Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 25 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۵۲/ اگست ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ ریاست کے ساڑھے تین ہزار دیہاتوں کو اسمارٹ اور انٹیلجنٹ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا اعلان؛ پہلے اسمارٹ و انٹیلجنٹ گاؤں ساتنوری کا افتتاح
٭ کسان زرعی پیداوارکے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی تلقین۔
٭ قانون ساز اداروں کو عوامی آواز پہنچانے کا ذریعہ بننا چاہئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اظہار خیال۔
٭ ریاست کے آبی منصوبوں میں پانی کا ذخیرہ اوسطً 82فیصدسے زائد؛ جائیکواڑی ڈیم کے آٹھ دروازوں سے پانی کا اخراج جاری
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ میں پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ اور لاتور میں آج بارش کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ اسمارٹ اور انٹیلجنٹ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ریاست کے تقریباً ساڑھے تین ہزار دیہاتوں کو اسمارت اور انٹیلجنٹ بنایا جائے گا۔ مرکزی وزارت ٹیلی کمیونکیشن کے تحت ”Voice of Indian Communication Technology Enterprises“ نے ملک کی 24کمپنیوں کے اشتراک سے ناگپور ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی مدد سے ساتنوری گاؤں میں جدید ٹیکنالوجی پر منبی سہولیات فراہم کرکے اس گاؤں کوملک کا پہلا اسمارٹ اور انٹیلجنٹ گاؤں بنایا ہے۔ تجرباتی طور پر بنائے گئے اس گاؤں کاافتتاح کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پھڑنویس نے کہا کہ اس تجربے کی بنیاد پر حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ ریاست کے ہر تعلقے کے 10دیہاتوں کو اسمارٹ و انٹیلجنٹ بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت زراعت، تعلیم، صحت سمیت 18مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی سے پورے ساتنوری گاؤں میں تبدیلی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ خودکفیل بھارت کی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استمعال کرکے گاؤں کو خوش حال بنانے کا رول ماڈل تیار گیا گیا ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اور کسانوں کو اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے زہریلے اثرات سے پاک کھادوں کے استعمال والی کاشت کی سمت بڑھنا چاہئے۔ وہ کل پونے میں انگور کے کاشتکاروں کی ریاستی انجمن کے 65ویں سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر اجیت پوارنے یقین دہانی کروائی کہ انگور کے کاشتکاروں کے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حکومت مثبت رویہ رکھتی ہے۔اور کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ اس موقع پر وزیر زراعت دتّاترے بھرنے بھی موجودتھے۔
اپنے خطاب میں بھرنے نے کہا کہ کسانوں کو مرکز مان کر حکومت تمام تر منصوبہ سازی کر ہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انگور کے کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت مختلف اسکیمیں لا رہی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی پارلیمنٹ اور قانون ساز ایوانوں کے صدر نشینوں کی عظمت برقرار رکھنا اہم ہے۔ اور قانون ساز ادارے عوام کی آواز پہنچانے کا ذریعہ بننا چاہئے۔ وہ کل نئی دہلی میں قانون ساز ایوانوں کے سربراہان کی دو روزہ کل ہند کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
Byte: Home Minister Amit shah
ملک کے مرکزی مقننہ کے پہلے صدر کی حیثیت سے وٹھل بھائی پٹیل کے عہدہ سنبھالنے کو 100برس مکمل ہونے کے سلسلے میں یہ کانفرنس دہلی اسمبلی میں منعقد کی گئی ہے۔اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ حزب اختلاف کو حکومت کے فیصلوں پر سوال اٹھانے کا حق تو ہے لیکن ایوان کے کام کاج میں روکاوٹ ڈالنے کا حق نہیں۔مختلف انداز فکر کے لوگ جب ایک جگہ آتے ہیں تو اختلاف فطری بات ہے۔ لیکن وہ اختلاف جمہوریت کے لیے تعمیری ہونا چاہئے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کے موکھیڑ تعلقے میں شدید بارش سے متاثرہ ہسناڑ، راول گاؤں، بھاسواڑی اور مکرم آباد دیہاتوں کا کل رابط وزیر اتول ساوے نے دورہ کیا۔ ان دیہاتوں میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا اورہزاروں ہیکٹر زمین زیر آب ہوگئی۔اتول ساوے نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ تقصانات کے پنچ نامے کیے جارہے ہیں۔ اور متاثرین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ہسناڑ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء میں فی کس 50ہزارروپیئے امداد کی تقسیم بھی اس موقع پر کی گئی۔
***** ***** *****
بھگوان برسامنڈا کے دیڑھ سو ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ادیواسی گورو خصوصی پروگرام کے تحت ”بھارتی تاریخ کی تشکیل میں آدیواسیوں کاکردار“ اس عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی سیمینارکا افتتاح کل رکن اسمبلی بھیم راؤ کیرام کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کیرام نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں بیڑ میں ملک بھر سے محققین اکٹھا ہو ئے ہیں جس سے قبائلیوں کے منصوبوں کا جائزہ لیاجائے گا اور انہیں بڑا فائدہ پہنچ سکے گا۔
***** ***** *****
گزشتہ ہفتے ریاست کے تمام علاقوں میں زوردار بارشوں کے سبب ریاست کے آبی منصوبوں میں پانی کا ذخیرہ 82فی صد سے زائد ہو گیا ہے۔اور گزشتہ برس کی بہ نسبت آبی ذخائر میں 12فی صد اضافہ ہو اہے۔اس برس ریاست کے 20بڑے آبی پشتے صد فی صد لبریز ہوچکے ہیں۔ اور تمام ڈیموں کا ذخیرہ اوسط سے کئی بہتر ہے۔ مراٹھواڑہ میں بھی اس برس 75فی صد پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اسی دوران چھتر پتی سمبھانی نگر کے جائیکواڑی ڈیم کا ذخیرہ 96فی صد ہو چکا ہے۔ڈیم کے 8دروازو ں سے چار ہزار 192مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج جاری ہے۔
***** ***** *****
سابق ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پروشتّم بھاپکر نے کہا ہے کہ حکومت ادیبو ں کو بھی پینشن کی طرح ماہانہ مشاہرہ دے۔ کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد کے ایوارڈز بھاپکر کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ادیب ہمیشہ معلم کے کردار میں ہوتا ہے اور استاد ادیب کے کردار میں ہوتا ہے۔ نیز ادیبو ں کی تخلیقات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔اسی وجہ سے ہمارے ملک میں ادیبوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے گنگا کھیڑ میں کل محکمہئ پولس اور گنگا کھیڑ سائیکل گروپ کی جانب سے منشیات کے خلاف عوامی بیداری کے لیے سائکل ریلی نکالی گئی۔ اس ایلی کا آغاز سپرنٹنڈنٹ آف پو لی رویندر سنگھ پردیشی نے ہوا میں ترنگے غبارے چھوڑ کر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے منشیات سے پاک بھارت کا خواب پورا کرنے میں مدد ملے ملتی ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے رابطہ وزیر سنجئے شرساٹھ نے گنیش منڈلوں سے اپیل کی ہے کہ پر امن طور پر جوش و خروش کے ساتھ ڈی جے کے بغیر گنیش اتسو منایا جائے۔ گنیش فیسٹول کے پیش نظر امن رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ گنیش منڈلوں کو ڈی جے کی بجائے روایتی سازوں، ڈھول تاشوں اوردیگر آلات کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے محکمہ ئ پولس کو ہدایت دی کہ گنیش اتسو ک دوران منشیات کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ضروری کاروائی کریں۔
***** ***** *****
ناندیڑ سے ممبئی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو کل 26تاریخ کو وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔جالنہ۔ممبئی۔جالنہ وندے بھارت ٹرین کو ناندیڑ تک توسیع دی گئی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن کے رہنما منوج جرانگے پاٹل نے کل بیڑ ضلع کے مانجر سمیا میں جلسہ کرکے مطالبہ کیا کہ مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے کل تک فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تو وہ 27تاریخ کو ممبئی کی طرف مارچ کریں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں آج کوکن کے بیشتر اضلاع کے لیے علاقائی دفتر موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مراٹھواڑہ میں پربھنی۔ناندیڑ۔ ہنگولی اور لاتور اضلاع کے لیے آج یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ باقی ماندہ اضلاع میں آئندہ دو دنوں میں ہلکی تا اوسط بارش کے امکان کی پیش گوئی محکمہ ئ موسمیات نے کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ ریاست کے ساڑھے تین ہزار دیہاتوں کو اسمارٹ اور انٹیلجنٹ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کا اعلان؛ پہلے اسمارٹ و انٹیلجنٹ گاؤں ساتنوری کا افتتاح
٭ کسان زرعی پیداوارکے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی تلقین۔
٭ قانون ساز اداروں کو عوامی آواز پہنچانے کا ذریعہ بننا چاہئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا اظہار خیال۔
٭ ریاست کے آبی منصوبوں میں پانی کا ذخیرہ اوسطً 82فیصد سے زیادہ؛ جائیکواڑی ڈیم کے آٹھ دروازوں سے پانی کا اخراج جاری
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ میں پربھنی، ہنگولی، ناندیڑ اور لاتور میں آج بارش کا یلو الرٹ۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment