Tuesday, 11 March 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 11 مارچ 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 11 March-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۱/ مارچ ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بنیادی سہولیات اور زرعی شعبے کو ترقی فراہم کرنے والا تقریباً 45 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ پیش۔
٭ کسان کھیت اور پگڈنڈی اسکیم کا اعلان؛ جبکہ روزگار پیدا کرنے کیلئے نوی ممبئی میں جدید بستی ہوگی تعمیر۔
٭ بجٹ میں کھیت‘ صنعت، بنیادی سہولیات سمیت روزگار اور سماجی ترقی کے پانچ نکات وزیرِ اعلیٰ کا اعلان۔
٭ انتخابی تشہیر میں کیے گئے وعدوں کو بجٹ میں پورا نہیں کیا گیا: اپوزیشن کی تنقید۔
اور۔۔۔٭ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع کے درجہئ حرارت میں اضافے کے چلتے طبّی افسران کی احتیاط برتنے کی اپیل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست کے آئندہ سال کا مالی بجٹ تقریباً 45 ہزار 891 کروڑ روپؤں پر مشتمل کل پیش کیا گیا۔ اسمبلی میں وزیرِ مالیات اجیت پوار نے جبکہ قانون ساز کونسل میں مملکتی وزیر برائے مالیات آشیش جیسوال نے بجٹ پیش کیا۔ آئندہ مالی سال میں محصولات کی وصولی کا تخمینہ پانچ لاکھ 60 ہزار 964 کروڑ روپئے ہے، جبکہ محصولات کے اخراجات کا تخمینہ چھ لاکھ چھ ہمار 855 کروڑ روپئے ہے۔ وزیرِ خزانہ نے ذکر کیا کہ حکومت مالیاتی خسارے کو مجموعی ریاستی آمدنی کے تین فیصد سے نیچے رکھنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔
اس بجٹ میں محکمہئ تعمیرات ِ عامہ کو تقریباً 21 ہزار کروڑ‘ شہری ترقی کو 10 ہزار 629 کروڑ‘ دیہی ترقی کو گیارہ ہزار 480 کروڑ‘ زراعت کو نو ہزار 710 کروڑ‘ توانائی کو 21 ہزار 534 کروڑ‘ مٹی اور پانی تحفظ کو چار ہزار 247 کروڑ‘ آبی وسائل اور کھاری محکمے کو تقریباً 19 ہزار تین کروڑ‘ محکمہ انصاف اور خصوصی معاونت کو تقریباً ساڑھے 25 ہزا ر کروڑ‘ پانی فراہمی اور سینیٹیشن تین ہزار 875 کروڑ‘ عوامی صحت تین ہزار 827 کروڑ‘ طبّی تعلیم تقریباً ڈھائی ہزار کروڑ‘ اسکولی تعلیم تین ہزار 496 کروڑ‘ اعلیٰ و ثانوی تعلیم تین ہزار کروڑ‘ جبکہ مراٹھی زبان محکمے کو 225 کروڑ روپئے کے فنڈز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اپنے خطاب میں وزیرِ خزانہ نے نارپار گرنا ندی جوڑ‘ تاپی- دَمن گنگا‘ گوداوری و دیگر ندی جوڑ منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔
زرعی مالوں کی حمل و نقل کیلئے ضروری کھیت اور پگڈنڈی راستوں کی تعمیر کیلئے نئی اسکیم ”بڑی راجہ شیت آنی پانند رستے“ شروع کرنے کا اعلان وزیرِ خزانہ نے کیا ہے۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ وزیرِ اعلیٰ شمسی توانائی چینل اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 27 اضلاع میں دو ہزار سات سو اُناسی پاور سب اسٹیشنوں کے شمسی منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور اکتوبر 2026 تک مکمل ہوجائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں بجلی کی شرحیں کم کی جائیں گی۔
ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے سمردّھی شاہراہ کے اِگت پوری تا آمنے مرحلے کو جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس شاہراہ کے ساتھ ایک ایگرولاجسٹک ہب تیار کیا جائے گا جس سے ودربھ اور مراٹھواڑہ کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ 2047 ریاست کی طویل مدتی اور جامع ریاستی سڑکوں کی ترقی کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم گرام سڑک اسکیم اور وزیرِ اعلیٰ گرام سڑک اسکیم سمیت مختلف اسکیموں کے ذریعے ریاست میں 83ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے سڑکوں کے کام کیے گئے ہیں۔
پوار نے کہا کہ ”دُرگم تے سُگم“ پروگرام کے ذریعے پہاڑی علاقوں میں 45 سیاحتی مقامات کو روپ وے کے ذریعے جوڑا جائے گا اور قدیم مندروں کے تحفظ اور علاقے کی ترقی کیلئے ضروری فنڈ دستیاب کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آگرہ کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی ایک عظیم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی‘ جہاں انھیں مغلوں نے قید کیا تھا اور اُترپردیش حکومت کے تعاون سے اس کیلئے جگہ دستیاب کروائی جائیگی۔ وزیرِ خزانہ نے سنگمیشور میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی یادگار اور ہریانہ کے پانی پت میں مراٹھا بہادری کی اہمیت کو بتانے کیلئے ایک یادگار بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ نئی نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے نوی ممبئی میں 250ایکڑ کے رقبے پر انوویشن سٹی تعمیر کی جائے گی۔
وزیرِ خزانہ نے اگلے پانچ سالوں میں ”سب کیلئے مکان“ کے ہدف کو حاصل رکنے کیلئے نئی ہاؤسنگ پالیسی کا بھی اعلان کیا۔ بلاک چین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سستے اناج کی حمل و نقل اور تقسیم کے نظام کو مزید شفاف بنانا‘ تقریباً دو کروڑ غیر منظم مزدوروں اور کھیت مزدوروں کیلئے سماجی تحفظ اسکیم‘ وزیرِ اعلیٰ کیلئے 36 لاکھ روپئے کی رقم میں اضافہ، ریاستی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے امداد وغیرہ شامل ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ زراعت کیلئے مصنوعی ذہانت ٹکنالوجی کا استعمال‘ گاؤں کی پنچایت کی سطح پر خود کار موسمی اسٹیشنوں کا قیام‘ تمام میونسپل علاقوں میں گندے پانی کی صفائی اور صنعت اور زراعت کیلئے اس کا استعمال نوی ممبئی عالمی مارکیٹ کا قیام کیا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ یہ عوام پر مبنی بجٹ ہے۔ نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنا ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ریاست کی مجموعی ترقی کو فروغ دے گا۔
دریں اثناء‘ اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہایوتی نے بجٹ میں انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ قانون ساز کونسل کے حزبِ اختلاف قائد امباداس دانوے نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں اور لاڈلی بہنوں کو مایوس کرنے والا بجٹ ہے۔
راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے الزام عائد کیا کہ اس بجٹ میں عام آدمی‘ غریب اور متوسط طبقے کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ کانگریس قائد وجئے وڑیٹیوار‘ نانا پٹولے اور سابق وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے اپنے ردّ عمل میں بجٹ کو مجازی قرار دیا۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوا۔ مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے کل لوک سبھا میں رواں مالی سال کیلئے 51 ہزار 462 کروڑ86لاکھ روپے کے ضمنی مطالبات پیش کیے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع کے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے لُو لگنے کی معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل ضلع طبّی افسر ڈاکٹر ابھئے دھانورکر نے کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریضوں کو فوری علاج کی فراہمی کیلئے ضلع کے تمام بنیادی صحت مراکز‘ ذیلی صحت مراکز پر فرسٹ ایڈ اور لُو لگنے جیسی صورتحال پر قابو پانے کیلئے کنڑول روم قائم کیے گئے ہیں اور ان میں ضروری ادویات اور سامان رکھا گیا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں کل مراٹھواڑہ پانی پریشد منعقد ہوئی۔ ناندیڑ ضلعے کے ناگر واڑی کے آبی تحفظ کے ماہر ہنومنت کیندرے نے کانفرنس کے کلیدی خطاب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھواڑہ میں سیرابی علاقوں کی ترقی کے ذریعے آبی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے کے پالم تعلقے کے دِگرس بالائی آبی ذخیرے سے پانی کا اخراج شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ندی کنارے رہنے والے شہریوں کو خبردار رہنے اوراحتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
والد کا ذات صداقت نامہ اہل ہونے پر اس کے بچوں میں ذات سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کا عمل تیز کیا جائے گا۔ سماجی انصاف کے وزیر سنجے شرساٹ نے قانون ساز کونسل میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے مقابلہ جاتی امتحانات کی تربیت دینے والے اداروں کے کام کاج کو بہتر بنانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے کنڑ-پشور راستے پر گنے سے لدا ٹرک پلٹنے سے 6 مزدوروں کی موت ہو گئی اور دیگر 13 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کل علی الصبح پیش آیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر‘ چالیس گاؤں اور کنڑ کے اسپتالوں میں زخمی مسافروں کاعلاج کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بنیادی سہولیات اور زرعی شعبے کو ترقی فراہم کرنے والا تقریباً 45 ہزار کروڑ روپئے کا بجٹ پیش۔
٭ کسان کھیت اور پگڈنڈی اسکیم کا اعلان؛ جبکہ روزگار پیدا کرنے کیلئے نوی ممبئی میں جدید بستی ہوگی تعمیر۔
٭ بجٹ میں کھیت‘ صنعت، بنیادی سہولیات سمیت روزگار اور سماجی ترقی کے پانچ نکات وزیرِ اعلیٰ کا اعلان۔
٭ انتخابی تشہیر میں کیے گئے وعدوں کو بجٹ میں پورا نہیں کیا گیا: اپوزیشن کی تنقید۔
اور۔۔۔٭ چھترپتی سمبھاجی نگر شہر سمیت ضلع کے درجہئ حرارت میں اضافے کے چلتے طبّی افسران کی احتیاط برتنے کی اپیل۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.05.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 May 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती...