Saturday, 24 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 24 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کو دسمبر 2023؁ء  تک توسیع  ‘  سابق فو جیوں کے 

سبکدوشی پینشن کے ضمن میں   ’’  وَن رینک وَن پینشن  ‘‘  اسکیم میں تر میم کی بھی منظوری 

٭ کانگریس پارٹی کووِڈ کے مطا بق بر تائو کی پیر وی نہیں کر رہی ہے  ‘  مرکزی وزیر اطلاعات و نشر یات 

انو راگ سنگھ ٹھا کُر کی تنقید

٭ سر حدی مسئلہ پر ریاستی حکو مت پیر کو قانون ساز اسمبلی میں تجویز پیش کرے گی  ‘  حزب مخالف کا ایوان سے باہر دھر نا احتجاج 

٭ اُمیش کولہے قتل کے سلسلے میں رکن اسمبلی روی رانا کا سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے پرسنگین الزام

٭ ICCI 

   بینک کے سا بق چیف ایکزیکیٹیو آفیسر چندا کوچر  اور  اُن کے شو ہر دیپک کوچر 

CBI کی حراست میں

٭ اورنگ آ باد شہر کو یکم جنوری سے3؍ یوم آڑ پانی فراہم کر نے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے خاکے کو منظوری

٭ فصل بیمہ مطالبات کےلیے ہنگولی ضلع زرعی آفس پر کسانوں کا مورچہ

اور

٭ بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی پاری314؍ رنز پر ختم 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ غریبوں کو مفت اناج فراہم کرنے والی پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کی مُدّت میں دسمبر2023؁ء  تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ مرکزی کابینی میٹنگ میں کَل یہ فیصلہ کیا گیا ۔ سا بق فو جیوں کے سبکدوش وظیفوں کے ضمن میں وَن رینک وَن پینشن اسکیم میں تر میم کرنے کو بھی کا بینہ نے کَل منظوری دے دی ۔ یکم جو لائی 2019؁ء سے یہ ترمیم عائد کی جا ئے گی ۔ اِس کا تمام ملک کے 25؍ لاکھ سے زیادہ سبکدوش فو جیوں کو فائدہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

پارلیمنٹ کا موسم سر ما کا اجلاس کَل اختتام پذیر ہو گیا  اور  دونوں ایوانوں کی کار وائی مقررہ مدت سے6؍ دِن پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ اسپیکر اوم بِر لا نے بتا یا کہ اجلاس کے دوران97؍ فیصد کام کاج کیا گیا ۔ 

راجیہ سبھا میں چیر مین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ اجلاس کے دوران102؍ فیصد کام کاج ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ ایوان میں اِس مدت کے دوران9؍ بلوں کو منظوری دی گئی ۔ دھنکھڑ نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں 31؍ پرائیویٹ ممبر بل بھی پیش کیے گئے ۔ پارلیمنٹ کا موسم ِ سر ما کا اجلاس اِس مہینے کی7؍ تاریخ کو شروع ہوا تھا  اور  اِسے29؍ دسمبر کو ختم ہونا تھا ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کووِڈ کے مطا بق بر تائو کی پیروی نہیں کر رہی ہے ۔ ایسی تنقید اطلا عات  و نشر یات وزیر انو راگ سنگھ ٹھاکُر نے کی ہے ۔ وہ کَل سنسد بھوَن کے احا طے میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ ٹھاکُر نے اِس بات سے انکار کیا کہ حکو مت کانگریس کی یاترا کو روکناچاہتی ہے ۔

***** ***** ***** 

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسُکھ مانڈویا نے عالمی سطح پر کووِڈ معاملات میں حالیہ اضا فے کے تناظر میں کَل ریاستوں کے صحت کےوزراء کے ساتھ عوامی صحت سے متعلق تیاریوں کے سلسلے میں کووِڈ19؍ کی روک تھام کے انتظا مات  اور  ٹیکہ کاری کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر مانڈ ویا نے ریا ستوں کے وزراء صحت  ‘ پرنسپل سیکریٹریوں  اور  دیگر  اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی ۔

***** ***** ***** 

حکو مت نے بوسٹر ڈوز کے طور پر  بھارت  بایو ٹیک  ‘  کی ناک سے دی جانے والی کووِڈ ویکسین کو منظوری دے دی ہے ۔ صحت کے وزارت کے ذرائع کے مطا بق اِس ویکسین کو18؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتا یا کہ یہ ویکسین ابتدائی مرحلے میں ایک بوسٹر خوراک کےطور پر پرائیوٹ اسپتالوں میں دستیاب ہو گی  اور  کَل سے اِسے Co-Win  پلیٹ فرام پر دستیاب کر وا دیا گیا ہے ۔ کووِی شیلڈ  یا  کو ویکسین یہ ٹیکے لینے والے شہری بھارت بایو ٹیک کی یہ خوراک لے سکتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

کَل شمالی سِکم میں ZEMA کے مقام پر ایک فوجی ٹرک کے حادثے میں بھارتی فوج کے16؍ اہلکاروں کی موت ہو گئی ۔ فوج کی جانب سے پریس کے لیے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ حادثے کا شکار ٹرک اِن تین موٹر گاڑیوں کے قافلے میں شامل تھا جو کَل صبحChatten سےThangu  کے لیے روانہ ہوا تھا ۔ راستے میںZEMA کے مقام پر ایک ڈھلان والے موٹر گاڑی سڑک سے پھسل کر نیچے گر گئی ۔ حادثے کے فوراً بعد بچائو کار وائی شروع کی گئی   اور  4؍ زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے بچا کر نکا ل لیا گیا ۔ صدر جمہوریہ درو پدی مر مو   ‘  نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی  ‘  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  اور  وزیر  داخلہ امِت شاہ نے فو جیوں کی جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آباد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر-    کر ناٹک سر حدی مسئلے پر ریاستی حکو مت پیر کو قانون ساز اسمبلی میں تجویز پیش کرے گی ۔ سر حدی تحفظ مملکتی وزیر شمبھو راج دیسائی نے کَل وِدھان بھون کے علا قے میں اِس کی اطلاع دی ۔ اِسی بیچ سر حدی مسئلے کے ضمن میں ریاستی حکو مت وزیر داخلہ کو مکتوب تحریر کرے گی اور وزیر داخلہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میںکیے گئے وعدوں پر کر ناٹک کے وزیر اعلیٰ عمل نہیں کر رہے ہیں ۔ اِس کی جانب مکتوب میں اُن کی توجہ مبذول کی گئی ۔ یہ بات دیسائی نے کہی ۔

***** ***** ***** 

رکن اسمبلی جینت پاٹل پر کی گئی کار وائی  اور کرنا ٹک حکو مت کے خلاف مہا وِکاس فرنٹ کے اراکینِ اسمبلی نے کَل وِدھان بھون کی سیڑھیوں پر دھر نا احتجاج کیا ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار  کی قیادت میں مہا وِکاس فرنٹ نے یہ احتجاج کیا ۔شِندے پھڑ نویس حکو مت نے آواز دبا نے کے لیے پاٹل پر معطلّی کی کار وائی کی ہے ۔ایسا الزام اِس موقعے پر عائد کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

اُمیش کولہے قتل معاملے میں رکن اسمبلی روی رانا نے کَل قانون سازاسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے پر

سنگین الزام عائد کیا ۔ اِس قتل معاملے کو دبا دنے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ایک کانگریس رہنما کے کہنے پر پولس کو فون کیا تھا ۔ ایسا الزام روی را نا نے عائد کیا ۔ شمبھو دیسائی نے اِس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِس معاملے میں تفصیلی رپورٹ ریاست کے CID  محکمے سے حاصل کی جائے گی  اور  اِسے15؍ یوم میں پیش کرنے کا احکام دیے جائیں گے ۔

***** ***** ***** 

ICCI بینک کی سابق چیف ایکزیکیٹو آفسیر چندا کوچر  اور  اُن کے شو ہر دیپک کوچر کو CBI نے کَل دِلّی میں حراست میں لیا ۔ICCI بینک نے2009؁ء  سے2011؁ء  کے در میان ویڈیو کان کمپنی کو تقریباً ایک ہزار

875؍ کروڑ  روپئے قرض دیا تھا ۔ اِس قرض کے سلسلے میں بد نظمی کر نے کے الزام میں یہ کار  وائی کی گئی ۔ اِس معاملے میں ویڈیو کان کے وینو گو پال دھو ت کے خلافCBI نے2019؁ء میں جرم داخل کیا تھا۔

***** ***** ***** 

پچھڑے جماعتوں کے صداقت نامے غلط قرار دینے کے بعد ہوئی خالی آسامیوں پر 3؍ ہزار898؍ عہدے فوراً پُر کیے جا ئیں گے ۔ اِس کی اطلاع اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے کَل قانون ساز اسمبلی میں دی ۔ آزادی کے امرُت مہوتسو سال کےضمن میں 75؍ ہزار آسامیوں میں سے مختص پچھڑے جماعتوں کے آسا میاں پُر کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلاع کیسر کرنے دی ۔

***** ***** ***** 

اقلیتی سماج تر قیاتی اسکیم کےلیے مہیا فنڈ مکمل خرچ کیا جائے گا ۔ اِس طرح خالی عہدوں کے سلسلے میں فوراً کار وائی کی جائے گی ۔ یہ بات وزیر عبد الستار نے کَل قانون سازاسمبلی میں کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطا بق اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن نے متوا تر پارنی فراہمی کے لیے فوراً عمل در آمد کی تیاری شروع کی ہے ۔ اِس کے تحت 3؍ یوم آڑ پانی فراہم کرنے کے لیے میونسپل کار پوریش نے تیار کیے گئے خاکے کو منظوری حاصل ہو گئی ہے ۔ یکم جنوری2023؁ء سے60؍ فیصد شہر کو 3؍ یوم آڑ تاہم 40؍ فیصد شہر کو 6؍ یوم آڑ پانی فراہم کیا جائے گا ۔ اِس تجر بے پر شہر میں ہر 2؍ ماہ کے مر حلوں میں باری باری عمل در آمد کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی میں ضلع کے کسانوں نے فصل بیمہ کے لیے کَل ضلع زرعی آفس کے روبرو مورچہ نکا لا ۔ بیمہ کمپنی نے ہنوز کئی کسانوں کو بیمہ کی رسم نہیں دی ہے ۔ اِس مطالبے پر یہ مورچہ نکا لا گیا ۔

***** ***** ***** 

کر کٹ میں بھارت-بنگلہ دیش کےدر میان ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے  اور  آخری کر کٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دِن بھارت اپنی پہلی اِنگز میں80؍ رنوں کی سبقت لیے ہوئے ہے ۔ میزبان ٹیم نے کَل دوسرے دِن کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے7؍ رن بنا لی تھے ۔ رشبھ پنت کے97؍  اور  شیر یاس ایّر کے87؍ رنوں کی بد و لت بھارت نے پہلی اِننگز میں بنگلہ دیش کو227؍ رن پر سمیٹ دیا تھا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے    ...


٭ پر دھان منتری غریب کلیان خوراک اسکیم کو دسمبر 2023؁ء  تک توسیع  ‘  سابق فو جیوں کے 

سبکدوشی پینشن کے ضمن میں   ’’  وَن رینک وَن پینشن  ‘‘  اسکیم میں تر میم کی بھی منظوری 

٭ کانگریس پارٹی کووِڈ کے مطا بق بر تائو کی پیر وی نہیں کر رہی ہے  ‘  مرکزی وزیر اطلاعات و نشر یات

انو راگ سنگھ ٹھا کُر کی تنقید

اور

٭ بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت کی پہلی پاری314؍ رنز پر ختم 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭



No comments:

Post a Comment