Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 21 July 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں
٭
بھارت کی جانب سے بنائے جارہے کورونا وائرس کے ٹیکے کا ہیومن ٹرائل کا عمل شروع‘ جمعرات کے روز والینٹیئرس کو دیا جائے گا پہلا ٹیکہ
٭
ایودھیا میں بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی24؍ جولائی کو CBI کی خصوصی عدالت میں پیش ہو ں گے‘ مُر لی منوہر جوشی اور ستیش پر دھان بھی درج کر وائیں گے اپنا بیان
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا8240؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ
‘176؍افراد کی موت
٭
اورنگ آباد ضلعے اب تک کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد ہوئی400‘ کل پائے گئے438؍پازیٹیو مریض‘ ایک دن میں اورنگ آباد میں پائے گئے مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد
اب خبریں تفصیل سے...
نئی دِلّی کے آل اِنڈیا اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز AIMS میں تیار کیے جانے والے کورونا کے
مجوزہ ٹیکے Co-vaccineکے انسانوں پر کیے جانے والے تجر بے یعنی ہیو من ٹرائلس کے لیے
رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع ہو گیا۔ اِس پرو جیکٹ کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سنجئے رائے نے بتا یا کہ کل رجسٹریشن کے پہلے دن لوگوں کا مثبت ردِ عمل سامنے آ یا اور قریب1008؍ لوگوں نے ہیو من ٹرائلس کے لیے اِندراج کر وا یا۔بھارت بایو ٹیک کی جانب سے بنائے جا رہے اِ س دیسی ساخت کے ٹیکے کے تجر بے کے پہلے مر حلے میں 100؍ صحت مند افراد کو یہ ٹیکہ دیا جائے گا۔
آکاشوانی سے بات کر تے ہوئے ڈاکٹر رائے نے بتا یا کہ تجر بے میں شامل ہونے والے والینٹیئرس کی صحت کی حفا ظت کے لیے AIIMS کی پالیسی ساز کمیٹی نے سخت معیار طئے کیے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِ ن والینٹیئرس کو جمعرات کے روز پہلا ٹیکہ دیا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
مدھیہ پر دیش کے گور نر لال جی ٹنڈن چل بسے ۔ لال جی ٹنڈن نے آج صبح لکھنئو کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ اُن کی موت پر بی جے پی رہنما سمر تی ایرانی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لال جی ٹنڈن نے کئی نوجوانوں کی رہنمائی کی تھی۔
***** ***** *****
ایودھیا میں بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعظم لال کر شن اڈوانی ‘
24؍ جولائی کو CBI کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے اور اپنا بیان درج کر وائیں گے۔ وہیں بی جے پی کے دوسرے رہنما مرلی منوہر جوشی 23؍ جولائی کو اور شیو سینا کے سا بق رکن پارلیمنٹ ستیش پر دھان 22؍ جولائی کو عدالت کے رو برو پیش ہوں گے اور اپنا بیان درج کر وائیں گے۔ اِن تینوں رہنمائوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اِس دوران شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے دعویٰ کیا کہ ایو دھیا میں رام مندر کی تعمیر میں حائل اہم رکا وٹ شیو سینا نے دور کی ہے
5 ؍ اگست کو ایو دھیا میں رام مندر کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے شریک ہونے کے بارے میں پو چھے گئے سوال کا رائوت جواب دے رہے تھے۔ رائوت نے کہا کہ اُدھو ٹھا کرے ما ضی میں کئی مرتبہ ایو دھیا گئے ہیں اور اِن دوروںمیں کبھی بھی سیا ست شامل نہیں رہی۔
PTIکی خبر کے مطا بق رائوت نے کہا کہ ایو دھیا اور شیو سینا کے در میان کا تعلق اٹوٹ ہے اور سیاست سے کہیں آ گے کا ہے۔
PTIکی خبر کے مطا بق رائوت نے کہا کہ ایو دھیا اور شیو سینا کے در میان کا تعلق اٹوٹ ہے اور سیاست سے کہیں آ گے کا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں گزشتہ کل 8240؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اٹھا رہ ہزار695 ؍ ہو گئی ہے۔ وہیں176؍ افراد نے کل ریاست بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوائی۔
مہاراشٹر میں اب تک گیارہ ہزار تیس لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
وہیں گزشتہ روز 5460؍ مریضوں کو صحت یاب ہو نے کے بعد ریاست کے مختلف اسپتالوں سے کل ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر بھر میں ایک لاکھ75؍ ہزار29؍ مریض کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال ایک لاکھ31؍ہزار334؍ مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا وائرس کا پھیلائو اور اُس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جا ری ہے۔ کل رات جاری کیے گئے اعداد و شما رکے مطا بق کورونا وائرس کی شروعات سے کل تک اورنگ آ باد ضلعے میں مرنے والوں کی تعداد 400؍ ہو گئی ہے۔ گزشتہ کل پانچ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ مر نے والوں کا تعلق اورنگ آ باد کے رام گو پال نگر‘ سٹی چوک اور سڈ کوN-7 علاقوںسے ہے۔
