▼

Thursday, 19 November 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 19 November 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  نومبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

بجلی بِل وصول نہ ہونے کی وجہ سے مہاوِترن کی معیشت متاثر ‘  وزیرتوانائی نتن رائوت

٭

ریاست میں کل مزید5؍ ہزار11؍ کورونا مریضوں کا اندراج

٭

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزید383؍کورونا مریض پائے گئے ‘

9؍ مریض علاج کے دوران چل بسے

 اور

٭

جالنہ ضلعے میں منٹھا اربن کوآپریٹیو بینک پر ریزر و بینک نے6؍ ماہ کے لیے عائد کی پا بندیاں

 

اب خبریں تفصیل سے....

وزیر توانائی نتِن رائوت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے مہاوِترن کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس سے پہلے کی بی جے پی حکو مت نے اپنی پوری صلاحیت کا استعمال نہ کر نے  او ر بجلی کے بل وصول نہ کرنے کی وجہ سے مہا وِترن کو اِس سے پہلے ہی بڑا نقصان پہنچ چکا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ بی جے پی حکو مت کے دور میں مہا وِتر ن کے تقریبا 50؍ ہزار کروڑ روپئے کے بِل وصول نہیں ہوئے ۔

وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران بقا یہ بلوں کی رقم 9؍ ہزار کروڑروپئے سے بڑھ کر اکتوبر مہینے میں59؍ ہزار102؍ کروڑ سے تجا وز کر گئی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ مارچ2020؁ میں گھریلو صارفین کے

 374؍ کروڑ روپئے کے بقایہ جات بڑھ کر4؍ ہزار 824؍ کروڑ  روپئے سے زیادہ  اِسی طرح  کمرشل صارفین کے

879؍ کروڑ بقایہ جات بڑھ کر  ایک ہزار241؍ کروڑ تک پہنچ گئے ہیں اِسی طرح صنعتی صارفین کے بقایہ

472؍ کروڑ سے بڑھ کر982؍ کروڑ سے تجا وز کر گئے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

اسمبلی میں حزب اختلا ف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ بجلی بل معافی سے متعلق ریاستی حکو مت عوام کو دھو کہ دے رہی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحا فیو ںسے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اضافی بل معاملے میں بی جے پی عوام کے ساتھ ہے۔ 

قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما پر وین دریکر نے بقایہ بجلی بل معاملے میں بر سر اقتدار اور حزب اختلاف جماعتوں کے اراکین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ کل ممبئی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر توانائی نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بجلی بل ادا کرنے میں سہولت دینے کی بات کہی تھی تا ہم اب وزیر موصوف صارفین کو پورا بِل ادا کرنے بات کر رہے ہیں ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے بجلی صارفین کو بلوں کی ادائیگی معاملے میں راحت دینے کا مطالبہ کیا ۔

***** ***** ***** 

اسمبلی کے اسپیکر نا ناپٹولے نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے اِس مرتبہ24؍ نومبر کو پنڈھر پور کی کارتیکی وار ی کامیاب ہو اِس کے لیے ریاستی حکو مت مثبت فیصلہ کرے گی۔ وہ کل ودھان بھون میں واری کی منصوبہ بندی سے متعلق وارکریوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔  وارکر یو نے ریاستی حکو مت کوتجویز پیش کی ہے کہ مناسب  تعداد میں وارکریوں کو کارتیکی واری کرنے کی اجازت دی جائے ۔

اِس موقعے پر پٹو لے نے  تیقن دیا کہ واری کے دوران وارکریوں کو تمام سہو لیات مہیا کر نے  اور حفاظتی اقدامات کر نے کے لیے ریاستی حکو مت مناسب بندوبست کرے گی۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ مویشیوں کی صحت اسکیم کی موثر نگرانی کر نے کے مقصد سے پو نے کی

 Commissionerate of Animal Husbandry  میں مرکزی کال سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ بقائے مویشیان اور دودھ کی تجارت کے وزیر سُنیل کیدار نے یہ بات بتائی ۔ یہ کال سینٹر قائم کرنے کے لیے کل ممبئی میں اِنڈس اِنڈ بینک کی ذیلی کمپنی بھارت فائنانس اِنکلوژن لِمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ جانور پالنے والوںکو جانوروں کی صحت سے متعلق خد مات بہم پہنچا نے کے مقصد سے ریاست میں وزیر اعلیٰ مویشیوں کی صحت اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں دور دراز علاقوں ‘ پہاڑی علاقوں ‘ قبائلی علاقوں اِسی طرح ایسے علاقے جہاں جانوروں کی تعدادا کی مناسبت سے جانوروں کے دواخانوں کی تعداد کم ہے  یا  آمد  ورفت کی سہو لیات نہیںہے ایسے تعلقوں میں اِس اسکیم کے تحت جانوروں کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک گشتی وفد تشکیل دیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

وزیر برائے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم اُدئے سامنت نے بتا یا کہ ممبئی یونیور سٹی میں بالا صاحیب ٹھاکرے کے نام سے ایک اسٹڈی سینٹر شروع کیا جائے گا۔ اِس سینٹر میں مزاحیہ خاکہ نگاری‘ ادب اور فن کے کورسیز کا شمار ہوگا۔

سامنت نے بتا یا کہ رواں تعلیمی سال سے ہی طلبہ کو داخلہ دینے کی ممبئی یونیور سٹی کی کوشش ہے ۔

***** ***** ***** 

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ممبئی عدالت ِ عظمی نے بھیما کورے گائوں فساد معاملے میں زیر حراست سماجی کار کُن  ورورا رائو کو آئندہ15؍ دن کے لیے ممبئی کے نانا وٹی ہسپتال میں داخل کرنے کی اجازت دی ہے۔ ور ورا رائو کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے اُنکی بیوی نے ورورا رائو کو ہسپتال میں داخل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق در خواست عدالت میں داخل کی تھی۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید5؍ ہزار11؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 17 ؍ لاکھ57؍ ہزار520؍ ہو چکی ہے۔ کَل100؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ ریاست میں اب تک46؍ہزار202؍ افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل6؍ہزار608؍ افراد شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ریاست میں اب تک16؍ لاکھ30؍ ہزار111؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پاکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں80 ؍ ہزار 221؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 9 ؍ کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا۔ جبکہ مزید383؍ کورونا مریض پائے گئے۔ 

اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 4؍ مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ مزید138؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ناندیڑ اور بیڑ ضلعے میں 2-2؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے۔ جبکہ ناندیڑ میں43؍ اور بیڑ میں مزید

65؍ افراد کورونا وائرس کی زد میںآگئے۔ پر بھنی ضلعے میں کَل ایک مریض دوران علاج فوت ہو گیا جبکہ مزید13؍ افراد کورونا وائرس سے متاثرہونے کا انکشاف ہوا۔ لاتور ضلعے میں گزشتہ روز مزید56؍ جالنہ میں45؍ عثمان آ باد میں 20؍ اور ہنگولی میں کل مزید3؍ کورونامریض پائے گئے۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں منٹھا اَربن کو آپریٹیو بینک پر ریزرو بینک نے 6 ؍ مہینوں کے لیے پا بندیاں عائد کر دی ہیں۔ اب یہ بینک اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کا قرض نہیں دے سکے گی ۔اِسی طرح پرا نے قرضوں کی تجدید  اور کسی بھی قسم کی سر مایہ کاری کر نے پر بھی پا بندی عائدکر دی گئی ہے۔ 

***** ***** ***** 

ونچت بہوجن آگھاڑی کے سر براہ پر کاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ اِس مرتبہ اُن کی پارٹی نے مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے چنائو میں اب تک کے محروم امید واروں کو موقع دیاہے۔

وہ گزشتہ روز پر بھنی میں صحافیوں سے مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ جنھیں لگتا ہے کہ اُن کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے وہ ہمارے ساتھ رہے ہم اُنھیں انصاف دیں گے۔ خیال رہے کہ مذکورہ چنائو کے لیے ونچت بہو جن آ گھاڑی نے ناگو رائو پانچال کو امید واری دی ہے۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں بسمت تعلقے کے ہپسا پور میں ہٹّا پولس نے ایک کھیت سے گانجے کے345؍ پودے ضبط کئے ہیں ۔نام دیو سوریہ بھان سنوڈکر نامی کسان گا نجے کی کاشت کر رہا تھا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِس کار وائی میں پولس نے اندازاً2؍کوئنٹل وزن کے 345؍ پودے ضبط کئے ہیں جس کی قیمت تقریباً21؍ لاکھ87؍ ہزار200؍ روپئے بتائی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر دیپک مُگلیکر نے آئندہ23 ؍ تاریخ سے 9 ؍ ویں سے 12؍ جماعت کے اسکول شروع کرنے کے حوالے سے رہنما ہدایات جا ری کیئے ہیں۔ جس کے مطا بق تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو اسکول آنے سے پہلے کورونا جانچ کر وانا لازمی ہو گا۔ اِس کے لیے ضلعے کے ابتدائی طبی مراکز ‘ دیہی ہسپتال  اورمیونسپل کارپوریشن ہسپتال  میں جانچ کی سہو لیات دستیاب کروائی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

پو نا ابزر ویٹری سے موصولہ اطلاع کے مطا بق گزشتہ روز وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑے کے بیشتر علاقے اِسی طرح کوکن اور وِدربھ کے کچھ علاقوں میں اوسط کے مقابلے درجہ حرارت میں نما یاں اضا فہ ہوا۔جبکہ مہا راشٹر کے بقیہ حصوں میں درجہ حرارت اوسط کے آس پاس رہا۔  

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

بجلی بِل وصول نہ ہونے کی وجہ سے مہاوِترن کی معیشت متاثر ‘  وزیرتوانائی نتن رائوت

٭

ریاست میں کل مزید5؍ ہزار11؍ کورونا مریضوں کا اندراج

٭

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مزید383؍کورونا مریض پائے گئے ‘

9؍ مریض علاج کے دوران چل بسے

اور

٭

جالنہ ضلعے میں منٹھا اربن کوآپریٹیو بینک پر ریزر و بینک نے6؍ ماہ کے لیے عائد کی پا بندیاں

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment