Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 07 October-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷/ اکتوبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بلدی اداروں کے آئندہ انتخابات کے لیے میونسپل کونسلز اور نگر پنچائتوں کے صدور بلدیہ کے ریزرویشن کا اعلان۔
٭ ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے وزیر اعلیٰ کی سرمایہ داروں سے اپیل۔
٭ مہاراشٹر اور ودربھ میں ”قومی ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ“ اور ’مدر ڈیری‘ کے تعاون سے ڈیری ڈیو لپمنٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد۔
اور۔۔۔٭ نئی ممبئی میں بین الاقوامی طیران گاہ کا کل وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے کل ممبئی میں 247میونسپل کونسلرز، اور 147نگر پنچایتوں کے صدر کے عہدوں کے لیے ریزرویشن قرعہ اندازی کی گئی۔ اس میں 147 نگر پنچایتوں میں سے در ج فہرست قبائل کے لیے 13,دیگر پسماندہ طبقات کے لیے 40اور کھلے زمرے کے لیے 76نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ 33میونسپل کونسلز در ج فہرست ذاتوں کے لیے اور 67میونسپل کونسلز دیگر پسماندہ طبقات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ نگر پنچایتوں کی باقی 76نشستوں پر کھلے زمرے سے صدور منتخب ہونگے۔اس کے علاوہ ان تمام گروپوں میں نصف نشستیں خواتین کے لیے مختص ہونگی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں گنگا پور، پھلمبری اور سلوڑ کے صدر بلدیہ کے عہدے کھلے زمرے کے لیے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کنڑ، خلد آباد اور پیٹھن کھلے زمرے کی خواتین کے لیے اور ویجاپور صدر بلدیہ کا عہدہ دیگر پسماندہ طبقات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
بیڑ ضلع میں بیڑ میونسپل کونسل در ج فہرست ذات کی خاتون کے لیے ماجلگاؤں دیگر پسماندہ طبقات کی خاتون کے لیے، گیورائی و پرلی کھلے زمرے کی خواتین کے لیے، دھارور کھلے زمرے کے لیے اور امباجوگائی صدر بلدیہ کا عہدہ دیگر پسماندہ طبقات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں 16پنچایت سمیتیوں کے چیئر مین کے عہدوں کے لیے قرعہ اندازی آئندہ 10اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ لاتور ضلع کے اودگیر، احمدپور، نیلنگا، اوسا میونسپل کونسلز اور رینا پور نگر پنچایت کے عام انتخابات کے لیے ریزرویشن کی قرعہ اندازی کل کی جائیگی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ بنیادہ ڈھانچے کی ترقی کے باعث ریاست میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع دستیاب ہیں اور سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ 20-20سرمایہ کاری تنظیم کے نمائندہ وفد کے ساتھ انہوں نے کل ممبئی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اور ہنر مند کاریگر تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر اسکل دیولپمنٹ پروگرام چلائے جارہے ہیں۔
اسی دوران شعبہئ صنعت کی ذیلی کابینی کمیٹی کے ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے گرین اسٹیل کے سلسلے میں پالیسی وضع کرنے کی غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی اطلاع وزیر اعلیٰ پھڑنویس نے دی۔
***** ***** *****
ودربھ کے 11اور مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور مدر ڈیری کے اشتراک سے ڈیری ڈیو لپمنٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر عمل آوری کی جائیگی۔کل نئی دہلی میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ریاست کی ماحولیات و بقائے مویشیاں کی وزیر پنکجہ منڈے کے مابین ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔یہ پروجیکٹ دودھ کی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے اور نتیجتاًکسانوں کو روزگار فراہم کرنے میں نہایت اہم ہوگا۔ پروجیکٹ کے تحت کسانوں کو زیادہ دودھ دینے والی گائے اور بھینسیں دی جائے گی۔ اس ملاقات کے بعد پنکجہ منڈے نے بیڑ ضلع میں شدید بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کے لیے اقدامات اور دوسرے ترقیاتی کاموں سے متعلق گڈکری کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کیے جانے والے تمام کام وقت پر معیاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کا حکم تعمیرات عامہ کی ریاستی وزیر میگھنا بورڈیکر نے دیا ہے۔ کل ممبئی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پروجیکٹ کے تکنیکی اور جغرافیائی پہلو کا مفصل جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کاموں سے فاصلہ کم ہوگا اور وقت و اندھن کی بھی بچت کے ساتھ ساتھ سفر کو آرام دہ بنانے میں مدد ملے گی
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے کل درجہئ سوم کی سروسیز کے مشترکہ ابتدائی امتحان کا اشتہار شائع کیا ہے۔ اس کے تحت 938عہدوں کے لیے چار جنوری 2026کو امتحان ہوگا۔اس کے لیے سات اکتوبر سے 27اکتوبر کے درمیان درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ اس میں انڈسٹری انسپکٹر زمرے کے نو عہدے، تکنکی معاون کے زمرے کے چار عہدے، ٹیکس معاون کے زمرے کے 73عہدے،کلرک اور ٹائپسٹ زمرے کے 852عہدوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مختلف زمروں میں 18سے 43سال کی عمر کے امیدواردرخواست دے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بہار ریاستی اسمبلی انتخابات کا پروگرام انتخابی کمیشن نے کل جاری کردیا۔چھ اور 11نومبر کو دو مراحل میں رائے دہی عمل میں آئے گی اور ووٹو ں کی گنتی 14نومبر کو ہوگی۔ اس الیکشن میں ووٹنگ مشینوں پر امیدواروں کی رنگین تصاویر ہونگی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے اشیاء و خدمات ٹیکس یعنی GSTبچت اتسو کا اعلان کیاتھا۔ اس ضمن میں GSTکی نئی شرح کا نفاذ 22ستمبر سے ہو چکا ہے۔ جس کا فائدہ معاشرے کے تمام طبقات کو ہورہا ہے۔ آج ڈالتے ہیں ایک نظر جی ایس ٹی اصلاحات کے مہاراشٹر کی معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات پر۔
Report on GST Bachat Utsav
***** ***** *****
نوی ممبئی بین الاقوامی طیران گاہ کا افتتاح کل آٹھ اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ اس طیران گاہ سے ماہ دسمبر سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ یہ اطلاع مہاراشٹر شہری ترقی اور صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کے نائب چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر وجئے سنگھل نے دی۔ اس طیران گاہ کو 30ستمبر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن سے اجازت نامہ مل گیاہے۔
***** ***** *****
ریاست کے سرکاری صنعتی تربیتی اداروں کے جدید اور روایتی قلیل مدتی نصاب کی پہلی بیچ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہوگا۔ ہنرمندی۔ ترقی۔آنترپرینرشپ کے وزیر منگل پربھات لوڈھا نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ ریاست بھر میں 600مقامات پر یہ افتتاحی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کے تحت ڈھائی ہزار سے زائد بیچوں میں تربیت شروع ہوگی۔ ناندیڑ میں تمام اسکولوں کے اساتذہ۔کالج کے عملے۔طلبہ۔سرپرست اور مختلف اداروں کے ملازمین سے اس تقریب میں شرکت کی اپیل سری گروگوبند سنگھ جی سرکاری صنعتی تربیتی ادارے کے پرنسپل سچن سوریہ ونشی نے کی ہے۔
***** ***** *****
بیڑتعلقے میں کپل دھارواڑی میں زمین کھسکنے کی سنگین صورت حال کے بارے میں رابطہ وزیر اجیت پوار نے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ہیں۔ این سی پی کے بیڑ اسمبلی صدر ڈاکٹر یوگیش شر ساگر نے کل اجیت پوار سے ملاقات کرکے اس مسئلے کی سمت ان کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ اس دوران بیڑ شہر کے قریب کام کھیڑہ میں مجوزہ ایر پورٹکی جگہ کا کل انڈین ایئر پورٹ اتھاریٹی اور یاستی ائیر پورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے عہدے داروں نے دورہ کرکے معائنہ کیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کے پاتھی اسمبلی حلقے کے متاثرہ افراد کے لیے ضصوصی مالیاتی پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ رکن اسمبلی راجیش سیٹیکر اور ڈاکٹر رتنا کر گٹے نے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے کیا ہے۔ اس خصوص میں کل ان رہنماؤں نے ممبئی میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
***** ***** *****
شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کو نقصان کا معاوضہ دلوانے کے لیے سڑکوں پر اترنے کا انتباہ این سی پی شرد پوار گروپ کے ریاستی صدر ششی کانت شندے نے دیا ہے۔ وہ کل چھتر پتی سمبھاجی نگر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت کے انتظامی امور پر سخت تنقید کی۔
***** ***** *****
پر بھنی شہر اور اس کے اطراف میں کل صبح زور دار بارش ہوئی۔ پربھنی میں ایک ہی دن میں کل 98.2ملی میٹر بارش ریکار ڈ کی گئی۔ یہ اطلاع وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی شعبہئ موسمیات نے دی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بلدی اداروں کے آئندہ انتخابات کے لیے میونسپل کونسلز اور نگر پنچائتوں کے صدور بلدیہ کے ریزرویشن کا اعلان۔
٭ ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے وزیر اعلیٰ کی سرمایہ داروں سے اپیل۔
٭ مہاراشٹر اور ودربھ میں ”قومی ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ“ اور ’مدر ڈیری‘ کے تعاون سے ڈیری ڈیو لپمنٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد۔
اور۔۔۔٭ نئی ممبئی میں بین الاقوامی طیران گاہ کا کل وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment