Thursday, 17 December 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 17 December 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۱۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  دِسمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...


٭

شکر کی بر آمدات پر گنّے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ساڑھے تین ہزار کروڑ روپئے سبسیڈی ‘ مرکزی کا بینہ کا فیصلہ 

٭

کووِڈ ویکسین کے ممکنہ سائیڈ اِفیکٹ سے بچائو کے لیے احتیاطی ہدایات جاری 

٭

جل جیون مِشن کے مقاصد کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کرکے منصوبہ بندی کریں‘  وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

 اور 

٭

ریاست میں مزید4؍ ہزار304؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 256؍ مریضوں کا اِندراج


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی کا بینہ نے شکر کا تقریباً60؍ لاکھ ٹن اضافی ذخیرہ بر آمد کرنے پر ساڑھے تین ہزار کروڑ روپئے سبسیڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر برائے اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے یہ بات بتائی۔ وہ کل مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ 6؍ہزار روپئے فی ٹن سبسیڈی کی رقم براہ راست کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ گنّے کی کاشت کر نے والے 5؍ کروڑ کسان اور 5؍ لاکھ مزدور اِس سے مستفید ہوں گے۔ 

***** ***** ***** 

کووِڈ ویکسن کے ممکنہ سائڈ اِفیکٹ سے بچائو  کے حوالے سے مرکزی حکو مت نے ہدایات جاری کئے ہیں۔اِن کے مطا بق ٹیکہ اندازی کے ہر سیشن میں محدود شہر یان کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ اِسی طرح ویکسینیشن کے بعد اُس شخص کو کم از کم آدھا گھنٹہ نگرانی میں رکھا جائے گا۔مرکزی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ٹیکہ اندازی کے بعد کسی حد تک منفی نتائج ظاہر ہونے کے خد شے سے اِنکار نہیں کیا جا سکتا  لہذا  ریاستی حکومتوں کو پنچایت سمیتی کی سطح پر تمام حلقوں میں ایک Side Efect Prevention Centerقائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اِسی طرح ابتدائی طبی مراکز‘ کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر  اور نجی طبی مراکز کو اِس طرح کے معاملات میں طبی خد مات فراہم کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔   

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے تمام ضلع پریشدوں کے خصوصی کار گذار افسران کو ہدایت دی ہے کہ جل جیون مِشن کے مقاصد کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کرتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔اِس مہم پر کی جارہی عمل آوری کا وزیر اعلیٰ نے کَل جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانی کا بندوبست کرتے وقت ‘ قدرتی اور منصوعی آبی ذخائر سے متعلق خاکہ تیار کرے ۔ اِس میٹنگ میں ناندیڑ‘ لاتور اور جالنہ سمیت ریاست بھر کی14؍ ضلع پریشدوں کے خصوصی کار گذار افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شریک ہوئے۔  

***** ***** ***** 

اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہاہے کہ مرکزی حکو مت کے متعدد منصوبوں پر مہاراشٹر میں مناسب طریقے سے عمل در آمد نہیں ہو رہاہے۔  وزیر اعظم کے  آتم نِر بھر بھارت  اِس نظریے کے تحت کل ممبئی میں قائم کئے گئے خود کفیل بھارت رہنما مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد دیویندر پھڑ نویس اِظہار خیال کررہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت کے منصبوں پر عمل آوری کی درجہ بندی میں مہاراشٹر17؍ ویں مقام پر ہے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے پارٹی کار کنان سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکو مت کی اسکیمات عوام تک پہنچائیں ۔

عثمان آ باد میں بھی خودکفیل بھارت رہنما مرکز رکن اسمبلی را نا جگجیت سنگھ پاٹل کی رہنمائی میں پر تِشٹھان بھون میں شروع کیا گیا ہے۔خود کفیل بھارت نظریے کے تحت عثمان آ باد ضلعے میں پھیری والے اور فٹ پاتھ پر تجارت کرنے والے160؍ ضرورت مند افراد کو PM  Swanidhi Yojnaکا فائدہ مہیا کیا گیاہے۔  

***** ***** *****

اکھِل بھارتیہ کسان سبھا نے ترمیم شدہ زرعی قوانین سے متعلق 3؍ دِن میں فیصلہ نہ کرنے پر مہاراشٹر میں بھی آندولن کرنے کا انتباہ دیا ہے۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری اجیت نولے نے پو نا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ دِلّی میں جاری آندولن پر مرکزی حکو مت توجہ نہیں دے رہی ہے۔

اِسی دوران مرکزی حکو مت نے کہا ہے کہ وہ ترمیم شدہ زرعی قوانین سے متعلق مظاہرین کی جانب سے آنے والے اچھے مشورے قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔حکو مت نے توقع ظاہر کی ہے اِن قوانین سے متعلق کسانوںمیں اعتماد بحال کرنے میں بھی اُسے کامیابی حاصل ہو گی ۔ مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نِتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ترمیم شدہ زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں ہے۔ 

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


محکمہ سماجی انصاف اور خصوصی امدا کے تحت مختلف اسکیمات سے مستفید ہونے کے لیے مستحقین کو مارچ2021؁ تک  اِنکم پروف پیش کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔  وزیر برائے سماجی انصاف اور خصوصی امداد  دھننجئے منڈے نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ اِس خصوص میں حکومتی مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں گزشتہ روز مزید4؍ ہزار304؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 18؍ لاکھ80؍ ہزار893؍ ہو گئی ہے۔ ریاست بھر میں کَل 95؍ مریض دوران علاج انتقال کر گئے ۔

دوسری جانب کَل 4؍ ہزار478؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ جنھیں دواخانوں سے رخصت دیدی گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17؍ لاکھ69؍ ہزار897؍ افراد علاج معالجے کے بعد شفایاب ہو گئے ہیں اورفی الحال ریاست میں61؍ ہزار454؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل 3؍ کورونا مریض دوران علاج چل بسے ۔ جبکہ مزید256؍افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے ۔ بیڑ ضلعے میں کل2؍ اور  اورنگ آ باد اور جالنہ ضلعے کا ایک ایک مریض علاج کے دوران فوت ہو گیا ۔ جبکہ اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز مزید87؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح لاتور ضلعے میں45؍ ناندیڑ40؍ بیڑ38؍ عثمان آ باد 18؍ جالنہ 15؍ پر بھنی9؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل4؍ کورونا مریض پائے گئے۔ 

***** ***** ***** 

عثمان آ بادضلعے کے معروف ڈاکٹر ایس  ایس  اخلاق  کَل انتقال کر گئے ۔ وہ86؍ برس کے تھے ۔ نہایت کم فیس لے کر مریضوں کی تشخیص کر کے دوادینے اور ٹیکہ لگا نے والے ڈاکٹر  ایس  ایس  اخلاق قابل قدر نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے۔ماہر ڈاکٹروںکی تشخیص کے بعد بھی سینکڑوں مریض صلاح و مشورے کے لیے ڈاکٹر اخلاق سے ملاقات کرتے تھے۔ اُن کی طبی خد مات کا اعتراف کرتے ہوئے عثمان آباد ضلع پتر کار سنگھ نے  ڈاکٹر ایس  ایس  اخلاق کو عثمان آباد بھوشن ایواڈر سے سر فراز کیا تھا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے کے جنتور میں غیر قا نونی طریقے سے مسافر بر داری کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کل کار وائی کی گئی ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے  اِس کے تحت کَل دِن بھر میں 28؍ جیپ پولس اسٹیشن میں جمع کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے دیہاتوں میں تمام کنبوں کو سن2024؁ تک  ہر گھر  نل سے جل  اِس منصوبے کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔ضلع پریشد کی خصو صی کار گذار افسر  ور شا ٹھاکُر گھوگے نے دیہی سطح پر عہدیداران اور دیہی ساکنان سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لیے گئے

Love Aurangabad Photography Competition کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلا انعام ڈاکٹر  اجِنکیہ مِستری  نے حاصل کیا ہے۔ جبکہ دوسرا انعام سنتوش راکھے مَلّو   اور  تیسرا انعا م  کرشما ساہو جی  کودیا گیا  ہے۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کو میونسپل صفائی ملازم صفائی کام کرتے ہوئے  یا صفائی سے متعلق کوئی  بھی کام کرتے ہوئے تصویر کشی کرنا تھی ۔  صفائی ملازمین اور شہر یان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے اِس مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

بھارت اور آسٹریلیا کے ما بین 4؍ کرکٹ ٹیسٹ میچیز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج ایڈ لیڈ میں کھلا جا رہا ہے۔

بھارتی وقت کے مطا بق مقابلے کا وقت صبح 9؍ بجے مقرر ہے۔ 

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے 

٭

شکر کی بر آمدات پر گنّے کی کاشت کرنے والے کسانوں کو ساڑھے تین ہزار کروڑ روپئے سبسیڈی ‘ مرکزی کا بینہ کا فیصلہ 

٭

کووِڈ ویکسین کے ممکنہ سائیڈ اِفیکٹ سے بچائو کے لیے احتیاطی ہدایات جاری 

٭

جل جیون مِشن کے مقاصد کی تکمیل کے لیے وقت کا تعین کرکے منصوبہ بندی کریں‘  وزیر اعلیٰ کی ہدایت 

اور

٭

ریاست میں مزید4؍ ہزار304؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 256؍ مریضوں کا اِندراج

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Post a Comment