وہیں پلسی اور واشم کے ایک ایک مریض کی بھی کل اورنگ آ باد میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
اِس بیچ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار کے پار ہو چکی ہے۔
گزشتہ کل اورنگ آ بادمیں ریکارڈ438؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اورنگ آ باد میں ایک دن میں سامنے آئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار239؍ ہو چکی ہے۔ اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ کل مختلف مقامات پر AntigenاورRT-PCR ٹسٹ ملا کر 7207؍Tests کیے گئے ۔ اِس بیچ 159؍ مریض ٹھیک ہو کر کل اپنے گھروں کو رخصت کیے گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک6300؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ضلعے میں
4541؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
4541؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے میں کل دو افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں عمر گہ تعلقے کا 38 ؍ سالہ شخص شامل ہے جس نے شو لا پو ر میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ اِس کے علا وہ ٹاکل سُمبھاکے رہنے والے 59؍ سالہ مریض کی بھی کل عثمان آ باد میں موت ہو گئی۔ اِن اموات کے بعد عثمان آ بادضلعے میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد 28 ؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عثمان آ باد ضلعے میں گزشتہ روز 45؍ نئے کورونا پازیٹو مریض پائے گئے۔ اِن میں عثمان آ باد شہر کا ایک مریض شامل ہے جبکہ عمر گہ سے26؍ تلجا پو تعلقے کے کاٹی سے4؍
آندور سے 2؍ واشی تعلقے کے تیر کھیڑا سے2؍ پرنڈا تعلقے کے بائوچی اور بھوم تعلقے کے رالے ساونگی کا ایک ایک مریض شامل ہے۔عثمان آ باد ضلعے کے رہنے والے سات افراد دوسرے ضلعوں میں اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔ اِس طرح عثمان آ باد ضلعے کے رہنے والے کورونا پازیٹیو مریضوں کی کل تعداد553؍ ہو گئی ہے۔
اب تک ضلعے میں338؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں جب کہ 187؍ مریضوں کا عثمان آ باد میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں بھی کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضا فہ جاری ہے۔ جالنہ ضلعے میں کل 53 ؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِن میں49؍ مریض جالنہ شہر کے ہیں اور4 مریضوں کا تعلق جالنہ کے دیہی علاقوں سے ہے۔ اِن مریضوں کے سامنے آ نے کے بعد جالنہ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد1501؍ ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پس منظر میں جالنہ میں گزشتہ چو دہ دنوں سے جاری کر فیو میں کل ڈھیل دی گئی۔ جس کے بعد صارفین بازاروں ’ بینکوں اور دوسرے مقامات پر ٹو ٹ پڑے۔
اِس دوران ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے کے قا نون کی خلاف ور زی ہو تی رہی جس کے بعد پولس نے اِن افراد کے خلاف قانونی کار وائی کی۔
اِس دوران ضروری جسما نی دوری بنائے رکھنے کے قا نون کی خلاف ور زی ہو تی رہی جس کے بعد پولس نے اِن افراد کے خلاف قانونی کار وائی کی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کل تین کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کا تعلق نا ندیڑ شہر کے دیگلور نا کہ‘ ہنگولی نا کہ اور نائیگائوں تعلقے سے ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں اب تک49 ؍ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا چکے ہیں۔
دوسری جانب ناندیڑ میں گزشتہ کل 51؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا جس کے بعد ضلعے میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر986 ؍ ہو گئی۔ 15؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد کل اسپتال سے چھٹی بھی دی گئی۔
ناندیڑضلعے میں اب تک515 ؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال 423؍ مریضوں کا علاج جاری ہے جس میں 31 ؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع سول سر جن ڈاکٹر نیل کنٹھ بھو سیکر نے یہ جانکاری دی ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعے پر بھنی میں کل 6 ؍ کورونا پازیٹیوں مریضوں کا اندراج ہوا۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد 405؍ ہو گئی ہے۔ اِن میں سے183 ؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور تیرہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ فی الحال پر بھنی ضلع کے سر کاری اسپتال میں
