Sunday, 3 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03  September  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  3 ستمبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 مرکزی کابینہ میںآج توسیع ہورہی ہے۔آج صبح ساڑھے دس بجے راشٹرپتی بھون میںنئے وَزیروںکوحلف دلایاجائے گا۔آج ہونے والی کابینہ کی توسیع میںکئی نئے چہروںکے شامل ہونے کاقیاس ہے۔اِن میںستیہ پال سنہہ،ہردیپ پوری،اشوئین کمارچوبے ،وریندرکمار،شیوپرتاپ شلک وغیرہ کے شامل ہونے کاقیاس پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے ظاہرکیا۔اس کابینہ ردّوبدل میںمشترکہ جنتادل، اننادرمُک اسی طرح شیوسینا کے اراکین پارلیمنٹ کے شامل ہونے کاخیال ظاہرکیاجارہاہے۔
 تاہم اس سلسلے میںبھارتیہ جنتاپارٹی کی قومی قیادت کی جانب سے ہمیںاطلاع نہیںدی گئی ۔یہ بات شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے ،اسی طرح مشترکہ جنتادل کے رہنمابہارکے وَزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 حکومت نے تاخیرسے داخل کی گئی سامان اورخدمات ٹیکس ریٹرن پرتاخیرسے ادائیگی کے جرمانے کومعاف کردیاہے اورکاروباری افراد کواجازت دی ہے کہ وہ پانچ ستمبر تک فائنل ریٹرن داخل کرتے ہوئے ابتدائی فارم میںراہ پاگئی غلطیوں کودرست کرلیں۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ایک سرکولر میںکہاگیاہے کہ تمام ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے تاخیرکی فیس کومعاف کیاجاتاہے،جوجولائی کے لئے GSTR 3B داخل نہیں کرپائے۔البتہ واجبات کی تاخیرسے ادائیگی پرسودکی معافی نہیںہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کل ملک کے مختلف حصوں میںعیدالاضحی مذہبی عقیدت اورجوش وخروش سے منائی گئی۔لوگوں نے مسجدوں اورعیدگاہوںمیںعید کی نمازاداکی۔بعد میں انہوں نے ایک دوسرے کومبارکبادپیش کی۔صدرِجمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈواوروزیراعظم نے اس موقع پرلوگوں کومبارکباددی۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس اورگورنرسی ودھیاساگررائونے ریاست کے عوام کوعیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادمیںعیدگاہ چھائونی،عیدگاہ عثمان پورہ اورعیدگاہ روضہ باغ کے علاوہ مختلف مساجدمیںعیدکی نمازاداکی گئی۔عید گاہ چھائونی میں مولانانسیم الدین مفتاحی،مولانامعیزالدین فاروقی اورجاوید مکرم نے خطاب کیا۔مولاناذاکرنے عیدالاضحی کی نمازپڑھائی۔بعدازاں لوگوں نے ایک دوسرے کوعید کی مبارکباددی۔مراٹھواڑہ میںپربھنی سمیت تمام مقامات پرعیدالاضحی منائی گئی۔ناسک میںگلف کلب میدان پرعید کی نمازاداکی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبینچ کے 36؍واں یوم تاسیس کے ضمن میںآج اورنگ آباد میںسنت تکارام ناٹیہ گرہ میںایک خاص پروگرام کااہتمام کیاگیاہے۔صبح گیارہ بجے ہونے والے اس پروگرام میںسپریم کورٹ کے جسٹس اودے للت موجودرہیںگے۔ممبئی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولاچلّر تقریب میںبطورمہمان خصوصی موجودرہیںگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ناسک ممبئی ریلوے راستے پرآسن گائوں ۔واشیندریلوے اسٹیشنوں کے درمیان (دُرانتو) ایکسپریس ریلوے گاڑی کے گذشتہ منگل کوہوئے حادثے کے بعدمفلوج ہوئی ریلوے خدمات کل پانچ یوم بعد شروع ہوئی۔سینٹرل ریلوے کے چیف عوامی رابطہ آفیسرسُنیل اُداسی نے اس کی اطلاع دی۔ فی الحال صرف خاص ریلوے گاڑیاں روانہ ہورہی ہیں۔ریلوے گاڑیاں نظام الاوقات کے مطابق نہیں چل رہی ہیں۔یہ بات اُداسی نے کہی۔سکندرآباد سے ناندیڑاورنگ آبادہوتے ہوئے جانے والی دیوگیری ایکسپریس ،ممبئی۔ناگپورنندی گرام ایکسپریس اورممبئی۔ناندیڑتپون ایکسپریس ریلوے گاڑیاں آج بھی منسوخ کردئیے گئے۔شمالی بھارت میںہورہی بارش کی وجہہ سے اُونا،ہماچل پردیش ایکسپریس 22؍گھنٹے تاخیرسے چل رہی ہے۔ اس کی وجہہ سے کل دو تاریخ کوناندیڑسے صبح گیارہ بجے روانہ ہونے والی ناندیڑ۔اوناہمال نلگندم ایکسپریس آج صبح سات بجے روانہ ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 لاتورضلع پریشدکے 262؍اسکول فریق گھپلے میں چھ کروڑ58؍لاکھ روپئے مجرمین کے پاس سے وصول کرنے کاحکم ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دیاہے۔اس گھپلے کارازفاش کرنے والے سبکدوش ایجوکیشن آفیسروٹھل بھونسلے نے 2013 میںہائی کورٹ سے رابطہ قائم کیاتھا۔
 اس سلسلے میںپانچ ایجوکیشن آفیسر،13 سینئرملازمین سمیت 19تعلیمی اداروں کے صدور،سیکریٹریزاورصدرمدرسین ایسے جملہ 315 افراد کے خلاف جرم داخل کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کولمبومیںآج کھیلے جانے والے پانچویں اورآخری ایک روزہ کرکٹ میچ میںبھارت ، میزبان سری لنکاکوہراکراس سیریزکوپانچ صفر سے جیتنے کی کوشش کرے گا۔یہ میچ آج دوپہر دوبج کر30 منٹ پرشروع ہوگا۔آکاشوانی اپنے راجدھانی ، ایف ایم گولڈاوراضافی چینلوں پردوپہردوبجے سے باری باری ہندی اورانگریزی میں اس میچ پررواں تبصرہ کرے گا۔بھارت پہلے ہی ٹیسٹ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت چکاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

Post a Comment