Monday, 22 September 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 22 ستمبر 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 22 September-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲/ ستمبر ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ GST کی شرح میں اصلاحات سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گی: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا اظہارِ اعتماد؛ GST کی شرحوں کا آج سے ہوگا نفاذ۔
٭ سیوا پرو کے تحت ریاست میں ”نمو یووا رَن فار ڈرگ فری انڈیا میراتھان“ مقابلوں کا انعقاد۔
٭ نوراتر اُتسو کا آج سے آغاز؛ بیشتر مقامات پر ہجوم کو قابو میں رکھنے کیلئے AI ٹکنالوجی کا کیا جائے گا استعمال۔
٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹوں سے جیتا۔
اور۔۔۔٭ ڈویژن میں جائیکواڑی سمیت تمام آبی منصوبوں سے پانی کا بڑے پیمانے پر اخراج۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کاوشوں سے ملک کو کئی ٹیکسوں کے جال سے آزاد کرایا گیا ہے اور اب ”ایک قوم ایک ٹیکس“ کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ اشیاء و خدمات ٹیکس GST میں چند اہم اصلاحات آج سے نافذ ہورہی ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کل ہم وطنوں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ GSTاصلاحات کے سبب اب شہریان اپنی پسندیدہ اشیاء کم قیمت پر خرید سکیں گے۔ مودی نے کہا کہ یہ اصلاحات ملک کی ترقی کو رفتار دیں گی۔ نوجوانوں‘ متوسط طبقے‘ خواتین اور صنعتوں کو ان اصلاحات سے بہت فائدہ ہوگا۔ GSTاصلاحات کا بچت اُتسو اور نوراتری تہوار کیلئے وزیرِ اعظم نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔انھوں نے کہا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
وزیرِ اعظم مودی نے گذشتہ گیارہ برسوں کے دوران ٹیکس کے ڈھانچے میں مرکزی حکومت کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں اور سماج پر اُس کے اثرات کے بارے میں معلومات دی۔
نئی GSTاصلاحات کی مناسبت سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں واقع دیوگری شہری بینک کے چیئرمین کشور شیتوڑے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان اصلاحات سے روزمرہ کی ضروریات سستی ہوں گی اور شہریان کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوگا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک میں خدمت اور گڈ گورننس کے ذریعے، تبدیلی اور ترقی لانے کی مسلسل کوشش کررہی ہے۔ سیوا پَرو کے موقع پر خصوصی سیریز کی آج کی قسط میں آئیے ہم شہریوں کیلئے سستی رہائش اور جدید شہری سہولیات کی فراہمی کی خاطر حکومت کی جانب سے کیے گئے کاموں کے بارے میں جانیں:
Voice Cast
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے سائبر سیکوریٹی سمیت منشیات سے متعلق جرائم کے معاملے میں Zero Tolerance Policy اپنائی ہے۔ بی جے پی یووا مورچے کے ”نمو یووا رن فار ڈرگ فری انڈیا“ پروگرام کا کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ میراتھان نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دے گا‘ ساتھ ہی ہمارے نوجوانوں کو خود انحصاری اور ملک کو بلندیوں پر لے جانے کی ترغیب دے گا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع کیے گئے ”سیوا پَرو“ کے حصے کے طور پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر ”نمو یووا رَن“ پہل کو نافذ کیا جارہا ہے۔ اس مناسبت سے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ”نمو رَن میراتھان“ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں حصہ لینے والے شرکاء کو‘ ٹی شرٹس اور میڈلس دئیے گئے‘ ساتھ ہی خواتین اور مردوں کے زمرے میں پہلے تین مقامات کے فاتحین کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
پربھنی میں منعقد ہونے والی میراتھان میں 600 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر عطیہئ خون کے کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
وہیں بیڑ میں اس میراتھن کو بی جے پی رہنماء اور ماحولیات کی ریاستی وزیر پنکجا منڈے نے ہری جھنڈی دکھائی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
صحت مند خاتون اور مضبوط خاندان مہم کے تحت کل چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڈکو علاقے میں صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا افتتاح بہوجنو ں کی بہبود کے ریاستی وزیر اتل ساوے نے کیا۔ اس کیمپ سے 128 مریضوں نے استفادہ کیا۔
***** ***** *****
نوراتر اُتسو کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ تلجاپور کے تلجابھوانی مندر‘ کولہاپور کے امبا بائی مندر‘ ناندیڑ ضلع کے ماہور میں واقع رینوکا ماتا مندر اور ناسک ضلع کے وانی علاقے کے سپت شرنگی دیوی مندر میں اس تہوار کی مناسبت سے وسیع تیاریاں کی گئی ہیں۔ شری تلجابھوانی ماتا کے شاردیہ نوراتر مہوتسو کو ریاست کے سیاحتی تہوار کا درجہ دیا گیا ہے اور اس برس پہلی بار اس تہوار میں ہجوم پر قابو پانے کی خاطر مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کیا جائے گا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر شہری میں کرن پورہ دیوی یاتراآج سے شروع ہورہی ہے۔ اس کے پیشِ نظر آئندہ 2 اکتوبر تک ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کل دُبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے سات گیندیں باقی رکھ کرحاصل کرلیا۔ 74 رنز بنانے والے ابھیشیک شرما کو ”مین آف دی میچ“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
شیوسینا اُدّھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے قائد امباداس دانوے نے کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع کے کنڑ تعلقے کے برکت پور اور شیل گاؤں علاقوں میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے ریاستی حکومت سے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لینے اور فوری طور پر نقصانات کے معاوضے ادا کرنے کامطالبہ کیا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے رکنِ اسمبلی امت دیشمکھ نے کل لاتور‘ اودگیر اور دیونی تعلقہ جات میں زرعی فصلوں کے نقصانات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت سے ”گیلی خشک سالی“ کے اعلان کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے متاثرہ کسانوں کیلئے فی ہیکٹر 50 ہزار روپؤں کی فوری امداد فراہم کرنے کی مانگ کی۔
***** ***** *****
اسی بیچ لاتور ضلع میں موسلادھار بارش نے عام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور زرعی فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس مرتبہ ضلع میں سالانہ اوسط کے مقابلے 111 فیصد بارش درج کی گئی۔ نلنگا تعلقے کے کاٹے جوڑگا علاقے میں کل ہوئی شدید بارش کے سبب سیلاب میں دو افراد بہہ گئے تھے، جن میں سے ایک کو بچالیا گیا۔ ایک اور واقعے میں سانگوی گاؤں میں بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
***** ***** *****
اسی دوران ڈویژن کے تمام آبی منصوبوں سے پانی کا اخراج کیا جارہا ہے۔ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے 24 ہزار 104 ملین کیوبک فٹ‘ مانجرا ڈیم سے 17ہزار 333‘ یلدری ڈیم سے چھ ہزار 920‘ ماجل گاؤں ڈیم سے 17ہزار 900 اور سینا کولے گاؤں آبی منصوبے سے 32 ہزار 300 ملین مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ GST کی شرح میں اصلاحات سے ملک کی ترقی کو رفتار ملے گی: وزیرِ اعظم نریندر مودی کا اظہارِ اعتماد؛ GST کی شرحوں کا آج سے ہوگا نفاذ۔
٭ سیوا پرو کے تحت ریاست میں ”نمو یووا رَن فار ڈرگ فری انڈیا میراتھان“ مقابلوں کا انعقاد۔
٭ نوراتر اُتسو کا آج سے آغاز؛ بیشتر مقامات پر ہجوم کو قابو میں رکھنے کیلئے AI ٹکنالوجی کا کیا جائے گا استعمال۔
٭ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا میچ چھ وکٹوں سے جیتا۔
٭ ڈویژن میں جائیکواڑی سمیت تمام آبی منصوبوں سے پانی کا بڑے پیمانے پر اخراج۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment