Saturday, 14 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 July  2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  14؍جولائی  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 ممبئی ہائی کورٹ نے گنیش اُتسو کے دوران تھرماکول پرلگی پابندی میںنرمی برتنے سے انکارکردیاہے۔تھرماکول بنانے والوں اورسجاوٹ کی ذمہ دار تنظیموں کی جانب سے داخل کی گئی عرضداشت کوجسٹس ابھئے اوک اورجسٹس ریاض چھاگلا پرمشتمل بینچ نے کل مستردکردیا۔واضح ہوکہ مہاراشٹر حکومت نے پلاسٹک سمیت تھرماکول کے استعمال پرپابندی عائدکررکھی ہے۔عرضداشت میں گذارش کی گئی تھی کہ گنیش اُتسو کے دوران گنپتی کونصب کرنے کی جگہ اور دیگر سجاوٹ کے لئے تھرماکول کے استعمال کی اجازت دی جائے جسے عدالت نے نامنظورکردیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مہاراشٹر کے وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ َرتناگیری ضلع میںمجوزہ نانارتیل ریفائنری پروجیکٹ ماحولیات کے موافق ہے اور اس پروجیکٹ کوعوام پرتھوپانہیں جائے گا۔وَزیراعلیٰ نانارپروجیکٹ کے بارے میںکل قانون سازاسمبلی میں بول رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس پروجیکٹ میں پوری طرح سے جدید تکنالوجی کااستعمال کیاجائے گا۔پھڑنویس نے مزید کہا کہ نانارپروجیکٹ کے لئے تین لاکھ کروڑ روپیوں کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری ہوگی۔وَزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گائوں والوں سے بات چیت کے بعد ہی اس پروجیکٹ کے بارے میںکوئی فیصلہ لیاجائے گا۔
 دَریںاثناء وَزیراعلیٰ کے بیان سے غیرمطمئن اپوزیشن اراکین نے کل بھی اِس معاملے پراَیوان میںہنگامہ آرائی کی۔حزبِ اختلاف کے رہنمارادھا کرشن ویکھے پاٹل نے الزام لگایا کہ نانارپروجیکٹ کے لئے زمینیں تحویل میںلینے کے عمل میںگھپلہ ہواہے۔اپوزیشن اراکین ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے اوراس پروجیکٹ کوردکرنے کے لئے نعرے بازی کرنے لگے۔ہنگامے اورشوروغل کے بیچ ایوان کاکام کاج کل دن میںکئی بارملتوی کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 خواتین کی حفاظت کے مقصد سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ریاستی سطح پر’’مہیلاسیفٹی آڈٹ‘‘ مہم شروع کی ہے۔این سی پی کی خواتین شاخ کی ریاستی صدرچتراواگھ نے کل جالنہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگوکے دوران یہ بات کہی۔اُنہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت ہر تعلقے کے چارگائوں میں این سی پی کے عہدیداروں کی ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جوگائوں اوروارڈ کی سطح پرایک پریشرگروپ کاکام کریگی۔اُنہوںنے کہا کہ آہستہ آہستہ اس مہم کادائرہ کار وسیع کیاجائے گا۔ریاستی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے چتراواگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے دوراقتدارمیںخواتین پرہورہے مظالم میں تیس فیصد کااضافہ ہواہے۔اُنہوںنے کہاکہ امن وقانون کی بہتر صورتحال صرف اشتہاروں میں دیکھائی دیتی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی حکومت ایک اگست سے سنیماگھروں ،فوڈمال اورملٹی پلیکس میںصارفین اورشائقین کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء اورپانی لے جانے سے روکنے پران اداروں کے خلاف کاروائی کریگی۔اناج، شہری فراہمی اورگاہک تحفظ کے ریاستی وزیررویندرچوہان نے کل قانون سازکونسل میںیہ اعلان کیا۔
 فوڈمال اورملٹی پلیکس سنیماگھروں میںغذائی اشیاء کی فروخت ان پرشائع قیمت سے زیادہ نرخ پرہونے کے بارے میںحزب اختلاف رکے رہنما دھننجے منڈے نے توجہ دلائی تھی۔اس پرجواب دیتے ہوئے چوہان نے کہا کہ اشیاء پرشائع قیمت سے زیادہ نرخ پرچیزیں فروخت کرنے کے جرم میں گذشتہ مہینے تین اداروں کے خلاف کیس درج کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 راشن کارڈ کے حامل افرادکوتورکی دال اب 35؍ روپئے فی کلو کے حساب سے ملے گی۔اس سے پہلے راشن کی دکانوں پرفروخت کی جانے والی تور دال کی قیمت 55؍ روپئے فی کلو طئے کی گئی تھی تاہم توردال کی بازارمیں قیمت کے مدنظر اسے گھٹاکر35؍ روپئے فی کلو کردیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 قرض معافی پانے کااہل ایک بھی کسان قرض معافی سے محروم نہیں رہے گا۔امدادِ باہمی کے ریاستی وزیرسبھاش دیشمکھ نے کل قانون سازاسمبلی میں یہ یقین دہانی کروائی۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت نے آدھارکارڈ کے بغیر بھی قرض معافی کی درخواست پیش کرنے کی سہولت آن لائن پورٹل پردستیاب کروائی ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ ریاست کے دولاکھ چالیس ہزارایسے کسانوں نے قرض معافی کی درخواستیں پیش کی ہیں جن کے پاس آدھارکارڈنہیںہے۔
 سبھاش دیشمکھ نے مزید کہا کہ بیڑضلع کے گیورائی تعلقے کے جئے بھوانی شکرکارخانے کے ملازمین کی واجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں متعلقین کے ساتھ میٹنگ کرکے دو مہینوں میںکاروائی کی جائے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست کے تعلیم یافتہ بیروزگارانجینئروں کے رجسٹریشن کی حدپچاس لاکھ روپیوں سے بڑھاکردیڑھ کروڑروپئے کردی گئی ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ریاستی وزیرچندرکانت پاٹل نے کل قانون سازکونسل میں یہ اعلان کیا۔پاٹل نے کہا کہ اس فیصلے کامقصدریاست کے تعلیم یافتہ بیروزگارانجینئروں کو زیادہ سے زیادہ کام فراہم کرناہے۔رکن اسمبلی ستیش چوہان نے اس بارے میںسوال پوچھاتھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادکے ضلع کلکٹر اُدئے چودھری نے کہا ہے کہ ای آفس نامی کمپیوٹر نظام کے استعمال سے ضلعی انتظامیہ اورمحصول محکمے کے کام کاج میںشفافیت اورتیزی آئے گی۔ضلع کلکٹر کل اورنگ آبادمیں ای آفس نظام کے تربیتی پروگرام میںبول رہے تھے۔اُنہوںنے کہا کہ اس نظام سے ملازمین پر کام کابوجھ بھی کم ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بھارت اورانگلینڈ کے درمیان جاری تین ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کادوسرامیچ آج لارڈس میںکھیلا جائے گا۔یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔گذشتہ جمعرات کوہواپہلا مقابلہ جیت کربھارت نے سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میںجاری تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن سیریز میںبھارت کی پی وی سندھو، سیمی فائنل میںپہنچ گئی ہیں۔خواتین کے کل کھیلے گئے سنگلزمقابلوں کے کوارٹر فائنل میںسندھونے ملیشیاء کی سونیا چپبہ کو21-17اور21-13 کے دوسیدھے سیٹوں میںشکست دی۔ سیمی فائنل میں سندھو کامقابلہ جاپان کی ’’نوزومی اوکہارا‘‘ سے ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>


 

No comments:

Post a Comment