209؍ کورونا پازیٹو مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز تین افراد کی کوروناوائرس سے موت ہو گئی۔ بیڑ ضلعے میں اب تک سترہ افراد کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
دوسری جانب بیڑ ضلعے میں کل26؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِن میں بیڑ شہر سے سولہ ‘ پر لی سے پانچ ‘ گیورائی سے تین اور امبہ جو گائی اور آ شٹی سے ایک ایک مریض شامل ہے۔بیڑ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد380؍ ہو چکی ہے۔
ضلعے میں اب تک174 ؍ افراد کو صحت یاب قرار دیکر اسپتال سے رخصت کیا جا چکا ہے۔ فی الحال بیڑ میں189؍ کورونا مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
دوسری جانب بیڑ ضلعے میں کل26؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ اِن میں بیڑ شہر سے سولہ ‘ پر لی سے پانچ ‘ گیورائی سے تین اور امبہ جو گائی اور آ شٹی سے ایک ایک مریض شامل ہے۔بیڑ ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد380؍ ہو چکی ہے۔
ضلعے میں اب تک174 ؍ افراد کو صحت یاب قرار دیکر اسپتال سے رخصت کیا جا چکا ہے۔ فی الحال بیڑ میں189؍ کورونا مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب مہاراشٹر کی راجدھا نی ممبئی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ دو ہزر267؍ تک جا پہنچی ہے۔ اِن میں سے 72؍ ہزار650؍ مریض ٹھیک ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ کل دن بھر میں ممبئی میں1043؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا اور41 ؍ مریضوں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔اِس کے ساتھ ہی ممبئی شہر میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی کل تعداد5752؍ ہو گئی ہے۔ کل دن بھر میں ممبئی کے مختلف اسپتالوں سے965؍ افراد کو صحت یاب قرار دے کر ڈسچارج کیا گیا۔
فی الحال ممبئی میں23؍ ہزار865؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ مہاراشٹر کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ جاری ہے۔
***** ***** *****
کل پو نے میں2601؍ رائے گڑھ میں358؍ اور جلگائوں میں208؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس بیچ ممبئی کے رابطہ وزیر اور مہاراشٹر کا بینہ میں مملکتی وزیر اسلم شیخ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اسلم شیخ نے ہی سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
یو نین پبلک سر وس کمیشن ‘ UPSC کی جانب سے 2019 کے لیے چُنے گئے امید واروں میں سے باقی بچے
امیدواروں کے پر سنل اِنٹر ویو 20؍ سے 30؍ جولائی کے در میان ہو ں گے ۔ کووِڈ 19- کی وجہ سے جاری لاک ڈائون کے پس منظر میں یہ امتحان ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ فی الحال ملک میں ریلوے خد مات معطل ہیں اِس لیے پر سنل اِنٹر ویوکے لیے آ نے والے 623؍ امید واروں کو ہوائی جہاز کا دوطر فہ کرایہ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ICC نے اکتوبر کے مہینے میں آ سٹریلیا میں ہونے والے T-20 کر کٹ عالمی کپ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے۔ میزبان آسٹریلیا کی جانب سے عالمی کپ کے انعقاد سے قاصر ہونے کے بیان کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ T-20؍ عالمی کپ18؍ اکتوبر سے 15؍ نومبر کے در میان منعقد ہونا تھا۔
***** ***** *****
اور آخر میںاہم خبریں ایک بار پھر سُن لیجیے....
٭
بھارت کی جانب سے بنائے جارہے کورونا وائرس کے ٹیکے کا ہیومن ٹرائل کا عمل شروع‘ جمعرات کے روز والینٹیئرس کو دیا جائے گا پہلا ٹیکہ
٭
ایودھیا میں بابری مسجد گرائے جانے کے معاملے میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی24؍ جولائی کو CBI کی خصوصی عدالت میں پیش ہو ں گے‘ مُر لی منوہر جوشی اور ستیش پر دھان بھی درج کر وائیں گے اپنا بیان
٭
مہاراشٹر میں کل ہوا8240؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ
‘176؍افراد کی موت
٭
اورنگ آباد ضلعے اب تک کورونا وائرس سے مر نے والوں کی تعداد ہوئی400‘ کل پائے گئے438؍پازیٹیو مریض‘ ایک دن میں اورنگ آباد میں پائے گئے مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment