Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ مارچ ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی میں اِضافہ کرنے کے لیے خواتین رِیزرویشن نافذ کرنا ضروری ہے۔ صدرِ جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے یہ بات کہی۔ صدرِ جمہور یہ کل چنئی میں ’’وومنس اِنڈین ایسوسی ایشن‘‘ کی صد سالہ تقریبات کے اِفتتاح کے موقعے پر خطاب کررَہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ دُنیا بھر میں پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کا تناسب 22.8% ہے جبکہ بھارت میں یہ تناسب صرف 11.3% ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ خواتین کا اِحترام ہی مہذب سماج کی بنیادی پہچان ہوتی ہے تاہم بھارتی معاشرہ اِس سے اَب بھی کافی دُور ہے۔
---------------------------------
رِیاستی حکومت نے سرکاری اِنجینئرنگ کالجوں اَور سرکاری پالی ٹیکنک اِداروں میں اِسپین کی تنظیم ’’ایڈیبن ٹیکنیکل ٹیچنگ ایکوپمنٹ‘‘ کے سازو و سامان اَور آلات کے اِستعمال کے لیے تجرباتی بنیادوں پر پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل کمپنی کے وَفد کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد یہ اِطلاع دی۔ اَورنگ آباد سمیت رِیاست کے چار پالی ٹیکنک کالجوں اَور دو اِنجینئرنگ کالجوں کو اِس پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اِس منصوبے کے تحت ہر اِدارے کو اِسپین کی جانب سے 20/ کروڑ رُوپئوں کی اِمداد فراہم کی جائیگی۔
---------------------------------
میڈیکل کورسیز میں داخلوں کے لیے منعقد کیا جانے والا قومی اَہلیتی اِمتحان NEET اُردو زبان میں بھی منعقد کیا جائے۔ اِس مطالبے پر مبنی عرضداشت اِسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن SIO کی جانب سے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ دَرخواست گذاروں نے عدالت کو بتایا کہ مہاراشٹر اَور تلنگانہ حکومتوں نے اِس تجویز پر مثبت رَدّ عمل کا اِظہار کیا ہے۔ معاملے کی اَگلی سماعت دَس مارچ کو ہوگی۔
---------------------------------
مرکزی حکومت نے اِسکولوں میں طلباء کو دوپہر کو دِئیے جانے والے کھانے‘ مڈ ڈے میٖل کیلئے آدھار کارڈ لازِمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہیکہ مذکورہ اِسکیم میں شفافیت بڑھانے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آدھار کارڈ نہ رَکھنے والے طلباء کو تین جون تک اَپنا آدھار کارڈ بنوانے کا وَقت دِیا گیا ہے۔
---------------------------------
معروف مفکر ڈاکٹر کرشنا کِروَلے کا کل کولہا پور میں نامعلوم اَفراد نے قتل کردِیا۔ حملہ آوَروں نے تیز ہتھیاروں سے اُنکی رِہائش گاہ پر اُنکا قتل کیا۔ کل دوپہر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولس کا ماننا ہے کہ معاشی لین دین قتل کی وَجہہ ہے۔ اِس معاملے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بیڑ ضلعے کے رَہنے والے ڈاکٹر کِروَلے نے اَورنگ آباد کے ملند کالج سے تعلیم حاصل کی۔ اُنھوں نے معروف اَدیب ڈاکٹر گنگادھر پانتائونے کی رَہنمائی میں Ph.D بھی مکمل کی تھی۔ کِروَلے کچھ مہینوں قبل ہی کولہاپور کی شیواجی یونیورسٹی کے مراٹھی شعبے کے صدر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے۔ جلگائوں میں منعقد ہوئے اَسمتا دَرشک ساہتیہ سمّیلن کے وہ صدر بھی رَہے۔
---------------------------------
مراٹھواڑہ میں اِس سال کے آخر تک مجموعی طور پر 1200 کلو میٹر طویل راستوں کا کام مکمل کیا جائیگا۔ محکمۂ تعمیراتِ عامّہ کے چیف اِنجینئر مکند سُرکٹوار نے کل اَورنگ آباد میں ایک اَخباری کانفرنس میں یہ اِطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کام کے لیے آنے والے معاشی سال میں 516/ کروڑ 27/ لاکھ رُوپئے مختص کیے گئے ہیں۔ سُرکٹوار نے مزید کہا کہ مراٹھواڑہ کے پُلوں کی مرمت کے 31/ مئی تک کام مکمل کرلیے جائیں گے۔
---------------------------------
مہاراشٹر وَقف بورڈ کی کارگذار C.E.O. نسیم بانو پٹیل کو اُنکے عہدے سے معطل کردِیا گیا ہے۔ نسیم بانو پٹیل کو ناسک ضلعے میں مبینہ طور پر زَمین گھپلہ معاملے میں معطل کیا گیا ہے۔ فروری 2016 میں منظرِ عام پر آئے اِس معاملے کی شروعاتی جانچ میں اُنہیں قصور وار پائے جانے کے بعد اُن پر یہ کارروائی کی گئی۔
---------------------------------
سُوَچّھ بھارَت منصوبے کو پوری طرح کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اَپیل رِیاست کے پرنسپل سکریٹری راجیش کمار نے کی ہے۔ اَورنگ آباد ڈِویژنل کمشنر دَفتر میں کل منعقدہ اِجلاس سے کمار خطاب کررَہے تھے۔ ڈِویژن کے پرتور‘ جعفرآباد‘ دیونی اَور خلدآباد تعلقوں کے کھلے میں رَفع حاجت کی برائی سے پاک ہونے پر اُنھوں نے خوشی کا اِظہار کیا۔ راجیش کمار نے جلکوٹ‘ اُودگیر‘ شِرور اَننت پال‘ لوہارا‘ اَردھا پور اَور منٹھا تعلقوں میں جاری کاموں پر اِطمینان کا اِظہار بھی کیا۔
---------------------------------
خواتین اَور بچوں کی بہبود کی رِیاستی وَزیر پنکجا منڈے نے کہا ہیکہ آنگن واڑی ملازِمین کے لیے وَزیرِ اَعظم حفاظتی بیمہ منصوبہ نافذ کرنے کے مقصد سے وزارتِ مالیات کو تجویز پیش کی گئی ہے۔ اِس اِسکیم کے تحت حادِثاتی موت ہوجانے پر دو لاکھ رُوپئے اَور کسی حادِثے کا شکار ہوجانے پر ایک لاکھ رُوپئے فراہم کیے جاتے ہیں۔ منڈے نے کہا کہ رِیاست کی آنگن واڑی ملازِمین کو اِس اِسکیم میں شامل کرنے کے لیے حکومت 24/ لاکھ 73/ ہزار 500 / رُوپئے اَدا کریگی۔
---------------------------------
ممبئی۔ ناگپور سمرُدّھی قومی شاہراہ کے خلاف بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کل رِیاست بھر میں مہم کا آغاز ہوا۔ اِ س کے تحت کل اَورنگ آباد تعلقے کے عوام سے خطاب کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment