Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 06 June 2026
Time : 09:00-09:10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
وقت : 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سرخیاں...
غیر موسمی بارش کے نقصانات کے ازالے کے لیے 16/کروڑ 71/لاکھ روپیئے کے فنڈ ز منظور۔چھترپتی سمبھاجی نگر اور بیڑ اضلاع کے لیے 12/کروڑ 27/لاکھ روپیئے جاری۔
نیٹ امتحانات کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت۔
پلاسٹک کرنسی نوٹوں کی تجویز آر بی آئی کے زیر غور۔
غذائی اشیائ کی پیکنگ کے لیے اخبارات کا استعمال بند کرنے کا حکم ۔
عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا نعقاد
اور۔۔۔ 18/برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیائ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دیکر بھارت فائنل میں ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
مارچ کے مہینے میں ریاست کے مختلف اضلاع میں غیر موسمی بارش کے باعث زرعی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے 16/کروڑ 71/لاکھ روپیئے کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری حکمنامہ کل جاری کیا گیا۔ اس فنڈ سے چھتر پتی سمبھاجی نگر اور بیڑ اضلاع کے لیے 12/کروڑ 27لاکھ 60/ہزار روپیئے جبکہ ناگپور ڈویزن کے گڑچرولی اور گونڈیا اضلاع کے لیے تقریباً 4/کروڑ 41/لاکھ روپیئے منظور کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مستفیدین کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقلی DBTکے ذریعے رقم جمع کروائی جائے۔
دریں اثنائ آئندہ کنبھ میلے کے پیش نظر سادھو گرام پروجیکٹ کے لیے 191/ایکڑ زمین حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے دو ہزار 267/کروڑ روپیئے بھی منظور کیے۔ مراٹھا سماج کے طلبائ کو OBCکے خطوط پر تمام تعلیمی سہولیات اور اسکیمیں لاگو کرنے کا فیصلہ بھی ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ 2026-27کے رواں تعلیمی سال سے ہی یہ سہولتیں لاگو ہونگی۔
***** ***** *****
طبی نصاب میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ ا متحان شفاف اور نفسیاتی دبائو سے پاک ماحول میں کروانے کے لیے مستعد رہنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تمام متعلقہ اداروں کو دیں ہیں ۔ نیٹ امتحان کی پیشگی تیاری کے سلسلے میں کل ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس سے وزیر اعلیٰ خطاب کر رہے تھے۔ پونا اور لاتور کے امتحانی مراکز پر خصوصی توجہ دینے اور امتحانی مراکز پر کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے اس کے لیے احتیاط برتنے کا حکم بھی انہوں نے دیا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ در ج فہرست ذاتوں کی ذیلی در جہ بندی کے باعث کسی بھی برادری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے ۔یہ ہی ریپبلکن پارٹی کا موقف ہے۔ کل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ در ج فہرست ذاتوں کی ذیلی درجہ بندی کی جانی چاہئے اور تمام طبقات کو آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دے کرانصاف فراہم کیا جانا چاہئے۔ تاہم جب تک ذات پر مبنی مردم شماری مکمل نہیں ہو جاتی تب تک اس ذیلی در جہ بندی کو نافذ نہیں کیا جانا چاہئے۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجئے ملہوترا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ناموافق حالات کے باوجود بھارت مضبوطی سے اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریپو ریٹ 5.25فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تجویز RBIکے زیر غور ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما اننت رائو تھوپٹے کی آخری رسومات کل پونے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ وہ دو روز قبل پونا میں قلیل علالت کے بعد چل بسے تھے ۔ وہ 93/برس کے تھے۔
***** ***** *****
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹنڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا FSSAIنے غذائی اشیائ باندھنے یا سرو کرنے کے لیے اخبارات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اخبارات کی چھپائی میں استعمال ہونے والی سیاہی میں موجود نقصاندہ مادے خوراک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے اس لیے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ تمام فروخت کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خوراک کی فروخت اور ترسیل میں محفوظ اور منظور شد ہ اشیائ ہی استعمال کریں ۔ جبکہ صارفین سے بھی اس خصوص میں محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
Central Board of Secondary Education,CBSEنے حاصل نشانات کی تصدیق اور دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دہی کی آخری تاریخ بڑھا کر سات جون کردی ہے۔ طلبائ اب کل رات 12/بجے تک Revaluvationاور Recountingکے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیر زراعت دتاترے بھرنے نے کہا ہے کہ موسم خریف کے لیے معیاری تخم MahaDBTپورٹل پر پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر دستیاب کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر پورٹل پر درخواست جمع کروائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ریاست بھر کے کسانوں کے لیے تین لاکھ کوئنٹل بیج کا ذخیرہ فراہم کیا جائے گا۔
***** ***** *****
عالمی یوم ماحولیات کل منایا گیا۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اپنے پیغام میں فطرت سے تعلق مضبوط کرتے ہوئے صاف ہوا اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
ریاستی ٹرانسپورٹ کا رپوریشن STنے بھی کل سے ریاست کے تمام بس اڈوں پر صفائی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ بس اسٹینڈز اور ان کے اطراف کے علاقوں کوجدید بین الاقوامی میعار کے آلات کے ساتھ صاف کیا جائے گا۔اسی طرح ایس ٹی بسوں ، ڈرائیور اور کنڈکٹرز کی آرام گاہوں اور بیت الخلائوں کو ہر چار گھنٹے بعد صاف کیا جائے گا۔
***** ***** *****
چھتر پتی سمبھاجی نگر میں سکھنا ندی کے کنارے تقریباً ڈھائی ہزار دیسی درخت لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی انورادھا چوہان اورمیئر سمیر راجورکر سمیت متعدد اہم شخصیات موجودتھیں۔
***** ***** *****
ضلع جالنہ کے بدنا پور تعلقے کے پاڈڑی میں جل دنڈی مہم کل اختتام پذیر ہوئی۔ ضلع کلکٹر آشیما متل نے نوجوانوں سے پانی کے تحفظ ۔ آبی شعور اورماحولیات کی بقائ کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے رہاٹی میں یووا جل دنڈی 2026مہم کل ختم ہوئی۔ مہم میں شریک نوجوانوں کو اسناد دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ’’ایک پیڑ، ماں کے نام‘‘مہم کے تحت سابق مرکزی مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کے ہاتھوں شجر کاری بھی کی گئی۔
ہنگولی میں ضلع و سیشن عدالت کے احاطے میں کل شجر کاری کی گئی۔ عدالتی افسران و کلائ ، انجمنیں اور عدالتی عملے نے ماحولیات کی بقائ کے لیے پیغام دیتے ہوئے درخت لگائے۔
***** ***** *****
بیڑ کے ضلع کلکٹر وویک جانسن نے کہا ہے کہ گنا کٹائی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ مراٹھواڑہ دیہی ترقیاتی ادارے کے زیر انتظام گنا کٹائی مزدوروں کے پروجیکٹ سے متعلق ایک اجلاس سے وہ کل خطاب کررہے تھے۔
***** ***** *****
ڈویژنل کمشنر جی شریکانت نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا توازن برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ وہ چھتر پتی سمبھاجی نگر میں CIIکی 16/ویں کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ چھتر پتی سمبھاجی نگر کو اب الیکٹریکل وھیکل کیپیٹل کی نئی شناخت حاصل ہو رہی ہے اور مستقبل میں یہ شہر عالمی صنعتی نقشے پر مزید نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
***** ***** *****
مردم شماری کے کام میں غفلت اور احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں ضلع پربھنی میں سات ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کے سبب ان ساتوں افراد کے خلاف نوا مونڈھا پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
18/سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیائ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ جاپان میں جاری اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ میزبان جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔
دوسری جانب 18/سال سے کم عمر لڑکیوں کے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چین نے بھارت کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے دی
***** ***** *****
جنوب مغربی مانسون گوا اورکرناٹک کے بعض علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ¿ موسمیات نے بتایا ہے کہ مانسون کے مہاراشٹر میں داخل ہونے کے لیے حالات مکمل طور پر سازگارہیں ۔
***** ***** *****
سرخیاں
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر....
غیر موسمی بارش کے نقصانات کے ازالے کے لیے 16/کروڑ 71/لاکھ روپیئے کے فنڈ ز منظور۔چھترپتی سمبھاجی نگر اور بیڑ اضلاع کے لیے 12/کروڑ 27/لاکھ روپیئے جاری۔
نیٹ امتحانات کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت۔
پلاسٹک کرنسی نوٹوں کی تجویز آر بی آئی کے زیر غور۔
غذائی اشیائ کی پیکنگ کے لیے اخبارات کا استعمال بند کرنے کا حکم ۔
عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا نعقاد
اور۔۔۔ 18/برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے ایشیائ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست دیکر بھارت فائنل میں ۔
No comments:
Post a Comment