Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 21 November-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱؍نومبر ۲۰۲۵ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ صدرِ جمہوریہ اور گورنرس کیلئے بلوں کو منظور کرنے کے لیے وقت کی حد مقرر نہیں کی جاسکتی - عدالت ِ عظمیٰ کا فیصلہ۔
٭ سیاہ دو لت کو قانونی حیثیت د ینے کے معاملے میں رابرٹ واڈرا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کی چارج شیٹ داخل۔
٭ نتیش کمار دسویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف بردار۔
٭ • کانگریس پارٹی لاتور ضلعے کے نلنگا، اودگیر اور رینا پور انتخابات اپنے دَم پر لڑے گی۔
٭ • 56ویںبین الاقو امی فلم فیسٹیول IFFIکا گوا کے پنجی میں شاندار تقریب کے ساتھ آغاز۔
اور۔۔۔٭ ایکیم ثقافتی میلے میں شرکت کیلئے 30 سے زائد ممالک کے ثقافتی سفیروں کی چھترپتی سمبھاجی نگر میں آمد۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
عدالت ِ عظمیٰ نے فیصلہ دیا ہے کہ صدرِ جمہوریہ اور گورنرس کو بلوں کی منظوری کیلئے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس آئینی معاملے پر عد الت ِ عظمیٰ سے مشورہ طلب کیا تھا، جس پر چیف جسٹس بھوشن گوائی کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کل یہ فیصلہ دیا۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اگر گورنر آئین کی دفعہ200 کے تحت طئے شدہ طریقۂ کار پر عمل کیے بغیر مقننہ کے منظور کردہ بل کو روک رہے ہیں تو یہ وفاقی ڈھانچے کے مفاد میں نہیں ہے۔ آئینی بینچ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اگر گورنر ایسے بل پر دستخط کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں تو عدالت محدود اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر کو جلد فیصلہ دینے کی ہدایت دے گی۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے برطانوی اسلحہ ڈیلر سنجے بھنڈاری سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت خصوصی عدالت میں داخل کی گئی۔ واڈرا کے خلاف یہ دوسری منی لانڈرنگ چارج شیٹ ہے، اسی سال جولائی میں ہریانہ میں زمین کے سودے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں بھی ای ڈی نےواڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
***** ***** *****
متحدہ جنتا دل کے رہنما نتیش کمار نے کل دسویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقدہ تقریب میں گورنر عارف محمد خان نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی حلف اٹھایا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء کے ساتھ قومی جمہوری اتحاد کی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے واضح کیا ہے کہ لاتور ضلعے کے نلنگہ، اودگیر اور رینا پور میونسپل کونسلز کے انتخابات وہ اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔ جبکہ احمد پور اور اوسا میں انتخابات مہا وکاس آگھاڑی کے ساتھ متحدہ طور پر لڑے جائیں گے۔ رکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ نے کل نلنگا میں ایک اطلاعی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
***** ***** *****
ناسک-ترمبکیشور کمبھ میلہ ترقیاتی اتھاریٹی نے ناسک کے قریب واقع اوجھر طیر ان گاہ کی توسیع کاری کیلئے انتظامی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر پروین گیڈام نے بتایا کہ یہ کام مارچ 2027 سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس توسیع کاری سے اس طیران گاہ میں مسافروں کیلئے استعداد 300 مسافر فی گھنٹہ سے بڑھ کر ایک ہزار مسافر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔
***** ***** *****
اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نےکہا ہے کہ آئندہ سال سے اساتذہ کے اضافی کاموں میں 50 فیصد کمی کردی جائے گی۔ وہ‘ کل ناسک میں منعقدہ میونسپل کارپوریشن اور ناسک ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کے مثالی اساتذہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے مخاطب تھے۔ بھوسے نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی 500 ڈیجیٹل اسکول کے قیام کا منصوبہ حکومت کے زیرِ غور ہے۔
***** ***** *****
قومی ڈاک محکمے نے اسٹوڈنٹ میل کے نام سے ایک خصوصی اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلباء کو تعلیمی مواد، داخلہ فارم اور دیگر تعلیمی دستاویزات ڈاک کے ذریعے بھیجنے کے اخراجات پر دس فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کیلئے طلبہ کو اپنے متعلقہ تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ اور اس کی ایک نقل ڈاک کے ساتھ متعلقہ محکمے میں جمع کرانا ہوگی۔ نیز، لفافے پر واضح طور پر ’’اسٹوڈنٹ میل ‘‘تحریرکرنا ہوگا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول - IFFI 2025 - کا‘ کل گوا کے پنجی میں آغاز ہوا۔ فیسٹیول کے افتتاح سے قبل خیر سگالی جلوس، مختلف تصاویری رتھ، عو امی گیت اور ’بھارت ایک سُور‘ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی فلمی دنیا کی ثقافت اور تنوع کا اظہار کیا گیا۔ 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 81 ممالک کی 240 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر کے فلم ساز، اداکار اور شائقین گوا پہنچے ہیں۔
***** ***** *****
اقوامِ متحدہ کے 80 ویں تاسیس کے موقعے پر آج سے 23 نومبر تک ایکیم 2025 کے نام سے ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے غارہائے اجنتا اور ا یلورہ میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور اس میں 30 سے زائد ممالک کے ثقافتی سفیر شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا انعقاد یونیسکو، ریاستی محکمہ سیاحت اور چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کیڈیٹس کی تعداد 20ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ 20ہزار کی جائے گی۔ این سی سی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ویویک تیاگی نے کل پونے میں این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کے انتخابی جانچ کا معائنہ کرنے کے بعد یہ اطلاع دی۔ انھوں نے بتایا کہ این سی سی میں فضائیہ اور بحریہ کے یونٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، اور ان کیڈٹس کو ڈرون ٹریننگ، سائبر تحفظ کے ساتھ ساتھ کیمیائی، حیاتیاتی اور نیوکلیئر ڈیزاسٹر رسپانس اور مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں جون تا ستمبر کے درمیان شدید بارشوں سے متاثرہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں امداد کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ چھ لاکھ 85 ہزار 549 کسانوں کے بینک کھاتوں میں 440 کروڑ 51 لاکھ روپے براہ راست منتقل کیے گئے ہیں۔ جبکہ بقیہ کسانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے، لہٰذا‘ کسانوں سے ایگری اسٹیک اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
دھارا شیو میں ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹیول کا کل ضلع کلکٹر کیرتی کرن پجار کی موجودگی میں آغاز ہوا۔ ضلع کلکٹر پجار نے کہا کہ ہر فنکار کی ترقی اپنی شخصی صلاحیت پر منحصر ہے۔انھوں نے تمام شرکا سے اپنی مہارتوں او ر فنون کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
تلجاپور کی تلجا بھوانی دیو ی کا شاکمبھری نوراتر تہوار 20 دسمبر تا چار جنوری کے درمیان ہوگا۔ ضلع کلکٹر و تلجابھوانی مندر کمیٹی کے صدر کیرتی کرن پجار نے کل اس مناسبت سے جائزاتی اجلاس منعقد کیا۔
کھنڈوبا کا شڈ راتر تہوار آج سے شر وع ہورہا ہے۔چھترپتی سمبھاجی نگر کے ستارا علاقے کی کھنڈوبا مندر کی بحالی کے بعد یہ پہلی یاترا ہے۔
***** ***** *****
آسٹریلین بیڈ منٹن مقابلوں کے مردوں کے سنگلز کا کوارٹر فائنل مقابلہ بھار تی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیے سین اور آیوش شیٹی کے درمیان ہوگا۔ کل ان دونوں نے اپنے حریف کو شکست د یکر اس ر ائونڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ مردوں کے ڈبلز میں سرِفہرست رہنے والے ساتوِک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے بھی کوا رٹر فائنل ر ائونڈ میں د اخل حاصل کیا ہے۔
ایچ ایس پرنائے ا ور کِدامبی شریکانت ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے جامب سمرتھ میں ر ام کی مورتی کی دوبارہ تنصیب کی تقریب کل سنیچر ا ور پرسوں اتوار کو منعقد کی جارہی ہے۔ ر ام داس سو امی کی جامب سمرتھ کے مندر سےمسروقہ 16مورتیوں میں سے 13مور تیاں تین سال پہلے دبارہ بٹھائی جاچکی ہیں۔ مورتی کو د وبارہ نصب کرنے کی تقریب میں بھجن کیرتن و پرساد تقسیم جیسے پر وگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
امباجوگائی کے یشونت ر ائو چوہان میمورئیل کمیٹی کی اکتالیسویں یشو نت را ئو چو ہان یادگاری تقریب آئندہ 25تا 27نومبر کے درمیان منعقد ہوگی۔ کمیٹی کے سیکر یٹری دَگڑو لومٹے نے یہ اطلاع د ی۔ اس سہ روزہ تقریب میں مختلف پر وگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے اور اختتامی پروگرام میں یشونت رائو چوہان میمورئیل ایو ارڈ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ صدرِ جمہوریہ اور گورنرس کیلئے بلوں کو منظور کرنے کیلئے وقت کی حد مقرر نہیں کی جاسکتی - عدالت ِ عظمیٰ کا فیصلہ۔
٭ سیاہ دو لت کو قانونی حیثیت د ینے کے معاملے میں رابرٹ واڈرا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کی چارج شیٹ داخل۔
٭ نتیش کمار دسویں مرتبہ بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف بردار۔
٭ • کانگریس پارٹی لاتور ضلعے کے نلنگا، اودگیر اور رینا پور انتخابات اپنے دَم پر لڑے گی۔
٭ • 56ویںبین الاقو امی فلم فیسٹیول IFFIکا گوا کے پنجی میں شاندار تقریب کے ساتھ آغاز۔
اور۔۔۔٭ ایکیم ثقافتی میلے میں شرکت کیلئے 30 سے زائد ممالک کے ثقافتی سفیروں کی چھترپتی سمبھاجی نگر میں آمد۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment