Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 18.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 18 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۸؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سابق وزیرِ اعظم بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے جسد ِ خاکی کو کل نئی دہلی کے اِسمرتی اِستھل پر سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ آتش کردیا گیا۔ آخری رُسومات اُن کی منہ بولی بیٹی نمیتا بھٹا چاریہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ تینوں مسلح افواج نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند‘ مسلح افواج کے تینوں سربراہان اور وزیرِ دفاع نرملا سیتا رمن نے بھی اُنکی چتا کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
قبل ازیں صبح بی جے پی ہیڈکوارٹر میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ شیوسینا سربراہ اُدّھو ٹھاکرے‘ رکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے‘ بی جے پی یو وا مورچہ کی صدر پونم مہاجن‘ کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے واجپائی کا آخری دیدار کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دوپہر میں بی جے پی ہیڈکوارٹر سے انکی آخری یاترا نکالی گئی جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ بی جے پی صدر امیت شاہ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین عوامی ہجوم میں شامل تھے۔ راستے کے دونوں کھڑے شہریان نے بھی جسدِ خاکی پر پھول کی پنکھڑیاں نچھاور کیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اجیت واڈیکر کی آخری رسومات کل ممبئی کے شیواجی پارک شمشان بھومی پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ 77/ سالہ واڈیکر کا گذشتہ بدھ کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گذشتہ تین دنوں سے مہاراشٹر کے بیشتر مقامات پر زوردار بارش ہوئی۔ کئی تعلقوں میں سیلابی صورتحال کی اطلاع ہے اور متعدد علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ جالنہ ضلع میں کل بارش کا سلسلہ رُکا۔ اس موسمِ باراں میں 4/ تحصیلوں کو چھوڑ کر بقیہ 45/ مقامات پر پہلی بار سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ بھوکردن تعلقے کے مرکھیڑا مقام پر ایک شخص پورنا ندی میں بہہ گیا۔ راحتی ٹیموں نے رات دیر گئے تک ان کی ناکام تلاش جاری رکھی۔
بیڑ ضلع کی 9/ تحصیلوں میں بھی بہت زیادہ بارشوںکی اطلاع ہے۔ گذشتہ 24/ گھنٹوں میں ہوئی بارش کے باعث وہاں تباہ حال فصلوں میں نئی جان پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع میں اوسطاً 72/ اعشاریہ چار صفر فیصد بارش ریکارڈ کی گئی۔
پربھنی ضلع میں 72/ اعشاریہ آٹھ چھ ملی میٹر بارش ہوئی۔ عثمان آباد ضلع میں بھی گذشتہ 2/ دنوں میں اطمینان بخش بارش کی خبریں ہیں۔ ضلع میں اب تک 347/ ایم ایم بارش ہوچکی ہے۔ ہنگولی میں اب تک 65/ فیصد بارش ہوچکی ہے۔
ناندیڑ ضلع میں 8/ تعلقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ کنوٹ میں پَین گنگا ندی کے کناروں پر واقع بستیوں کے 200/ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں جائیکواڑی آبی منصوبے میں 29/ فیصد پانی جمع ہوچکا ہے اور اس منصوبے میں فی الحال ساڑھے پانچ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ناسک شہر میں بھی گذشتہ 4/ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے گنگاپور ڈیم میں 90/ فیصد پانی بھرچکا ہے۔ احمد نگر ضلع میں بھی چھوٹے بڑے تمام آبی منصوبے کم و بیش پوری طرح بھرچکے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کل منعقدہ عام اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی MIM کارپوریٹر سیّد متین نے مخالفت کی۔ جس پر BJP کارپوریٹرس نے انہیں شدید زدوکوب کیا۔ موقع پر موجود محافظین انہیں اجلاس سے باہر لے آئے۔ بی جے پی کارپوریٹرس نے اس پس منظر میں انہیں مستقل طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کی رُکنیت منسوخ کرنے کی قرارداد اکثریت سے منظور کی گئی اور کارپوریٹر سیّد متین کیخلاف پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔
دریں اثناء رکنِ اسمبلی امتیاز جلیل نے وضاحت کی کہ سیّد متین کا یہ قدم پارٹی کا مؤقف نہیں ہے اور مجلس ِ اتحاد المسلمین اس کی حمایت نہیں کرتی۔ انھوں نے زدوکوب کرنے والوں پر فردِ جرم داخل کرنے کا مطالبہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
18/ ویں ایشیائی کھیلوں کا آغاز آج سے انڈونیشیاء میں ہورہا ہے۔ بھارت کا 572/ کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ ان مقابلوں میں حصہ لے گا۔ افتتاحی تقریب میں نیزے باز نیرج چوپڑا بھارت کے پرچم بردار رہیں گے۔ آج شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب کھیلوں کا افتتاح ہوگا اور 2/ ستمبر کو مقابلوں کا اختتام عمل میں آئے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ آج سے ناٹنگھم میں شروع ہورہا ہے۔ اس سیریز میں پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد بھارت سیریز میں 2-0 سے پیچھے ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
’’کرم ویر دادا صاحب سبلی کرن و سوابھیمان‘‘ اسکیم کے تحت زمین سے محروم درجِ فہرست ذاتوں اور نوبودھوں کو قطعۂ اراضی فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع میں کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ یہ کمیٹی ضلع کلکٹر کے زیرِ صدارت تحویلِ اراضی کا کام کرے گی۔ ریاستی حکومت کے جارہ کردہ مکتوب میں یہ اطلاع دی گئی۔ اس اسکیم کے تحت ہر فیض یاب ہونے والے خاندان کو زمین کی خریدی کے لیے 50/ فیصد رقم امداد کے طور پر دی جائیگی اور بقیہ 50/ فیصد غیر سودی قرض فراہم کیا جائیگا۔

No comments:
Post a Comment