▼

Sunday, 30 August 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 30 اگست 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 30 August-2026
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۰۳/اگست ۶۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں:::::
پیش ہیں خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان کے دورے پر؛ صدر شوکت مرزی یوئیو کے ساتھ آج دو طرفہ بات چیت۔
٭ وزیر اعظم آج ”من کی بات“ کے ذریعے ہم وطنوں سے کریں گے خطاب۔
٭ مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ 1961 میں ترمیم؛ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی میں منظور شدہ اراکین کے انتخاب کیلئے راستہ صاف۔
٭ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کی جانب سے ایوریسٹ اور ایل جی کمپنیوں کے کمپاؤنڈ ہنگ پر پابندی۔
٭ قومی کھیل دن مختلف پروگراموں کے ذریعے منایا گیا۔
اور۔۔۔٭ منوج جرانگے نے مراٹھا ریزرویشن سمیت مختلف زیر التواء مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال کا کیا آغاز۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان کے دورے پر ہیں، وہ کل تاشقند پہنچے۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوئیو نے وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے تاشقند کے یانگی پارک میں پھول چڑھائے۔ اس پارک کو امن، خوشحالی اور آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ آج وزیر اعظم مودی ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوئیو کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ڈیجیٹل کنکٹیویٹی، توانائی، تعلیم اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں جیسے مسائل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
دریں اثناء، وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے آکاشوانی کے من کی بات پروگرام کے ذریعے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔ یہ اس پروگرام کی 137ویں قسط ہوگی۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دوردرشن کے تمام نیٹ ورک نیوز آن AIR ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر بھی نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست کی ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتی کے منظور شدہ اراکین کے انتخاب کیلئے راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ اب ریاست کی 12 ضلع پریشدوں اور 125 پنچایت سمیتیوں میں منظور شدہ اراکین کا انتخاب کیا جائے گا جہاں فروری 2026 میں انتخابات ہوئے تھے۔ اس کیلئے محکمہ دیہی ترقی نے مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ 1961 میں ترمیم کی ہے اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کے مطابق، ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتی کے کل اراکین کا کم از کم دس فیصد یا تمام ضلع پریشدوں میں سے کم از کم پانچ اور پنچایت سمیتی میں کم از کم ایک منظور شدہ رکن کا تقرر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
قبائلی ترقی کے وزیر اشوک اُوئیکے نے اعلان کیا کہ حکومت نے ریاست کے تین مقامات پر بھوک ہڑتال کرنے والے قبائلی طلباء کے تمام مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کل ممبئی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ حکومت نے قبائلی برادری کے طلباء کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے اور قبائلی آشرم اسکولوں کے حالات کو بہتر بنانے کے مطالبات کو تسلیم کرلیا۔ گڈچرولی ضلعے کے ایک قبائلی آشرم اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے تین طالبات کی موت کے بعد طالب علموں نے تین مقامات‘ پونے، ناگپور اور ناسک میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
***** ***** *****
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI)نے کہا ہے کہ اس نے فوڈ پروڈکٹس کے پیکٹوں پر ایک جلی سرخ وارننگ لگانے کی تجویز دی ہے جس میں زیادہ مقدار میں سیر شدہ چکنائی، چینی اور نمک شامل کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ اتھارٹی نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس تجویز کا بنیادی مقصد صارفین کو ایسی غذائی اجناس کے اعلیٰ مواد کے بارے میں سادہ، جلی اور سمجھنے میں آسان زبان میں متنبہ کرنا ہے۔ اس کے تحت، اس طرح کی کھانے کی مصنوعات کو آسانی سے شناخت کرنے کیلئے، ضرورت کے مطابق لیبلز پر بولڈ الفاظ میں انتباہات ہوں گے جیسے زیادہ چکنائی، زیادہ چینی، زیادہ نمک، یا انتہائی میٹھا مشروب۔
دریں اثناء، FSSAI نے ایورسٹ اور ایل جی کمپنیوں کے مرکب ہینگ پر پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی شکایت کے بعد اتھارٹی نے تمام بڑی کمپنیوں کی ہینگ کی مصنوعات کی لیبارٹری میں جانچ کی ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کے ہینگ ناقص معیار کی پائی گئی۔ اتھارٹی نے ان کمپنیوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر دکانوں میں فروخت کیلئے رکھی گئی ناقص کوالٹی کی مصنوعات بازار سے واپس منگوا لیں۔
***** ***** *****
کھیلوں کا قومی دن کل مختلف پروگراموں کے ذریعے منایا گیا۔ یہ دن ملک کے عظیم ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر فٹنس، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور کھیلوں کے میدان میں بہترین کارکردگی کی اقدار کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم کے احاطے میں میجر دھیان چند کے مجسّمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ”فٹ انڈیا“ مہم کے تحت ہر روز کم از کم ایک گھنٹہ کھیل کے میدان میں گزارنے کا عزم کریں۔
Byte: Union Minister Mansukh Mandviya
قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر، ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں کھیل اور جسمانی تعلیم کے شعبہ کی جانب سے چھ کلومیٹر کے میراتھن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں لاتور، ناندیڑ، پربھنی اور ہنگولی اضلاع کے کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ لڑکوں کے زمرے میں گنگا کھیڑ کے پرتیک پوار اور لڑکیوں کے زمرے میں لاتور کی پشپا راٹھوڑ نے پہلا مقام حاصل کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگے نے مراٹھا ریزرویشن سمیت مختلف زیر التوا مطالبات کے چلتے کل جالنہ ضلعے کے انتروالی سراٹی میں اپنی بھوک ہڑتال دوبارہ شروع کی۔ انہوں نے سابق جج سندیپ شندے کمیٹی کے ذریعہ پائے گئے کنبی ریکارڈ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کرنے، منسوخ شدہ سرٹیفکیٹس کو دوبارہ جاری کرنے، حیدرآباد گزٹیئر کے مطابق کنبی سرٹیفکیٹ کی تقسیم اور منسوخ شدہ سرٹیفکیٹس کو فوری طور پر تقسیم کرنے، ستارہ اور کولہاپور ریاستوں کے گزیٹیئر کے مطابق کنبی سرٹیفکیٹس کی تقسیم سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔ جرانگے نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر انتروالی سراٹی میں مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ممبئی میں احتجاج کیا جائے گا۔ ہمارے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بھوک ہڑتال کے مقام پر مراٹھا برادری کے لوگوں کی بھیڑ موجود ہے اور پولس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دریں اثناء، او بی سی لیڈر لکشمن ہاکے نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)کے ریزرویشن کے تحفظ کیلئے لڑنے کیلئے یکم ستمبر کو ممبئی کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ نئی ممبئی کے واشی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاجی مارچ پونے ضلعے کے دونڈ تعلقے کے پاٹس ٹول ناکے سے ممبئی کی جانب شروع ہوگا۔
***** ***** *****
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ اوم پرکاش راجے نمبالکر نے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھواڑہ میں بارش کے وقفے کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا پنچنامہ کیا جائے اور اہل کسانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو خط لکھا ہے۔ مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں پچھلے 45 دنوں سے بہت کم بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے اس خط میں کہا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث سویابین کی فصل سوکھ گئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے نقصان کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے محصول اور زراعت کے محکموں کے ذریعے پنچنامہ کرانے کی ضرورت کا ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
بیڑ زرعی مارکیٹ کمیٹی کے ریشم کوش خریدی مرکز میں ہوئی نیلامی میں ریشم کوش کو 93 ہزار روپے فی کوئنٹل کی ریکارڈ قیمت ملی ہے۔ یہ اب تک کی بلند ترین قیمت ہے جس سے ریشم پیدا کرنے والے کسانوں میں اطمینان کا ماحول ہے۔ تاجروں کی موجودگی میں بولی 910 روپے فی کلو سے شروع ہوئی جس کے بعد قیمت بڑھ کر سب سے زیادہ قیمت 930 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ اس مرکز نے پچھلے چھ سالوں میں 267 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
***** ***** *****
جالنہ میونسپل کارپوریشن نے شہر میں غیر مجاز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف مہم تیز کردی ہے۔ کل میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے قدیم جالنہ کے بھاگیہ نگر فلائی اوور کے نیچے 19 غیر مجاز تجاوزات کو ہٹا دیا۔ اگر یہاں دوبارہ تجاوزات ہوتے ہیں توانتظامیہ نے مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
دبئی میں جاری خواتین ایشیا کپ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
اور آخر میں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی ازبکستان کے دورے پر؛ صدر شوکت مرزی یوئیو کے ساتھ آج دو طرفہ بات چیت۔
٭ وزیر اعظم آج ”من کی بات“ کے ذریعے ہم وطنوں سے کریں گے خطاب۔
٭ مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ 1961 میں ترمیم؛ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی میں منظور شدہ اراکین کے انتخاب کیلئے راستہ صاف۔
٭ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی کی جانب سے ایوریسٹ اور ایل جی کمپنیوں کے کمپاؤنڈ ہنگ پر پابندی۔
٭ قومی کھیل دن مختلف پروگراموں کے ذریعے منایا گیا۔
اور۔۔۔٭ منوج جرانگے نے مراٹھا ریزرویشن سمیت مختلف زیر التواء مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال کا کیا آغاز۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment