Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 15 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۵ ؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اِس پس منظر میں لوک سبھا اسپیکر سُمِترا مہا جن نے کل سبھی سیا سی جماعتوں کی میٹنگ منعقد کی تھی۔ سر ما ئی اجلاس میں 25؍ بل پیش کیئے جائیں گے جن میں تین طلاق سمیت پسماندہ طبقات کے کمیشن کی قا نو نی صورتحال جیسے بل شامل ہیں۔اجلاس کا اختتام پانچ جنوری کو ہو گا۔
****************************
گجرات اور ہماچل پر دیش اسمبلی انتخا بات کے لیے ایگزٹ پو ل یعنی رائے دہی کے بعد کے جائزوں میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ دونوں ریاستوں میں بھار تیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثر یت حاصل ہو گی۔ کل شام مختلف خانگی ٹی وی چینلوں کی جانب سے نشر کیئے گئے جائزوں کے مطا بق بھا رتیہ جنتا پارٹی کو182؍ رکنی گجرات اسمبلی میں 106؍ سے135؍ کے در میان سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو54؍ سے75؍ سیٹیں ملنے کا امکان ظا ہر کیا گیا ہے۔
ہما چل پر دیش میں ایگزٹ پولز کے مطا بق بی جے پی68؍ میں سے47؍ سے55؍ سیٹیں جیت سکتی ہے۔ جبکہ کانگریس کو
16؍ سے24؍ سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ گجرات اسمبلی چنائو کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت93؍ حلقوں میں کل ووٹ ڈالے گئے ۔
رائے دہی کا تنا سب69؍ فیصد رہا۔ گجرات اور ہما چل پر دیش دونوں ریاستوں کے نتیجوں کا اعلان پیر کو ہو گا۔
****************************
اِسکار پین زمرے کی پہلی آبدوز آئی این ایس کل وری کو کل ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں قوم کو واقف کیا گیا۔ اِس موقع پر بولتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کل وری کی شمولیت کے بعد بھارتی بحر یہ کی طا قت میں مزید اضا فہ ہو گا۔
****************************
مسلمانوں کو ریزر ویشن فراہم کر نے کے بارے میں ریاستی حکو مت کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر اپو زیشن نے نعرے بازی کر تے ہوئے کل ریاستی قا نون ساز کونسل سے واک آئوٹ کیا۔ اِس بیچ اسپیکر رام راجے نِمبالکر نے وقفہ سوالات کے دوران حکو مت کو ہدا یت دی کہ وہ مسلمانوں کو سر کا ری نوکریوں اور تعلیم میں پانچ فیصد ریزر ویشن فراہم کرنے کے بارے میں متعلقہ اراکین اسمبلی اور دیگر افراد کی ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ میٹنگ منعقد کر ے اور اِس بارے میں سبھی کی رائے سے واقفیت حاصل کرے۔ کانگریس کے سنجئے دت نے اِس بارے میں سوال کر تے ہوئے ریاستی حکو مت پر اقلیتوں کے مخالف ہونے کا الزام لگا یا۔ اِس بیچ وزیر تعلیم وِنود تائو ڑے نے کہا کہ حکو مت کا موقف یہی ہے کہ پسماندہ طبقات کو ہی ریزر ویشن دیا جائے گا پھر چا ہے اُنکا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔
****************************
مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاست میں ایک بھی اہل کسان قرض معافی سے محروم نہیں رہیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ
فر ضی کھا تے داروں کو منصو بے سے فائدہ اٹھا نے سے روکنے اور اِس عمل کو شفاف بنا نے کے مقصد کے تحت ہی قر ض معا فی کے لیے آن لائن در خواستیں پیش کرنے کا طریقہ کار اپنا یا گیا ہے۔ پھڑ نویس ریاستی قا نون ساز اسمبلی میں اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے اِس بارے میں پو چھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ قرض معا فی منصو بے کے تحت اب تک 43؍ لاکھ16؍ ہزار 768؍ کسانوں کی در خواستیں منظور کی جا چکی ہیں اور با قی کسا نوں کی در خواستوں میں موجود نقائص دور کرنے کے بعد اُنھیں بھی اِسکا فائدہ پہنچا یا جائے گا۔
دوسری جانب ریاستی قا نون ساز کونسل میں اِس معاملے پر بحث کے دوران حزب اختلاف رہنما دھننجئے منڈے نے ریاستی حکو مت پر خوب تنقید کی۔ منڈے نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت نے کسا نوں کے ساتھ دھو کہ دہی کی ہے اور شیو سینا نے اِس معاملے پر صرف سیا ست کی ہے۔ اپو زیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے بھا رتیہ جنتا پار ٹی کے سُجیت سنگھ ٹھا کر نے کہا کہ ریاستی حکو مت نے کسا نوں کی بھلا ئی کے لیے کئی اقد ا مات کیئے ہیں ٹھا کر نے دعویٰ کیا کہ کسا نوں کو ریاستی حکو مت پر پورا بھرو سہ ہے ۔ اُنھوں نے اپو زیشن کی جانب سے لگائے گئے سبھی الزا مات کو خارج کیا۔
****************************
ریاست کی چار نگر پریشدوں اور نگر پنچا یتوں کے لیے ہوئے انتخا بات میں بھارتیہ جنتا پار ٹی نے جیت حاصل کی ہے اِن میں ہُپری ،کِنوٹ ،
سِند کھیڑ ا نگر پریشدیں اور پھلمبری نگر پنچا یت شامل ہے۔ دوسری جانب تھا نے ضلع پریشد میں شیو سینا نے 52؍ میں سے25؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ ناندیڑ ضلع کی کِنوٹ نگر پریشد کے صدر کے عہدے کے لیے بھا رتیہ جنتا پارٹی کے آنند مچیوار منتخب ہوئے ہیں۔
اٹھا رہ سیٹوں والی کِنوٹ نگر پریشد میں بھا رتیہ جنتا پارٹی کے9؍ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے6؍ کانگریس کے2؍ اور ایک آزاد امید وار نے کامیا بی حاصل کی ہے۔
****************************
اورنگ آ باد ضلع کے پھلمبری تعلقے کی نگر پنچا یتوں کے صدر کے عہدے پر بھا رتیہ جنتا پارٹی کے سُہاس شِر ساٹھ چُنے گئے ہیں۔ پھلمبری نگر پنچا یت کی سترہ سیٹوں میں سے BJP نے گیارہ، پھلمبری وِکاس آگھا ڑی نے چار اور MIM نے ایک سیٹ پر کامیا بی حاصل کی ۔
****************************
جالنہ میں آج سے جالنہ ایکسپو نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کارو بار کو فروغ دینے اور کار و با ریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جالنہ کے صنعتکا ر ہر پانچ سال بعد اِس نمائش کا انعقاد کر تے ہیں ۔جالنہ ایکسپو 17؍ دسمبر تک جا ری رہیگا۔

No comments:
Post a Comment