▼

Wednesday, 5 August 2020

Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 05.08.2020, Time : 09:00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 August-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۵؍اگست  ۲۰۲۰؁
وَقت :  ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میں رام مندرکی آج وزیرِ اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں بھومی پوجن تقریب کیلئے 175/ افراد کو مدعو کیا گیا۔
٭ سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر پونا میں چل بسے۔
٭ یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں مراٹھواڑہ کے 14/ افراد کامیاب۔
٭ ریاست میں کل مزید 7/ ہزار 760/ کورونا وائرس متاثرین مریضوںکا اندراج۔ 300/ افراد دورانِ علاج چل بسے۔
٭ اورنگ آباد میں 6/ ناندیڑ اور پربھنی میں 3-3/ جالنہ 2/ اور عثمان آباد میں ایک مریض فوت۔ تاہم لاتور میں 153/ بیڑ 74/ اورہنگولی میں دو نئے مریضوں کی تصدیق۔
اور ٭ ریاست میں ممبئی‘ تھانہ، رائے گڑھ، کوکن سمیت وسط مہاراشٹر اورمراٹھواڑہ میں بارش۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ رام مندر کی تعمیر کیلئے بھومی پوجن تقریب میں شرکت کیلئے آج اُتر پردیش کے شہر ایودھیا جائیں گے۔ بھومی پوجن کی تقریب دوپہر ٹھیک ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگی اور 12بجکر 45 منٹ پر ختم ہوجائیگی۔ اس تقریب میں 135/ روحانی روایات سے تعلق رکھنے والے 135/ سادھوئوں سمیت 175/ مہمانوںکو مدعوکیا گیاہے۔ وزیرِ اعظم سب سے پہلے شری ہنومان گڑھی مندرکے درشن کریں گے اوراُس کے بعد شری رام جنم بھومی پر بھگوان شری رام للا کی پوجا کریں گے۔ اس کے بعد بھومی پوجن کیا جائیگا اور اسٹیج پر تقریب ہوگی۔ وزیرِ اعظم کے دورے کے پیشِ نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ایودھیا شہر کی سرحدیں کل آدھی رات سے بند کردی گئیں۔ اسی دوران شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ اور ریاست کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پوری دنیا میں سبھی رام بھکتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی روک تھام کیلئے سبھی ضروری احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے سبھی گائووں اور شہروں میں بھجن‘ کیرتن اور پرساد بانٹنے کا اہتمام کریں۔
***** ***** *****
اسی بیچ رام مندر کیلئے پونا کی Mayers M.I.T. World Peace University نے 21/ کروڑ روپئے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شری رام جنم بھومی (تیرتھ شیتر) ٹرسٹ کے خزانچی اچاریہ گووند دیوگیری مہاراج نے کل ایودھیا میں صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
اسی بیچ رام مندر بھومی پوجن کے مدِنظر اورنگ آباد شہر میں پولس بندوبست تعینات کردیا گیا ہے۔ کسی بھی طرح کے جلوس اور عوامی تقریبات کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس بات کی وضاحت پولس کمشنر چرنجیو پرسادنے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر کا نصف شب میں پونا میں انتقال ہوگیا۔ اس کی اطلاع ان کے پوتے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اروند پاٹل نلنگیکر نے دی۔ وہ 91/ برس کے تھے۔ نلنگیکر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پونا میں ان کا علاج جاری تھا۔ دو روز قبل ہی وہ کورونا وائرس سے نجات حاصل گھر لوٹے تھے۔ بھارتیہ نیشنل کانگریس پارٹی کے ذریعے سے نلنگیکر طویل عرصے تک سیاست میں تھے۔ 1962ء میں قانون ساز اسمبلی انتخابات میں وہ نلنگہ حلقۂ انتخاب سے پہلی مرتبہ بطور رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1990ء 1991 کے درمیان کانگریس ریاستی صدر‘ اسی طرح ریاستی کابینہ میں مختلف وزراء کے عہدوں پر وہ فائز رہے۔ اس سے قبل 3/ جون 1985ء سے 6/ مارچ 1986ء کے درمیان انھوںنے ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر فرائض انجام دئیے۔ سشیل کمار شندے کی کابینہ میں وہ محصول وزیر تھے۔ نلنگا میں آج ان کے جسدِ خاکی پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروسیز امتحان 2019ء کے نتیجوںکا اعلان کردیا ہے۔ مختلف سول سروسیز کیلئے کل 829/ امیدواروں کو چنا گیا ہے۔ فائنل نتیجے UPSC کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ان امتحانات میں لڑکوں میں ہریانہ کے پردیپ سنگھ نے اور لڑکیوں میں اُتر پردیش کی پرتیبھا ورما نے پہلا مقام حاصل کیا۔ احمد نگر ضلع کے جام کھیڑ تعلقے کے موہری مقام کے مہیش باڑا صاحب گیتے نے دیگر پچھڑے طبقات میں 399/ واں مقام حاصل کیا۔ اس امتحان میں مراٹھواڑہ کے 14/ افراد نے بازی ماری۔ بیڑ کے مندار پتکی نے 22 /واں‘ ناندیڑ ضلع کے نائیگائوں تعلقے کے شیڑ گائوں گوری کے یوگیش اشوک بائونے نے 63/ واں‘ بیڑ کے جینت منکلے نے 143/ واں‘ پربھنی کے کنال چوہان نے 211/ واں‘ اورنگ آباد کے سُمیت مہاجن نے 214/ واں‘ بیڑ کے شرینک لوڈھا نے 221/ واں‘ اورنگ آباد کے نیہا کرد نے 383/ واں‘ بیڑ کے ڈاکٹر پرسن لودھ نے 524/ واں‘ اورنگ آباد کے انکیتا واکیکر نے 547/ واں ‘ عثمان آباد کے آتش کامبڑے نے 651/ واں‘ جالنہ ضلع کے جعفرآباد تعلقے کے اکشے بھونسلے نے 704/ واں‘ عثمان آباد کے نلیش گائیکواڑ نے 752/ واں‘ بیڑ ضلع کے امبہ جوگائی کی ویبھو واگھمارے نے 771/ واں‘ اسی طرح جالنہ ضلع کے جعفرآباد تعلقے کے وروڑ گائوں کے ابھیجیت جن چندر وائیکوس نے اس امتحان میں 590/ واں مقام حاصل کیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سول سروسیز امتحان 2019 میں کامیاب ہونے والے ہونہار نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پبلک سروس کا ایک ولولہ انگیز اوراطمینان بخش کیریئر اُن کا انتظار کررہا ہے۔ ان نوجوانوںکیلئے جو سول سروسیز امتحان میںکامیاب نہیں ہوئے ہیں جناب مودی نے کہا کہ وہ اُن سے کہنا چاہیں گے کہ زندگی میں بہت سے مواقع ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک سخت محنت کرنے والے اور ذہین ہیں اور ان کے مستقبل کی کوششوںکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل مزید 7/ ہزار 760/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 4/ لاکھ 57/ ہزار 956/ ہوگئی ہے۔ کل 300/ مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 16/ ہزار 142/ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ تاہم کل 12/ ہزار 326/ مریض صحت یاب ہوچکے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ریاست میںاب تک 2/ لاکھ 19/ ہزار 356/ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ فی الحال ایک لاکھ 42/ ہزار 151/ مریضوںکا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں کل 6/ کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ ضلع میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک 493/ افراد چل بسے۔ اسی بیچ اورنگ آباد ضلع میں کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تعداد نے 15/ ہزار کا مرحلہ طئے کرلیا ہے۔ کل مزید 256 /مریضوںکا اندراج ہوا۔ ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 15 /ہزار 150/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 139/ مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں چھٹی دے دی گئی۔ ضلع میں اب تک 11/ ہزار 368/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال تین ہزار 289/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں کل تین کورونا وائرس متاثرہ مریض چل بسے۔ ضلع میں اس مرض کی وجہ سے اب تک 97/ افراد لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔ اسی بیچ کل مزید 137/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 2/ ہزار 496/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 37/ مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ناندیڑ ضلع میں اب تک ایک ہزار 75/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ایک ہزار 329/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
پربھنی ضلع میں کل 3/ کورونا وائرس متاثرہ مریض فوت ہوگئے۔ ضلع میں اس مرض کی وجہ سے اب تک 42/ افراد چل بسے۔ اسی بیچ ضلع میں کل مزید 17/ کورونا وائرس مریض پائے گئے۔ اس طرح جملہ متاثرین کی تعداد 737/ ہوگئی ہے۔
جالنہ ضلع میں کل 2 / کورونا وائرس متاثرین مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ ضلع میں اس موذی مرض کی وجہ سے اب تک 75/ افراد چل بسے۔ اسی بیچ کل ضلع میں مزید 68/ کورونا وائرس مریضوں کا اندراج ہوا۔ اس طرح جملہ مریضوں کی تعداد 2/ہزار 445/ہوگئی ہے۔ تاہم کل 30/ مریض صحت یاب ہوگئے۔ جالنہ ضلع میں اب تک ایک ہزار 597/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 773/ مریضوںکا علاج جار ی ہے۔
عثمان آباد ضلع میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض چل بسا۔ ضلع میں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 59/ افراد چل بسے۔ اسی بیچ عثمان آباد ضلع میں کل مزید 45/ کورونا وائرس متاثرین مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے جملہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 620 / ہوگئی ہے۔
لاتور ضلع میں کل 4/ کورونا وائرس متاثرین مریض چل بسے۔ ضلع میں اب تک اس مرض کی وجہ سے 107/ افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اسی بیچ لاتور ضلع میں کل مزید 153/ کورونا وائرس متاثرین مریض پائے گئے۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد 2698/ ہوگئی ہے۔
بیڑ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نے ایک ہزار کا مرحلہ طئے کرلیا ہے۔ کل مزید 75/ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح جملہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار 35/ ہوگئی ہے۔
ہنگولی ضلع میں کل مزید 2/ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 718/ ہوگئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل ممبئی، تھانہ، رائے گڑھ، کوکن سمیت وسطی مہاراشٹر اورمراٹھواڑہ میں بارش ہوئی۔ گذشتہ دو یوم سے ممبئی میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ رتنا گیری ضلع میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ پربھنی ضلع کے جنتور‘ پالم، سیلو تعلقوں میں کل شب موسلا دھار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد میں بھی کل بارش ہوئی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میں رام مندرکی آج وزیرِ اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں بھومی پوجن تقریب کیلئے 175/ افراد کو مدعو کیا گیا۔
٭ سابق وزیرِ اعلیٰ شیواجی رائو پاٹل نلنگیکر پونا میں چل بسے۔
٭ یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں مراٹھواڑہ کے 14/ افراد کامیاب۔
٭ ریاست میں کل مزید 7/ ہزار 760/ کورونا وائرس متاثرین مریضوںکا اندراج۔ 300/ افراد دورانِ علاج چل بسے۔
٭ اورنگ آباد میں 6/ ناندیڑ اور پربھنی میں 3-3/ جالنہ 2/ اور عثمان آباد میں ایک مریض فوت۔ تاہم لاتور میں 153/ بیڑ 74/ اورہنگولی میں دو نئے مریضوں کی تصدیق۔
اور ٭ ریاست میں ممبئی‘ تھانہ، رائے گڑھ، کوکن سمیت وسط مہاراشٹر اورمراٹھواڑہ میں بارش۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment