Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 18 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۸ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلےچند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے
...
٭ تین لاکھ روپیوں تک قلیل مدّتی فصل قرض کے شرح سود پر دیڑھ فیصد امداد دینے کا
مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریاستی اسمبلی کے مانسو نی اجلاس کا آغاز ‘ پہلے ہی دِن 25؍ ہزار826؍ کروڑ روپیوں کے
ضمنی مطالبات پیش
٭ وِدھان سبھا کے احا طے میں حزب مخالف پارٹیوں کے اراکینِ اسمبلی کی نعرے بازی
٭ شیو سنگرام تنظیم کے آنجہا نی صدر وِنائک میٹے کی موت کیCID جانچ کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ انتخا بات میں سیاسی پارٹیوں کو تیقن دینے سے روک نہیں سکتے ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ
٭ سوراجیہ فیسٹِول کے تحت ریاست میں اجتما عی قو می تر انہ گانے کے پروگرام میں شہریوں کا جوش و خروش
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار800؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں37؍ متاثرین
٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضا فہ18؍ در وازے 4؍ فٹ کھول دیئے گئے
اور
٭ بھارت -زمبابوے کے در میان آج پہلا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ کابینہ نے قلیل مدّتی زرعی قر ضے پر شرح سود میں دیڑھ فیصد کی امدادی تخفیف کو منظوری دی ہے ۔ کَل سہ پہر نئی دِلّی میں کا بینہ میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے بات کر تے ہوئے اطلاعات و نشر یات کے وزیر انو راگ ٹھا کُر نے کہا کہ زر عی شعبے میں با قا عدہ قر ضوں کی دستیابی کو یقینی بنا نے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قر ضہ دینے والے اِداروں کو شرح سود میں کی گئی دیڑھ فیصد کی تخفیف کی رقم سر کار ادا کرے گی ۔
اسکیم کے تحت 2022 - 23 ء سے2024 - 25ء تک اِس کے لیے 34؍ ہزار856؍ کروڑ روپئے کا اضا فی بجٹ در کار ہو گا ۔ حکو مت نے سفر ‘ سیاحت اور میز بانی کے شعبے کے لیے ایمر جنسی قرضہ گارنٹی اسکیم کی حد میں 50؍ ہزار کروڑ روپئے کے اضا فے کو بھی منظوری دی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کا بینہ نے پیٹنٹ در خواست گذاروں اور تحقیق کرنے والوں سمیت صا رفین کو روایتی معلو مات کی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی فراہم کرنے کو بھی منظوری دی ہے ۔ یہ بھارتی روایتی معلو مات کے لیے ایک نیا سویرا ہوگا کیو نکہ لائبریری مختلف شعبوں میں بھارت کی قا بلِ قدر وراثت پر مبنی تحقیق ‘ تر قی اور اخترا عات کو آگے بڑھائے گی ۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ کے مانسو نی اجلاس کا کَل سے ممبئی میں آغاز ہوا ۔ پہلے ہی دِن نائب وزیر اعلیٰ نیز وزیر مالیات دیویندر پھڑ نویس نے 25؍ ہزار826؍ کروڑ روپیوں کے ضمنی مطا لبات پیش کیے ۔ اِس پر22؍ اور23؍ اگست کو بحث ہونے کے بعد رائے دہی ہو گی ۔ ایسا اعلان قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہول نا روے کر نے کیا ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور دیگر وزراء نے مختلف آرڈیننس اِسی طرح بِل اجلاس میں پیش کیے ۔
***** ***** *****
کانگریس کی جانب سے نا نا پٹو لے نے سیلاب کے حا لات پر بحث کا مطا لبات کیا ۔ اِس پر حزب مخالف پارٹیوں کی آج کی تجویز میں اِسے شامل کر نے کی ہدایت اسپیکر نے دی ۔ ریاست کے سیلاب کے حا لات پر ریا ستی حکو مت کی مکمل توجہ ہے ۔ جلد ہی اِس پر تفصیلی وضاحت دی جائے گی ۔ ایسا تیقین نائب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے دیا ۔ قا نون ساز کونسل میں ڈِپٹی اسپیکر نیلم گورہے نے قا نون ساز کونسل کے ہائوس لیڈر کے طور پر دیویندر پھڑ نویس کو منتخب کیا ۔ ایسا اعلان انھوں نے کیا ۔
***** ***** *****
حزب مخالف پارٹی کے رہنما کے طور پر امبا داس دانوے کا تعا رف نائب اسپیکر نے پیش کیا ۔ اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں صدر ِ جمہو ریہ درو پدی مُر مو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڈ کے استقبال کی تجویز پر متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ آنجہا نی سابقیہ اراکین کو خراج عقیدت پیش کر کے دو نو ںایوانوں کا کام کاج تمام دِن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔
اِسی بیچ وِدھان سبھا احا طے میں حزب مخالف پارٹیوں کے اراکین اسمبلی نے زور دار نعرے با زی کی۔ گیلا قحط ظاہر کیا جائے ۔ سیلاب سے متاثرین کی امداد کی جائے ۔ ایسے نعرے لگا تے ہوئے حزب مخالف نے سر کار کے خلاف بھی نعرے لگا ئے ۔
***** ***** *****
شیو سنگرام تنظیم کے آنجہا نی صدر وِنائک میٹے کے حادثاتی موت کی CID کی معرفت جانچ کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دی ہے ۔ میٹے کا 14؍ اگست کو ممبئی- پونا ایکسپریس وے پر حادثے میں انتقال ہو گیا ۔
***** ***** *****
انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کو تیقن دینے سے روکا نہیں جا سکتا ۔ یہ بات سپریم کورٹ نے کہی ہے ۔ انتخا بات کے دوران مفت اسکیموں کا اعلان کر نے کو اسٹے دینے کا مطا لبہ کرنے والی عرضداشت پر کَل ہوئی سما عت کے در میان اِس ضمن میں ایک ما ہرین کی کمیٹی قائم کر نے کے مطالبے پر عرضداشتوں نےدو بارہ غور کیا ۔ اِس پر کمیٹی تشکیل دینے کے سلسلے میں تمام پارٹیاں سنیچر تک اپنی رائے پیش کرے ۔ ایسا حکم عدالت نے دیا ۔ عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ میں حلف نا مہ پیش کر تے ہوئے ایسی کمیٹی قائم کرنے کی اِس سے قبل ہی مخالفت کی ہے ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے ۔ آزاد کے استعفیٰ دینے کی وجہ واضح طور پر نہیں بتائی گئی ۔
***** ***** *****
بی جے پی نے کَل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور مرکزی انتخابی کمیٹی کی تشکیل نو کی ۔ پارٹی کے قو می صدر جے پی نڈّا کی سر براہی میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر دِفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امِت شاہ ‘ بورڈ کے رکن ہو ںگے ۔ بورڈ میں نئے ار کان کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اِن میں کر نا ٹک کے سا بق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپّا ‘ مرکزی وزیر سر وانند سونو وال وغیرہ شامل ہیں ۔ جبکہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘ مرکزی وزیر بھو پِندر یا دو اور راجیہ سبھا ایم پی اوم ما تھر کو شامل کیا گیا ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
آزادی کا امرت مہوتسو کے سلسلے میں ریاست کے ثقا فتی امور کے شعبہ نے شروع کیے گئے سوراجیہ فیسٹول کے تحت ریاست میں کَل اجتما عی قو می ترانہ گانے کے پروگرم میں شہر یوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ ممبئی میں کا بینہ کے صدر در وازے پر ریاست کے تمام ضلع کلکٹر دفاتر میں مختلف اسکو لوں ‘ سر کاری ‘ نیم سر کا ری اِسی طرح نجی اِداروں کے طلباء وطالبات ‘ افسران ‘ ملازمین اور شہر یوں نے قو می ترا نے کے پروگرام میں حصہ لیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متا ثرہ نئے ایک ہزار 800؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ76؍ ہزار165؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء کی وجہ سے 6؍ مریض فوت ہو گئے ۔
تاہم 2؍ ہزار812؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک79؍ لاکھ16؍ ہزار615؍ مریض کووِڈ سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ فی الحال 11؍ ہزار370؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل37؍ کورونا وائرس متا ثرہ مریضوں کا انکشا ف ہوا ۔ اِس میں اورنگ آباد ضلعے میں16؍ لاتور10؍ عثمان آ باد 5؍ تا ہم بیڑ اور ناندیڑ اضلاع میں فی کس 3؍ مریض شامل ہیں ۔ جالنہ ‘ پر بھنی اور ہنگولی اضلاع میں کَل ایک بھی نیا مریض منظر عام پر نہیں آ یا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیم کے18؍ در وازے 4؍ فٹ کھول دیئے گئے ہیں ۔ 75؍ ہزار456؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی گو دا وری ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ پیٹھن شہر اِسی طرح سے ندی کے کنارے کے دیہاتوں کو متحاط رہنے کا اشا رہ دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارت اور زمبابوے کے در میان تین ایک روزہ کر کٹ مقابلے کی سیریزکا پہلا مقابلہ آج زمبابوے کے ہرارے میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتیہ وقت کے مطا بق دو پہر12؍ بج کر45؍ منٹ سے مقابلے کا آغاز ہوگا ۔
***** ***** *****
آئندہ 2؍ یوم میں کو کن کے کئی مقا مات پر وسطی مہاراشٹر اور وِدربھ کے چند مقا مات تاہم مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس پونا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔1
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ تین لاکھ روپیوں تک قلیل مدّتی فصل قرض کے شرح سود پر دیڑھ فیصد امداد دینے کا
مرکزی کا بینہ کا فیصلہ
٭ ریاستی اسمبلی کے مانسو نی اجلاس کا آغاز ‘ پہلے ہی دِن 25؍ ہزار826؍ کروڑ روپیوں کے
ضمنی مطالبات پیش
٭ وِدھان سبھا کے احا طے میں حزب مخالف پارٹیوں کے اراکینِ اسمبلی کی نعرے بازی
٭ شیو سنگرام تنظیم کے آنجہا نی صدر وِنائک میٹے کی موت کیCID جانچ کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ انتخا بات میں سیاسی پارٹیوں کو تیقن دینے سے روک نہیں سکتے ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ
٭ سوراجیہ فیسٹِول کے تحت ریاست میں اجتما عی قو می تر انہ گانے کے پروگرام میں شہریوں کا جوش و خروش
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار800؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں37؍ متاثرین
٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضا فہ18؍ در وازے 4؍ فٹ کھول دیئے گئے
اور
٭ بھارت -زمبابوے کے در میان آج پہلا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment