Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 10 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۰؍ مارچ ۲۰۲۵ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیر خزانہ اجیت پوار آج مالی سال 2025-26کا ریاستی بجٹ پیش کریں گے۔
٭ پارلیمانی بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز۔
٭ 2030 تک غیر روایتی ذرائع سے ریاست میں 52 فیصد توانائی پیدا کرنے کا ہدف - وزیر اعلی دیویندرپھڑنویس کا بیان۔
٭ ہنگولی ضلعے میںنو سنجیونی ابھیان کے تحت کینسر کی علامات والی خواتین کے سروے کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت فتحیاب، نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
آئندہ مالی سال کا ریاستی بجٹ آج اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔ مہایوتی حکومت کے دوبارہ برسرِاقتدار آنے کے بعد یہ پہلا بجٹ اور وزیر خزانہ اجیت پوار کا گیارہواں بجٹ ہے۔
***** ***** *****
پارلیمانی بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کا بھی آج سے آغاز ہو رہا ہے اور 4 اپریل تک یہ اجلاس جاری رہے گا۔ بجٹ اجلاس کے د وسرے مرحلے میں2025-26 کے فنڈ سے متعلق مطالبات اور مجوزہ بل پر بحث و ر ائے دہی کی جائےگی۔ اس مرحلے میں بینکنگ قوانین ترمیمی بل، کوسٹل شپنگ بل، اور ریلوے ترمیمی قوانین بل سمیت کئی بلوں پر منظوری کیلئے بحث کی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یقین ظاہر کیاہے کہ ریاست میں توانائی کی مجموعی پیداوار کی 52 فیصد بجلی غیر روایتی ذرائع سے پیدا کرنے کا ہدف 2030 تک حاصل کرلیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کل انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ - آئی آئی ایم ناگپور میں دو میگا واٹ کے شمسی توانائی منصوبے کے سنگ بنیاد اور کتبے کی نقاب کشائی کی تقریب سے کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شمسی توانائی کے اس منصوبے سے آئی آئی ایم ناگپور کی بجلی کی ضروریات پوری ہوگی اور یہ منصوبہ ادارے کو اپنے خالص صفر کے ہدف کی طرف لے جائے گا۔
***** ***** *****
دریں اثنا، میہان اقتصادی علاقے میں ‘پتنجلی میگا فوڈ اینڈ ہربل پارک کا افتتاح کل وزیرِ اعلیٰ پھڑ نویس اور مرکزی وزیر حمل و نقل اور شاہر اہ نتن گڈکری کی موجودگی میں ناگپور میں کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس جگہ ایک بڑا سنترہ مرکز قائم کیا جائے گااور یہاں ہر قسم کے سنترے خریدے جائیں گے، اور سنترے سمیت دیگر پھلوں پر ‘ پروسیس بھی کیا جائے گا، جس سے پھلوں کے بھرپور استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا:
BYTE: CM DEVENDRA FADNAVIS
اسی طرح مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ودربھ سے سنترے کی برآمد کیلئے مختلف اسکیمیں لاگو کی جارہی ہیں، اور رام دیو بابا کی جانب سے شروع کیے گئے اس پارک سے تمام کسانوں کو راحت فراہم ہوگی جبکہ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوں گے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ امدادی شعبےکے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے ٹاٹا ٹرسٹس ذاتی فنڈ پروگرام کے اشتر اک سے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند مریضوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاٹا ٹرسٹ کے طبّی شعبے میں کاموں کو دیکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ امدادی فنڈشعبہ اور ٹاٹا ٹرسٹ انفرادی امداد پروگرام کا متحدہ کام زیادہ موثر ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے یقین ظاہر کیاکہ اس سے بڑی تعداد میں بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکے گا اور اسپتالوں کی تعداد بھی بڑھائی جاسکے گی۔
***** ***** *****
ریاست میں ’’جل یُکت شیوار منصوبے‘‘ کےد وسرے مرحلے کے تحت ’’گال سے پاک آبی ذخائر‘ گال سے لیس کھیت‘‘ اسکیم پر عمل درآمد کیلئے اے۔ ٹی۔ ای۔ چندرا فاؤنڈیشن اور مٹی و پانی تحفظ محکمے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق، اے ٹی ای چندرا فاؤنڈیشن تکنیکی مدد اور افرادی قوت کی فراہمی میں تعاون کرے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹھاکرے‘ کل ممبئی میں پارٹی کے نرادھا ر اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ملک، ایک انتخاب‘‘ ملک کو آمریت کی طرف لے جا رہا ہے اور یہ ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔
دریں اثنا، رکنِ اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے بھی کل ممبئی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر ممبئی کی اقتصادی حالت کو منظم طریقے سے کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ممبئی کو گجرات کی طرز پر گفٹ سٹی جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
***** ***** ****
سماجی انصاف کے ریاستی وزیر اور رابطہ وزیر سنجے شرساٹ نے یقین دلایا کہ ریاستی ریزرو فورس کی ترقی اور مضبوطی کیلئے خاطر خواہ فنڈز فراہم کرکے اسے مزید فعال بنانے پر توجہ دی جائےگی۔ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ریاستی ریزرو فورس گروپ نمبر 14 کے یومِ تاسیس کی تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔ شرساٹ نے ریاستی ریزرو فورس کے افسران اور عملے کی جانب سے ہنگامی حالات کے دوران شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے خدمات کی انجام دہی پر فورس کی ستائش بھی کی۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کینسر کی علامات والی خواتین کے سروے کیلئے نو سنجیونی ابھیان کی کل ضلع کلکٹر ابھینو گوئل نے شروعات کی۔ اس مہم کے تحت آئندہ 20 مارچ تک کینسر کی علامات والی 30 سال سے زائد عمر کی تمام خواتین کا سروے کیا جائے گا۔ آشا کارکنان کے ذریعے ضلعے کے سبھی گاؤں میںسروے کرنے کی ہدایت گوئل نے اس موقعے پر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر سے متاثرہ خواتین کو مہاتما جیوتی با پھلے جن آروگیہ اسکیم اور آیوشمان بھارت اسکیم کے ذریعے علاج کیلئے مدد کی جائے ‘یا عارضۂ کینسر کے علاج کیلئے سمبھاجی نگر یا ناندیڑ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔
***** ***** *****
پربھنی شہر کے اسپورٹس کمپلیکس علاقے میں واقع مہاتما جیوتی راؤ پھلے کے مجسّمے کے رو برو کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے کے قدِ آدم مجسمے کی نقاب کشائی ‘ بہوجن بہبود محکمے کے وزیر اتل ساوے، رابطہ وزیر میگھنا بورڈیکر، اور سابق وزیر چھگن بھجبل کی موجودگی میں کل عمل میں آئی۔ اس موقعے پر ساوے نے بتایا کہ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ہر ضلعے میں علیحدہ ہاسٹل بنائے جا رہے ہیں، ساتھ ہی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی قائم کر کے لڑکیوں کو فوج میں بھرتی کی قبل از تربیت دی جارہی ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا، چھگن بھجبل نے پولس حراست میں فوت ہونے والے سومناتھ سوریہ ونشی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے‘ لہٰذا اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ا ور اس کیلئے وہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
***** ***** *****
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وِکٹوں سے شکست دے دی۔ کل دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی کے مقررہ 252 رنوں کے ہدف کو بھارتی ٹیم نے 49 ویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما نے 76‘ شیئریس ایّر نے 48 جبکہ کے ایل راہل نے 34 رنز بنائے۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے رَچن رو یندر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
صدرِ جمہور یہ دروپدی مُرمو‘ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد پیش کی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ کے پرتور میں کل ڈاکٹر بابا صاحب بھائو آکات میمورئیل ایو ارڈ اد اکار مکرند اناسپورے کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مر اٹھو اڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وجئے پھلاری کے ہاتھوں تفو یض کیا گیا۔ اناسپورے نے اس موقعے پر کہا کہ مراٹھی زبان ترقی پذیر ہے‘ زبان کی وجہ سے آدمی بڑا ہوتا ہے‘ آدمی کی وجہ سے زبان بڑ ی نہیں ہوتی۔ اعلیٰ تعلیم محکمے کے معاون ڈائریکٹر رنجیت سنگھ نمبالکر‘ یونیورسٹی کے شعبۂ مراٹھی کے ڈاکٹر داسو و یدیہ اس موقعے پر موجود تھے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے پھلمبر ی تعلقے کے ضلع پریشد اسکول کے احاطے میں قانونی خدمات کیمپ کے تحت سرکاری خدما ت او ر اسکیموں کے میلے کا افتتاح کل بامبے ہائیکورٹ کے انتظامی جج و اورنگ آباد بینچ کے سینئر سرپرست جج رویندر گھوگے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے خواتین سے بااختیار بننے اور اپنے حقو ق کے تئیں آگاہی حاصل کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیر خزانہ اجیت پوار آج مالی سال 2025-26کا ریاستی بجٹ پیش کریں گے۔
٭ پارلیمانی بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز۔
٭ 2030 تک غیر روایتی ذرائع سے ریاست میں 52 فیصد توانائی پیدا کرنے کا ہدف - وزیر اعلی دیویندرپھڑنویس کا بیان۔
٭ ہنگولی ضلعے میںنو سنجیونی ابھیان کے تحت کینسر کی علامات والی خواتین کے سروے کا آغاز۔
اور۔۔۔٭ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت فتحیاب، نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment