Tuesday, 26 August 2025

Text-آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 اگست 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 26 August-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶۲/ اگست ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ شہری خدمات وہاٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں؛ وزیر اعلیٰ کی انتظامیہ کو ہداہت۔
٭ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے 26لاکھ مستفدین کی جانچ کرنے کے خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے کے احکامات۔
٭ ناندیڑ کے ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین اور لاتور کے ڈاکٹر سندیپان جگداڑے کو قومی استاد ایوارڈ ظاہر۔
٭ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی مقامی خودمختار اداروں کے انتخابات کا شیڈول ظاہر نہیں کیا گیا۔ کانگریس کی تنقید
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ کے ہنگولی،ناندیڑ اضلاع کے لیے آج جبکہ چھترپتی سمبھانی نگر اور جالنہ اضلاع کے لیے کل بارش کا یلو الرٹ
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیر اعلیٰ دیویندرفڈنویس نے احکامات دیئے ہیں کہ آپلے سرکار پورٹل کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات اب واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کل ریاست میں شہری خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی گئی خدمات میں آسانی کے لیے تمام تعلقوں میں ایک نظام بنانے کی ہدایت بھی دی۔ فی الحال آپلے سرکار پورٹل کے ذریعے ریاست میں ایک ہزار ایک خدمات فراہم کرنے کاکام جاری ہے جس میں سے 997خدمات پورٹل پر دستیاب کرائی گئی ہے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے کل Registrar and Partnership آفس کی تجدید شدہ ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے شراکت دار ادارے اور شہری تیز تر، شفاف اور آسان خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
***** ***** *****
ناندیڑ۔ ممبئی وندے بھارت ایکسپریس آج سے چلے گی۔ اس ٹرین خدمات کو وزیر اعلیٰ فڈنویس ٹیلی وژن سسٹم کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔یہ ٹرین ناندیڑ اورممبئی کے درمیان 610کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے نو گھنٹوں میں طے کرے گی۔
***** ***** *****
ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن STکے ملازمین کو موجودہ مہینے کی تنخواہ گنیش تہوار سے پہلے ادا کردی جائے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے یہ اطلاع دی۔ اس ضمن میں حکومتی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔
***** ***** *****
خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر ادیتی تٹکرے نے ضلعی سطح کے نظام کو وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے 26لاکھ مستفدین کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس جانچ کے بعد مستحقین کی اہلیت کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ و نائب وزراء اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق نااہلوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
نیشنل ٹیچرس ایوارڈس کا کل اعلان کیا گیا۔ ان میں ناندیڑ کے ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین شیخ حمید الدین، لاتور کے ڈاکٹر سندیپان جگداڑے اورممبئی کی سونیا کپور شامل ہیں۔ ڈاکٹر شیخ ناندیڑ کے اردھاپور ضلع پریشد اسکول میں پڑھاتے ہیں جبکہ جکداڑے لاتور کے دیانند کالج میں پڑھاتے ہیں۔ کپور ممبئی کے اٹامک انرجی کارپوریشن اسکول میں ٹیچر ہے۔یہ ایوارڈ 50ہزار روپیئے نقد اور چاندی کے تمغے پر مشتمل ہے۔ یہ ایوارڈپانچ ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔ جگداڑے لاتور ضلع کے پہلے استاد ہیں جنہیں یہ ایوارڈ حاصل ہو اہے۔
***** ***** *****
پدم شری ڈاکٹر تاتیا صاحب لہانے نے کہا ہے کہ مثبت صحافت کو بڑھانے کے لیے ضلع کے تمام اخبارات کے صفحہ اول پر کم از کم ایک اچھی خبر شائع ہونی چاہیئے۔ بیڑ کے سینیئر ایڈیٹر سروتم گاورسکر کوکل مراٹھی جرنلسٹ کونسل کا ناگوجی راؤ دودھ گاونکر میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ لہانے نے گاورسکر کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بغیر کسی تعاون کے اپنا ہفتہ وار شروع کیا اور دو ضلعو ں میں روزنامے بھی چلائے۔
***** ***** *****
کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے تنقید کی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چار ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کے باوجود انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سپکال آئندہ بلدیاتی انتخابات کے ضمن میں کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں مراٹھواڑہ کے پانچ اضلاع کی جائزاتی میٹنگ سے مخاطب تھے۔سپکال نے کہا کہ کانگریس نے ان انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردی ہے اوراتحاد کے فیصلے پر ریاستی سطح پر بات نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال اتحادیوں سے بات چیت کے بعد ہی مقامی سطح پر فیصلہ لیا جائے گا۔دریں اثناء کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر بالاصاحب تھورات کی سربراہی میں کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں روزگار ستیہ گرہ کیا گیااور ترنگا ریلی نکالی گئی۔تھورات نے مختلف مسائل کو لے کر مرکزی حکومت پر تنقید کی
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے لیے منوج جارنگے پاٹل کی قیادت میں ایک مارچ کل 27اگست کو ممبئی کے لیے روزانہ ہوگا۔ جرانگے نے کل جالنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہی مارچ مطالبہ کر رہا ہے کہ مراٹھا اورکنبی ایک ہیں اور اس کے لیے حکومت حکمنامہ جاری کرے۔سگے سویرے کے حکم کو دیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد کیاجائے۔ جرانگے نے مارچ میں مظاہرین سے امن کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء مارچ جو کل جالنہ ضلع کے انتروالی سراٹی سے شروع ہوگا، شاہ گڑھ، پیٹھن، شے گاؤں سے ہوتا ہوا آگے بڑھے گا۔ اس کی وجہ سے چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کچھ راستوں پر ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ چھتر پتی سمبھاجی نگر، بڑکن، پیٹھن کے راستے شے گاؤں کو جانے اورآنے کا راستہ اسی طرح شاہ گڑھ، نو گاؤں کے راستے پیٹھن جانے اورآنے والا راستہ 28تاریخ کو شام تک بند رہے گا۔عوام سے متبادل راستوں کے استعمال کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اس احتجاج کے لیے ناندیڑ سے مراٹھا سماج کے افراد آج انتروالی سراٹی پہنچیں گے۔ یہاں سے ان کے ممبئی جانے کی اطلاع مراٹھا سماج کی جانب سے دی گئی ہے۔دریں اثناء ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے منوج جرانگے پاٹل کے احتجاج پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غریب مراٹھوں کو محروم کرنے والے امیر مراٹھوں کو اس تحریک سے حمایت مل رہی ہے۔جرانگے نے لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات میں امیر مراٹھوں کی حمایت کی تھی۔امبیڈکر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا و ہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ وہی موقف اپنائیں گے۔
***** ***** *****
کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی سطح کے کسانوں کے حقوق کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں پرہار تنظیم کے صدر و سابق وزیر بچو کڑو، سابق رکن پارلیمان راجو شیٹی، سابق وزیر مہادیو جانکر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہ اس میٹنگ میں کسانوں کے قرض معافی، سات بارہ ممبئی احتجاج اورزرعی مصنوعات کی ضمانت شدہ قیمت وغیرہ جیسے مسائل پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔
***** ***** *****
حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکور گھگے نے آئندہ گنیش تہوار کے دوران ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی اور پالگھر سمیت کوکن، خاندیش اور اسی طرح ودربھ کے لئے آئندہ دو دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مراٹھواڑہ کے ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع کے لیے آج جبکہ چھترپتی سمبھاجی نگر اور جالنہ کے لیے کل کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جمعرات اورجمعہ کے لیے مراٹھواڑہ کے کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بیڑ ضلع کے کیج تعلقے کے دھنے گاؤں کے مانجرا آبی پشتے کی آبی پوجا رکن پالیمان بجرنگ سونونے کی۔ لاتور شہر، لاتور صنعتی علاقہ، کیج، امبہ جوگائی، دھارور، کلمب شہروں سمیت 61گاؤں کو مانجرآبی پشتے سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔یہ آبی پشتہ صد فی صد بھر چکا ہے اورفی الحال اس کے دو دروازوں سے پانی چھوڑا جارہاہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ نونیت کانوت نے تمام پولیس اسٹیشنوں کے سربراہوں اورپولس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کو معذور افراد کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔معذور ملازمین تنظیم کے ریاستی نائب صدر اشوک آٹھولے کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے گئے۔
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ شہری خدمات وہاٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں؛ وزیر اعلیٰ کی انتظامیہ کو ہداہت۔
٭ وزیر اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کے 26لاکھ مستفدین کی جانچ کرنے کے خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے کے احکامات۔
٭ ناندیڑ کے ڈاکٹر شیخ محمد وقیع الدین اور لاتور کے ڈاکٹر سندیپان جگداڑے کو قومی استاد ایوارڈ ظاہر۔
٭ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بھی مقامی خودمختار اداروں کے انتخابات کا شیڈول ظاہر نہیں کیا گیا۔ کانگریس کی تنقید
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ کے ہنگولی،ناندیڑ اضلاع کے لیے آج جبکہ چھترپتی سمبھانی نگر اور جالنہ اضلاع کے لیے کل بارش کا یلو الرٹ
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment