Friday, 18 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 18 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸؍  اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 قرض معافی اسکیم کا فائدہ تمام کسا نوں تک پہنچے بغیر حکو مت ہاتھ نہیں روکے گی۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دیا ہے۔ وہ کل ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کام کاج میٹنگ کی اختتا می تقریب سے مخا طب تھے۔ پارٹی کی تنظیم میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکو مت مستحکم ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر  رائو صاحب دانوے نے اِس موقع پر اپنی مخا طبت میں کہا کہ ریاست میں قحط زدہ حا لات پیدا ہو رہے ہیں تا ہم اِس کا مقا بلہ کرنے اور ضروری اسکیموں پر عمل در آ مد کر نے کے لیے ریاستی حکو مت مستحکم ہے۔
****************************
 اِسی بیچ ریاستی حکو مت نے قرض معا فی کا اعلان کرنے کے با وجود کسا نوں کی خودکشیاں جاری ہیں۔ اِس مسئلے پر حکو مت توجہ نہیں دے رہی ہے یہ بات ظاہر ہو گئی ہے۔ ایسا الزام کانگریس کے ریا ستی صدر  رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے عائد کیا ۔ وہ کل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس سے
مخا طب تھے۔
****************************
 احمد نگر ضلع کے کو پر ڈی اجتما عی عصمت ریزی معاملے میں 5؍ افراد کے بیا نات درج کیئے جائیں ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ مجر مین کے وکیل نے یہ عرضداشت پیش کی تھی۔ سیشن کورٹ میں یہ مقد مہ جاری ہونے کی وجہ سے علیحدہ سما عت کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بات کہتے ہوئے سپریم کورٹ نے اِس عرضداشت کو خارج کر دیا۔
****************************
 مالیگائوں بم دھما کوں کے مجرم کرنل شری کانت پر ساد پرو ہیت کی ضما نت کی در خواست کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کل محفوظ رکھا۔ قو می جانچ مشنری NIA نے پرو ہیت کے خلاف مضبوط ثبوت ہونے کی وجہ سے ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ قائم رکھا جائے یہ بات کہتے ہوئے اُس کی ضما نت دینے کی مخا لفت کی۔ اِس معاملے میں مجرم سادھو ی پر گیہ سنگھ کو ضما نت دینے کے مدّ نظر پرو ہیت نے ضما نت کا مطالبہ کیا تھا۔ ناسک ضلع کے مالیگائوں میں29؍ سِتمبّر 2008؁ء کو ہوئے بم دھما کے میں 7؍ افراد ہلاک ہو ئے تھے۔
****************************
 تمام ملک کے پیٹرول پمپوں پر اب LEDبلب ،ٹیوب لائٹس اور پنکھے فروخت کیئے جائیں گے۔ LED بلب70؍ روپئے میں ،
ٹیو ب لائٹ220؍ روپئے میں اور پنکھے ایک ہزار 200؍ روپئے میں ایک فروخت کیئے جائیں گے۔ آئندہ ایک ماہ میں یہ تمام الیکٹرانک اشیاء تمام پیٹرول پمپس پر مہیا کی جائیں گی۔ یہ بات مرکزی پیٹرولیم وزیر دھر میندر پر دھان نے کہی۔
****************************
 ریاست کے عوامی طبّی محکمہ میں7؍ ہزار خالی آسامیاں پر کر نے کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔ 22؍ اگست کے بعد اِن عہدوں پر 100؍ فیصد تقرر کی وجہ سے طبّی محکمہ کو نئی زندگی حاصل ہو گی۔ ایسا تیقن ریاست کے خاندانی بہبود اور طبّی وزیر ڈاکٹر دیپک سا ونت نے ظاہر کیا ہے۔ وہ کل ناسک میں ایک افتتا حی تقریب سے مخا طب تھے۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی 27؍ اگست کو آکاشوانی سے نشر ہونے والے من کی بات پرو گرام کے تحت عوام سے خطاب کریں گے۔ اِس سیریز کا یہ35؍ واں حصّہ ہے۔ اِس پروگرام کے لیے شہری اپنے مشورے 18 00 11 78 00؍ اِس ٹول فری نمبر  یا 
 mygov openforum  پر  یا  نریندر مودی ایپ پر درج کر یں ایسی اپیل وزیر اعظم نے کی ہے۔
****************************
 22؍ اگست کو بینک ملازمین تنظیم نے ملک گیر ہڑ تال کا اعلان کیا ہے۔ بینکنگ شعبہ میں تبدیلی کے نام پر نجی کا ری پر زور دیا جا رہا ہے۔ اِسکے خلاف یہ ہڑ تال کی جارہی ہے۔
****************************
 گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلوں کے لیے خاص رائونڈ کے تحت آج اور کل اِن 2؍ یوم میں طلباء و طالبات کو اپنے داخلےAdmissionطئے کر نا ہے۔ خاص رائونڈ کی فہرست میں شامل طلباء کو داخلہ لینا ضروری ہے۔ ایڈمیشن مسترد نہیں کیا جا سکتا یہ بات ایجو کیشن ڈِپٹی ڈائریکٹر آفس کی جانب سے کہی گئی ۔ جو طلباء داخلوں کے لیے در خواست نہیں دے سکے یا پہلے رائونڈ میں داخلہ نہ مل سکا ایسے طلباء کو اِس خاص رائونڈ میں موقع دیا جائے گا۔
****************************
 ریاست میں موسمی بارش کے لیے دو بارہ ما حول ساز گار ہو گیا ہے۔ بنگال کے ساحل سمندر پر ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے موسلادھار بارش ہونے کا قیاس ہے۔ اِسکی اطلاع محکمۂ موسمیات نے دی۔ آئندہ 24؍ گھنٹوں میں مراٹھواڑہ سمیت کو کن اور وِدربھ میں مو سلا دھار بارش ہونے کا قیاس ہے۔ مراٹھواڑہ میں گذشتہ ایک ماہ سے غیر تسلّی بخش بارش کی وجہ سے کسا نوں میں تشویش کا ماحول  پیدا ہو گیا ہے۔
****************************

No comments:

Post a Comment