Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 18 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
بین الاقوامی عدالت نے کل بھارت کے حق میں فیصلہ سنا یا اور کُلبھوشن جا دَھو کی سزائے موت پر روک لگا دی۔ عدالت نے کل اپنے فیصلے میں پا کستان کو ہدایت دی کہ و ہ کُلبھوشن کے معاملے پر نظر ثانی کرے اور اُس کی سزا پر دو بارہ غور کرے۔ عدالت نے جا دھو کے کونسل تک رسائی اور نو ٹفکیشن کے حق کی تصدیق کی اور پا کستان کو ہدایت دی کہ وہ جا دَھو کو کونسلر تک رسائی فراہم کرے۔ 16؍ میں سے15؍ ججوں نے بھارتی شہری کُلبھوشن جا دَھو سے متعلق کیس میں بھارت کے حق میں فیصلہ سنا یا۔ کُلبھوشن کو اِس وقت پا کستان میں سزائے موت کا سا منا ہے۔ICJ نے کہا ہے کہ کُلبھوشن جادھو کی سزائے موت کو اُس وقت تک معطل رکھا جا نا چاہے ‘ جب تک کہ پا کستان دفعہ 36؍ ایک کی خلاف ورزی کی روشنی میں ‘جو کونسلر تک رسائی اور نوٹفکیشن کے بارے میں ہے‘اِس معاملے کا پو ری طرح دوبارہ جائزہ نہیں لیتا اور سزا پر دو بارہ غور نہیں کر تا۔
اِس بیچ ممبئی دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت دعویٰ اِس تنظیم کے چیف حافظ سعید کو کل پاکستان کے پنجاب علاقے میں وہاں کے دہشت گرد مخالف دستے نے حراست میں لے لیا۔ سعید کو امریکہ نے خاص دہشت گرد قرار دیا ہے۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کر نا ٹک کی مخلوط سر کار میں شامل کانگریس۔جے ڈی ایس کے15؍باغی اسمبلی ممبروں کو ریاستی اسمبلی کی کار وائی میں حصہ لینے کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اسمبلی آج اعتماد کی تحریک کے بارے میں فیصلہ کر ے گی‘ جسے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے پیش کیا۔ چیف جسٹِس رنجن گگوئی کی قیادت والی بینچ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کو باغی اسمبلی ممبروں کے استعفیٰ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی چھوٹ حاصل ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کو اِس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ فیصلے پر اپنے ردِّعمل کا اظہار کر تے ہوئے کر نا ٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے کہا ہے کہ وہ اِس طرح فیصلہ کریں گے‘ جو کسی بھی طرح آئین‘ عدالت اور لوک پال کے منا فی نہیں ہو گا۔
بی جے پی نے اِس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری مر لی دھر رائو نے ایک ٹوئٹ میں اِس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ اب نا اہلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپّا نے کہا ہے کہ یہ آئین اور جمہوریت کی جیت ہے۔
***** ***** *****
مرکزی کا بینہ نے نیشنل میڈیکل کمیشن بل2019 کومنظور دے دی ہے۔ اِس بل میں اِنڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کو منسوخ کر نے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کونسل آف اِنڈیا کی جگہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے قیام کی تجویز ہے۔ اِس بل کی اہم خصوصیات میں
MBBS کے آخری سال میں ایک مشتر کہ امتحا ن شامل ہے‘ جسے نیشنل ایگزٹ ٹسٹ کے نام سے جا نا جائے گا اور اِس امتحان میں کا میابی لائسنس کے مترادف ہو گی۔ اِس کے علا وہ یہ امتحان پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورس کے اینٹرینس اور غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ کی اسکریننگ کے ٹسٹ کے طور پر بھی کام کرے گا۔ جناب جائوڑیکر نے کہا کہ کمیشن پرائیویٹ میں میڈیکل کالجوں اور ڈیمڈ یو نیورسیٹیوں میں50؍ فیصد سیٹوں کی فیس اور دیگر اخرا جات کو بھی منضبط کرے گا۔ اِن اقدامات سے داخلے کے عملے کو شفاف بنا یا جا سکے گا اور داخلہ فیس میں بھی کمی آئے گی۔
***** ***** *****
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کنٹرول بورڈ نے ملک کے 400؍اضلاع میں گھریلو استعمال کی گیس پائپ کے ذریعے فراہم کر نے کے لیے منظوری دے دی ہے۔ پیٹرولیم وزیر دھر میندر پر دھان نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں اِس کی اطلاع دی۔ منظور شدہ اضلاع میں مہا راشٹر کے اورنگ آباد‘لاتور‘عثمان آباد اور احمد نگر سمیت29؍اضلاع شامل ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے نجی بیمہ کمپنیاں اور بینکس کسا نوں کے فصل بیمہ اور قرض معا فی کے التواء میں پڑے ہوئے کام آئندہ 15؍ یوم میں کر دیں ور نہ شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ ایسا اشارہ شیو سینا چیف اُدّھو ٹھا کر نے دیا ہے۔ شیو سینا کی جانب سے کل ممبئی میں ریاست کی نجی بیمہ کمپنیوں کے خلاف مور چہ نکا لا گیا۔ اِس موقعے پر وہ مخا طب تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے لیے منظور کی گئی اسپورٹس یو نیور سٹی کا فنڈ فوراً مہیا کیا جائے ایسا مطالبہ اورنگ آباد کے رکن ِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کل لوک سبھا میں کیا۔ اسپورٹس تنظیم میں سیا سی رہنمائوں کو شامل نہیں کیا جائے اسی طرح اورنگ آباد میں فٹ بال کھیل کے لیے سہو لتیں فراہم کی جا ئیں ایسا مطالبہ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اِس موقعے پر کیا۔
***** ***** *****
بھارت کی ممتاز بیڈ مِنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کدامبی شری کانت جکارتہ میں اِنڈو نیشا اوپن بیڈ مِنٹن ٹورنا منٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز میں سندھو نے جا پان کی Aya Ohori کو11-21‘15-21‘15-21؍ سے ہرا یا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سری کانت نے جا پان کی ہی Kenta Nishimotoکو شکست دی۔
***** ***** *****
اِس سال مراٹھواڑہ میں اوسط کے مقابلے میں صرف 34؍ فیصد بارش ہوئی ہے اور فصلیں بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ چند مقا مات پر ہنوز تخم ریزی باقی ہے۔ اِن حالات میں متبادل تخم ریزی کرنا سود مند ثابت ہو گا۔ ایسا مشورہ وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یونیور سٹی کے آفیسر ڈاکٹر ی یو این اولسے نے دیا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment