Sunday, 3 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03  June  2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  3؍جون  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 کسانوں کی ہڑتال کے سلسلے میںمرکزی حکومت متعلقہ ریاستی حکومتوں سے گفتگوکریںگی۔یہ بات مرکزی زرعی سیکریٹری ایس کے پٹنائیک نے کہی ہے۔وہ کل نئی دِلّی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔احتجاجی کسانوں کے زیادہ ترمطالبات مقامی سطح کے ہیں۔اس بات کی وضاحت انہوں نے کی۔ مہاراشٹر ،پنجاب ، ہریانہ،اُترپردیش اورمدھیہ پردیش کے کسانوں کی مکمل قرض معافی اورزرعی مال کودیڑھ گناضمانت نرخ دینے کے مطالبات پرپرسوں ایک جون سے 10؍جون تک ہڑتال کررہے ہیں۔
 اسی بیچ اس ہڑتال کی وجہہ سے بازارکمیٹیوں میںآنے والی سبزی ترکاری کی آمدمیں کمی واقع ہوئی ہے۔دودھ کی مقداربھی کم ہوئی ہے۔ ناسک ضلع کے ایولہ تعلقے کے وِساپورمیںکسانوں نے راستے پردودھ پھینک کراحتجاج کیا۔اس کی اطلاع بھارتیہ کسان سبھا کے کارگذارصدرراجودِیسلے نے دی۔ ہڑتال کے مدّ نظر بازارکمیٹیوں کوتحفظ فراہم کرنے کی تیاری ضلع انتظامیہ نے ظاہرکی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کسانوں کی ہڑتال کوکانگریس پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔یہ بات کانگریس ریاستی کمیٹی صدررکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہی۔مرکزی زرعی وزیررادھاموہن سنہانے اس احتجاج کے کسانوں کو پبلیسیٹی اسٹنٹ کہہ کر کسانوں کی توہین کی۔ اس بات پروہ ملک کے کسانوں سے معافی مانگے۔ ایسا مطالبہ چوہان نے کیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت درمیانی اورطویل عرصے کے منصوبے تیارکررہی ہیں۔یہ بات مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہی۔ وہ کل ناگپورمیںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ریاست میںآبپاشی کی گنجائش میںاضافہ ہورہاہے۔زرعی پیداوارکے برآمدات کے لئے ریاست میںپانچ مقامات پرڈرائے پورٹ شروع کئے جارہے ہیں۔یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ملک میںنابیناپن کاتناسب کم کرنے کے لئے ماہرچشم کفایتی اورجدیدتکنیک کوفروغ دیں۔گورنرسی ودھیاساگررائونے یہ بات کہی۔Advance 2018 کانفرنس اس پروگرام میںوہ کل ممبئی میںمخاطب تھے۔صرف طبّی تکنیک نہ پہنچنے کی وجہہ سے 70؍فیصدنابیناپن دورنہیںہوتااس بات پراُنہوں نے افسوس کااظہارکیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 تیلی سماج کے مختلف مطالبات مرکزی حکومت کے سامنے پیش کرنے کے سلسلے میںپیش رفت کی جائے گی۔ایساتیقن وزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کل نئی دِلّی میںدیا۔وہ تیلی ایکتاکانفرنس سے مخاطب تھے۔مرکزی سماجی انصاف مملکتی وزیررام داس آٹھولے بھی اس موقع پرموجودتھے۔
 اسٹارٹ اَیپ صنعتکاروں کومددگارثابت ہوایسے Send Box سافٹ وئیرکوکل ریاستی حکومت کی جانب سے عوا م کے نام موسم کیاگیا۔ممبئی کو فنٹیک ہب میںتبدیل کرنے کے نظریہ سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔فنٹیک پالیسی پرعمل درآمدکرنے والی مہاراشٹر یہ ملک کی پہلی ریاست ہے۔ اس کی اطلاع وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 آئی پی ایل مقابلوں پرسٹہ بازی میںشامل ہونے کی بات اداکار،پروڈیوسراربازخان نے قبول کی ہے۔اس سلسلے میںتھانہ پولس کے ایک وفد نے اربازخان کوسمنس جاری کیاتھا۔اس کے تحت کل جواب دیتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ وہ گذشتہ سٹہ بازی میںشامل تھے۔تاہم اس سال ہوئے آئی پی ایل سیزن میںہم نے سٹہ نہیںلگایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مراٹھواڑہ میںکل بھی کئی مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔ اورنگ آبادشہرمیںدوپہر سے شب دیر گئے بارش جاری تھی۔جالنہ ضلع کے بھوکردن اورجعفرآبادتعلقوں میںبہترین بارش ہوئی۔ہنگولی ضلع کے کنیئرگائوں،نرس نامدیو،کلمنوری علاقوں میںبارش ہوئی۔اورنگ آباداسی طرح جالنہ علاقے میں آج صبح سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔چند علاقوں میںژالہ باری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست میںممبئی،تھانہ،پال گھر،رتناگیری،جلگائوں، واشیم ،بلڈانہ ، ناسک ،احمدنگرسمیت دیگر کئی مقامات پرکل بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئیں۔طوفانی ہوائوں کی وجہہ سے چند مقامات پرنقصان ہوا۔تاہم کسان خوش نظر آرہے ہیں۔درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ جس کی وجہہ سے عوام کو راحت نصیب ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت لئے جانے والے بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات جولائی۔اگست 2018 میںلئے جائیںگے۔ اس امتحان کانظام الاوقات (ٹائم ٹیبل) بورڈ کے ویب سائٹ پرمہیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 طلباء کے تحفظ کے نظریہ سے ریاست کے تعلیمی شعبے نے اسکولس اورجونیئر کالجس کے لئے چند ہدایتیں جاری کی ہیں۔ اس کے تحت ہراسکول اور کالج میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیںاورتمام ملازمین کے کردارکے صداقت نامے پولس کی جانب سے حاصل کرناضروری قراردیاگیاہے۔ طلباء کی روزانہ تین وقت حاضری لینابھی ضروری کردیاگیاہے۔طلباء کوذہنی یاجسمانی تکلیف ہوایسی سزادینے پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

Post a Comment