Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 17.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۷؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی حکومت زراعت اور دیہی معیشت میں ترقی کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے کہی۔ وہ کل نئی دلّی میں ایک کانفرنس سے مخاطب تھے۔ دیہی علاقوں میں مواصلات کا بہترین انتظام‘ آبپاشی کے نظم میں بہتری کرنا‘ ہر مکان تک برقی فراہمی‘ بہترین طبّی سہولیات فراہم کرنا یہ حکومت کا مقصد ہے۔ یہ بات جیٹلی نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کل صبح نئی دلّی میں AICC صدر دفتر میں پارٹی کی مرکزی چنائو اتھاریٹی نے راہل گاندھی کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ دیا۔ سابقہ صدر سونیا گاندھی‘ پارٹی کے سینئر رہنما منموہن سنگھ سمیت کئیں رہنما اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنی مخاطبت میں راہل گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو متحد ہوکر ملک کی ترقی کرنے کی اپیل کی۔ فی الحال کی حکومت سیاسی لوگوں کی فلاح کیلئے رہ گئی ہے۔ ان الفاظ میں انھوں نے حکومت پر تنقید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کوئلہ گھپلے میں دلّی کی خاص عدالت نے جھارکھنڈ کے سابق وزیرِ اعلیٰ مدھو کوڈا‘ سابق کوئلہ سیکریٹری ایچ سی گپتا‘ کو تین سال کی قید اور بالترتیب 25/ لاکھ اور ایک لاکھ روپیوں کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
جھارکھنڈ کے سابق چیف سیکریٹری اے کے بسو اور مدھو کوڈا کے قریبی وجئے جوشی کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناگپور میں کل پہلے عالمی سنترہ فیسٹیول کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر مخاطبت میں وزیرِ اعلیٰ نے سنترہ پروسیس کی صنعت‘ اسی طرح سنترے کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کی گئی ریسرچ کو کسانوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔ تین روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں کی جاری رہنمائی کا استفادہ کسان کریں ‘ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ نے کی۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری سمیت کئی معزز شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں علیحدہ موسمیات ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی ضرورت پر پربھنی کے وسنت رائو نائیک زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بی وینکٹیشور لُو نے زور دیا ہے۔ اورنگ آباد میں ’’موسموں میں تبدیلی اور اس کے زراعت اور آبپاشی کے علاقوں پر ہونے والے اثرات‘‘ اس موضوع پر منعقد کیے گئے بین الاقوامی مذاکرے کی اختتامی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد ضلع کے تلجا پور تعلقے کے نلدرگ میں کل ضلعی اطفال فیسٹیول کا افتتاح ریاستی حقوقِ اطفال کمیشن کے صدر پروین گھوگے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے پر مبنی یونیسیف کی رپورٹ چونکا دینے والی ہے۔ اس پر یونیسیف نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس اطفال فیسٹیول کے ذریعے بچوں میں مختلف ہنر اور فن کو بڑھاوا دینے کی ضرورت پر گھوگے نے زور دیا۔ اس دو روزہ فیسٹیول میں یتیم بچوں کیلئے مختلف مقابلوں اور ثقافتی پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دُبئی میں جاری دُبئی سُپر سیریز بیڈ منٹن مقابلے میں بھارت کی پی وی سندھو نے آخری رائونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل ہوئے سیمی فائنل مقابلے میں سندھو نے عالمی نمبر 2/ جاپان کی Akane- Yamagochi کو صرف 36/ منٹ میں 21-13, 21-9 / ایسے آسان سیٹس میں شکست دے دی۔ آخری مقابلہ آج پی وی سندھو اور چین کی Chen- Yufie کے درمیان ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری بین الاقوامی میچ آج وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ فی الحال سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ دھرم شالہ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں شرمناک شکست کے بعد موہالی میں دوسرے میچ میں کپتان روہت شرما کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت بھارت نے سیریز میں واپسی کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے گھارے گائوں میں جل یُکت شیوار مہم کے تحت سُکھنا ندی کے گہرائی کرنے کے کام کا افتتاح ضلع کلکٹر نول کشور رام کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس ندی کے چھ سو فٹ چوڑائی اور 12/ کلو میٹر لمبائی کو گہرا کیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے اطراف کے چھ دیہاتوں کا پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ بات ضلع کلکٹر نے اس موقع پر کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع کے پورنا تعلقے میں غیر قانونی طور پر ریت کی حمل و نقل کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے اچانک کاروائی کی۔ کل صبح دھامنی‘ وجھور‘ اسی طرح کھربڑا علاقوں میں ریت کے ٹرک پکڑے گئے۔ خاطیوں کو فی کس بیس ہزار آٹھ سو روپیوں کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کی اطلاع تحصیلدار شیام مدنورکر نے دی۔

No comments:
Post a Comment