرا کی چار نئی سیمی کنڈکٹر اسکیموں کو منظوری ، گزشتہ 11 سالوں میں گھریلو الیکٹرانکس پیداوار میں ہوا چھ گنا اضافہ۔
٭ اٹھارہویں فلکیات اور فلکی طبیعیات اولمپیاڈ کا ممبئی میں آغاز۔
٭ ریاستی کابینہ نے پولس عملے میں 15ہزار جائیدادوں پر بھرتی کو دی منظوری۔
٭ ’’ہر گھر ترنگا مہم‘‘ کے تحت ریاست بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ۔
اور۔۔۔٭ ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی، مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع میں آئندہ تین دنوں کیلئے بارش کا یلو الرٹ جاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی مجلسِ وزرا نے چار نئی سیمی کنڈکٹر اسکیموں کی منظوری دی ہے۔ اوڈیشہ ، پنجاب اور آندھرا پردیش میں تقریباچار ہزار594کروڑ روپے کے صرفے سے یہ منصوبے قائم کیے جائیں گے۔ اروناچل پردیش میں ٹیٹو ٹو آبی توانائی منصوبے کے ساتھ ہی لکھنؤ میٹرو کے اگلے مرحلے کی بھی مرکزی کابینہ نے کل منظوری دی۔
دریں اثنا ، گھریلو الیکٹرانکس کی پیداوار میں گذشتہ گیارہ سالوں میں چھ گنا اضافہ اور الیکٹرانکس کی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر اشوینی وشنو نے کل مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو موبائل کی پیداوار میں بھی تقریبا ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: Railway Minster Ashwini Vaishnav
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں روایات اور جدیدیت ، روحانیت اور سائنس ، تجسس اور تخلیقی صلاحیتیں ہاتھ سے ہاتھ ملا کرچلتی ہیں۔ کل‘ ممبئی میں وزیر اعظم مودی ‘اٹھارہویں فلکیات اور فلکی طبیعیات اولمپیاڈ کا ورچول طریقے سے رسمی افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے مخاطب تھے۔ انہوں نے سائنس کے شعبے میں بھارت کی پیشرفت اور مختلف تجربات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس اولمپیاڈ میں 64 ممالک کے تقریباً288 طلباء شریک ہوئے‘ ا ور وزیر اعظم نے ان سبھی طلبہ کا استقبال کیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے پولس محکمے کی چار ہزار خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ گذشتہ روز منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس اجلاس میںسال ، 2022-23میں متعلقہ عہدے کیلئے عمر کی حد تجاوز کرنے والے امیدواروںکو خصوصی رعا یت کے طور پر بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا
کابینہ نے ر اشن دکانداروں کے منافعے میں اضافے کرنے اور عوامی نظامِ تقسیم کے تحت راشن کارڈ یافتہ شہریوں میں راشن اشیا تقسیم کرنے ، سماجی انصاف اور خصوصی معاونت کے محکمے کے تحت مختلف کارپوریشنوں کی قرض فراہمی اسکیمات کیلئےضمانت دار کی شرط میں نرمی کرنے اور پانچ سال تک حکومتی ضمانت میں توسیع کرنے کے فیصلے کو بھی منظوری دی۔
***** ***** *****
نئی ممبئی کے ایرولی میں کیپٹالینڈ کے ڈاٹا سینٹر کا گذشتہ روز وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقعے پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ،وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ ملک کے 60فیصد ٪ ڈاٹا سینٹر مہاراشٹرا میں برسرِکارہیں۔
***** ***** *****
ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن - ایس ٹی کو راکھی کے تہوار اور مسلسل تعطیلات کے دو ران مسافروں کی آمد و رفت سے 137 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے یہ جانکاری دی۔ 11 اگست کو ایک ہی دن ایس ٹی کارپوریشن کو مسافروں کی آمد و رفت سے 90 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ، سرنائیک نے بتایا کہ رواں مالی سال میں یہ سب سے زیادہ آمدنی ہے۔
***** ***** *****
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی حکومت کے عوامی سلامتی قانون یعنی (جن سُرکشا قانون)سمیت سہ لسانی فیصلے کی بھی مخالفت کی ہے۔ ممبئی میں منعقدہ پارٹی عاملہ کے اجلاس میں ان اُمور پرپارٹی کی پالیسی طئے کی گئی ۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری سبھاش لانڈے اور ریاستی سکریٹری بورڈ کے رُکن نامدیو چوہان نے گذشتہ روز چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں پالی ٹیکنک ڈپلومہ نصاب کورسیز کے سالِ اوّل میں اب تک ، ایک لاکھ تین ہزار 115 طلبہ نے داخلے لیے ہیں۔داخلے کا فیصد تقریباً 93ہوگیا ہے ، جو پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ پالی ٹیکنک کورسیز کی جانب طلباء کے رجحان کے پیش نظر ،د اخلوں کی حتمی تاریخ میں 4ستمبر 2025تک توسیع کردی گئی ہے۔
***** ***** *****
ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ہر طرف مختلف سرگرمیوںکے انعقاد کا سلسلہ جا ری ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت اس مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور یوم آزادی کے موقعے پر اپنے گھروں پر ترنگا پرچم لہرانے کی اپیل میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی شری کانت نے شہریوں سے کی ہے۔
***** ***** *****
اس مہم کے تحت ناندیڑ ضلعے میں گذشتہ رو ز صفائی مہم چلائی گئی۔ ضلعے کے تمام تحصیل دفاتر، سب ڈویژنل دفاترسمیت بھوکر، کنوٹ، حمایت نگر تعلقہ جات کے بس اسٹینڈز پر بھی صفائی کی گئی۔
پربھنی میونسپل کارپوریشن کے چیف اکاؤنٹس آفیسر ڈاکٹر پربھاکر کالداتے نے بھی ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ پربھنی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کل ترنگا سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں کھیلوں کے شائقین، سائیکلسٹ، طلباء اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
***** ***** *****
لاتور شہر میں بھی کل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کو ترنگا پرچم مفت فراہم کیا جارہا ہے، اور انتظامیہ نے ہر شہری سے اپنے گھر پر ترنگا پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔
دین دیال انتودئے یوجنا-قومی شہری مشن کے تحت لاتور میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ترنگا پرچم اور اس سے متعلق مختلف اشیاء کی فروخت کا ایک مرکز شروع کیا گیا ہے۔
دھاراشیو میں ہر گھر ترنگا مہم کے انعقاد سے متعلق ضلع پریشد کے سی ای او میناک گھوش نے مزید جانکاری دی۔ انھوں نےبتایا کہا:
Byte: Mainak Ghosh (ZP CEO, Dharashiv)
***** ***** *****
پنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکر کی 300 ویں برسی کے موقعے پر، فر وغِ ہنر مندی محکمے اور کرِڈا بھارتی کے اشتراک سے آج سے’’کھاشابا جادھو روایتی کھیل مہاکمبھ 2025‘‘ کاآغاز ہورہا ہے۔ اس مہاکمبھ کا افتتاح وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس ممبئی کے کرلا اسپورٹس کمپلیکس میں کریں گے اور اس میں سولہ قسم کے مختلف مقابلے منعقد ہوں گے۔
***** ***** *****
بال رنگ بھومی پریشد کے تحت ’’تاریخ مہاراشٹرا کی‘‘ مقابلے کا ابتدائی راؤنڈ کل بیڑ کے کیشر کاکو کالج میں منعقد ہوا۔ اس راؤنڈ کا آغاز رہائشی ڈپٹی ضلع کلکٹر شیوکمار سوامی نے کیا۔ اس ابتدائی راؤنڈ میں ضلع کے 300 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔
***** ***** *****
شکتی پیٹھ شاہراہ کیلئے دھاراشیو ضلعے کے مہاڑنگی گاؤں میں اراضی کی پیمائش کا مرحلہ سو فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ ضلع میں تیرہ گٹ کے کسانوں نے اپنی زمین شکتی پیٹھ شاہراہ کیلئے دینے پر از خود رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس کے مطابق گنتی کا عمل کل ضلع سب ڈویژنل آفیسر اونکار دیشمکھ ا ور لینڈ ریکارڈ محکمے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مورے کی موجودگی میں مکمل کیا گیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے اسپیشل پولس انسپکٹر جنرل ویریندر مشرا نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، بیڑ اور دھاراشیو میں مختلف کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ان چاروں اضلاع کے پولس سپرنٹنڈنٹس موجود تھے۔ مشرا نے غیر قانونی ہتھیاروں، غیر قانونی کاروبار اور منشیات کے کاروبار کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی دیئے۔
***** ***** *****
ریاست کے کوکن، ودربھ اور مراٹھواڑہ کے کچھ مقامات پر بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج مراٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے علاوہ تمام اضلاع کیلئے اور کل سے تین دن چھترپتی سنبھاجی نگر، جالنہ، بیڑ، پربھنی، ہنگولی، لاتور، دھاراشیو اور ناندیڑ اضلاع کیلئے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مرکزی مجلس ِ وزرا کی چار نئی سیمی کنڈکٹر اسکیموں کو منظوری ، گزشتہ 11 سالوں میں گھریلو الیکٹرانکس پیداوار میں ہوا چھ گنا اضافہ۔
٭ اٹھارہویں فلکیات اور فلکی طبیعیات اولمپیاڈ کا ممبئی میں آغاز۔
٭ ریاستی کابینہ نے پولس عملے میں 15ہزار جائیدادوں پر بھرتی کو دی منظوری۔
٭ ’’ہر گھر ترنگا مہم‘‘ کے تحت ریاست بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ۔
اور۔۔۔٭ ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی، مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع میں آئندہ تین دنوں کیلئے بارش کا یلو الرٹ جاری۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment