Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 24 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴۲/ اگست ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر کی 26 MLDپانی فراہمی اسکیم اس سال دسمبر کے آخرتک مکمل ہوجائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا تیقن۔
٭ بھارت گگن یان مہم کے لیے درکار ٹیکنالوجی کو تیزی سے تیار کر رہا ہے۔وزیر اعظم کا بیان۔
٭ ناندیڑ ضلعے میں سیلاب کے بعد رابطہ وزیر کا متاثرہ علاقوں کا دور ہ آج؛ رکنِ پالیمان اجیت گو بچھڑے کی جانب سے متاثرین کے لیے 20لاکھ روپیئے مدد کا اعلان۔
٭ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 67 ویں یوم تاسیس کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ پربھنی، ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع کے لیے محکمہئ موسمیات کی جانب سے آج کے لیے یلو الرٹ جاری۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر کی 26ایم ایل ڈی پانی فراہمی اسکیم اس سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔وہ شہر کے پانی فراہمی منصوبے کے تحت 26ملین لیٹر گنجائش کے 900ملی میٹر قطر کے پائپ سے فارولہ میں پانی صفائی مرکز میں منعقدہ جلسے سے مخاطب تھے۔ انہوں نے وہاں جل پوجن کیا۔
انہوں نے کہا کہ امرت دو کے تحت اب تک اس اسکیم کا 82فی صد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وقتاً فوقتاً فیصلے لے کر اس اسکیم کے لیے دستیاب فنڈز کے بارے میں اطلاع دی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع اب مینو فیکچرنگ اینڈ ای وی ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندے شہر کی تصویر بدلنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ فنڈز کی کمی اس شہر کو بہتر شکل دینے میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر میں فی الحال 100ایم ایل ڈی اور 56ایم ایل ڈی کی دو واٹر سپلائی اسکیمیں چل رہی ہیں۔وہ 145ایم ایل ڈی پانی فراہم کر رہی ہیں۔ اس پانی صفائی مرکز سے پانی کی فراہمی میں 26ایم ایل ڈی کا اضافہ ہوگا اور پانی کی کُل سپلائی 171ایم ایل ڈی ہو جائے گی۔جس سے شہریوں کو راحت ملے گی۔
اس تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں اگلا مہانگر چھتر پتی سمبھاجی نگر اس کافی ٹیبل کتاب کا اجراء کیا گیا۔دریں اثناء ریاست میں خواتین نے رکشا بندھن کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ کو راکھیاں بھیجی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے ذریعے ریاست میں خواتین کے لیے خود انحصاری کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ خواتین کی شراکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گگن یان مشن کے لیے درکار ٹیکنالوجی کو تیزی سے تیار کیا جارہاہے۔ اور وہ جلد ہی خلاء میں جائے گا۔وزیر اعظم کل دوسرے خلائی دن کے موقع پر ہم وطنوں سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعظم نے چند سالوں میں خلائی شعبے میں ہندوستان کی کامیابی کا فخر کے ساتھ ذکر کیا۔ انہوں نے کہا۔۔۔
Byte: Prime Minister Narendra Modi
***** ***** *****
CBIنے کل ممبئی میں انل امبانی اور ریلائنس کمیو نیکیشن کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپے اسٹیٹ بینک سے لیے گئے تقریباً دو ہزار 900کروڑ روپیؤں کے قرض کے سلسلے میں مارے گئے۔13جون کو اسٹیٹ بینک نے ریلائنس کمیونیکیشن کو دیئے گئے قرض کو دھوکہ دہی کے طور پر درج کیا تھا۔ بینک کا دعویٰ ہے کہ قرض کی رقم کا غلط استعمال کیا گیا۔کچھ دن پہلے ED نے 17ہزار کروڑ روپیئے کے قرض بدعنوانی معاملے میں انل امبانی کے دفتر و دیگر مقامات پر چھاپے مارے تھے اور کچھ چیزیں ضبط کی تھیں،ساتھ ہی ان سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تھی۔
***** ***** *****
ریاست میں بچوں کو خسرہ روبیلا کی ویکسن کی پہلی اوردوسری خوراک کی کل چار لاکھ 64ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔ کورونا کے دور میں خسرہ روبیلا کی ویکسن میں کمی آئی تھی۔ خسرے کی وبا کے پیش نظر محمکہئ صحت نے حفاظتی ٹیکے لگانے پر توجہ دینے کے احکامات دیئے۔ اس کے مطابق اپریل 2024سے مارچ 2025تک 100فی صد ویکسنیشن کا حدف حاصل کر لیا گیا ہے۔اور اس نئے سال میں ویکسنیشن کا پہلا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں سیلاب کی صورت حال کے بعد ضلعے کے سرپرست وزیر اتل ساوے آج متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کا معائنہ کریں گے۔ دریں اثناء کل رکن پارلیمان ڈاکٹر اجیت گوپچھرے نے ہسنال اور راول گاؤں کا دورہ کیا اور سیلاب کے متاثرین سے بات چیت کی۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کے لیے 20لاکھ روپیؤں کی امدا د کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا وہ ان دیہاتو ں کی بحالی کے لیے انتظامی سطح پر نمائندگی کریں گے۔
***** ***** *****
وزیر ٹرانسپورٹ پر تاپ سر نائیک نے کل ممبئی میں ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 331اسسٹنٹ موٹر ویکل انسپکٹرز کو مبارک باد دی۔انہوں نے محکمہ ئ ٹرانسپورٹ سے اپیل کی کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کیا جائے۔سرنائیک نے کہا کہ یہ محکمہ ریاست کا پانچواں سب سے بڑا محصول کمانے والاہے اوراس میں بنیادی اصلاحات کی جارہی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی، چھتر پتی سمبھاجی نگر کا 67 واں یوم تاسیس کل منایا گیا۔۔شروعات میں یونیورسٹی کی مرکزی انتظامی عمارت کے روبرو وائس چانسلہ ڈاکٹر وجئے پھلاری کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔اس کے بعد مرکزی پروگرام منعقد ہوا۔ اس میں سینئر زرعی ماہر وجئے انا بوراڈے کو جیون سادھنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔بوراڈے نے اس موقع پر کہا کہ ان کا فخر مہاتما پھلے کے ان خیالات کا فخر ہے جنہیں انہوں نے اپنایا ہے۔دریں اثناء 2025کے سالانہ امتحان میں 15نمایاں طلباء کو اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
جمو ں کشمیر کے سری نگر کی ڈل جھیل میں گزشتہ تین دنوں سے جاری کھیلو انڈیا ایکواٹکس چمپئن شپ کا کل اختتام عمل میں آیا۔ اس میں کشتی رانی، کیگنگ اور کنوئنگ ایونٹس شامل تھے۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم نے 18تمغے جیت کل پہلا مقام حاصل کیا۔اوڈیشہ اور کیرلا بالترتیب دورے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ مہاراشٹردو تمغو ں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔کھیل اتھارٹی آف انڈیا اورجموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلو انڈیا اقدام کے تحت پہلی بار ایکواٹکس چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کی جانب سے دیئے جانے والے سالانہ کتاب ایوارڈز کی تقسیم آج سابق کمشنر پروشتّم بھاپکر کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔اس تقریب میں ان کے منفرد تھائی لینڈ کے سفر نامے کے لئے نرہر کوروندکر واڑمئے ایوارڈ پارگاؤنکر کو، ایم بی چٹنس واڈمئے ایوارڈ، کتاب گاندھی، بحث اور حقیقت کے لیے سچن کسنالے کو انعام سے نوازا گیا۔ وھیں رگھوناتھ واڈمئے ایوارڈ پانڈورنگ مراری کو ان کی ادبی خدمات ننگر موٹھی کے لیے دیا گیا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کلکٹر آشیما متل نے مرکز اور ریاستی حکومتو ں کی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل ضلع کلکٹر دفتر میں ضلع پریشد کے شعبہ جات کے سربراہوں کی میٹنگ سے خطاب کر ہی تھیں۔ ضلع کلکٹر دفتر کے احاطے میں ضلع پر یشد کے CEOمنو پی ایم کے ذریعے نافذ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام کی شتائش کی اور مشورہ دیا کہ اس پہل کو ضلع میں ہر جگہ نافذ کیا جائے۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر کا شیندرا بڑکن صنعتی علاقہ جسے اوراک سٹی بھی کہا جاتا ہے میں کئی کمپنیوں کو صنعتی پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں۔مرکزی وزیر تجارت اور صنعت نے ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ان کمپنیوں میں خوراک، کاغذ، الیکٹرانکس،سڑک تعمیر کا سامان وغیرہ جیسی صنعتیں شامل ہیں۔ان میں 200کروڑ روپیؤں کی سرمایہ کاری متوقع ہے اور اندازہ ہے کہ تقریباً ایک ہزار ملازمتیں پیدا ہونگی۔
***** ***** *****
محصول ہفتے کے ضمن میں سنجئے گاندھی نرادھار اسکیم اورشراون باڑ اسکیم کے تحت بیڑ کے 14ہزار 245مستحقین کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کی گئی ہے۔ تحصیلدار چندر کانت شیڑکے کی سرپرستی میں یہ محصول ہفتہ منایاگیا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ اضلاع کے لئے آج یلو الرٹ جاری کیا گیاہے۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر، جالنہ اوردھاراشیو اضلاع میں اگلے دو دنوں تک ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔ دریں اثناء پیٹھن کے جائیکواڑی آبی پشتے میں پانی کی سطح 96فیصد ہوگی ہے۔اس وقت جائیکواڑی میں 24ہزار 396مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کی آمد ہورہی ہے۔جبکہ جائیکواڑی سے گوداوری ندی میں 28ہزار 296مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جارہاہے۔
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ چھتر پتی سمبھاجی نگر شہر کی 26 MLDپانی فراہمی اسکیم اس سال دسمبر کے آخرتک مکمل ہوجائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا تیقن۔
٭ بھارت گگن یان مہم کے لیے درکار ٹیکنالوجی کو تیزی سے تیار کر رہا ہے۔وزیر اعظم کا بیان۔
٭ ناندیڑ ضلعے میں سیلاب کے بعد رابطہ وزیر کا متاثرہ علاقوں کا دور ہ آج؛ رکنِ پالیمان اجیت گو بچھڑے کی جانب سے متاثرین کے لیے 20لاکھ روپیئے مدد کا اعلان۔
٭ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے 67 ویں یوم تاسیس کا انعقاد۔
اور۔۔۔٭ پربھنی، ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع کے لیے محکمہئ موسمیات کی جانب سے آج کے لیے یلو الرٹ جاری
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔اس کے بعد ہمارے مرکز کا اگلا مراٹھی بلیٹن صبح گیارہ بجے نشر ہوگا۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment