Friday, 19 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 19 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 19 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۹   ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی امداد کے لیے حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے 

پیش کی گئی تجویز پر قا نو ن ساز اسمبلی میں بحث جا ری 

٭ کسا نوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے پالیسی پر عمل کیا جائے ‘ حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار کا مطالبہ 

٭ خواتین کے تحفظ سے متعلق شکتی قا نون مرکزی حکو مت سے جلد منظور کر وا نے کے لیے کائونسل کی 

ڈِپٹی چیئر پر سن نیلم گو رہے کی ہدایت

٭ دہی ہانڈی کو ایڈوینچر کھیل کا در جہ  اور  گووِندا کو سر کاری ملازمتوں میں5؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ بجلی بِل میں غیر مناسب رعایت حاصل کرنے والی صنعتوں کے خلاف کار وائی کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ کی یقین  دہانی

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے2؍ ہزار246؍ نئے مریض ‘   مراٹھواڑہ میں بھی33

؍ نئے 

متاثرین کا اضا فہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ قا نون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے ریاست کے کسا نوں کو خود کشی پر اُبھار نے سے روکنے کے لیے پالیسی وضع کی جائے اور اِس پر عمل کیا جائے ۔ شدید بارش  اور  سیلاب سےمتاثرہ کسا نوں کی مدد کے لیے قا نون ساز اسمبلی میں تجویز پیش کی گئی ۔ اِس موقعے پر اجیت پوار نے یہ مانگ کی ۔ انہوں نے شدید بارش سے فصلوں کو ہونے والے نقصان پر فی ہیکٹر 75؍ ہزار  روپئے  اور  باغات کے نقصان پر فی ہیکٹر دیڑھ لاکھ روپئے دیے جانے کا مطالبہ کیا ۔ پوار نے بتا یا کہ ریاست میں یو میہ کم و بیش 3؍ کسان خود کشی کررہے ہیں ۔ سابق وزیر اشوک چو ہان ‘ بچو کڑو  اور  دیگر اراکین نے بھی اِس بحث میں حصہ لیا ۔

***** ***** ***** 

قا نون ساز کائونسل کی ڈپٹی چیئر پر سن ڈاکٹر نیلم گور ہے نے ریاستی حکو مت کو ہدایت دی ہے کہ وہ خواتین کی حفاظت سے متعلق شکتی قا نون مرکزی حکو مت سے جلد از جلد منظور کر وانے کے لیے کوشش کر یں۔ گورہے نے کہا کہ گو ندیا میں خواتین پر ہوئے مظالم کے مسئلے پر جلد از جلد تفصیلی بحث کی جائے گی ۔ قا نون ساز کائونسل میں کَل مانسون سیشن کے دوران حزب اختلاف کے اراکین نے اِس مسئلے پر فوری بحث کا مطالبہ کر تے ہوئے ہنگا مہ آرائی کی ۔ جس کے سبب ایوان کی کار وائی 10-10؍ منٹ کے لیے 2؍ مرتبہ ملتوی کر دی گئی ۔ ایوان کی کار وائی سے متعلق امور کے وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ جب بھی ڈپٹی چیئر مین کہیں تب حکو مت اِس مسئلے پر بحث کے لیے تیارہے ۔

***** ***** ***** 

اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے قا نون سازکائونسل میں بتا یا کہ ریاست کے کتب خانوں کو دیے جانے والے گرانٹ میں 60؍ فیصد کا اضا فہ کیا جائے گا ۔ رکن کائونسل ابھیجیت ونجاری نے کتب خانوں کی بقا یہ امداد جاری کرنے اور لائبریری کے عملے کی تنخواہوں میں اضا فے کا مسئلہ اٹھا یا ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کتب خانوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی  اور  بتا یا کہ ریاست میں نئے کتب خانے کھو لنے کے لیے اجازت کی خاطر ضوابط میں تر میم کی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر اشیاءو خد مات ٹیکس تر میمی بِل کو کَل قا نون ساز اسمبلی میں منظوری دی گئی ۔ حکمران اور مخالف جماعتوں کے ارکین پر مشتمل کمیٹی نے GST کی چوری روکنے کے لیے پیکِنگ کی گئی اشیاء  پرGST وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بتا یا کہ دفعہ41؍ میں تر میم کرکے حتمی ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دہی ہانڈی کو ایڈوینچر کھیل کا درجہ دینے اور اِس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سر کاری نو کر یوں میں5؍ فیصد ریزر ویشن دیے جا نے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں دہی ہانڈی کا پیشہ وا رانہ کھیل مقابلہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ ساتھ ہی  دہی ہانڈی اُتسو کے دوران گووِندا کی حادثا تی موت یا زخمی ہونے پر وزیر اعلیٰ فنڈ سے مالی امداد دیے جانے کی اسکیم تیار کی گئی ہے ۔یہ بھی بتایا ۔

***** ***** ***** 

اسکو لی تعلیم کے ریاستی وزیر دیپک کیسر کرنے نے قا نون ساز کائونسل میں بتا یا کہ ریا ست کے عارضی معا وِن ٹیچرس  ‘  شکشن سیوَک   اور  غیر تدریسی عملے کے ملازمین کے مشاہرے میں اضا فے کے لیے حکو مت غور کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکو مت ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطا بق اِس خصوص میں پالیسی تیار کر رہی ہے ۔ کیسر کر نے مزید بتا یا کہ تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کے لیے قدیم ریٹائرمنٹ اسکیم کے نفاذ کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطا بق کا راوئی کی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اور  ریاست کے وزیر توا نائی دیویندر پھڑ نویس نے کَل قا نون ساز کائونسل میں بتا یا کہ بجلی سبسیڈی کا غیر مناسب فائدہ اٹھا نے والی صنعتوں کی جانچ کی جائے گی  اور قصور وار پائے جانے پر قانو نی کار وائی کی جائے گی ۔ جالنہ کی چند اسٹیل صنعتوں کی جانب سے ریاستی حکو مت کی کروڑو روپیوں کی بجلی سبسیڈی لینے کا معاملہ سامنے آ یا ہے ۔ اِس معاملے میں شیو سینا رکن اسمبلی وِلاس پوتنِس نے ایوان میں سوال اٹھا یا تھا ۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے نام تبدیل کر کے بجلی سبسیڈی کا فائدہ اٹھا یا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


امبا جو گائی میں غیر قا نو نی طور پر گُٹکا فروحت کیے جانے کے معاملے میں پولس اِنسپکٹر واسو دیو مورے کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ڈپٹی پولس سپرنٹنڈٹ  سُنیل جائے بھائے کاتبا دلہ کر دیا گیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں یہ اطلاع دی ۔ رکن اسمبلی نمیتا مُندڈا نے یہ مسئلہ اٹھا یا تھا ۔

***** ***** ***** 

بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقعے پر کَل سد بھائو نا دِن منا یاگیا ۔ اِس موقعے پر منترالیہ میں آب رسانی اور صفائی کے وزیر گلاب رائو پاٹل  اور  وزیر زراعت عبد الستار نے راجیو گاندھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے2؍ ہزار246؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد80؍ لاکھ78؍ ہزار411؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے ریاست میں 6؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ساتھ ہی کَل ایک ہزار920؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ18؍ ہزار535؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے11؍ ہزار690؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے 33؍ معاملے درج کیے گئے ۔ اِن میں لاتور ضلعے کے11؍ اورنگ آباد 10؍ جالنہ6؍ جبکہ بیڑ   اور  عثمان آ باد اضلاع کے فی کس3؍ مریض شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

ٹیلی مواصلات کے محکمےنے ٹیلی کوم آپریٹروں کے لیے اسپیکٹرم الاٹ کر دیے ہیں۔ اِس سے5G خد مات کی شروعات کی را ہموار ہو گئی ۔ موا صلات  اور  اطلا عاتی ٹیکنا لو جی کے وزیر اشوِنی ویشنو نے کہا کہ اسپیکٹرم الاٹمنٹ کے اجازت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جناب ویشنو نے ٹیلی کوم سر وِس فراہم کرنے والوں سے در خواست کی کہ وہ5G کے لانچ کی تیاری کریں۔ ٹیلی کوم کمپنیاں پہلے ہی ٹیلی کوم ساز وسامان خرید نے کے آرڈر دے چکی ہیں  اور  اب5G کے منتحب مقامات کو ریڈ یوز کی تقسیم شروع کی جائے گی ۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سر کار  اور  ٹیلی کوم آپریٹرس5G خد مات جلد شروع کر نے کی کوشش میں ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ اگلے مہینے شروع ہو جائیں ۔

7؍ دِن کی نیلا می سے مرکز نے 51؍ ہزار236؍ میگا ہرز کی فروخت سے ایک لاکھ50؍ کروڑ روپئے سے زیادہ حاصل کیے ہیں۔ مرکزی نے مجموعی طور پر 72؍ ہزار98؍ میگا ہرٹز ایئر ویس فروخت کے لیے رکھا تھا۔ اہم کمپنی جیو نے5Gایئر ویس کی نیلا می میں سب سےبڑی بولی لگائی ۔ نیلا می کا عمل ایک اگست کو مکمل ہوا۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں کَل فوج کی جانب سے اگنی ویر بھر تی کے دوران دوڑ تے وقت گر نے سے ایک فرد کی موت ہو گئی ۔ نامدیو پوار نا می یہ نو جوان کنڑ تعلقے کے چاپنیر کا رہائشی تھا ۔ دوڑ کے دوران گر نے سے اُسے علاج کے لیے گھاٹی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اِس کا انتقال ہو گیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت نے زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ کر کٹ مقابلہ کَل10؍ وِکٹ 19؍  اوور  اور  ایک گیند رکھ کر آ سانی سے جیت لیا ۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے والے بھارت نے زمبابوے کی ٹیم کو40؍ اوورس  اور  3؍ گیندوں میں189؍ رنوں پر آل آئوٹ کر دیا۔ تیز گیند باز دیپک چہر  ‘  پر سِدھ کرشنا  اور  اکشر پٹیل نے3 - 3؍ وکٹ لیے ۔ جوابی کھیل کے دوران بھارت کے سلا می بلّے باز شبھم گل نے72؍ گیندوں میں82؍ رن بنائے  اور  شکھر دھون نے113؍ گیندوں میں81؍ رن بنائے  اور یہ مقا بلہ آ سانی سے جیت لیا ۔ دیپک چہر کو مین آف دی میچ کے انعام سے نوازا گیا ۔ اِس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے 3؍ میچیز کی اِس سیریز میں0-1 ؍ کی بر تری حاصل کر لی ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر ..


٭ شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی امداد کے لیے حزب اختلاف کے اراکین کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر قا نو ن ساز اسمبلی میں بحث جا ری 

٭ کسا نوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے پالیسی پر عمل کیا جائے ‘ حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار کا مطالبہ 

٭ خواتین کے تحفظ سے متعلق شکتی قا نون مرکزی حکو مت سے جلد منظور کر وا نے کے لیے کائونسل کی ڈِپٹی چیئر پر سن نیلم گو رہے کی ہدایت


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭







No comments:

Post a Comment