Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date: 22 November-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲/نومبر ۵۲۰۲ء
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بی ایس ایف کو آئندہ پانچ برسوں میں دنیا کی سب سے جدید فورس بنانے کا ہدف۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا عزم۔
٭ وزیراعظم فصل بیمہ اسکیم میں مزید دو قسم کے نقصانات کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی اطلاع۔
٭ نئے قوانین محنت کل سے ملک بھر میں نافذ
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایکیم کانفرنس کے مندوبین کا آج ایلورہ دورہ۔
اور۔۔۔٭لکش سین، آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ سرحدی حفاظتی دستے بی ایس ایف آئندہ پانچ برسوں میں دنیا کی سب سے جدید فورس بنانے کا ہدف ہے۔ بی ایس ایف کی 61/ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کل گجرات کے بھوج میں منعقدہ ایک پروگرام سے وہ خطاب کررہے تھے۔ شاہ نے کہا کہ اگلا ایک برس بی ایس ایف کی جدید کاری اور فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رہے گا۔ اس تقریب نے امت شاہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاگیا۔ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا۔۔
Byte: Central Home Minister, Amit Shah
***** ***** *****
مرکزی وزیر زراعت شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ”ایگروویژن“ زراعت کے شعبے میں علوم۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کا سنگم ہے۔ اور زرعی تحقیقی ادارے۔ خانگی صنعتوں اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے کسانوں کی رہنمائی کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ کل ناگپور میں 61/ویں ایگرویژن زرعی نمائش کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے بتایا کہ فصل بیمے میں مزید دو قسم کے نقصانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔
Byte: Shivraj Singh chauhan, Central Agricultural Minister
اس پروگرام میں مرکزی وزیر زمینی حمل و نقل نتن گڈکری۔ ریاست کے وزیر زراعت دتاترے بھرنے سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
***** ***** *****
نئے مزدور قوانین کل سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزیر محنت من سکھ مانڈویہ نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پرانے قوانین محنت کو یکجا کرکے تیار کئے گئے یہ قوانین ہر شعبے کے مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ ان جئے قوانین کے ذریعے مزدوروں کو بروقت تنخواہ۔ بیمہ تحفظ اور دیگر فلاحی اسکیموں کا بہ آسانی فائدہ ملے گا۔ اسکے ساتھ ہی تقررنامے، خواتین کو مساوی تنخواہ۔ 40کروڑ مزدوروں کو بیمہ۔ اور طے شدہ مدت کے لیے ملازمت حاصل کرنے والوں کو ایک برس کے بعد گریجویٹی مل سکے گی۔ 40برس سے زائد عمر کے مزدوروں کو سالانہ مفت طبی جانچ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اور اوور ٹائم کرنے والوں کو طبی بیمہ فراہم کرنے کی شقیں بھی ان قوانین میں موجود ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بڑھتے ہوئے اخراجات پر قابو پانے کے لیے ڈرائیوروں اورکنڈکٹروں کے اوور ٹائم الاؤنس کے قواعد میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ اب اوور ٹائم دیتے وقت کم بنیادی تنخواہ والے ملازمین کو ترجیح دینے کے احکامات ایس ٹی کارپوریشن نے دیئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سڑک پر موجود غڑھوں کی وجہ سے کسی کیحادثاتی موت ہو جئے یا کوئی زخمی ہو جائے تومعاوضہ کی ادائیگی متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ اطلاع بھنڈارہ میں ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی کے سیکریٹری ملندکمار بوراڑے نے دی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں یا متوفیوں کے ورثاء کو معاوضے کے لیے متعلقہ محکمے میں درخواست دینا ہوگی۔ حادثے کی تحقیقات کے بعد ہلاک شدگان کے ورثاء کو چھ لاکھ روپیئے جبکہ زخمیوں کو 50/ہزار روپیئے سے ڈھائی لاکھ روپیوں تک کا معاوضہ دیاجائے گا۔ یہ رقم دیگر قوانین کے تحت ملنے والے معاوضے کے علاوہ ہوگی۔
***** ***** *****
دھولیہ ضلع کی دونڈائیچا میونسپل کونسل کے انتخابات میں پہلی بار صدر بلدیہ سمیت تمام 26کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پہلی میونسپلٹی ہے جہاں صدر سمیت تمام کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس انتخاب پر دھولیہ ضلع، شندکھیڑا تعلقے اوردونڈائیچا شہر میں بی جے پی عہدیداران اورکارکنان نے زبردست جشن منایا۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 30/نومبر کو آکاش وانی پر من کی بات پروگرام کے تحت عوام سے بات چیت کریں گے۔ یہ اس سلسلے کا 128واں پروگرام ہے۔
***** ***** *****
پنجی میں جاری انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ”ایّفی“ کے تحت اطلاعات و نشریات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر ایل مورگن کی زیر صدرات کل کو پروڈکشن کے موضوع پر مندوبین کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ پائریسی روکنے کے اقدامات۔بین الاقوامی فلمی اشتراک کو فروغ دینے اوردیگر موضوعات پر اس کانفرنس میں گفت شنید ہوئی۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایکیم کانفرنس کے مندوبین آج ایلورہ کا دورہ کریں گے۔ اس بین الاقوامی کانفرنس کے تحت 30ممالک کے ثقافتی سفیر کل شہر پہنچے۔ چکل تھانہ طیران گاہ پر ان کا روایتی طرز پر استقبال کیا گیا۔ یہ تمام مہمان بی بی کا مقبرہ۔دولت آباد کا قلعہ اور غار ہائے ایلورہ کا دورہ کریں گے۔ شام میں ایلورہ کے کیلاش غارکے قریب ”اومکار“ نامی رقص کا مظاہرہ کیا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے شکر کارخانوں کے لیے ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت بروقت قر ض کی ادائیگی میں مدد کے لیے کاشتکاروں کو بہتر قیمت ادا کرنے والے کارخانوں کو انعام دیا جائے گا۔ اس برس کے کشید ہنگام سے اس اسکیم کا آغاز ہوگا۔
***** ***** *****
بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی لکشیہ سین آسٹریلین اوپن کے مردوں کے انفرادی زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بھارت کے ہی آیوش شیٹی کو شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ چائینیز تائپی کے چاؤ تین چین سے ہوگا۔
***** ***** *****
بھارت اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسے کرکٹ ٹیسٹ میچ کا آج اب سے کچھ دیر قبل گوہاٹی میں آغاز ہوا۔ زخمی شبھ من گل کی بجائے رشبھ پنت اس میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔
***** ***** *****
مالیگاؤں میں ایک نابالغ بچی پر ہوئے وحیشانہ ظلم کے خلاف کل مکمل بند منایاگیا۔ مشتعل عوام نے نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہیں منتشر کرنے کے لیے پولس کو ہلکا لاٹھی چارچ بھی کرنا پڑا۔ ریاستی خواتین کمیشن کی چیئر پرسن روپالی چاکنکر نے کل متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے مل کر تسلی دی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل بیڑ میں سب سے کم درجہئ حرارت 10.1ڈگری سیلیس ریکارڈ کیاگیا۔ اس کے بع اہلیہ نگر میں 10.3ڈگری، چھتر پتی سمبھاجی نگر میں 11.9ڈگر ی سیلسیس، ناندیڑ 11ڈگری، پر بھنی 12.9ڈگری اور دھاراشیو 14.1ڈگری در جہئ حرارت در ج ہوا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بی ایس ایف کو آئندہ پانچ برسوں میں دنیا کی سب سے جدید فورس بنانے کا ہدف۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا عزم۔
٭ وزیراعظم فصل بیمہ اسکیم میں مزید دو قسم کے نقصانات کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کی اطلاع۔
٭ نئے قوانین محنت کل سے ملک بھر میں نافذ
٭ چھترپتی سمبھاجی نگر میں منعقدہ ایکیم کونسل کے مندوبین کا آج ایلورہ دورہ۔
اور۔۔۔٭لکش سین، آسٹریلین اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں داخل
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment