Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 08.10.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 08 October 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ مرکزی ٹیم کے معائنے کے بعد ریاست کو قحط سے متاثر قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم کل لاتور میں اٹل مہا آروگیہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے اعلان کیاکہ لاتور کے سرکاری میڈیکل کالج کو تین برسوں میں مرحلہ وار 100/ کروڑ روپئے دئیے جائیں گے اور جنرل اسپتال کو مہینے بھر میں اراضی مہیا کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا‘ مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا اور وزیرِ اعلیٰ امداد فنڈ کے تحت مختلف امراض کے علاج کی خاطر ریاست کے 90/ فیصد شہریوں کے لیے طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مراٹھواڑہ میں اس مرتبہ کم بارش ہونے کے باعث قحط کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس میں حکومت مکمل طور پر کسانوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ انھوں نے تیقن دیا کہ پینے کے پانی کے مسئلے کو بھی حل کرلیا جائیگا۔ دریں اثناء میگا کیمپ کے کوآرڈینٹر رامیشور نائیک نے بتایا کہ اس صحت کیمپ سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کیمپ کے ضرورتمند مریضوں کے پونا‘ ممبئی اور ناندیڑ میں مفت آپریشن کیے جائیں گے۔ یہ اطلاع کیمپ کے معاون آرگنائزر ابھیمنیو پوار نے دی۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا ہیکہ ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور فرقہ پرستی کی روک تھام کیلئے کانگریس پارٹی کوشش جاری ہیں اور آئندہ انتخابات میں تبدیلی واقع ہونا طئے ہے۔ وہ کل ناسک ضلع کے مالیگائوں میں کانگریس پارٹی کی سنگھرش یاترا سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی و ریاستی BJP حکومتوں نے غریبوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا۔
***** ***** *****
گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے تیسرے دور کے بعد سینکڑوں طلبہ اب تک داخلے سے محروم ہیں۔ انہیں داخلہ دینے کے لیے ایڈمیشن پروسیس کمیٹی نے اب چوتھے اور آخری دور کا اعلان کیا ہے۔ داخلوں کا یہ آخری دور 20/ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد داخلوں کے اس طریقۂ کار کو بند کردیا جائیگا۔ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی۔ اب تک داخلوں سے محروم طلبہ‘ وہ طلبہ جنہیں کسی وجہ سے کالج نے داخلے سے انکار کیا ہے‘ ATKT‘ وہ طلبہ جن کے داخلے منسوخ کیے گئے اور نیا اندراج کرانے والے طلبہ کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے دیہی علاقوں کے عوام کی ذاتی تعمیرات کے لیے موجودہ نرخ کے حساب سے رایلٹی ادا کرکے 5/ براس تک ریت نکالنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیلام شدہ مقامات سے یہ ریت حاصل نہیں کی جاسکے گی۔ گھر اور کھیتی میں کنوئیں کی تعمیر کے لیے‘ اس ریت کا استعمال کیا جاسکے گا۔ حکومت کی ہائوزنگ اسکیم کا فائدہ لینے والے اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات سے کوئی فیس یا رایلٹی نہیں لی جائیگی۔ دیہی عوام کی جانب سے ریت کی کھدائی کے لیے دی گئی درخواست کے بعد اندرونِ 15/ یوم اجازت نامے دینے کے احکام تحصیلداروں کو دئیے گئے ہیں۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وجیہ راہٹکر نے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے متعدد سفارشات موصول ہورہی ہیں اور حکومتی سطح پر اس تعلق سے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ریاستی خواتین کمیشن اور پُشک راج تعلیمی بورڈ کی جانب سے کل اورنگ آباد میں ’’صنفی عدم مساوات‘ بیداری اور خواتین و اطفال پر مظالم‘‘ سے متعلق قوانین کے عنوان پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خواتین و اطفال کے تحفظ کی خاطر قوانین پر مؤثر عمل آوری کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت خصوصی کوششیں کررہی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ رحمِ مادر میں قتل‘ جنسی مظالم‘ کم عمری میں شادی وغیرہ کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بھارت نے 19/ سال سے کم عمر لڑکوں کے کرکٹ مقابلے میں ایشیاء کپ جیت لیا ہے۔ ڈھاکہ میں کل ہوئے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 144/ رنوں سے شکست دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے 3/ وکٹ کے نقصان پر 304/ رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 160/ رن ہی بنا پائی۔ بھارت کے ہرش تیاگی نے 10/ اوور میں 38/ رن دیکر سب سے زیادہ 6/ وکٹ لیے۔ بھارت نے یہ چھٹی مرتبہ انڈر 19/ کا ایشیاء کپ جیتا ہے۔
***** ***** *****
ارجنٹینا کے بیوناس آیرس میں منعقدہ نوجوانوں کے اولمپک مقابلے میں کل پہلے دِن بھارت نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔ شاہو تشار مانے نے دس میٹر ایئر رائفل نشانے بازی میں اور تبابی دیوی نے جوڈو کے 44/ کلو وزن زمرے میں چاندی کے تمغے جیتے۔

No comments:
Post a Comment