Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 08.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 08 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۸؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برس کے بجٹ میں OBC Development Corporation کو 500 کروڑ روپیوں کا فنڈ فراہم کیاجائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ ممبئی میں کل دیگر پسماندہ طبقات OBC کے تیسرے قومی اجلاس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا مہاتما جیوتی با پھلے اور کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے کو بھارت رتن ایوارڈ دئیے جانے کی سفارش کی جائیگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ OBC طلبہ کیلئے ریاست کے 19/ اضلاع میں نئی اقامت گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات کو OBC Reservation کے مطابق ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت پابند ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پردھان منتری آواس یوجنا کی مؤـثر عمل آوری کیلئے مشترکہ شراکت پالیسی کو ریاستی کابینہ نے منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ عدالتوںمیں سہولیات مہیا کرنے کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر پالیسی کے معاشی دائرۂ کار میں اضافہ کرنے کو بھی کل منعقدہ کابینی اجلاس میں منظوری دیدی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ عدالت کے زیرِ سماعت ہے اس لیے ممبئی ہائی کورٹ نے مراٹھا سماج سے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
مراٹھا کرانتی مورچے نے پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے ریزرویشن سے متعلق سفارشات جلد از جلد کیے جانے کے مطالبے پر مفادِ عامّہ کی درخواست عدالت ِ عالیہ میں دائر کی ہے۔ اس درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے یہ اپیل کی۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس انوجا پربھو دیسائی نے کہا کہ عدالت نے مطالبات اور صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے اس لیے تشدد اور خودکُشی کا راستہ نہ اپنایا جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ کمیشن برائے پسماندہ طبقات اپنی رپورٹ میں پیشِ رفت کا جائزہ 10/ ستمبر کو پیش کرے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا‘ دھنگر اور مسلم سماج کے لیے ریزرویشن کے مطالبے پر اورنگ آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے کلکٹر دفتر کے روبرو زنجیری بھوک ہڑتال جاری ہے۔ رکنِ اسمبلی عبدالستار نے کہا کہ ریزرویشن کا فیصلہ ہونے تک بھوک ہڑتال واپس نہیں لی جائیگی۔
مراٹھا ریزرویشن مسئلے پر آج اورنگ آباد میں مراٹھا کرانتی مورچے کے ریاستی کنوینرس کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔
کل کے مجوزہ ریاست گیر احتجاج کے تعلق سے اس میٹنگ میں فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کل ناندیڑ شہر میں رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان‘ رکنِ اسمبلی ڈی پی ساونت‘ اور رکنِ اسمبلی امر راجورکر کی رہائش گاہوں کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر یہ سب عوامی نمائندے بھی احتجاج کرنے والوں کے ساتھ موجود تھے۔ یہ اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی۔ ہنگولی اور بلڈانہ اضلاع میں بھی آج ریزرویشن مسئلے پر تحریک چلائی گئی۔ دھنگر سماج کے لیے ریزرویشن مطالبے پر کل جالنہ ضلع کے بدناپور اور جعفرآباد میں تحصیل دفتر کے روبرو مویشیوں کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تملناڈو کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور DMK کے سربراہ ایم کرونا ندھی کل شام چنئی میں چل بسے۔ وہ 94/ برس کے تھے۔ بنیادی طور پر مصنف رہے کرونا ندھی کی کئی تصانیف کافی مشہور ہوئیں۔ 1969ء تا 2011ء کے عرصے کے دوران وہ 5/ مرتبہ وزیرِ اعلیٰ رہے۔ ڈی ایم کے کی صدارت پر مسلسل 50/ برسوں تک وہ فائز رہے۔ صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند‘ وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور متعدد اہم شخصیات نے کرونا ندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے معلّنہ ہڑتال کو کل اوسط پذیرائی ملی۔ تین دن سے جاری اس ہڑتال میں کم و بیش 17/ لاکھ ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم Gazetted افسران اس ہڑتال میں شامل نہیں ہوئے۔
دریں اثناء ضروری خدمات کو اس ہڑتال سے مستثنیٰ نہیں رکھا گیا، جس کے باعث متعدد سرکاری دواخانوں میں مریضوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی تنظیم کے ہڑتال میں شامل ہونے کے سبب چند مقامات پر اسکول اور کالج بند رہے۔ مراٹھواڑہ میں بھی ہڑتال کا اثر نظر آیا۔ اورنگ آباد ضلع محصول ملازمین تنظیم کے اس ہڑتال میں شامل ہونے سے محکمۂ محصول میں کام کاج ٹھپ رہا۔
لاتور ضلع میں ملازمین کی تنظیم کے صدر B.B. Gaikwad نے ہڑتال کے صد فی صد کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملازمین نے ناندیڑ اور عثمان آباد میں کلکٹر دفتر اور پربھنی میں ضلع پریشد کے روبرو احتجاج کیا۔
ہنگولی میں بھی حکومتی اہلکاروں نے ہڑتال کی حمایت میں کالے فیتے باندھ کر کام کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
امدادِ باہمی تحریک کے بانی پدم شری ڈاکٹر وِٹھل رائو وِکھے پاٹل کے نام سے موسوم ریاستی سطح کے ادبی ایوارڈس کا کل اعلان کیا گیا۔
پدم شری ڈاکٹر وٹھل رائو وکھے پاٹل ادبی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے سینئر دیہی ادیب آر۔ آر۔ بوراڑے کے نام کا اعلان کیا گیا۔ وٹھے رائو وکھے پاٹل خصوصی ادبی ایوارڈ مہیش لونڈھے کو اور ریاستی سطح کا بہترین ادبی ایوارڈ‘ بابا رائو مُسڑے کو دیا جائیگا۔

No comments:
Post a Comment