Sunday, 6 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06  August  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  6؍ اگست  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 سابق مرکزی وَزیرایم وینکیّا نائیڈوبھارت کے اگلے نائب صدرجمہوریہ ہوںگے۔اُنہوںنے اپنے حریف گوپال کرشن گاندھی کو272؍ ووٹوں سے ہرایا۔نائب صدرکے انتخاب کے لئے کل ووٹنگ ہوئی۔جس میں98؍اعشاریہ دوایک فیصدووٹنگ ریکارڈکی گئی۔وینکیّانائیڈوجمعہ کوعہدہ کاحلف لیں گے۔اس انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر شمشیرشریف نے کل نامہ نگاروں کو بتایاکہ جناب نائیڈونے 516؍ووٹ حاصل کئے۔جبکہ گوپال کرشن گاندھی کو244؍ ووٹ ملے۔785؍ووٹرس میںسے 771؍ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔14؍اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ نہیںدیا۔
 جناب نائیڈوکونائب صدرجمہوریہ منتخب ہونے پراُن کے حریف گوپال کرشن گاندھی ،موجودہ نائب صدرجمہوریہ محمدحامداَنصاری ،کانگریس صدر سونیاگاندھی ، مرکزی وزراء اورملک کے کئی سرکردہ قائدین نے مبارکبادپیش کی ہے ۔وَزیراعظم نریندرمودی نے بھی نائیڈوکوان کی اس کامیابی پرخصوصی تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ مجھے اعتمادہے کہ جناب نائیڈوقوم کی تعمیرکی پوری دیانتداری اورلگن کے ساتھ کام کریںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین کے عہدے پرماہراقتصادیات راجیوکمارکومقررکیاگیاہے۔آیوگ کے گذشتہ وائس چانسلر چیئرمین اروندپنگڑیاکے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔راجیوکمارنے ہندوستانی اقتصادیات اورقومی سلامتی کے موضوع پربیشترکتابیں تصنیف کی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست کے ہائوزنگ وَزیرپرکاش مہتاکے استعفیٰ کے مطالبے کی یکسوئی کے لئے ممبئی کانگریس کے اراکین نے کل گھاٹ کوپرمیںمہتاکی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرے کئے۔ممبئی کانگریس صدرسنجے نروپم اورپارٹی کے رِیاستی ترجمان سچن ساونت کی قیادت میںیہ مظاہرے کئے گئے۔پولس نے نروپم اورساونت سمیت سبھی مظاہرین کوحراست میںلے کرکچھ دیربعدانہیںچھوڑدیا۔مہتاپرالزام ہے کہ اُنہوںنے ممبئی میںایم پی مل جھونپڑپٹی بازآبادکاری پراجیکٹ اوردیگرپراجکٹس کے نفاذمیںگھوٹالے کئے ہیں۔گذشتہ دودنوں سے وِدھان بھون میں حزبِ اختلاف جارحانہ رُخ اختیارکئے ہوئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بیڑضلع سینٹرل کوآپریٹیوں بینک کے گھوٹالے کی تفتیش کرنے ولادستہ بناء کسی دبائومیںآئے اپناکام کریں۔ یہ ہدایت بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبینچ نے دی ہے۔عدالت نے یہ بھی حکم دیاہے کہ خاطی ڈائریکٹر س ،افسران اورملازمین کی املاک سے نقصان بھرپائی بھی وصول کی جائے۔ بیڑ ضلع سینٹرل کوآپریٹیوبینک میں145؍کروڑ روپیوں کے گھوٹالے سے متعلق دائرکی گئی دوعرضیوں کی سماعت کے دوران عدالت نے یہ حکم دیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 گنگاکھیڑشوگراینڈاینرجی فیکٹری کے فصل قرض گھوٹالے کے کلیدی مجرموں کی املاکیں ضبط کی جائیں۔بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبینچ نے یہ حکم دیا ہے۔ اس معاملے میںپربھنی ، عثمان آباد،بیڑ،لاتور،ناندیڑاورآکولہ سمیت 6؍اضلاع کے تقریباً 21؍ہزارروپیوں کے فصل قرضے حاصل کئے گئے تھے۔ عدالت نے رِیاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کوحکم دیاہے کہ اس معاملے کی تفتیش کے لئے خصوصی دستہ تشکیل کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 عثمان آبادضلع کی تلجاپورتحصیل کاموضع علی آبادرِیاستی حکومت کے اسمارٹ گائوں مقابلے میںانعام اول کامستحق قراردیاگیاہے۔گائوں کویہ انعام 40؍لاکھ روپیوں پرمشتمل ہے۔علی آبادگرام پنچایت ISO2001 سرٹیفکیٹ یافتہ گرام پنچایت ہے۔گرام پنچایت میںسبھی کام کاج کمپیوٹرکے ذریعہ کیاجاتا ہے۔سبھی صداقت نامے کمپیوٹرائزڈ دئیے جاتے ہیں۔گائوں کی سڑکوں پرشمسی توانائی پرچلنے والے بلب بھی لگائے گئے ہیںاورآبادی کے تناسب سے دیڑھ گنازیادہ شجرکاری بھی کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 جلگائوں سے اورنگ آبادگھریلوپکوان گیس کے سیلنڈرلارہے ٹرک کواچانک آگ لگ جانے کے باعث زورداردھماکہ ہوا۔کل رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ٹرک میںرکھے سبھی سیلنڈرس کے ایک بعدایک دھماکے سے پھٹنے کی وجہ سے اطراف کے علاقے میںزبردست دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔جامنیر،جلگائوںاورسلوڑکے فائربریگیڈعملے کی مد د سے آگ پرقابوپایاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کولمبومیںبھارت کے ساتھ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک کل سری لنکانے فالوآن کے بعد دوسری اننگ میںدو۔ وکٹ کے نقصان پر209؍رن بنالئے تھے۔بھارت نے 9؍وکٹ پر622؍رن کابڑااسکوربناکراپنی پہلی اننگ کے اختتام کااعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

Post a Comment