Friday, 22 August 2025

Text-آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ 22 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 22 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲/ اگست ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا ہوا اختتام۔آن لائن گیمنگ اینڈ پروموشن بل راجیہ سبھا میں منظور۔
٭ وزیر اعلیٰ نے امریکی درآمدی محصول کو خوش آئند موقع سمجھ کر کا م کرنے کی کی اپیل۔
٭ محصولات کے محکمے نے کھیتوں کے راستوں اور ان کے درمیانی راستوں کو مضبوط بنانے کے لیے مطالعہ گروپ کی کی تشکیل۔
٭ ناندیڑ اور جالنہ اضلاع کے ضلع کلکٹرس نے شدید بارشو ں سے ہوئے نقصانات کا کیا معائنہ
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بارش کا ٹوٹا زور۔ جائیکواڑی ڈیم کے 18دروازوں سے پا نی کا اخراج جاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل اختتام پذیر ہوگیا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 21 جولائی سے شروع ہونے والے اس اجلاس میں لوک سبھا نے 37 گھنٹے تک کام کیا، جس کے دوران کل 14 بل پیش کیے گئے، جن میں سے 12 کو منظور کر لیا گیا۔
راجیہ سبھا میں اجلاس کے دوران کُل 41 گھنٹے 15 منٹ یعنی تقریباً39فی صد کام کاج ہوا۔ اس دوران 14 سرکاری بل منظور ہوئے۔ اس اجلاس میں دونوں ایوانوں میں آپریشن سندور پر بھی بات ہوئی۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا نے کل تین بلوں، یعنی 130ویں آئینی ترمیمی بل، 2025، یونین ٹیریٹریز ریفارمز بل 2025 اور جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2025، کو غورو خوص کے لیے مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کی منظوری دی۔ آن لائن گیمنگ پروموشن اینڈ ریگولیشن بل 2025 کو راجیہ سبھا نے منظورکیا تھا۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد یہ بل اب صدر کی دستخط کے بعدقانون بن جائے گا۔ دھاراشیو ضلع کے باوی گاؤں کے سرپنچ اندرجیت مانسوکے نے بل کا خیر مقدم کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نشے کے کھیل سے دور رہیں۔
***** ***** *****
نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار سابق جج جسٹس بی سدرشن ریڈی نے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ NDAکے سی پی رادھا کرشنن نے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ نامزدگی پرچوں کی جانچ آج کی جائے گی جبکہ 25 اگست تک درخواستیں واپس لی جا سکیں گی اور رائے دہی 9 ستمبر کو ہوگی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے عائد درآمدی محصولات کو مسئلہ نہیں بلکہ ایک نعمت سمجھنا چاہئے۔کل ممبئی میں عالمی امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی پر ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ حکومت نے تجارتی سہولت کاری کی پالیسی بنائی ہے اور وزیر اعلیٰ نے اس پر عمل درآمد کے لیے علیحدہ وار روم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ تجویز بھی دی کہ صنعتی اجازت ناموں کے لیے سنگل ونڈو پورٹل کو مزید موثر بنایا جائے اور پانچ ہیکٹر کے رقبے پر زرعی پروسیسنگ یازراعت پر مبنی صنعتوں کے لیے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کی امرت مہم اور شہری ترقی مہم کے تحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اگر وقت پر مکمل نہیں ہوتے ہیں تو متعلقہ ٹھیکے دارو ں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی ہدایات کے مطابق محکمہئ شہری ترقی نے اس سلسلے میں انتظامات کیے ہیں اور کل ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا۔اس سے امرت دو اور شہر ی ترقی اسکیموں کے منصوبوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور کام میں مزید شفافیت آئے گی۔
***** ***** *****
گنیش تہوار کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے اس بار 26تاریخ کو ہی ملازمین اور پیشنرز کی اگست مہینے کی تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے حکومتی فیصلہ جاری کیا۔یہ فیصلہ مہاراشٹر فائننس قانون 1961کی دفعات کے مطابق لیا گیا ہے۔اور متعلقہ اکاؤنٹس ٹریزری شعبے کے دفاتر کو متعلقہ تنخواہوں اور پینشن کی فراہمی کو فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
***** ***** *****
محکمہئ محصول نے پونے کے ویلے تعلقے کا نام بدل کر راج گڑھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر محصول چندر شیکھر باون کڑے نے بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ہوئے نقصان کے ضمن میں کل ضلع کلکٹر اسیما متل نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدناپور تعلقے کے گیورائی بازار، گوکل واڑی علاقوں کا انہوں نے دورہ کیا۔
***** ***** *****
کھیت راستے اور پگڈنڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مطالعہ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔اس ضمن میں حکومتی فیصلہ کل جاری کیا گیا۔ محکمہئ محصول کے پرنسپل ایڈیشنل سکریٹری اس مطالعاتی گروپ کی قیادت کریں گے۔یہ گروپ کھیت اور پگڈنڈیوں کی موجودہ اسکیموں کا تفصلی مطالعہ کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ ناگپور، امراوتی اور لاتور اضلاع میں لاگو کی گئی اسکیموں کا تجزیہ کرے گا اور بہتری کا مشورہ دے گا۔
***** ***** *****
مرکزی گراہک تحفظ اتھارٹی CCPAنے گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو نشر کرنے پرریپیڈو گاڑی سروس کمپنی پر دس لاکھ روپیوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اس گمراہ کن اشتہار کو فوری طور پر بند کیا جائے او راس اشتہار کے ذریعے دھوکہ دہی کے شکار صارفین کومعاوضہ ادا کیا جائے۔
***** ***** *****
شیو سینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے پارٹی نے کل چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر کے شیواجی نگر زیر زمین راستے کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی تکلیف کے خلاف احتجاج کیا۔ زیر زمین راستے میں پانی بڑی مقدار میں جمع ہونے سے شہریان کوبارش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس راستے کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے دباؤ میں جلد بازی میں کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان کے طور پر سلیمہ ٹیٹے کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم پانچ تا 14 ستمبر تک چین کے شہر ہانگ چاؤ میں ہونے والے ایشیا ء کپ میں بھارت کی نمائندگی کرے گی۔ بھارت کا پہلا مقابلہ پانچ ستمبر کو تھائی لینڈ جبکہ چھ ستمبر کو جاپان سے ہوگا۔
***** ***** *****
مسلسل خون کا عطیہ کرنے والے افراد کو حال ہی میں نئی دہلی میں علامی ویشہ فیڈریشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب میں لداخ کے لیفیٹننٹ گورنر کوندر گپتا کے ہاتھوں چھتر پتی سمبھاجی نگر کے 62مرتبہ خون دینے والے اتل بے وال کو اعزار سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
پولا کا تہوار آج منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار ان بیلوں سے اظہار تشکر کے لیے منایا جاتا ہے جو سال بھر کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ اس تہوار کے پس منظر میں آج مختلف ندیوں اور آبی ذخائر پر بیلوں کی پیٹھ تھپتھپانے کا پروگرام جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ دیہی علاقوں کے بازار سجاوٹ اور بیلوں کو رنگنے کے سامان سے بھرے پڑے ہیں۔
ایک بیل کی جانب سے اپنے مالک کے پیار کا بدلہ چکانے کی ایک انوکھی مثال شولاپور ضلع کے موہول تعلقہ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ولوج کے کسان اندراسین موٹے کی گائے سے پیدا ہونے والے سنہری بیل کی کینسر کی وجہ سے دونوں آنکھیں نکالنی پڑی تھیں۔ اس بیکار بیل کو قصاب کو بیچنے کے بہت سے لوگوں کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے اندراسین موٹے نے زندگی بھر اس بیل کی دیکھ بھال کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنہری بیل نے بھی اپنے مالک کا یہ قرض اتارنے کا فیصلہ کیا۔ پچھلے پندرہ سالوں سے یہ نابینا بیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مالک کے کھیت میں کام کر رہا ہے۔
***** ***** *****
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردپوارگروپ کے لیڈر اور سابق وزیر جینت پاٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا پنچنامہ کیا جائے اور امداد کا اعلان کیا جائے۔ پاٹل نے اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ کسانوں کو گزشتہ مئی میں ہونے والے نقصان کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں گزشتہ چند دنوں میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ کسان متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے یہ اطلاع دی۔ ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھُگے نے کل لاتور ضلع کے ادگیر تعلقہ کے بورگاؤں بڈروک، دھڑکنال اور ٹاکلی کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ پنچناموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور متاثرین میں امداد کی فوری طور پر تقسیم کی جائے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاج نگر ضلع کے جایک واڑی آبی پشتے میں 57,ہزار 725مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے آ رہا ہے، اور ڈیم کے 18 دروازوں سے 37,ہزار 728 کیوبک فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی بہہ رہا ہے۔جایک واڑی محکمہ آبپاشی نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 95 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔جلگاؤں کے ہتنور آبی پشتے سے تاپی ندی میں پانی کے اخراج کی وجہ سے نندوربار ضلع کے سارنگ کھیڑا اور پرکاشا بیراج کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ ستارہ ضلع میں، کوینا ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کے مضافات میں بارش کم ہونے کی وجہ سے اخراج میں کمی آئی ہے۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے ممبئی اور پونے ضلع کے گھاٹ علاقے سمیت کوکن خطہ کے بیشتر علاقوں کے لیے کل یلو الرٹ جاری کیا۔ جبکہ پونے ضلع کے گھاٹ علاقے کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا۔ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بارش کی شدت میں کمی آئی ہے، اور الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
***** ***** *****
انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نیے جالنا ضلع کے گھانساونگی تعلقہ کے تلے گاؤں کے ترقیاتی افسر کو 25,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اس کا نام وجے موتی لال شندے ہے۔ اس نے ٹھیکیدار کو دینے کے لیے رشوت مانگی تھی۔
***** ***** *****
پربھنی میونسپل کارپوریشن کے لیے ایک نئے فائر اسٹیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ مرکز شہر کے وسمت مارگ پر قائم کیا جائے گا۔
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا ہوا اختتام۔آن لائن گیمنگ اینڈ پروموشن بل راجیہ سبھا میں منظور۔
٭ وزیر اعلیٰ نے امریکی درآمدی محصول کو خوش آئند موقع سمجھ کر کا م کرنے کی کی اپیل۔
٭ محصولات کے محکمے نے کھیتوں کے راستوں اور ان کے درمیانی راستوں کو مضبوط بنانے کے لیے مطالعہ گروپ کی کی تشکیل۔
٭ ناندیڑ اور جالنہ اضلاع کے ضلع کلکٹرس نے شدید بارشو ں سے ہوئے نقصانات کا کیا معائنہ
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بارش کا ٹوٹا زور۔ جائیکواڑی ڈیم کے 18دروازوں سے پا نی کا اخراج جاری۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment